Tag: شان مسعود

  • شاہین نے کندھے سے ہاتھ کیوں ہٹایا؟ شان مسعود نے خاموشی توڑ دی

    شاہین نے کندھے سے ہاتھ کیوں ہٹایا؟ شان مسعود نے خاموشی توڑ دی

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے ٹیسٹ کپتان شان مسعود نے پیسر شاہین آفریدی کی جانب سے کندھے سے ہاتھے ہٹانے کے واقعے پر بالآخر خاموشی توڑ دی۔

    راولپنڈی میں پہلے ٹیسٹ میچ کے بعد ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوئی تھی جس میں دیکھا گیا تھا کہ پاکستانی کپتان شان مسعود نے شاہین کے کندھوں پر بے تکلفی سے ہاتھ رکھا، تاہم پیسر نے فوری ردعمل دیتے ہوئے ان کا ہاتھ اپنے کاندھوں سے نیچے ہٹا دیا تھا۔

    اس ویڈیو کے سامنے آنے کے بعد مداحوں اور سابق کرکٹرز میں کافی تشویش پائی جاتی تھی کہ شان اور شاہین کے درمیان کوئی اختلاف تو نہیں اور لیفٹ آرم فاسٹ بولر نے ایسا کس وجہ سے کیا تھا۔

    اب شان مسعود نے اس واقعے پر اپنا موقف دیتے ہوئے صورتحال کی وضاحت کی ہے، قومی ٹیم کے ٹیسٹ کپتان نے کہا کہ میں نے شاہین کے کاندھوں پر اس جگہ ہاتھ رکھا تھا جہاں بنگلہ دیشی پیسر ناہید رانا کی گیند سے چوٹ لگی تھی۔

    انھوں نے کہا کہ میں نے ایسے ہی ان کے کاندھے پر ہاتھ رکھا تھا جسے انھوں نے آرام سے ہٹادیا وہ مجھ سے ناراض نہیں تھے بلکہ ناہید کی گیند لگنے کی وجہ سے انھیں وہاں تکلیف تھی۔

    شان مسعود نے بتایا کہ اس جگہ گیند لگنے کی وجہ سے شاہین نے میرا ہاتھ کاندے سے ہٹایا تھا اور اس سے زیادہ کچھ نہیں تھا۔

    خیال رہے کہ بنگلہ دیش نے راولپنڈی میں ہونے والے دونوں ٹیسٹ میچز میں پاکستان کو عبرتباک شکست سے دوچار کرتے ہوئے تاریخ میں پہلی بار گرین شرٹس کے خلاف کلین سوئپ کرنے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔

  • ہم بابر اعظم پر تنقید کرتے تھے لیکن شان مسعود… سابق پاکستانی اسٹار نے کیا کہا؟

    ہم بابر اعظم پر تنقید کرتے تھے لیکن شان مسعود… سابق پاکستانی اسٹار نے کیا کہا؟

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق وکٹ کیپر بیٹر کامران اکمل نے کہا ہے کہ ہم بابر اعظم پر تنقید کرتے تھے لیکن شان مسعود بھی بچہ نہیں ہے۔

    کامران اکمل کا کہنا تھا کہ شکست کا ملبہ کبھی کھلاڑی، کبھی پچ اور کبھی کپتان پرڈال دیا جاتا ہے، ٹیسٹ سیریز سے 2 دن پہلے اسکواڈ کا اعلان کیا گیا، کیا ہمیں پتا نہیں تھا پچ کیسی ہوگی پھر ایسی غلطیاں کیوں کی گئیں۔

    سابق کرکٹر نے مزید کہا کہ بنگلادیش کے اسپنرز نے 9 وکٹیں لیں لیکن ہمارے اسپنر نے وکٹ نہیں لی، پاکستان ٹیم گزشتہ 5،6 سال سے مارکھا رہی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ پی سی بی کی مارکیٹنگ کے بڑے افسر نے اسپانسر نہ ملنے پر استعفیٰ دیا تھا، 2 سال پہلے کہا تھا ٹیم ایسے کھیلتی رہی تو پھر کوئی اسپانسر بھی نہیں ملے گا۔

    کامران اکمل نے کہا کہ جن کی وجہ سے لوگوں نے کرکٹ دیکھنی چھوڑی انھیں کچھ نہیں کہا جارہا، بنگلا دیش نے پاکستان کو ہوم گراؤنڈ پر شکست دی مبارکباد دیتا ہوں۔

