Tag: شاندار کامیابی

  • اسٹیو اسمتھ کو آؤٹ کیسے کیا؟ رویندرا جڈیجا نے راز بتانے سے انکار کردیا

    اسٹیو اسمتھ کو آؤٹ کیسے کیا؟ رویندرا جڈیجا نے راز بتانے سے انکار کردیا

    بھارتی اسپنر رویندرا جڈیجا نے آسٹریلوی کھلاڑی اسٹیو اسمتھ کے خلاف اپنی شاندار کامیابی کو بتانے سے انکار کردیا۔

    ورلڈ کپ 2023 میں بھارت نے آسٹریلیا کو شکست دے کر فاتحانہ آغاز کیا، پانچ بار کی دفاعی چیمپئن آسٹریلیا کو بھارت نے 6 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

    اس میچ میں بھارتی ٹیم کے بولرز نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ دکھایا، جہاں اسپنے رویندرا جڈیجا نے 10 اوورز میں 28 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کی جبکہ روی چندر اشون نے بھی ان کا بھر پور ساتھ دیا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by ICC (@icc)

    اسٹیو اسمتھ جو اپنی بلے بازی کی مہارت کے لیے مشہور ہیں، وہ رویندار جڈیجا کی گیند پر اسٹمپ ہونے کے بعد صرف مایوسی کے عالم میں ہی دیکھتے رہے۔

    تاہم میچ کے بعد پریس کانفرنس میں صحافی نے ان سے آسٹریلوی بیٹر اسٹیو اسمتھ کو آؤٹ کرنے کا راز پوچھا لیا، جس پر اسپنر نے کہا کہ ’’نہیں نہیں میں آپ کو نہیں بتاؤں گا، آپ اسے انگریزی میں پرنٹ کریں گے اور ان سب کو یہ راز بتا چل جائے گا‘‘۔

    یاد رہے کہ بھارتی اسپنر جڈیجہ مختلف فارمیٹس میں اسٹیو اسمتھ کو کم از کم 10 مواقع پر آؤٹ کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔

  • حمزہ کی شاندار کامیابی پر اسکواش لیجنڈ جہانگیر خان نے کیا کہا؟

    حمزہ کی شاندار کامیابی پر اسکواش لیجنڈ جہانگیر خان نے کیا کہا؟

    اسکواش لیجنڈ جہانگیر خان نے کہا کہ اسکواش میں پاکستان کی نئی پہچان اب حمزہ خان ہیں۔

    اسکواش لیجنڈ جہانگیر خان نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جونیئر ورلڈ اسکواش چیمپئن حمزہ خان کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، یہ ایک بہت بڑی کامیابی ہے۔

    اسکواش لیجیند کا کہنا تھا کہ اسی پلیٹ فارم سے کھلاڑی آگے جاتے ہیں، پاکستان کو اسکواش جیتنے میں 37 سال نہیں لگنے چاہیے تھے، ماضی میں پاکستان کا اسکواش میں بڑا نام رہا ہے۔

    سب کرکٹ دیکھتے ہیں، اسکواش کو کوئی پوچھتا نہیں، جونیئر ورلڈ چیمپئن حمزہ کا شکوہ

    ان کا کہنا تھا کہ جان شیر کے بعد ہم نے ایسی کوئی بڑی کامیابی حاصل نہیں کی تھی، ہمارے لیے افسوس کا مقام ہے، پاکستان میں ٹیلنٹ بہت ہے لیکن پلٹ فارم نہیں، اور پلٹ فارم کو ایسے لوگ چلا رہے جنہوں نے آج تک ریکٹ کو نہیں پکڑا ہے۔

    حمزہ خان نے 37 سال بعد اسکواش میں پاکستان کا نام بلند کر دیا

    اسکواش لیجنڈ جہانگیر خان نے مزید کہا کہ حمزہ کے ساتھ بھی ایسے لوگ گئے جس نے آج تک رکٹ نہیں پکڑا تھا صرف اپنے ٹور کے لیے وہ حمزہ کے ساتھ گئے۔

