Tag: شامی شہری

  • شامی شہری کا سعودیہ میں تھری ڈی امیجنگ ٹیکنالوجی سے دل کا کامیاب آپریشن

    شامی شہری کا سعودیہ میں تھری ڈی امیجنگ ٹیکنالوجی سے دل کا کامیاب آپریشن

    ریاض :سعودی عرب کے ماہرین صحت نے شام سے حج کےلئے آنے وا لے شہری کی تھری ڈی امیجنگ ٹیکنالوجی استعمال کرتے ہوئے اس کے دل کا کامیاب آپریشن کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق مکہ معظمہ میں قائم شاہ عبداللہ میڈیکل سٹی میں شام سے آئے ایک حاجی کو لایا گیا جس کے دل کی دھڑکن بہت تیز تھی اور اس پر بار بار غشی کے دورے پڑ رہے تھے۔

    میڈیکل سٹی کے ڈاکٹروں نے کیس کو فوری طورپر حل کرنے اور دل کی دھڑکن کنٹرول کرنے کے لیے وینٹی کولر کی مدد سے اسے ریلیف فراہم کرنے کی کوشش کی مگر مریض کو فرق نہیں ہوا جس پر اسے فوری طورپر کارڈیک کیتھیریٹائزیشن کے عمل کے لیے دوسرے وارڈ میں منتقل کردیا،وہاں پر تھری ڈی امیجنگ کی مدد سے اس کے دل کا کامیاب آپریشن کیا گیا۔

    سعودی عرب کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ یہ ایک پیچیدہ کیس تھا مگر اسے کم سے کم وقت میں حل کرلیا گیا ہے۔ شامی حاجی کو جلد ہی ہسپتال سے خارج کردیا جائے گا اور وہ مناسک حج بھی ادا کرسکے گا۔

  • عجمان، شامی شہری نے فلیٹ کے ساتویں فلور سے بچے کو گرنے سے بچالیا

    عجمان، شامی شہری نے فلیٹ کے ساتویں فلور سے بچے کو گرنے سے بچالیا

    عجمان: متحدہ عرب امارات میں شامی شہری نے فلیٹ کے ساتویں فلور کی کھڑکی سے بچے کو گرنے سے بچالیا، پولیس کی جانب سے نوجوان کو اعزاز دے دیا گیا۔

    عرب میڈیا کے مطابق عجمان میں رہائش پذیر شامی شہری محمد انیس العرابی نے تین سالہ بچے کو فلیٹ کے ساتویں فلور کی کھڑکی سے گرنے سے بچالیا، پولیس نے العرابی کے اقدام کو سراہتے ہوئے اعزاز سے نواز دیا۔

    رپورٹ کے مطابق انیس العرابی نے اپنے رہائشی فلیٹ کی کھڑکی سے باہر دیکھا تو سامنے والی بلڈنگ پر انہیں تین سالہ بچہ کھڑکی سے باہر لٹکتا نظر آیا، وہ فوری طور پر مذکورہ فلیٹ پر پہنچے۔

    تیس سالہ العرابی کا کہنا ہے کہ دروازہ کھٹکھٹانے پر گھریلو ملازمہ باہر آئی، بچے کے والدین اس وقت گھر پر نہیں تھے، ملازمہ سے کچھ کہہ بغیر میں اس کمرے کی جانب گیا جہاں بچہ خطرناک انداز میں باہر کو لٹکا ہوا تھا اور گرنے ہی والا تھا تاہم میں نے اسے بچایا اور گلے سے لگا لیا۔

    مزید پڑھیں: متحدہ عرب امارات، 6 سالہ بچی عمارت سے گر کر زخمی

    واقعے کے بعد پولیس کو اطلاع دی گئی، عجمان پولیس کے کمانڈر انچیف میجر جنرل شیخ سلطان النعیمی نے کہا کہ تین سالہ بچے کے والدین گھر سے باہر تھے اور بچے کو گھریلو ملازمہ کی نگرانی پر چھوڑ گئے تھے۔