    سابق ٹیسٹ کرکٹر نے کہا کہ پاکستان کی ہوم گراؤنڈ پر شکست شرمندگی کی بات ہے، پاکستان وائٹ بال میں تمام چھوٹی ٹیموں سے ہارچکا ہے۔

  • اپنے ہوم گراؤنڈز کو دوسروں کیلئے چیلنجنگ جگہ بنانا چاہتے ہیں، شان مسعود کا عزم

    اپنے ہوم گراؤنڈز کو دوسروں کیلئے چیلنجنگ جگہ بنانا چاہتے ہیں، شان مسعود کا عزم

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے ٹیسٹ کپتان شان مسعود نے کہا ہے کہ ہم اپنے ہوم گراؤنڈز کو دوسروں کیلئے ایک چیلنجنگ جگہ بنانا چاہتے ہیں۔

    ریڈ بال کپتان شان مسعود اور قومی ٹیسٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ جیسن گلیپسی نے پی سی بی پوڈ کاسٹ میں اظہار خیال کیا، شان مسعود کا کہنا تھا کہ اگلے 4 سے 5 ماہ کے دوران 9 ٹیسٹ میچز کھیلنے کیلئے پُرجوش ہیں، اس سے قبل یہ ایک سال کے دوران کبھی نہیں ہوا۔

    کپتان نے کہا کہ انگلینڈ کی ٹیلنٹ کی شناخت کرکے اسے موقع دینے کی اپروچ کو سراہتا ہوں، عظیم ٹیموں کا ڈریسنگ روم کلچر بھی ان کی کامیابی کا باعث بنتا ہے۔

    شان نے کہا کہ موجودہ اسکواڈ میں 6 ایسے فاسٹ بالر ہیں جو پلیئنگ الیون میں شامل ہوسکتے ہیں، 2019 سے اب تک ہمیں ہوم گراؤنڈز پر کھیلنے کا اپنا انداز نہیں ملا۔

    انھوں نے کہا کہ دیگر ٹیمیں اپنے ہوم گراؤنڈز پر لمبےعرصے سے کھیل رہی ہیں، ہمیں آسٹریلیا، بھارت اور نیوزی لینڈ کی طرح ہوم گراؤنڈ کو اپنا قلعہ بنانا ہے۔

    شان مسعود نے کہا کہ گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم نے ہم سب کو جذباتی کردیا، پوڈیم پر پرچم لہرانا اور اولمپک بیل بجانا بڑا شاندار تھا، ارشد ندیم کی کامیابی نے پاکستان کیلئے کچھ کرنے کیلئے سب کو متحرک کیا۔

    ریڈبال ہیڈ کوچ جیسن گلیپسی کا کہنا تھا کہ بیرون ملک کھیلنے کا کھلاڑیوں کو مالی طور پر فائدہ ہوتا ہے، کھلاڑیوں کو بیرون ملک کھیل کر بہتر کرکٹر بننے کا موقع ملتا ہے تو یہ موقع ملنا چاہیے۔

    انھوں نے کہا کہ ارشد ندیم کا ہمارے ڈریسنگ روم میں آنا اور گولڈ میڈل شیئرکرنا شاندارہوگا، ابرار احمد اپنےکیرئیر کے آغاز میں ایک عمدہ نوجوان بولر ہیں، سلمان علی آغا کو ہم ایک اچھا اسپیشلسٹ اسپنر سمجھتے ہیں۔

  • پاکستانی ٹیسٹ کپتان شان مسعود کا جیولین فائنل سے قبل ارشد ندیم کے نام پیغام

    پاکستانی ٹیسٹ کپتان شان مسعود کا جیولین فائنل سے قبل ارشد ندیم کے نام پیغام

    قومی ٹیسٹ ٹیم کپتان شان مسعود نے جیولین تھرو کے فائنل سے قبل ایتھلیٹ ارشد ندیم کے نام پیغام میں ان کےلیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

    شان مسعود نے اولمپکس میں جیولن تھرو فائنل کے لیے اولمپیئن ارشد ندیم کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد اور اپنی بھرپور حمایت کا اظہار کیا، اپنے پیغام میں کراچی کنگز کے کپتان نے ان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ فائنل کے لیے کوالیفائی کرنے پر ارشد ندیم آپ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

