Tag: شامی فوج

  • شامی فوج کی بمباری سے 94 افراد ہلاک‘ 325 افراد زخمی

    شامی فوج کی بمباری سے 94 افراد ہلاک‘ 325 افراد زخمی

    دمشق: شام کے علاقے مشرقی غوطہ میں شامی فوج کی بمباری کے نتیجے میں 94 افراد ہلاک جبکہ 300 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق شامی فوج کی شام کے علاقے مشرقی غوطہ میں شدید بمباری کے نتیجے میں 94 افراد ہلاک جبکہ 325 افراد زخمی ہوگئے۔

    شامی فوج کی بمباری کے نتیجے میں ہلاک ہونے والوں میں 20 بچے بھی شامل ہیں۔

    دوسری جانب شام کے سرکاری ٹی وی کے مطابق شامی حکومت کی حامی فورسز شمال مغربی شام میں عفرین کے علاقے میں داخل ہونے والی ہیں۔


    کرد جنگجوؤں نےشامی فوج سےمعاہدہ کرلیا


    خیال رہے کہ گزشتہ روز شام کے شمال مغربی علاقے عفرین میں لڑنے والے کرد جنگجوں کا کہنا تھا کہ انہوں نے شامی حکومت سے معاہدہ کرلیا ہے ۔

    کرد جنگجوں نے شامی حکومت سے اس بات پر معاہدہ کیا ہے کہ وہ ترکی کی جاررحانہ کارروائیوں سے نمٹنے کے لیے جنگجؤوں کو فوجی امداد فراہم کرے گی۔

    یاد رہے کہ 2012 میں شامی صدر بشار الاسد نے سرکاری آرمی کو عفرین کے علاقے سے نکال لیا تھا اور کرد جنگجوں کے حوالے کردیا تھا تاکہ داعش سے علاقے کا قبضہ چھڑایا جاسکے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں

  • شامی فوج میں پہلی خاتون بریگیڈیئر جنرل کا تقرر

    شامی فوج میں پہلی خاتون بریگیڈیئر جنرل کا تقرر

    دمشق: شامی فوج میں پہلی بار بریگیڈیئر جنرل کے عہدے پر ایک خاتون کو تعینات کردیا گیا۔ وہ پہلی خاتون ہیں جو فوج کے اس اعلیٰ عہدے تک پہنچی ہیں۔

    نبل مدحت بدر نامی یہ فوجی افسر شام کے شہر تارتوس سے تعلق رکھتی ہیں۔ اس سے قبل شامی فوج میں خواتین کی شمولیت اور مختلف عہدوں پر ان کی ترقی کوئی نئی بات نہیں تاہم اس عہدے تک پہنچنے والی مدحت پہلی خاتون ہیں۔

    شام کی فوج میں اس وقت کئی خواتین ہیں جو ملک میں جاری جنگ میں بھرپور حصہ لے رہی ہیں اور داعش کے خلاف برسر پیکار ہیں۔

    صرف ایک شام ہی نہیں بلکہ مشرق وسطیٰ میں داعش کے عفریت سے لڑنے کے لیے صرف مرد ہی نہیں بلکہ بچے اور خواتین بھی میدان میں آچکے ہیں۔

    مزید پڑھیں: داعش کے خلاف برسر پیکار برقع پوش افغان خواتین

    ان میں سے کچھ خواتین نے باقاعدہ فوج میں شمولیت اختیار کی ہے جبکہ زیادہ تر گھریلو عام خواتین ہیں جو تربیت حاصل کرنے کے بعد اب اپنے علاقے اور اہل خانہ کی حفاظت پر کمر بستہ ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • شامی فوج نےحلب کےنوے فیصد حصےکا کنٹرول سنبھال لیا

    شامی فوج نےحلب کےنوے فیصد حصےکا کنٹرول سنبھال لیا

    حلب: شام میں حکومتی فورسزنےروسی فضائی مددکےساتھ حلب کے تقریباًنوے فیصد حصے کاکنٹرول سنبھال لیاہے،جبکہ جھڑپوں میں پچاس سےزائد شہری بھی جاں بحق ہوئے۔

    تفصیلات کےمطابق شام کے سرکاری میڈیاکاکہناہےکہ سیکیورٹی فورسزنےحلب میں پیش قدمی کرتے ہوئےحزب اختلاف کےجنگجوؤں کو پیچھےدھکیل دیا ہےجس کےبعد اب جنگجوچھوٹے سےحصے پرقابض ہیں۔

