Tag: شام

  • شام: داعش میں شامل 2آسٹریلوی شہریوں نے 4 خواتین کواغواء کرلیا

    شام: داعش میں شامل 2آسٹریلوی شہریوں نے 4 خواتین کواغواء کرلیا

    شام : داعش میں شامل آسٹریلیا کے دو شہریوں نے شام میں چارعراقی خواتین کو اغواء کرلیا ہے، مغوی خواتین نے اغواء ، زیادتی اور دہشتگردی پر آسٹریلیا سے اپنے ملوث شہریوں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کر دیا۔

    برطانوی اخبار کے مطابق داعش میں شامل دو آسٹریلوی شہریوں خالد شریف اور محمد العمر نے چار عراقی خواتین کو اغواء کرکے باندی بنالیا ۔عراقی صوبے کرد کے یزیدی فرقے سے تعلق رکھنے والی خواتین نے آسٹریلیا سے دونوں شہریوں کو گرفتار کرکے ان پر ہونے والے مظالم کا بدلہ لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

    متاثرہ خواتین نے بتایا کہ ان کے خاندان کے افراد کو سفاکی سے قتل کردیا گیا ہے، اب اُن پر بھی آئے روز تشدد کیا جاتا ہے اور قتل کی دھمکیاں دی جاتی ہیں۔

    خواتین نے الزام لگایا کہ دونوں آسٹریلوی شہری دہشت گردی ، قتل ، اغواء ، زیادتی اور تشدد کی وارداتوں میں ملوث ہیں ۔

    خالد اور عمر داعش کی دہشت گرد کارروائیوں کے آغاز پر آسٹریلیا سے خاندان سمیت شام کے شہر رقعہ منتقل ہوگئے تھے۔

  • شام : داعش کے خلاف کارروائی کی ویڈیو جاری

    شام : داعش کے خلاف کارروائی کی ویڈیو جاری

    شام :امریکا نے داعش اور القاعدہ کے خلاف شام میں کی گئی فضائی کاروائی کی ویڈیوجاری کردی ہے، امریکی صدر بارک اوباما کا کہنا ہے کہ داعش کےخلاف عالمی برادری کا تعاون حاصل ہے۔

    امریکی حکام کی جانب سے جاری ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ امریکا اور اتحادی ممالک کی جانب سے کئے گئے حملوں میں شام کے شمال مشرقی شہر رِقہ میں داعش کے ہیڈ کوارٹر کونشانہ بنایا گیا۔

    سینٹکام سے جاری بیان کے مطابق امریکی طیاروں نے بحیرہ احمر عرب کے بین الاقوامی سمندر میں موجود جنگی جہازوں سے سینتالیس ٹاماہاک میزائل داغے گئے جبکہ ڈرون طیاروں اور لڑاکا طیاروں نے داعش اور القائدہ کی علاقائی تنظیم خراسان گروپ کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا.

    حملوں میں القاعدہ اور داعش کے سو سے زائد جنگجو مارے گئے۔

    امریکی صدر اوباما نے کانگریس کو خط لکھ کر شام میں کی گئی کاروائی سے آگاہ کیا، اوباما کا کہنا ہے کہ امریکا داعش کے خلاف لڑائی میں تنہا نہیں بلکہ عالمی برادری اس کے ساتھ ہے۔

  • شام :امریکا کی داعش کے ٹھکانوں پر فضائی بمباری

    شام :امریکا کی داعش کے ٹھکانوں پر فضائی بمباری

    شام :امریکا اور اس کے اتحادی ممالک نے داعش کے خلاف شام میں فضائی کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔

    امریکا نےشام میں داعش کے ٹھکانوں پر فضائی بمباری کردی، حملوں میں ٹوم ہوک میزائل کا استعمال کیا گیا، امریکی میڈیا کے مطابق امریکا نے شام میں داعش کے بیس ٹھکانوں کونشانہ بنانے کا منصوبہ بنایا ہے، جس میں داعش کے ہیڈکوارٹر، تربیتی اور کمانڈ اور کنٹرول مراکز شامل بھی ہیں۔

    روس نے امریکا کو خبردار کیا تھا کہ شامی حکومت کی مرضی کے بغیر فضائی حملہ نہ کیا جائے جبکہ شامی حکومت نے منظوری کے بغیر حملے کو جارحیت قرار دیا ہے۔

  • شام: سیکیورٹی فورسز کی کاروائی, 31شدت پسند ہلاک

    شام: سیکیورٹی فورسز کی کاروائی, 31شدت پسند ہلاک

    شام : فوج کے شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر فضائی حملوں میں اکتیس شدت پسند ہلاک ہوگئے.

    شام کے شمال مشرقی علاقے رقعاء میں شامی فضائیہ کی جانب سے شدت پسند گروپ داعش کے ٹھکانوں پر متعدد حملے کیے گئے ، شدت پسند گروپ داعش نے تین روز قبل رقعاء میں واقع فوجی بیس کا کنٹرول حاصل کرلیا تھا۔

    جس کے بعد حکومت کی جانب سے شدت پسندوں کے خلاف فضائی حملوں کا سلسلہ تیز کردیا گیا ہے، دوسری جانب عراق میں بھی داعش کے خلاف امریکی جیٹ طیاروں کی جانب سے بمباری کا سلسلہ جاری ہے۔

  • مغرب کوشام میں دہشتگردی کی بھاری قیمت چکانا ہوگی،شامی صدر

    مغرب کوشام میں دہشتگردی کی بھاری قیمت چکانا ہوگی،شامی صدر

    دمشق:  شام کے صدر بشار الاسد نےمغربی ممالک کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شام میں باغیوں کوامداد فراہم کرنے کی بھاری قیمت چکانا ہوگی۔

    شام کے شہر دمشق میں تقریب حلف برداری سے قبل خطاب کرتے ہوئے صدر بشار الاسد کا کہنا تھا کہ شام کو خانہ جنگی کی طرف دھکیلنے اور باغیوں کو امداد فراہم کرنے پر مغرب اور ان کے عرب اتحادیوں کو بھی نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔

    صدر بشار الاسد کا کہنا تھا کہ سرکاری فورسز باغیوں کو شکست دینے میں کامیاب ہوں گی، شام میں جاری تین سالہ خانہ جنگی میں ڈیڑھ لاکھ سے زائد افراد ہلاک جبکہ لاکھوں بے گھر ہوچکے ہیں۔