    انھوں نے کہا کہ آپ پورے ملک کے لیے رول ماڈل ہیں، فائنل راؤنڈ کے لیے ہماری نیک تمنائیں آپ کے ساتھ ہیں، 8 اگست کو پوڈیم پر پاکستان کا جھنڈا بلند کرنے کے لیے ہم آپ کے ساتھ ہیں۔

    ارشد ندیم نے منگل کو پیرس میں ہونے والے کوالیفائر راؤنڈ میں 86.59 میٹر کی شاندار تھرو کے ساتھ فائنل میں جگہ بنائی تھی، ان کی کارکردگی نے پاکستان کے لیے اولمپک میں تمغے کی امید روشن کر دی ہے۔

    خیال رہے کہ پیرس اولمپکس میں میڈل جیٍتنے کی واحد امید ایتھلیٹ ارشد ندیم کے گھر پر قرآن خوانی کا اہتمام بھی کیا گیا اور کامیابی کیلئے دعائیں کی گئیں۔

    میچ شروع ہونے سے قبل ارشد ندیم نے اپنی والدہ کے ساتھ ویڈیو کال پر گفتگو بھی کی، والدہ نے ارشد ندیم کو کامیابی کیلئے ڈھیروں دعائیں دیں، ارشد ندیم نے اپنی والدہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دعا کریں ان شااللہ جیت کرواپس آؤں گا۔

  • سخت محنت کے باوجود بدقسمتی سے جیت نہ سکے، کپتان کراچی کنگز

    سخت محنت کے باوجود بدقسمتی سے جیت نہ سکے، کپتان کراچی کنگز

    کراچی کنگز کے کپتان شان مسعود نے کہا ہے کہ تمام کھلاڑیوں نے سخت محنت کی، بدقسمتی سے جیت نہ سکے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے سنسنی خیز مقابلے میں کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے مقابلے میں شکست کے بعد کراچی کنگز کے کپتان شان مسعود کا کہنا تھا کہ سخت محنت کے باوجود بدقسمتی سے جیت نہ پائے۔

    انھوں نے کہا کہ ہم اچھی پوزیشن میں تھے پر میچ فنش نہ کرسکے، فیلڈ میں کچھ غلطیاں ہوئیں جس کی وجہ سے نتیجہ حق میں نہیں آیا۔

    سنسنی خیز میچ کے اختتام کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کراچی کنگز کے کپتان نے مزید کہا ہم اختتامی اوورز میں زیادہ اسکور نہیں بنا سکے تھے۔

    واضح رہے کہ پی ایس ایل 9 کے 16 ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کراچی کنگز کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔

    کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں کوئٹہ نے کراچی کی جانب سے دیا گیا 166 رنز کا ہدف آخری گیند پر حاصل کیا۔

  • میری پرفارمنس جب آئے گی تو ٹیم کو اور فائدہ ہوگا: شان مسعود

    میری پرفارمنس جب آئے گی تو ٹیم کو اور فائدہ ہوگا: شان مسعود

    ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز کراچی کنگز کے کپتان شان مسعود نے کہا ہے کہ جب میری پرفارمنس آئے گی تو ٹیم کو اور فائدہ ہوگا۔

    کراچی کنگزکے کپتان شان مسعود نے پریس کانفرنس میں کہا کہ کراچی میں کھیلنے کے لیے کافی پرجوش ہیں، اچھی ٹیم وہ ہوتی ہے جو اپنی غلطیوں سے سیکھتی ہے اور ہماری ٹیم نے بہت کچھ سیکھا ہے اور سب نے پرفارم کیا ہے۔

    کنگز کے کپتان کا کہنا تھا کہ مجھے اچھا آغاز مل رہا ہے لیکن میں اس کو آگے نہیں بڑھا پارہا، جب میری پرفارمنس آئے گی تو ٹیم کو اور بھی فائدہ ہوگا۔

    شان مسعود نے کہا کہ نواز کی جتنی صلاحیت ہے اس نے ویسا پرفارم نہیں کیا،عرفات منہاس اچھا کھلاڑی ہے جہاں ان کی ضرورت ہوگی ہم کھلائیں گے۔

    شان مسعود نے مزید کہا کہ ٹکٹ کا اپنی فیملی کو بھی منع کردیا ہے، پی ایس ایل میں سب کھلاڑی ٹکٹ کی وجہ سے پریشان ہوتے ہیں۔

