Tag: شان مسعود

  • شان مسعود کے پی سی بی کنٹریکٹ کے حوالے سے اہم خبر

    شان مسعود کے پی سی بی کنٹریکٹ کے حوالے سے اہم خبر

    لاہور: قومی ٹیم کے کپتان شان مسعود کو پی سی بی سینٹرل کنٹریکٹ میں ترقی دیدی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے ٹیسٹ کپتان بنانے کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے شان مسعود کے سینٹرل کنٹریکٹ کو اپ گریڈ کر کے ڈی سے بی کیٹگری میں کر دیا گیا۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ کی پالیسی کے مطابق قوم ٹیم کی کپتانی کرنیوالے کھلاڑی کی کیٹگری بی کردی جاتی ہے۔

    شان مسعود کو 15 نومبر کو پاکستان ٹیسٹ ٹیم کا کپتان مقرر کیاگیا تاہم اب وہ آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 25-2023  تک ٹیسٹ ٹیم کے کپتان رہیں گے۔

    واضح رہے کہ ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود آسٹریلیا کے خلاف 14 دسمبر سے شروع ہونے والی آئندہ تین میچوں کی سیریز میں بطور کپتان اپنی پہلی اسائنمنٹ میں پاکستان کی قیادت کریں گے۔

  • جو کھلاڑی ڈومیسٹک میں پرفارم کرے گا ضرور ٹیم میں آئے گا: شان مسعود

    جو کھلاڑی ڈومیسٹک میں پرفارم کرے گا ضرور ٹیم میں آئے گا: شان مسعود

    پاکستان ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود نے کہا ہے کہ جو کھلاڑی ڈومیسٹک میں پر فارم کرے گا وہ ضرور ٹیم میں آئے گا۔

    قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود نے لاہور میں پریس کانفرنس میں کہا کہ دورہ آسٹریلیا کو اپنے لئے چیلنج سمجھتا ہوں، قومی ٹیم میں سینئر کھلاڑی موجود نہیں ہیں، دورہ آسٹریلیا کیلئے سینئرز کی مشاورت سے بہترین کارکردگی دکھائیں گے۔

    کپتان کا کہنا تھا کہ ٹیم سلیکشن کا ایک طریقہ کار ہوتا ہے، سلیکٹرز، ٹیم منیجمنٹ اور کپتان کھلاڑیوں کی سلیکشن کرتے ہیں اور اس معاملے میں ہم ایک پیچ پر کھڑے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ  جس طرح کی ٹیم ہم چاہتے تھے وہی ٹیم آسٹریلیا جارہی ہے، صائم ایوب بہترین بیٹر ہیں، وہ ڈومیسٹک کھلاڑیوں کیلئے ایک مثال ہیں، بابراعظم ہمارے بہترین کھلاڑی ہیں، ان کی جگہ کو نہیں چھیڑ  سکتے اور نا ہی ٹیم میں زیادہ تبدیلی کررہے ہیں ٹیم میں ہر کھلاڑی کا کردار اہم ہے۔

    کپتان شان مسعود نے کہا کہ ضرورت کے مطابق ہر ملک کی کنڈیشنز مختلف ہوتی ہیں، آسٹریلیا جیسی کنڈیشن پاکستان میں نہیں ہیں، ٹیم میں تبدیلی کی جاسکتی ہے، لیکن بابر اعظم نمبر 4 پر ہی بیٹنگ کریں گے۔

    شان مسعود کا کہنا تھا کہ حارث رؤف ہماری خواہش تھی لیکن اگر اب وہ موجود نہیں ہیں تو دیگر فاسٹ بولرز کا استعمال کرینگے۔

    شان مسعود کا کہناتھا کہ ورلڈ کپ میں سیلیکٹ نہ ہونے پر کوئی مایوسی نہیں ہم سب کے لئے پاکستانی ٹیم پہلے ہے، ہمیشہ کوشش کی ہے جہاں سلیکٹ نہیں ہوا وہاں گیم امپروو کروں۔

    ٹیسٹ کے کپتان کا کہنا تھا کہ پاکستان کیلئےکھیلنا فخر کی بات ہے اور کپتانی کرنا اس سے بڑی بات ہے،کپتانی ایک بڑی ذمہ داری ہے،کوشش کروں گا بہتر پرفارم کروں۔

    شان مسعود نے کھلاڑیوں کو پیغام دیا کہ قومی ٹیم میں احمد شہزاد سمیت سب کے لیے دروازے کھلے ہیں، جو بھی کھلاڑی ڈومیسٹک میں پرفارم کرے گا وہ ضرور ٹیم میں آئے گا۔

  • بابر اعظم نے شان مسعود کے بارے میں کیا کہا؟

    بابر اعظم نے شان مسعود کے بارے میں کیا کہا؟

    پاکستان کرکٹ ٹیم کی کپتانی سے مستعفی ہونے والے سابق قائد بابر اعظم نے شان مسعود کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کردیا۔

