Tag: شاندانہ گلزار

  • ایف آئی اے کو شاندانہ گلزار کے خلاف کارروائی سے روک دیا گیا

    ایف آئی اے کو شاندانہ گلزار کے خلاف کارروائی سے روک دیا گیا

    پشاور : پشاور ہائیکورٹ نے ایف آئی اے کو شاندانہ گلزار کے خلاف کارروائی سے روک دیا اور فریقین کو جواب جمع کرانے کی ہدایت کردی۔

    تفصیلات کے مطابق پشاور ہائیکورٹ میں ایف آئی اے نوٹس کے خلاف شاندانہ گلزار کی درخواست پرسماعت ہوئی،

    ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا درخواست کے دائرہ اختیار پر اعتراض ہے، شاندانہ گلزار کو یہ نوٹس لاہور سے جاری ہوا، جس پر عدالت نے کہا ایف آئی اے لاہور اس صوبے کے رہائشی کے خلاف کیسے انکوائری کرتی ہے؟

    عدالت نے استفسار کیا کہ کیا ایف آئی اے آفس صرف لاہور میں ہےکسی اور جگہ نہیں ؟ تو وکیل نے بتایا درخواست گزار پراداروں کے خلاف پروپیگنڈے کا الزام ہے۔

    جسٹس سید ارشد علی نے کہا ہمیں بتا دیں ان پر الزام کیا ہے ، اس نے کیا وائلیشن کی ہے، نوٹس ایف آئی اے لاہور نے دیا تو یہاں پر کیسے آپ کیس کرسکتے ہیں، شاندانہ گلزار ایم این اے ہیں ، ان کے خلاف کیا الزامات ہیں؟

    جس پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا انہوں نے قومی اداروں کے خلاف منفی پروپیگنڈاکیا ہے تو جسٹس سید ارشد علی کا کہنا تھا کہ ان کے خلاف الزامات کیا ہے وہ ہمیں بتا دیں۔

    عدالت نےایف آئی اے کو شاندانہ گلزار کےخلاف کارروائی سے روک دیا اور فریقین کوجواب جمع کرانےکی ہدایت کرتے ہوئے سماعت پچیس مارچ تک ملتوی کردی۔

  • وزیراعلیٰ  مریم نواز کی آڈیو لیک کا الزام،  شاندانہ گلزار ایف آئی اے میں طلب

    وزیراعلیٰ مریم نواز کی آڈیو لیک کا الزام، شاندانہ گلزار ایف آئی اے میں طلب

    لاہور : ایف آئی اے نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی آڈیو لیک کے الزام پر شاندانہ گلزار کو 14 مارچ کو طلب کرلیا‌۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی آڈیو لیک کے الزام پر ایف آئی اے نے شاندانہ گلزارکو 14 مارچ کو لاہور طلب کرلیا۔

    شاندانہ گلزار نے وزیراعلیٰ مریم نواز کی آڈیولیک کا دعویٰ کیا تھا، اس حوالے سے وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا تھا کہ شاندانہ گلزارکے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز پر الزامات لگانے پر ن لیگ نے ایف آئی آے میں شکایت درج کرادی ہے۔

    عظمیٰ بخاری نے بتایا تھا کہ ایف آئی اے نے شاندانہ گلزارکوطلب کیا،وہ الزامات کا ثبوت دیں، ان کو بھاگنے نہیں دیں گے۔

  • شاندانہ گلزار کے مریم نواز پر الزامات: ن لیگ نے ایف آئی اے میں شکایت درج کرادی

    شاندانہ گلزار کے مریم نواز پر الزامات: ن لیگ نے ایف آئی اے میں شکایت درج کرادی

    لاہور: وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز پر الزامات پر شاندانہ گلزارکیخلاف ایف آئی اے میں شکایت درج کرادی ہے، ان کو بھاگنے نہیں دیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسمبلی کےتقدس کا خیال رکھنا سب ارکان کا فرض ہے، اداروں کیخلاف ہرزہ سرائی کرنیوالوں کوبرداشت نہیں کیا جائے گا۔

    وزیراطلاعات پنجاب کا کہنا تھا کہ شاندانہ گلزار نے مریم نوازپرالزام لگایا کہ ان کی کوئی آڈیوہے، شاندانہ گلزارآڈیولیکرآئیں اور ثبوت پیش کریں، جو کچھ شاندانہ گلزار نے کہا اس کاثبوت دیں ورنہ قانون کا سامنا کریں۔

    عظمیٰ بخاری نے کہا کہ اب ایسا نہیں ہوگاکہ جس کاجودل کرےوہ الزام لگادے، پی ٹی آئی کےسیاسی گد اوچھی حرکتیں چھوڑ دیں، اب عورت کارڈ نہیں چلے گا میرٹ پر بات ہوگی۔

    انھوں نے بتایا کہ شاندانہ گلزارکیخلاف ایف آئی اےمیں شکایت درج کرادی ہے، ایف آئی اے نے شاندانہ گلزار کو طلب کیا ہے وہ مریم نواز کی مبینہ آڈیو دیں، شاندانہ گلزار کو بھاگنے نہیں دیں گے۔

    وزیراطلاعات پنجاب نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی نے ہمیشہ لاشوں پر سیاست کی ہے، ظل شاہ مرحوم کی لاش پرسازش کی کوشش کی گئی، درخواست کرتی ہوں فیک ویڈیوبنانا، الزام لگانا اور پروپیگنڈاکرنابند کریں۔