Tag: شاندار کیچ

  • نا قابل یقین کیچ پکڑنے والے شاداب کا کپتان بابر کے نام دلچسپ پیغام

    نا قابل یقین کیچ پکڑنے والے شاداب کا کپتان بابر کے نام دلچسپ پیغام

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان نے افغانستان کے خلاف پہلے ون ڈے میں شاندار کیچ پکڑنے کے بعد ایک بار پھر کپتان بابر اعظم کے نام ایک دلچسپ پیغام جاری کیا ہے۔

    ہمبنٹوٹا میں کھیلے گئے پہلے ون ڈے میچ میں پاکستان کی جانب سے دیے گئے 202 رنز کے تعاقب میں افغانستان کی ٹیم 19.2 اوورز میں 59 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

    ویڈیو: شاداب خان کا ’سپر مین کیچ‘

    میچ میں قومی ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان نے شاندار  فیلڈنگ سے سب کو لاجواب کردیا، سپر مین کیچ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نسیم شاہ کی گیند پر شاداب خان نے شاندار کیچ پکڑا اور افغانستان کے کپتان حشمت اللہ شاہدی کو بغیر کوئی رن بنائے پویلین روانہ کیا۔

    تاہم میچ جیتنے کے بعد شاداب خان نے ٹوئٹر (ایکس) پر کیچ کی ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے بظاہر کپتان بابر اعظم کے نام پیغام جاری کرتے ہوئے لکھا کہ ’بڈھا نہیں ہوا ابھی میں‘۔

    کہانی یہ ہے کہ مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2021 کے وارم اپ میچ میں ویسٹ انڈیز کے خلاف ایک موقع پر جب شاداب خان سے رن آؤٹ چھوٹ گیا تھا تو کپتان بابر اعظم نے شاداب کو کہا تھا کہ ’بڈھا ہوگیا ہے بڈھا‘۔

    سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر نائب کپتان شاداب خان نے بنگلا دیش کے خلاف 2021 میں دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کی تصویر شیئر کی تھی اور بابر اعظم کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ‘میں ابھی بڈھا نہیں ہوا‘۔

  • کراچی کا لالا، سب سے نرالہ، شاندار کیچ کے بعد لاجواب انٹرویو

    کراچی کا لالا، سب سے نرالہ، شاندار کیچ کے بعد لاجواب انٹرویو

    دبئی: کراچی کنگز کے صدر شاہد خان آفریدی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف کھیلے جانے والے میچ میں باؤنڈری لائن کے بالکل قریب شاندار کیچ پکڑ ا جو میچ کا ٹرننگ پوائنٹ ثابت ہوا، لالا کا شاندار کیچ دیکھ کر اُن کے مداح حیران رہ گئے۔

    تفصیلات کے مطابق دبئی اسٹیڈیم میں پی ایس ایل کے تیسرے سیزن کی رنگینیاں عروج پر ہیں، دیارِ غیر میں بسنے والے پاکستانیوں نے اسٹیڈیم کا رخ کیا تو ان کے پسندیدہ کھلاڑی شاہد آفریدی کے باؤنڈری لائن پر ناقابل یقین کیچ پکڑ کر مداحوں کے ٹکٹ کا مزہ دوبالا کردیا۔

    واضح رہے کہ کراچی کنگز کی ٹیم نے اپنے پہلے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 19 رنز سے شکست دے کر معرکہ اپنے نام کیا، باؤلنگ، فیلڈنگ یا پھر بیٹنگ نوجوان کپتان عماد وسیم کی قیادت میں اترنے والی ٹیم ہر فارمیٹ پر کھری اترتی نظر آئی۔

    شاہد خان آفریدی نے گلیڈی ایٹرز کے نمایاں اسکور کرنے والے بلے باز عمر یامین کا باؤنڈری پر کیچ اُس وقت لیا جب میچ دوطرفہ چل رہا تھا، لالا کی اس کاوش نے مقابلے کا پانسا ہی پلٹ دیا۔

    عمر یامین 31 رنز بنانے والے کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے واحد نمایاں بلے باز تھے کہ انہوں نے محمد عرفان کی بال کو باؤنڈری کے باہر پھینکنے کی کوشش کی، جاندار شارٹ دیکھ کر شائقین کا اندازہ تھا کہ بال سیدھی باؤنڈری لائن کے باہر جائے گی اور گلیڈی ایٹرز کو 6 رنز مل جائیں گے مگر اسی دوران شاہین کی طرح آفریدی بال پر جھنپٹے اور انہوں نے شاندار کیچ پکڑ کر سب کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا۔

    انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے باوجود آفریدی کو اس قدر فٹ اور متحرک دیکھ کر نہ صرف مداح حیران ہوئے بلکہ کمنٹری باکس میں بیٹھے مایہ ناز کرکٹر اور دنیا بھر میں پی ایس ایل دیکھنے والے لوگ بھی داد دیے بغیر نہ رہ سکے۔

    شاندار کیچ پکڑے کے بعد آفریدی نے اسٹیڈیم میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اچھا کیچ پکڑنے کی خواہش تھی اس لیے باؤنڈری لائن کے قریب آکر کھڑا ہوا، گیند ہوا میں تھی تو نظریں اُسی پر ٹکائے رکھیں اور کامیابی سے گیند کا جا لیا۔

    اُن کا کہنا تھا کہ فٹنس کے بغیر اچھی فیلڈنگ ممکن نہیں ہے، امید کرتا ہوں یہ سیزن اچھا رہے گا کیونکہ کراچی کنگز کی ٹیم میں تمام خصوصیات موجود ہیں۔

    پاکستان سپر لیگ کے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ نے آفریدی کے کیچ کو سیزن کا اب تک کا بہترین کیچ قرار دیا ہے، دوسری جانب لالا کہ مداحوں نے بھی اپنے پسندیدہ کھلاڑی کی شاندار فیلڈنگ پر خوب تعریف کی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