    اطلاعات کےمطابق حلب کےمحاصرے کے باعث ہزاروں افراد شہر میں پھنسے ہوئے ہیں اور ان کے پاس نہ تو پانی ہے اور نہ خوراک ہے۔

    مزید پڑھیں:حلب میں حکومتی فضائیہ کی بمباری،45افراد جاں بحق

    شام میں انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والی تنظیم کا کہناہےکہ شامی فوج حلب کے جنوب مشرق میں واقع شیخ سعید نامی ضلعے پر کنٹرول حاصل کرچکی ہےجس کے بعد شیخ سعید کے اطراف میں موجود صرف دوعلاقوں پرباغیوں کا کنٹرول باقی بچا ہے۔

    یاد رہے کہ شام میں جاری خانہ جنگی میں اب تک 3 لاکھ سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں،حلب پر حکومتی فوج کی جانب سے کی جانے والی بمباری میں نومبر سے لے کر اب تک 413 شہری مارے جاچکے ہیں۔

    واضح رہے کہ شام میں گذشتہ 5 سال سے جاری خانہ جنگی کے باعث ملک کا بنیادی ڈھانچہ مکمل طور پر تباہ ہوچکا ہے۔

  • حلب میں حکومتی فضائیہ کی بمباری،45افراد جاں بحق

    حلب میں حکومتی فضائیہ کی بمباری،45افراد جاں بحق

    حلب : شام کے شہرحلب میں حکومتی فضائیہ کی بمباری کےنتیجے میں45 سے زائد افرادجاں بحق اوردرجنوں زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کےمطابق شام کے شہر حلب میں حکومتی فضائیہ کی بمباری میں پینتالیس سےزائد افراد لقمہ اجل بن گئے۔ مرنےوالوں میں زیادہ تعدادعورتوں اوربچوں کی ہے۔

    حزب اختلاف کےزیرکنٹرول مشرقی حلب پرقبضے کےلیے دمشق حکومت اوراس کےاتحادیوں نےگرینڈآپریشن کاآغازکر رکھا ہے۔

    حلب میں جاری لڑائی پراقوام متحدہ نے شدید تشویش کااظہار کیاہے۔اقوام متحدہ کے نمائندےاسٹیفن اوبرائن کاکہناہےکہ سلامتی کونسل حلب کی صورتحال پرایکشن لیں ورنہ حلب قبرستان بن جائےگا۔

    خیال رہے کہ شامی فوج نے رواں سال ستمبر میں حلب کا کنٹرول حاصل کرنےکےلیے بڑی کارروائی کا آغازکیا تھا۔

    مزید پڑھیں:شامی فوج کی حلب میں پیش قدمی،اہم علاقوں کا کنٹرول حاصل کرلیا

    یاد رہے کہ شام کےشہر حلب میں شامی اور اتحادی افواج کی باغیوں کے زیر انتظام علاقوں کی جانب تیزی سے پیش قدمی جاری ہے اب تک کئی علاقےباغیوں کےقبضے سے آزاد کرالیے گئے ہیں۔

    و اضح رہے کہ شام میں کام کرنے والے امدادی اداروں کےاعداد و شمار کے مطابق حکومتی کارروائی میں اب تک سینکڑوں شہری لقمہ اجل بن چکےہیں۔

  • شامی فوج پرفضائی حملہ غلط فہمی کی وجہ سےہوا،امریکہ

    شامی فوج پرفضائی حملہ غلط فہمی کی وجہ سےہوا،امریکہ

    واشنگٹن : امریکہ کاکہناہےکہ شام میں دولت اسلامیہ کے خلاف لڑنے والےشامی فوجیوں پرفضائی حملہ غلط فہمی کی وجہ سےہوا۔

    تفصیلات کےمطابق امریکی سینٹرل کمانڈ کاایک بیان میں کہنا ہےکہ امریکی اتحاد کے طیارے رواں سال سترہ ستمبرکوشامی شہردیرالزور میں داعش کو نشانہ بنانے چاہتےتھے تاہم غلطی کی وجہ سےشامی فوجی اس کی زد میں آئے۔

    سینٹرل کمانڈ کا کہنا ہے کہ غلطی قابل افسوس ہے اور اس میں شامی فوج کو نشانہ بنانے کا ارادہ نہیں تھا۔حکومتی فورسز پر فضائی حملے میں امریکا، برطانیہ، ڈنمارک اور آسٹریلیا کے جہاز شامل تھے۔

    ادھرشامی صدر نے کہا کہ حملہ جان بوجھ کر کیا گیا۔ روس کا کہنا ہے کہ حملےمیں باسٹھ شامی فوجی ہلاک ہوئے تھے۔