    واضح رہے کہ کراچی کنگز پی ایس ایل سیزن 9 کی پوائنٹس ٹیبل میں تین میچوں میں دو فتوحات کے ساتھ چوتھی پوزیشن پر موجود ہیں جبکہ کل بدھ کو کراچی کی نیشنل اسٹیڈیم میں کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیمیں مدمقابل آئیں گی۔

  • لاہور قلندرز کیخلاف کامیابی کے بعد شان مسعود نے کیا کہا؟

    لاہور قلندرز کیخلاف کامیابی کے بعد شان مسعود نے کیا کہا؟

    پی ایس ایل 9 میں کراچی کنگز کے کپتان شان مسعود کا کہنا ہے کہ لاہور قلندرز کے خلاف میچ سے سیکھا کہ ابتدا میں زیادہ وکٹیں نہ گنوائیں۔

    پی ایس ایل 9 کے دسویں میچ میں کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 2 وکٹوں سے شکست دی، کنگز نے 176 رنز کا مطلوبہ ہدف آخری گیند پر حاصل کیا۔

    کیرون پولارڈ کو 58 رنز کی شاندار اننگ اور دو کیچز پکڑنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

    میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کنگز کے کپتان شان مسعود نے کہا کہ ہم درست سمت کی جانب گامزن ہیں، بولرز نے ابتدائی اوورز میں شاندار بولنگ کی۔

    شان مسعود نے کہا کہ ہم آخر کے چند اوورزمیں رنز نہیں روک سکے، 10 سے 15 رنز زیادہ بنوا دیے تھے۔

    انہوں نے کہا کہ کیرون پولارڈ اور شعیب ملک کے تجربے سے جیت کی بنیاد رکھی دونوں کھلاڑیوں نے ابتدائی وکٹیں جلد گرنے کے بعد شاندار بیٹنگ کی۔

  • کپتان شان مسعود نے کراچی کنگز کو نئی بلندیوں پر لے جانے کا عزم ظاہر کردیا

    کپتان شان مسعود نے کراچی کنگز کو نئی بلندیوں پر لے جانے کا عزم ظاہر کردیا

    کراچی کنگز کے نئے کپتان شان مسعود نے پاکستان سپر لیگ سیزن 9 میں اپنی فرنچائز کو نئی بلندیوں پر لے جانے کا عزم ظاہر کردیا۔

    کراچی کنگز کے پہلے ٹریننگ سیشن کے بعد میڈیا سے گفتگو میں شان مسعود نے پی ایس ایل میں پہلی بار اپنے آبائی شہر کی قیادت کرنے پر خوشی کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل کے لیے بہت پرجوش ہوں، ہم نے متوازن ٹیم بنائی ہے جو کراچی کنگز کو ایک نئی سمت میں لے جائے گی۔

    قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان نے کہا کہ ہم نے ٹیم کو دوبارہ سے تشکیل دیا ہے، اسکواڈ اور انتظامیہ میں بڑی تبدیلیاں کی گئی ہیں جس کا مقصد ٹیم کو نئی بلندیوں تک لے کر جانا ہے۔

    انھوں نے کہا کہ ہماری ٹیم میں باصلاحیت نوجوان کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے جو کہ فرنچائز کو ایک مضبوط قوت بنائیں گے اور مستقبل میں ٹیم کو آگے لے کر جائیں گے۔

    کراچی کنگز کے کپتان نے ٹیم منیجر اور وی پی آپریشنز نوید رشید کے اچانک انتقال پر بھی اظہار افسوس کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ کراچی کنگز اس سیزن کو نوید رشید کے نام کرے گی اور اسی جوش کے ساتھ کھیلنے کی کوشش کرے گی جیسا کے مرحوم چاہتے تھے۔

    اس سیزن میں اپنے اہداف کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے شان نے کراچی کنگز کے مداحوں پر زور دیا کہ وہ پورے سیزن میں بھرپور طریقے سے اسٹیڈیم کا رخ کریں اور ٹیم کو سپورٹ کریں۔

    انھوں نے کہا کہ اسکواڈ بہترین اور ہمارے پاس ناک آؤٹ کے لیے کوالیفائی کرنے کا بہترین موقع ہے۔ کراچی کے تماشائیوں کے سامنے ٹرافی جیتنا چاہتے ہیں۔