    واضح رہے کہ 37 سال بعد پاکستان ورلڈ جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کا ٹائٹل جیتنے میں کامیاب ہوا ہے، پاکستان کے ہونہار اسکواش کھلاڑی حمزہ خان نے میلبرن میں پاکستان کا نام روشن کیا۔

  • عالمی جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں پاکستان کی شاندار کامیابی

    عالمی جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں پاکستان کی شاندار کامیابی

    عالمی جونیئر اسکواش چیمپئین شپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں کامیابی سمیٹ کر پاکستان نے 15 سال بعد فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان آرمی سے تعلق رکھنے والے حمزہ خان پاکستان کی نمائندگی کررہے ہیں، عالمی جونیئر اسکواش چیمپئن شپ  آسٹریلیا کے شہر میلبورن میں کھیلی جارہی ہے۔

    حمزہ خان کوارٹر فائنل میں ملائشین حریف کو شکست دیکر سیمی فائنل میں پہنچے ، سیمی فائنل میں حمزہ خان کا مقابلہ فرنچ حریف میل وِل شانی ایمانکیو سے ہوا، حمزہ نے حریف کو واضح مارجن سے شکست دی اور فائنل تک رسائی حاصل کی۔

    واضح رہے کہ حمزہ خان قومی سطح پر آرمی کی نمائندگی کرتے ہوئے متعدد ٹائٹلز اپنے نام کر چکے ہیں، وہ اس وقت جونیئر عالمی رینکنگ میں تیسری پوزیشن پر براجمان ہیں۔

  • پی ایس ایل میں شاندار کامیابی پر وزیراعظم عمران خان کی کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکومبارکباد

    پی ایس ایل میں شاندار کامیابی پر وزیراعظم عمران خان کی کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکومبارکباد

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے پی سی بی منتظمین اور سیکیورٹی فورسز کو پی ایس ایل کے انعقاد اور شاندار کامیابی پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا انشاللہ اگلاپورااپی ایس ایل پاکستان میں ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں پی سی بی منتظمین اور سیکیورٹی فورسز کو پاکستان میں پی ایس ایل کے انعقاد پر مبارکباد دی۔

    وزیراعظم نے کہا کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ، ان کے منیجر اور میرے دوست ویوین رچرڈ کو شاندارجیت پر مبارکباد دیتا ہوں، انشاللہ اگلا پورا اپی ایس ایل پاکستان میں ہوگا۔

    یاد رہے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پی ایس ایل فائنل کے کامیاب انعقاد پر سیکیورٹی اداروں، ٹیموں اور کراچی کے عوام کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا ہے تھا کہ اللہ کے فضل و کرم سے یہ ممکن ہوا، اللہ پاکستان کو اپنی رحمتوں کے سائے میں رکھے اور اللہ ہمیشہ پاکستان پر اپنی نعمتیں نازل کرتا رہے، آمین

    مزید پڑھیں : پی ایس ایل کا کامیاب انعقاد، اللہ ہمیشہ پاکستان پر اپنی نعمتیں نازل کرتا رہے، آرمی چیف

    واضح رہے کہ پی ایس ایل فائنل میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم نے پشاور زلمی کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر پی ایس ایل سیزن فور کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا ہے۔

    خیال رہے کہ پاکستان سپر لیگ سیزن فور کے آٹھ میچز کراچی میں کھیلے گئے، غیرملکی کھلاڑیوں نے بھی پاکستان کو پر امن ملک قرار دیا اور کراچی میں کھیلے جانے والے میچز میں شرکت کی ، پی ایس ایل میچز کے دوران سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔

    اس سے قبل وزیراعظم پاکستان عمران خان نے اعلان کیا ہے کہ آئندہ سال پی ایس ایل کے تمام میچز پاکستان میں کھیلے جائیں گے۔