Tag: شامی بچہ

  • شامی بچے کو ملبے سے زندہ نکال لیا گیا، ویڈیو وائرل

    شامی بچے کو ملبے سے زندہ نکال لیا گیا، ویڈیو وائرل

    ترکی اور شام اس وقت بدترین زلزلے سے نمٹ رہے ہیں، جس کے نتیجے میں‌ ہونے والی ہلاکتوں‌ کی تعداد ہزار سے بڑھ گئی ہے، اور صرف ترکی میں اب تک 912 ہلاکتیں‌ نوٹ کی گئی ہیں۔

    شام اور ترکی میں زلزلے کے باعث سیکڑوں عمارتیں بھی منہدم ہو چکی ہیں، جن کے ملبے تلے تاحال بہت سارے لوگ دبے ہوئے ہیں، جنھیں ریسکیو اہل کار بچانے کی سر توڑ کوششیں کر رہے ہیں۔

    ایسے میں کئی منہدم عمارتوں سے بچوں کو ریسکیو اہل کار زندہ نکالنے میں کامیاب ہوئے ہیں، جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔

    شام میں عمارت کے ملبے میں پھنسی ایک بچی بھی معجزانہ طور پر بچ گئی، یہ بچی سوئی تو بستر پر تھی لیکن نکلی ملبے سے۔

    شامی شہر اعزاز میں ریسکیو ورکرز نے بچی کو زندہ نکال لیا، ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ زخمی بچی کے کپڑے خون آلود ہیں، ریسکیو ورکرز کا کہنا تھا کہ بچے کے اہل خانہ کو بھی نکالنے کی کوشش جاری ہے۔

    ایک ویڈیو میں وہ لمحہ دکھایا گیا ہے جب شمالی شام میں امدادی ٹیموں نے 7.8 شدت کے زلزلے کے بعد منہدم ہونے والی عمارت کے ملبے کے نیچے سے ایک بچے کو زندہ نکالا، ترکی میں بھی ایک بچے کو مہندم عمارت کے ملبے سے زندہ نکالا گیا ہے۔

    طاقت ور زلزلے کے بعد کے گھنٹوں میں مرنے والوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، خدشہ ہے کہ اس میں اضافہ جاری رہے گا۔

  • شامی بچےاومران  کا زخمی بھائی انتقال کرگیا

    شامی بچےاومران کا زخمی بھائی انتقال کرگیا

    دمشق : شام کےشہرحلب میں بمباری سےزخمی اور عالمی توجہ کا مرکز بننے والے بچے اومران کے 10 سالہ بڑے بھائی اسپتال میں انتقال کر گئے.

    تفصیلات کے مطابق شام کے شہر حلب میں 17 اگست کو ایک گھر پر فضائی حملے میں دس سالہ علی اور اس کا چھوٹا بھائی پانچ سالہ اومران دقنیش زخمی ہوگئے تھے.

    دنیا کو جھنجوڑ دینے والے شامی بچے اومران کا بڑا بھائی علی دقنیش جسم میں اندرونی چوٹیں آنے کے باعث جانبر نہ ہوسکااور اسپتال میں انتقال کرگیا.

    *بمباری سے متاثرہ شامی بچے کی ویڈیو نے عالمی سطح پر نئی بحث چھیڑ دی

    یاد رہے کہ دو روز قبل شام کے شہر حلب میں تازہ بمباری کے دوران ایک زخمی بچے کی ویٰڈیو نے ایک بار پھر دنیا کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا.

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ امدادی کارروائیوں میں کارکنان نے گھر کے ملبے سے ایک بچے کو نکالا اور اسے موبائل وین میں بنے امدادی کیمپ میں بٹھایا تھاجہاں بچہ خوف سے سہما ہوا کچھ دیر بیٹھا رہا پھر اسے نے منہ پر ہاتھ پیھرا تو اس کا ہاتھ خون سے بھر گیا.

    واضح رہے کہ زخمی اومران دقنیش کی ایمبولنس میں لی گئی تصویر اور ویڈیو نے دنیا کو ایک بار پھر شام کی طرف متوجہ ہونے پر مجبور کردیا.