Tag: شام
-
شام کے مستقبل میں بشارالاسد کیلئے کوئی جگہ نہیں، کیری
امریکی وزیر خارجہ جان کیری کا کہنا ہے کہ شام کے مستقبل میں بشارالاسد کے لیے کوئی جگہ نہیں، امریکہ کے پاس بشارالاسد پر دباؤ ڈالنے کے تمام اختیارات موجود ہیں۔
واشنگٹن میں میکسیکو اور کینیڈا کے وزرا سے ملاقات کے بعد نیوز بریفنگ دیتے ہوئے جان کیری کا کہنا تھا کہ آئندہ جنیوا میں ہونے مذاکرات سے واضح ہوجائے گا کہ شام میں جاری خانہ جنگی اور حکومت کی منتقلی کا سیاسی حل موجود ہے یا نہیں۔
جان کیری نے تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ بشارالاسد نے مذاکرات میں حکومت کی منتقلی پرنظر ثانی نہیں کی تو انہیں شام کی قیادت کا حق نہیں دیا جائے، جان کیری شام کے تنازعے کے حل کے لیے آئندہ جنیوا میں ہونے والے مذاکرات کی سربراہی کریں گے۔
-
کیمیائی ہتھیاروں کو تلف کرنے میں تاخیر ہوسکتی ہے،عالمی ادارہ
شام کے کیمیائی ہتھیاروں کو تلف کرنے والے ادارے نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ شام کے کیمیائی ہتھیاروں کی تلفی کے لئے دی گئی مقررہ تاریخ میں تاخیر کا امکان ہے۔
کیمیائی ہتھیاروں کو تلف کرنے والے عالمی ادارے کے سربراہ کا کہنا تھا کہ ہتھیاروں کو گذشتہ سال اکتیس دسمبر تک شام سے منتقل کرکے جون دو ہزار چودہ تک تلف کیا جانا ہے۔
تاہم ان ہتھیاروں کو ابھی اس جہاز پرمنتقل کیا گیا ہے، جس میں انہیں اٹلی بھیجنا ہے لیکن اٹلی میں ان ہتھیاروں کی منتقلی کیخلاف جاری مظاہروں کے بعد ہتھیاروں کی منتقلی معطل کر دی گئی ہے۔
یاد رہے کہ شام میں تین سال سے جاری خانہ جنگی میں کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کے بعد عالمی برادری کی جانب سے عائد معاہدے کے تحت ان کیمیائی ہتھیاروں کو تلف کیا جارہا ہے۔