    اتحادی فوج کے جہازوں نے اس وقت حملے کو روک دیا جب روس نے معلومات فراہم کیں کہ اس حملے میں شامی فوجی نشانہ بن رہے ہیں۔

    مزید پڑھیں:امریکہ کی شام میں بمباری،80فوجی جاں بحق

    امریکی فوج کے لیفٹیننٹ جنرل جیف ہیریگن نے کہا ہے کہ اس واقعہ میں ہم اس معیار پر پورا نہیں اتر سکیں جو ہم نے اپنا رکھا ہے اور ہم اس سے بہتر کر سکتے تھے۔

    مزید پڑھیں:امریکا نے جان بوجھ کر شامی فوج کو نشانہ بنایا، بشارالاسد

    دوسری جانب شامی صدر بشارالاسد نے کہا ہےکہ یہ حملہ جان بوجھ کر کیا گیا تھاجس میں 80 شامی فوجی ہلاک ہو گئے تھے۔

    واضح رہےکہ رواں ستمبر میں اس حملے کے بعد اقوام متحدہ کا کہنا تھا کہ اسے امریکی اتحاد کی قیادت والے طیاروں سے ہونے والے حملے پر افسوس کااظہار کیاتھا۔

  • حلب کے بڑےحصے پر شامی فوج کا کنٹرول

    حلب کے بڑےحصے پر شامی فوج کا کنٹرول

    حلب : شام کے شہرحلب میں حکومتی اورروسی فورسزکی شدید بمباری جاری ہے۔حکومتی فورسزنےمشرقی حلب کےایک تہائی علاقے کاکنٹرول سنبھالنے کادعویٰ کیاہے۔

    تفصیلات کےمطابق شام میں سرکاری ٹی وی کا کہناہے کہ فورسز بارودی سرنگیں اور دھماکہ خیز موادصاف کرتے ہوئے آگے بڑھ رہی ہیں۔

    post6

    باغی جنگجوؤں کو حلب کے ان علاقوں سے جن پر ان کا ایک طویل عرصے سے قبضہ تھا پیچھے دھکیل دیا گیا ہے اور سرکاری فوج کی مسلسل پیش قدمی جاری ہے۔

    post5

    روسی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ شامی فوج نے شہر کے بارہ اضلاع پر قبضہ کر لیا ہے۔حلب پرجب سے حکومتی بمباری کا آغاز ہوا ہے شہری گھر بار چھوڑ کر حکومتی علاقوں اورکردوں کےزیرکنٹرول خود مختار علاقوں کی جانب ہجرت کررہے ہیں۔

    post-1

    دوسری جانب انسانی حقوق کی تنظیم سیرئن ابزرویٹری کا کہنا ہے کہ دس ہزار کے قریب لوگ یا تو سرکاری فوج کے زیر قصبہ علاقوں میں چلے گئے ہیں یا کرد کے زیر اثر شمالی ضلع میں منتقل ہو گئے ہیں۔

    post2

    یاد رہے کہ شامی فوج نے رواں سال ستمبر میں حلب کا کنٹرول حاصل کرنےکےلیے بڑی کارروائی کا آغازکیا تھا۔

    post-3

    واضح رہے کہ شام میں کام کرنے والے امدادی اداروں کےاعداد و شمار کے مطابق حکومتی کارروائی میں اب تک سینکڑوں شہری لقمہ اجل بن چکےہیں۔

    post-4

  • شامی فوج کی اسکول پرفضائی بمباری،6بچے جاں بحق

    شامی فوج کی اسکول پرفضائی بمباری،6بچے جاں بحق

    دمشق: شامی فوج کی اسکول پرفضائی بمباری کے نتیجے میں6 بچے جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

    تفصیلات کےمطابق شام کے دارالحکومت دمشق کے مشرق میں واقع شہر حراستا میں بچوں کے اسکول پر بمباری سے کم از کم 6 بچے جاں بحق اور درجنوں افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

    syria-post-5

    انسانی حقوق کی تنظیم کا کہناہے کہ فضائی بمباری میں زخمی ہونے والےبچوں میں بیشتر کی حالت تشویش ناک ہے اوربمباری میں جاں بحق ہونے والے بچوں کے چہرے ناقابل شناخت ہوگئے ہیں۔

    syria-post-1

    انسانی حقوق کی تنظیم آبزرویٹری کے ڈائریکٹر عبدالرحمان نے افسوس ناک واقعےکی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ شامی فوج نے حراستا شہر میں واقع ایک اسکول پر بمباری کی جس کے نتیجے میں 6 بچے ہلاک اور 17 زخمی ہوگئے ہیں۔