    شان مسعود نے کہا کہ میں شائقین سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ اسٹیڈیم کو بھردیں، شائقین ہماری حوصلہ افزائی کے لیے گراؤنڈ آئیں اور ہمارے مداح بحیثیت 12ویں پلیئر کے ہمیں سپورٹ کریں۔

    واضح رہے کہ ملتان سلطانز کے ساتھ کامیاب ٹریڈ کے بعد پی ایس ایل 9 پلیئر ڈرافٹ سے پہلے شان مسعود کراچی کنگز کا حصہ بنے تھے، لیفٹ آرم اسپنر فیصل اکرم کے ساتھ انھیں تبدیل کیا گیا تھا۔

  • پی ایس ایل 9: شان مسعود کراچی  کنگز کے کپتان مقرر

    پی ایس ایل 9: شان مسعود کراچی کنگز کے کپتان مقرر

    کراچی: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے نویں سیزن کے لیے کراچی کنگز نے شان مسعود کو ٹیم کا کپتان مقرر کردیا۔

    کراچی کنگز کے اونر سلمان اقبال نے ڈرافٹنگ تقریب میں کراچی کنگز کے کپتان کا اعلان کیا ہے، جس میں انہوں نے کپتانی کی کمان شان مسعود کے حوالے کی ہے۔

    کراچی کنگز کے اونر سلمان اقبال نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پی ایس ایل کے نویں سیزن کے لیے پُرجوش ہیں، شان پاکستان کے ٹیسٹ کپتان ہیں اور ان کے پاس کپتانی کا وسیع تجربہ ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by ARY News (@arynewstv)

     اس حوالے سے کراچی کنگز نے بھی سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر بھی اعلان کیا کہ آئندہ ایچ بی ایل پی ایس ایل کے سیزن کے لیے ٹیم کی قیادت شان مسعود کریں گے۔

    یاد رہے کہ شان مسعود سیزن نائن کیلئے ملتان سے ٹریڈ ہو کر کراچی کا حصہ بنے ہیں، پچھلے ایڈیشن میں کراچی کی قیادت کرنے والے عماد وسیم اب اسلام آباد کا حصہ ہیں۔

    واضح رہے کہ پی ایس ایل 9 کے لیے کراچی کنگز نے گزشتہ سیزن کے چھ کھلاڑیوں کو ریٹین کیا ہے جبکہ دو کھلاڑی ٹریڈ کے تحت ٹیم میں شامل ہوئے ہیں۔

  • پی ایس ایل 9: شان مسعود کراچی کنگز کا حصہ بن گئے

    پی ایس ایل 9: شان مسعود کراچی کنگز کا حصہ بن گئے

    لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 9 میں قومی ٹیم کے اوپنر بیٹر شان مسعود کراچی کنگز کا حصہ بن گئے۔

    پی ایس ایل سیزن 9 کے لیے کراچی کنگز کی ملتان سلطانز کے ساتھ ٹریڈ ہوئی جس کے مطابق شان مسعود کراچی کنگز میں شامل ہوگئے اور کراچی کنگز کے اسپنر فیصل اکرم ملتان سلطانز کا حصہ بن گئے۔

    ڈرافٹنگ میں ڈائمنڈ اور سلور کیٹیگری کی پہلی باری ملتان سلطانز کو ملیں گی۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک اور ایکس پر کراچی کنگز کی جانب سے شان مسعود کو ٹیم میں خوش آمدید کہا گیا ہے۔

    کراچی کنگز کے مالک سلمان اقبال نے کہا کہ شان مسعود کو خوش آمدید کہتے ہیں، شان کنگز کے اسکواڈ میں بہترین اضافہ ہیں، ان کے تجربے سے فائدہ اٹھائیں گے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ دنوں اسلام آباد یونائیٹڈ اور کراچی کنگز کے درمیان ٹریڈ ہوئی تھی جس میں عماد وسیم یونائیٹڈ کا حصہ بن گئے تھے اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے فاسٹ بولر حسن علی کراچی کنگز میں شامل ہوگئے تھے۔

    یونائیٹڈ نے عماد وسیم کو پلاٹینم کیٹگری جبکہ کراچی کنگز نے حسن علی کو ڈائمنڈ کیٹگری میں پک کیا تھا۔