    ایشیا کپ اور ورلڈکپ میں بابر اعظ کی کپتانی کو کا تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ آئی سی سی عالمی ایونٹ کے بعد انھوں نے تینوں فارمیٹ کی کپتانی سے استعفیٰ دیدیا تھا جس کے فوراً بعد ہی پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے ٹیسٹ اوپنر شان مسعود کو یہ فریضہ سونپا گیا تھا۔

    سابق کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ شان مسعود کے پاس یہ بہترین موقع ہے کہ اپنی صلاحیتوں کا اظہار کرے۔ ٹیم میں نئے آنے والے کھلاڑیوں کے لیے بھی سنہری موقع ہے۔

    معروف بیٹر بابر اعظم کا کہنا تھا کہ نئے کپتان شان مسعود کے پاس بہت اچھا موقع ہے کہ اپنے جوہر ثابت کریں۔

    دورہ آسٹریلیا کے حوالے سے ٹیم ڈائریکٹر اور ہیڈ کوچ محمد حفیظ نے بھی بیان دیا ہے، ان کہنا تھا کہ آسٹریلیا جیسے دورے باقاعدگی سے ہونے چاہئیں۔ دو طرفہ سیریز کو زیادہ سے زیادہ ہونا چاہیے۔

    واضح رہے کہ دورہ آسٹریلیا کے کڑے امتحان کے لیے شان مسعود کو قیادت کی ذمہ داری سونپی گئی ہے جبکہ اسکواڈ میں دو سابق کپتان سرفراز احمد اور بابر اعظم بھی موجود ہیں۔

  • پاکستان کپ: شان مسعود نے ناقابل شکست سنچری بناکر کراچی وائٹس کو فتح دلادی

    پاکستان کپ: شان مسعود نے ناقابل شکست سنچری بناکر کراچی وائٹس کو فتح دلادی

    ڈومیسٹک کرکٹ میں شان مسعود کی شاندار پرفارمنس جاری ہے، بیٹر نے پاکستان کپ کے راؤنڈ فور میں ناقابل شکست سنچری جڑ دی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کپ 2023-24 کے چوتھے راؤنڈ کے میچز راولپنڈی، آزاد جموں و کشمیر اور ایبٹ آباد کے چار مقامات پر کھیلے گئے۔ کراچی وائٹس، پشاور، راولپنڈی اور فاٹا نے اپنے میچز میں فتح حاصل کی۔

    قومی اوپنر شان مسعود نے کراچی وائٹس کی جانب سے عمدہ پرفارمنس کا مظاہرہ کرتے ہوئے لاہور وائٹس کے خلاف ناقابل شکست سنچری بنائی اور اپنی ٹیم کی آٹھ وکٹوں سے فتح میں اہم کردار ادا کیا۔

    کامران غلام اور عادل امین کی نصف سنچریوں کی بدولت پشاور نے لاہور بلیوز کو چھ وکٹوں سے شکست دے دی۔

    مبصر خان کی شاندار کاکردگی کی بدولت راولپنڈی نے فیصل آباد کے خلاف سات وکٹوں سے کامیابی حاصل کی جبکہ فاٹا نے ملتان کے خلاف 60 رنز سے فتح اپنے نام کی۔

    پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں لاہور وائٹس نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 45 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 249 رنز بنائے۔ طیب طاہر نے 93 گیندوں پر ناقابل شکست 92 رنز بنائے۔

    جواب میں لیفٹ ہینڈر اوپنر شان مسعود کی غیر معمولی بیٹنگ کی وجہ سے کراچی وائٹس نے 34.4 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر250 رنز بنائے۔ انھوں نے ناقابل شکست سنچری بنائی 99 بالز پر 121 رنز اسکور کیے۔

  • معین خان نے صائم ایوب اور شان مسعود کے لیے بڑا مطالبہ کردیا

    معین خان نے صائم ایوب اور شان مسعود کے لیے بڑا مطالبہ کردیا

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان معین خان نے ان فارم اوپنرز صائم ایوب اور شان مسعود کے حوالے سے بڑا مطالبہ کردیا۔

    اے اسپورٹس کے پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے سابق وکٹ کیپر بیٹر معین خان کا کہنا تھا کہ صائم ایوب اور شان مسعود کو آسٹریلیا کے ٹور میں ٹیم کا حصہ بنایا جائے۔

    انھوں نے کہا کہ آسٹریلیا میں نوجوان کھلاڑیوں کو چانس دینا چاہیے کیوں کہ آسٹریلیا ایسی جگہ ہے جہاں نوجوان پلیئرز کو کرکٹ کے بارے میں سیکھنے کے کافی مواقع ملیں گے۔