    syria-post-2

    مزیدپڑھیں: اقوام متحدہ کی شام میں اسکول پر بمباری کی تحقیقات کی ہدایت

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ شام کے شہر ادلب میں باغیوں کے زیر قبضہ علاقے میں شدید بمباری کی گئی تھی جس کے نتیجے میں اسکول کے 20سےزائد بچے جاں بحق ہوگئے تھے۔

    syria-post-3

    واضح رہے کہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون کی جانب سے گزشتہ ماہ شام کےشہرادلب میں اسکول پر حملے کی تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

    syria-post-4

  • شامی شہر حلب میں باغیوں کے ٹھکانوں پرفضائی حملے

    شامی شہر حلب میں باغیوں کے ٹھکانوں پرفضائی حملے

    حلب : شامی شہر حلب کے علاقے راموسہ میں صدر بشار الاسد کی فوج کی جانب سے شدید بمباری کی گئی،فضائی حملوں میں باغیوں کے زیر انتظام علاقوں کو نشانہ بنایا گیا.

    تفصیلات کے مطابق حلب کے علاقے راموسہ میں ہونے والے فضائی حملوں میں روسی جنگی طیاروں نے بھی شرکت کی،فضائی بمباری میں باغیوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا.

    اس سے قبل حکومت مخالف باغیوں کا کہنا تھا کہ انہوں نے حلب کا کئی ہفتوں سے قائم محاصرہ توڑ دیا ہے تاہم شامی حکومت اس کی تردید کی تھی.

    شامی حکومت کا کہنا ہے کہ ان کا حصار بدستور قائم ہے اورباغیوں کو کوئی اہم کامیابی نہیں ملی ہے،بہر حال ایسا نظر آ رہا ہے کہ حکومت باغیوں کو مزید کچھ حاصل کرنے سے باز رکھنے کے لیے مزید فوج تعینات کر رہی ہے.

    فضائی حملے کے بعد باغی اتحاد نے کہا ہے کہ وہ جنگجوؤں کی تعداد دوگنی کر دیں گے اور نئے حملے کرکے سارے شہر کو واپس حاصل کر لیں گے.

    واضح رہے کہ حلب کبھی شام کا کاروباری دارالحکومت تھا اور اسے اپنی فن تعمیر اور آثار قدیم پر ناز تھا،لیکن پانچ سال سے جاری جنگ میں اس کی بیشتر چیزیں تباہ و برباد ہو چکی ہیں یا لوٹ لی گئی ہیں.

  • شامی فوج کاعمارت پر میزائل حملہ،50افراد ہلاک

    شامی فوج کاعمارت پر میزائل حملہ،50افراد ہلاک

    دمشق: شام میں فوج کے میزائل حملے میں پچاس سے زائد افراد اپنی جانوں ہاتھ دھوبیٹھے۔

    دمشق میں شامی فوج نے کارروائی کے دورانہ رہائشی عمارت پر میزائل داغے جس کے نتیجے میں پچاس سے زائد افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق شامی فوج کی باغیوں کیخلاف کارروائیوں میں تیزی آگئی ہے اور اس حملے سے قبل شامی افواج کی مقامی بازار پر بمباری سے سو سے زائد افراد ہلاک ہوئے۔

    اقوام متحدہ نے شامی حکومت پر شہری آبادیوں میں شیلنگ،بمباری اورممنوع بیرل بم کے استعمال کا الزام عائد کیا ہے تاہم شامی حکومت نے ان الزامات کی تردید کی ہے ۔

  • شامی فوج نے حمص میں واقع گیس فیلڈ کا کنٹرول حاصل کرلیا

    شامی فوج نے حمص میں واقع گیس فیلڈ کا کنٹرول حاصل کرلیا

    شام : فوج نے شدت پسندوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے گیس فیلڈ کا کنٹرول حاصل کرلیا۔

    شامی فوج نے شدت پسندوں کے ساتھ شدید لڑائی کے بعد حمص میں واقع گیس فیلڈ کا کنٹرول حاصل کرلیا، شامی فوج کے اعلی فوجی افسر نے سرکاری ٹی وی پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ گیس فیلڈ پر قابض شدت پسندوں کوشکست دینے میں کامیابی حاصل ہوئی ہے جبکہ بڑی تعداد میں شدت پسند ہلاک ہوئے ہیں۔

    رواں ماہ شدت پسندوں کے حملوں میں ایک ہزار سے زائد شامی فوجی بھی ہلاک ہوئے، جس کے بعد شدت پسندوں کے خلاف کاروائیاں مزید تیز کر دی گئیں۔