    انہوں نے کہا کہ انیس العرابی نے حاضر دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک بچے کی جان بچائی ہے، عجمان پولیس کی جانب سے شامی نوجوان کو اس کی بہادری پر شاندار اعزاز سے نوازا گیا ہے۔

  • دبئی میں شامی شہری نے دس لاکھ امریکی ڈالر جیت لیے

    دبئی میں شامی شہری نے دس لاکھ امریکی ڈالر جیت لیے

    دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر خانہ جنگی کا شکار ملک شام کے شہری نے دس لاکھ امریکی ڈالر (12 کروڑ سے زائد پاکستانی روپے) لاٹری میں جیت لیے۔

    تفصیلات کے مطابق روزگار کے لیے بیرون ملک مقیم شام کی کاروباری شخصیت نے دبئی انٹرنیشنل ایئر پورٹ کے ڈیوٹی فری لکی ڈرا سے خریدی گئے لاٹری ٹکٹ سے 10 لاکھ امریکی ڈالر کی انعامی رقم اپنے نام کرلی۔

    اماراتی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ قسمت بدلنے کا لاٹری ٹکٹ 40 سالہ اسماعیل نامی شامی تاجر نے چھٹیوں کےلیے شام جانے سے قبل 7 جنوری کو خریدا تھا۔

    مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ گزشتہ پانچ برسوں سے دبئی کے رہائشی شامی شہری اسماعیل پر دس لاکھ امریکی ڈالر جیتنے کی خبر سن کر بیک وقت تذبذب اور خوشی کے حالت طاری تھی۔

    اسماعیل نے اماراتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’یہ میرا چھٹا لاٹری ٹکٹ ہے لیکن مجھے یقین نہیں تھا کہ میں اتنی بڑی رقم جیت پاؤں گا، یہ میرے لیے تعجب تھا‘۔

    دبئی ڈیوٹی فری لاٹری انتظامیہ کا کہنا تھا کہ سنہ 1999 سے شروع ہونے والی میلینئم میلینئر لاٹری میں دس لاکھ امریکی ڈالر جیتنے والا ساتواں شامی شہری ہے۔

    مزید پڑھیں : دبئی : اردن کے شہری نے 10 لاکھ امریکی ڈالر کی لاٹری جیت لی

    یاد رہے کہ دو ماہ قبل ملازمت کے سلسلے میں متحدہ عرب امارات کا سفر کرنے والے اردنی شہری نے 19 برس بعد دبئی کے عالمی ہوائی اڈے پر ڈیوٹی فری ملینیئر لاٹری سے 10 لاکھ امریکی ڈالر جیتے تھے۔

    اماراتی میڈیا کا کہنا ہے کہ 48 سالہ مروان طہٰ جب بھی دبئی کا سفر کرتا تھا ڈیوٹی فری ریفل لاٹری کا ٹکٹ خریدتا تھا اور سنہ 1999 سے اب تک 300 ٹکٹ خرید چکا تھا۔

  • شام میں حملے کا ہدف کیمیائی ہتھیاروں کو ختم کرنا تھا‘ برطانوی وزیراعظم

    شام میں حملے کا ہدف کیمیائی ہتھیاروں کو ختم کرنا تھا‘ برطانوی وزیراعظم

    لندن : برطانوی وزیراعظم تھریسامے کا کہنا ہے کہ امریکہ کے ساتھ ملک شام میں کیمیائی ہتھیاروں کو ختم کرنے کے لیے مخصوص اہداف کو نشانہ بنایا گیا تاکہ شامی شہریوں کومزید کیمیائی حملوں سے بچایا جاسکے۔

    تفصیلات کے مطابق برطانوی وزیراعظم تھریسامے نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ شام میں حملے کا ہدف کیمیائی ہتھیاروں کو ختم کرنا تھا، کارروائی بڑی حد تک کامیاب رہی۔

