Tag: شامی بچے

  • شام میں شدید سردی کے باعث 29 بچے ہلاک ہوگئے: اقوام متحدہ

    شام میں شدید سردی کے باعث 29 بچے ہلاک ہوگئے: اقوام متحدہ

    دمشق: اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ شام میں شدید سردی کے باعث گذشتہ دو ماہ کے دوران ہلاک ہونے والے بچوں کی تعداد 29 ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کا ادارہ برائے صحت نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ شامی علاقے الحول میں گزشتہ دو ماہ کے دوران سردی کے باعث مرنے والے بچوں کی تعداد انتیس ہوگئی ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق شمال مشرقی علاقوں میں قائم کیمس میں پناہ لینے والے بچے سردی کے باعث جان کی بازی ہار رہے ہیں، شام میں جاری خانہ جنگی کی وجہ سے یہاں محفوظ خیمے لگائے گئے ہیں۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ شام میں خانہ جنگی کی وجہ سے داخلی سطح پر بے گھر ہونے والوں کے حالات پریشان کن ہیں، جنگ زدہ علاقوں سے تقریبا تئیس ہزار افراد لڑائی سے بچ کر الحول کے عارضی کمیپوں میں پناہ لیے ہوئے ہیں۔

    عارضی کیمپوں میں پناہ لینے والے شامی باشندے اپنی بنیادی سہولیات سے بھی محروم ہیں، عالمی ادارہ برائے صحت نے انتظامیہ کو مسائل کے حل کے لیے زور دیا ہے۔

    شام میں خانہ جنگی، شدید ٹھنڈ کے باعث 15 بچے ہلاک

    شامی شہر دیر ازور میں امریکی حمایت یافتہ فورسز اور داعش کے درمیان شدید جھڑپیں جاری ہیں، عارضی خیموں میں پناہ لینے والے افراد کی بڑی تعداد اسی علاقے سے ہے۔

    دوسری جانب عسکریت پسند تنظم داعش سے نمٹنے کے لیے اتحادی افواج کی جانب سے کارروائیاں جاری ہیں۔

    گذشتہ ہفتے امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا تھا کہ شام سے ایک ایک ایرانی جنگجو کو نکال باہر کیا جائے گا، عسکریت پسندوں کا خاتمہ کریں گے۔

  • بمباری سے متاثرہ شامی بچے کی ویڈیو نے عالمی سطح پر نئی بحث چھیڑ دی

    بمباری سے متاثرہ شامی بچے کی ویڈیو نے عالمی سطح پر نئی بحث چھیڑ دی

    حلب: شام کے شہر حلب میں تازہ بمباری کے دوران ایک زخمی بچے کی ویٰڈیو نے ایک بار پھر دنیا کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ، اقوام متحدہ نے حلب میں امدادی آپریشن معطل کردیا جب کہ دنیا بھر سماجی ویب سائیٹ پر لوگ اپنے غم و غصہ کا اظہار کر رہے ہیں۔

    عالمی میڈیا کے مطابق شام کے شہر حلب میں حکومت کی جانب سے بمباری کے بعد ایک زخمی معصوم بچے کی ویڈیو نے اپنے معصومانہ انداز سے دنیا کو ہلا کر رکھ دیا اور کچھ عرصہ قبل ساحل سمندر پر ملنے والے شامی بچے ایلان کردی کی یاد تازہ کردی۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ امدادی کارروائیوں میں کارکنان نے گھر کے ملبے سے ایک بچے کو نکالا  اور اسے موبائل وین میں بنے امدادی کیمپ میں بٹھایا جہاں بچہ خوف سے سہما ہوا کچھ دیر بیٹھا رہا پھر اسے نے منہ پر ہاتھ پیھرا تو اس کا ہاتھ خون سے بھر گیا بچہ خوف زدہ ہوگیا اور اس نے خون سے بھرے ہاتھ اپنی نشت سے صاف کرنے شروع کردیے۔ اس بچے کے تاثرات نے دنیا کو سوچنے پر مجبور کردیا کہ شام میں آخر لوگوں کے ساتھ کیا ہورہا ہے؟ان معصوم بچوں کا مستقبل کیا ہے؟ بعدازاں امدای کارکنان مزید دو بچوں کو اسی موبائل کیمپ میں لاتے ہیں۔ یہ معصوم بچے جنگ کے خلاف خاموش اعلان جنگ ہیں۔

    شامی بچے کی بمباری کے بعد اپنے تباہ حال گھر سے برآمد ہونے سے طبی امداد ملنے تک کی ویڈیو نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ پر نئی بحث چھیڑ دی ہے، اپنے پیغامات میں لوگ غم و غصہ کا اظہارکرتے ہوئے شام میں جاری جنگ کے خاتمے کے لیے ٹھوس قدم اُٹھانے کی ضرورت پر ذور دے رہے ہیں۔

    یہ بھی اطلاعات ہیں آئی ہیں کہ اقوام متحدہ نے حلب میں امدادی آپریشن معطل کردیا۔