Tag: شام

  • شام کے شہر حلب میں فضائی حملے،200 سے زائد شہری ہلاک

    شام کے شہر حلب میں فضائی حملے،200 سے زائد شہری ہلاک

    دمشق: شام کے شہر حلب میں فضائی حملوں میں ایک ہفتے میں مرنے والوں کی تعداد دوسو سے تجاوز کرگئی ہے۔

    شام میں باغیوں اور حکومت کے درمیان خون ریزتصادم کا سلسلہ جاری ہے،حلب میں اسپتال پر کی گئی بمباری میں بھی ہلاکتوں کی تعداد چونسٹھ تک جا پہنچی ہے۔حلب میں ایک ہفتے کے دوران مرنے والے شہریوں کی تعداد دو سو سے تجاوز کرگئی ہے۔

    امریکہ کا کہنا ہے کہ یہ حملے شامی فضائیہ کررہی ہے جبکہ اتحادی افواج باغیوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنارہی ہے ۔

  • روس کی مدد سے شام میں دہشت گردوں پرقابو پایا: بشارالاسد

    روس کی مدد سے شام میں دہشت گردوں پرقابو پایا: بشارالاسد

    دمشق: شام کےصدربشارالاسد کہتے ہیں کہ روس کی مددسےدہشت گردوں کو نیست ونابودکرنےمیں کامیاب ہوئے۔

    تفصیلات کے مطابق شام کےدارالحکومت دمشق میں روس کےپارلیمانی وفد سے گفتگو میں شام کےصدر بشارالاسد کاکہناتھاکہ دہشت گردوں کےخلاف کامیابی روس کی مدد کی مرہون منت ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ جنگ سے متاثرہ شام سےاتنی بڑی تعداد میں دہشت گردوں کاصفایا شامی عوام اورفوج کی ہمت اور عزم کانتیجہ ہے۔

    اس موقع پرروس کےپارلیمانی وفد کاکہناتھاکہ شام پرغیرمنصفانہ جنگ مسلط کی گئی۔

    روسی وفد میں ارکان پارلیمان سمیت مذہبی،معاشرتی اورصحافتی اداروں کےنمائندگان شامل ہیں۔

  • شام: پیلمیرا میں چالیس خواتین اور بچوں کی لاشیں برآمد

    شام: پیلمیرا میں چالیس خواتین اور بچوں کی لاشیں برآمد

    دمشق: شامی افواج نےحال ہی میں داعش کےقبضے سےچھڑائےگئے تاریخی شہر پیلمائراسےاجتماعی قبر دریافت کی ہے۔

    شامی افواج کا کہناہے کہ اجتماعی قبرسےچالیس سے زائد لاشیں برآمد ہوئیں ان میں عورتوں اور بچوں کی بھی لاشیں شامل ہیں جبکہ کئی لاشوں کےسربھی کٹےہوئےہیں۔

    دوسری جانب امریکی فوج کا کہنا ہے کہ وہ متعدد شامی باغی نوجوانوں کو داعش سے لڑنے کے لئےتربیت دے رہے ہیں اوراب تک درجنوں افراد کو تربیت فراہم کرکے داعش سے لڑنے کے لئے بھیج چکے ہیں۔

    گزشتہ روز امریکی فضائیہ کی جانب سے داعش کےمرکزموصل پر شدید بمباری بھی کی گئی ہے۔۔

  • سعودی عرب کے بعد یو اے ای بھی شام میں فوجی کارروائی کیلئے تیار

    سعودی عرب کے بعد یو اے ای بھی شام میں فوجی کارروائی کیلئے تیار

    ابوظہبی: عرب ممالک شام میں فوجی کارروائی پر متفق، سعودی عرب کے بعد متحدہ عرب امارات بھی شام میں فوجی کارروائی کے لیے تیار ہے۔

    متحدہ عرب امارات کے وزیر مملکت برائے امور خارجہ انور گرگاش نے کہا ہے کہ داعش کے خلاف کسی بھی کارروائی میں زمینی فوج کو شامل کرنے کے لیے تیار ہیں، انور گرگاش کا کہنا تھا کہ زمینی کارروائی کی صورت میں امریکا فوجوں کی قیادت کرے۔

    متحدہ عرب امارات کا یہ اعلان سعودی عرب کی جانب سےزمینی مداخلت کے بیان کے بعد سامنے آیا ہے، دوسری جانب شام نے بھی فوجی جارحیت کی صورت میں سنگین نتائج بھگتنے کا بیان دیا ہے۔

  • شام میں غذائی قلت کے باعث 16افراد ہلاک ہوگئے

    شام میں غذائی قلت کے باعث 16افراد ہلاک ہوگئے

    شام کے محصور علاقوں میں اقوام متحدہ کی غذائی امداد پہنچنے کےبعدبھی سولہ افرادفاقہ کشی کےباعث جان کی بازی ہار گئے۔

    شام کے علاقے مدایا میں اقوامِ متحدہ کا امدادی قافلے پہنچنے کے بعد بھی سولہ افراد بھوک کے باعث ہلاک ہوئے ہیں، امدادی ادارے کا کہنا ہے کہ مزید تینتیس افراد ایسے ہیں جن کی حالت خطرے میں ہے۔

    رواں سال کے آغاز میں اقوام متحدہ کی جانب سے ہناگمی بنیاد پر دواؤں اور خوراک کے دوامدادی قافلے مدایا پہنچائے گئے تھے، مدایا اورمحصور دیگرعلاقوں میں چالیس ہزار سے زائد افراد لوگ غذائی قلت کا شکار تھے۔