    تھریسامے کا کہنا تھا کہ بطوروزیراعظم شام میں فوجی کارروائی کا حکم دینا مشکل تھا لیکن یہ فیصلہ درست تھا، آئندہ بھی ضرورت پڑی تو کارروائی کی جائے گی۔

    برطانوی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حملےکا مقصد شامی حکومت کی کیمیائی ہتھیاروں کی صلاحیت ختم کرناتھا، کارروائی پیغام ہے کہ کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال ناقابل قبول ہے۔

    تھریسامے کا کہنا تھا کہ ثبوت ہیں کہ شامی حکومت نے 4 مرتبہ کیمیائی ہتھیاراستعمال کیے، روس کوپتہ ہے کہ شامی حکومت کیمیائی ہتھیاراستعمال کررہی ہے۔

    برطانوی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کیمیائی ہتھیاروں کا خاتمہ سب کے مفاد میں ہے، کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال روکنے کے لیے اورکوششیں کریں گے۔

    تھریسامے کا کہنا تھا کہ شامی حکومت کی پالیسی کے باعث ہزاروں افراد کوہجرت کرنا پڑی۔ ان کا کہنا تھا کہ شامی حکومت ماضی میں بھی کیمیائی ہتھیاراستعمال کرتی رہی ہے۔

    برطانوی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مسئلے کوسفارتی سطح پرحل کرنے کی کوشش کی مگرکامیابی نہ ملی لیکن اس کے باوجود شام کے بحران کے سیاسی حل کے لیے پرامید ہیں۔

    امریکہ اور اس کے اتحادیوں نے شام پرحملہ کردیا

    خیال رہے کہ 13 اور 14 اپریل کی درمیانی شب امریکہ نے برطانیہ اور فرانس کے تعاون کے ساتھ شام میں کیمیائی تنصیبات پر میزائل حملے کیے تھے، جس کے نتیجے میں شامی دارالحکومت دمشق دھماکوں کی آوازوں سے گونج اٹھا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • حلب :باغیوں نےشہریوں کےانخلاکےلیےجانےوالی بسیں جلادیں

    حلب :باغیوں نےشہریوں کےانخلاکےلیےجانےوالی بسیں جلادیں

    حلب : شام کے صوبے ادلب سےشہریوں کےانخلا کےلیے جانے والی 3بسوں کو باغیوں نے حلب کے قریب نذر آتش کردیا۔

    تفصیلات کےمطابق غیرملکی خبررساں ادارےکا کہناہےکہ شام کے شہرادلب میں باغیوں کے زیرانتظام دیہات سے بیمار اورزخمی شہریوں کےانخلاکےلیےجانےوالی بسوں کوآگ لگادی گئی۔

    شامی آبزرویٹری کاکہناہےکہ واقعے میں تین بسوں پرحملہ کیاگیا۔واقعےمیں کسی قسم کےجانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

    s1

    بشارالاسدکےحامی جنگجوؤں کامطالبہ ہےکہ ادلب کےدودیہات سےدمشق حکومت کے حامیوں کےانخلا کی اجازت دی جائے جس کے بدلےمیں مشرقی حلب میں محصورحزب اختلاف کے حامی شہریوں کوانخلاکاموقع فراہم کیاجائے۔

    شام کے شہرحلب سے شہریوں کاانخلاایک مرتبہ پھر شروع ہوگیاہے۔اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں شہریوں کےانخلا کے معاملےپرآج ووٹنگ ہوگی۔

    مزید پڑھیں:شام میں شہریوں اور باغیوں کے انخلاء کا ایک اور معاہدہ

    فرانس کی جانب سےپیش کردہ قراردادمیں مطالبہ کیا گیا ہےکہ اقوام متحدہ کے اہلکارشہریوں کے انخلاکی مانیٹرنگ کریں۔

    s2

    واضح رہے کہ فرانس کی جانب سے پیش کردہ قراردپراتوارکوووٹنگ ہونی تھی تاہم روس کی مخالفت کی وجہ سےرائے شماری نہ ہوسکی۔

    s3