  • برطانیہ اوراسپین میں عوام کی شام میں فوجی کارروائی کیخلاف ریلی

    برطانیہ اوراسپین میں عوام کی شام میں فوجی کارروائی کیخلاف ریلی

    لندن: برطانیہ اور اسپین میں عوام شام میں فوجی کارروائی کے خلاف اورشامی عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے سڑکوں پر نکل آئے۔

    لندن اور میڈرڈ میں شام میں فوجی کارروائی کے خلاف ریلیاں نکالی گئیں جس میں عوام کی بڑی تعداد میں شرکت کی۔لندن میں مظاہرین نے وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون کی جانب سے شام میں فوجی کارروائی کے فیصلےکی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ شام پہلے ہی دو عالمی طاقتوں کی فوجی کارروائی کاشکار ہے۔

    میڈر ڈمیں مظاہرین کا کہنا تھا کہ شام میں فوجی کارروائی کے ذریعے امن قائم کرناممکن نہیں ہے، ریلی میں شامی عوام سے یکجہتی کا اظہار کیا گیا۔

  • شام میں خانہ جنگی کے خاتمے کیلئے امریکہ ،روس اور یورپی ممالک متحرک

    شام میں خانہ جنگی کے خاتمے کیلئے امریکہ ،روس اور یورپی ممالک متحرک

    دمشق: امریکہ،روس،یورپی اور مشرق وسطیٰ کے ممالک شام میں جاری خانہ جنگی کے خاتمے کیلئے مل بیٹھنے کو تیار ہوگئے۔

    امریکہ روس اور یورپی ممالک سمیت مشرق وسطی کی طاقتیں ویانا میں شام اور فلسطین کےمسئلے پر غور کیلئےموجودہیں۔

    امریکی وزیرخارجہ جان کیری کا سعودی، ترک اور روسی حکام سے ملاقات کے بعد کہنا تھا کہ عالمی طاقتیں شامی میں جاری خانہ جنگی کے خاتمے کیلئےمل بیٹھنے کو تیار ہیں۔

    انکا کہنا تھا مذکورہ ملاقات اگلے جمعے تک متوقع ہے تاہم ملاقات میں ایران کی شمولیت سے متعلق کچھ نہیں کہا جاسکتا۔ جان کیری کا کہناتھاکہ خانہ جنگی کے خاتمے کیلئےکسی بھی حل کو مشرق وسطیٰ کی بڑی طاقتوں کی حمایت حاصل ہونی چاہیے۔

     جان کیری اتحادیوں سے بات چیت کیلئےرواں ہفتے کے اختتام پراردن اور سعودی عرب کادورہ کریں گے۔

  • حلب میں اتحادی افواج کی کارروائی، 17باغی مارے گئے

    حلب میں اتحادی افواج کی کارروائی، 17باغی مارے گئے

    دمشق: شام اور اتحادی افواج کی باغیوں کے خلاف بھرپور کارروائی میں سترہ باغی مارے گئے جبکہ بیشتر علاقوں کا کنٹرول حاصل کرلیاگیا۔

    شام اوراتحادی ممالک کے حلب میں مشترکہ حملے میں باغیوں سے شدید جھڑپوں کے دوران آٹھ فوجی بھی ہلاک ہوئے۔

    حلب کے مشرقی حصے میں واقع فوجی ائیرپورٹ کا کنٹرول حاصل کرنے کے لیے فوجی دستوں کی پیش قدمی جاری ہے۔

    جبکہ حلب سمیت لتاکیا،حماء اور ادلیب میں شامی اور اتحادی ممالک کے فوجی دستوں کی جانب سے داعش اور باغیوں کے خلاف بھرپور کارروائیاں کی جارہی ہیں۔

    دوسری جانب روسی جیٹ طیارے بھی دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنا رہے۔

  • شام میں بیرل بم حملوں میں 80 افراد ہلاک

    شام میں بیرل بم حملوں میں 80 افراد ہلاک

    حلب: شام میں سیکیورٹی فورسز کے باغیوں کے خلاف بیرل بم حملوں میں اسی افراد ہلاک ہوگئے،شام میں جاری تنازعے پر روس اور امریکا میں مزاکرات کا آغاز ہوگیا۔

    شام کے شہر حلب اور پالمیرا میں سیکیورٹی فورسز کے باغیوں کے خلاف حملوں میں دو روز کے دوران باغیوں اور عام شہریوں سمیت اسی افراد ہلاک ہوگئے،حملوں میں ممنوعہ بیرل بموں کا استعمال کیا جارہا ہے۔

    دوسری جانب شام کے مسئلے پر روس اور امریکا میں مزاکرات کا آغاز ہوا ہے جس میں آپسی ٹکراؤ سے بچاؤ کے لیے بات چیت کی گئی ۔

    امریکہ نےروس کی شام میں عسکری سرگرمیوں میں اضافے پر خدشات کا اظہارکیاہے جبکہ روس کا کہناہے کہ عسکری سرگرمیوں میں اضافہ داعش کے پیش نظرکیا گیا ہے۔

  • نیویارک: شام کی صورتحال کے ذمہ دار عالمی برادری ہے

    نیویارک: شام کی صورتحال کے ذمہ دار عالمی برادری ہے

    نیویارک : اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے شام کی صورتحال کاذمہ دار عالمی برادری قرار دے دیا۔

    اپنے ایک بیان میں بان کی مون نے کہا کہ شام کی موجودہ صورتحال پر ہم سب کو شرمسار ہونا چاہیے کیونکہ عالمی برادری شام میں امن قائم کرنے میں ناکام ہوگئی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ آئندہ ہفتے تک شام کے تمام فریقین سے مل کر مسئلے کا حل نکالیں گے، شام میں خانہ جنگی کے دوران ابتک دولاکھ بیس ہزار افرد جاں بحق جبکہ بارہ اعشاریہ دو ملین افراد امداد کے منتظر ہیں۔