    معین خان نے کہا کہ صائم ایوب اور شان مسعود جیسے اوپنرز کو آسٹریلیا کے ٹور میں ٹیسٹ اسکواڈ کا حصہ بنانا چاہیے۔


    واضح رہے کہ صائم ایوب ان دنوں کافی اچھی فارم میں ہیں کیریبیئن پریمیئر لیگ میں انھوں نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا تھا اور اپنی ٹیم کو ٹورنامنٹ جتوایا تھا۔

    اس کے علاوہ حالیہ قائداعظم ٹرافی کے فائنل میں بھی اوپنر نے تاریخ ساز کارکردگی دکھاتے ہوئے دونوں اننگز میں سینچریاں اسکور کی تھیں۔

  • شان مسعود کو گراؤنڈ میں شادی کی مبارک باد مل گئی، دلچسپ ویڈیو وائرل

    شان مسعود کو گراؤنڈ میں شادی کی مبارک باد مل گئی، دلچسپ ویڈیو وائرل

    فاسٹ بولر حارث رؤف نے اپنے ساتھی کرکٹر شان مسعودکو دلچسپ انداز میں شادی کی مبارکبا دی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر مقبول ہورہی ہے۔

    سوشل میڈیا پر حارث اور شان کی ایک دلچسپ ویڈیو وائرل ہے جس میں دونوں کرکٹرز کو دیکھا جاسکتا ہے۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ حارث رؤف ‘مبارک ہو تم کو یہ شادی تمہاری’ والا مشہور گانا گاتے ہوئے آتے ہیں اور پھر دونوں کرکٹرز گلے لگ جاتے ہیں۔

    واضح رہے کہ گزشتہ دنوں پاکستان کرکٹ ٹیم میں شادیوں کا سیزن  رہا جس میں سب سے پہلے حارث رؤف کا نکاح ہوا، پھر شان مسعود کی شادی، اس کے بعد شاہین آفریدی کا نکاح اور اب حال ہی میں شاداب خان رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے۔

  • سنیتا مارشل کا شان مسعود اور اہلیہ کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار

    معروف اداکارہ سنیتا مارشل نے کرکٹر شان مسعود کی شادی کی تقریب میں شرکت کی اور جوڑے کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

    تفصیلات کے مطابق معروف پاکستانی اداکارہ سنیتا مارشل نے معروف کرکٹر شان مسعود کی شادی کی تقریب میں شرکت کی اور اس کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں۔

    اداکارہ نے اپنے اہل خانہ کے ساتھ تقریب میں شرکت کی۔

    انسٹا گرام پر تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں انہوں نے شان مسعود کو مبارک باد دی اور زندگی کے نئے سفر کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

    خیال رہے کہ شان مسعود چند روز قبل نیشے خان کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے ہیں، ان کی دعوت ولیمہ میں چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ نجم سیٹھی سمیت کئی کرکٹرز نے شرکت کی۔

    اس موقع پر شان مسعود نے مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر شادی کی تصاویر بھی شیئر کی تھیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Shan Masood (@shani_official89)

  • شان مسعود کا ولیمہ، نجم سیٹھی سمیت کرکٹرز کی شرکت، تصاویر وائرل

    قومی کرکٹر شان مسعود کے ولیمے کی تقریب کراچی کے علاقے ڈیفنس میں واقع نجی ہوٹل میں ہوئی۔

    ولیمے کی تقریب میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئر میں نجم سیٹھی، ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد، فواد عالم، سعود شکیل ،سہیل خان، دانش عزیز، حسان خان  اور دیگر کرکٹرز کے ساتھ معروف شخصیات بھی موجود ہیں۔

    اس کے علاوہ چیف سلیکٹر ہارون رشید، پی ایس ایل کی ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مالک ندیم عمر، سابق کرکٹرز وسیم باری، جلال الدین، عبدالرقیب اور صادق محمد نے بھی شان مسعود کے ولیمے میں شرکت کی۔

    شان مسعود اور  نیشے خان نے تقریب سے قبل فوٹو سیشن کروایا تھا، ان کی ان ڈور اور آؤٹ ڈور شوٹ کی تصویریں میں سوشل میڈیا پر وائرل ہیں۔

    واضح رہے کہ معروف بینکر منصور مسعود خان کے صاحبزادے شان مسعود کا پشاور سے تعلق رکھنے والی اپنی پرانی دوست نیشے سے نکاح ہوا تھا

  • شان مسعود کا نکاح ہوگیا، تصاویر اور ویڈیو وائرل

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹر اور نائب کپتان شان مسعود پشاور سے تعلق رکھنے والی اپنی دوست میشے خان سے آج رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوں گے۔

    شان مسعود کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوگیا ہے اور گزشتہ روز ان کے نکاح کی تقریب منعقد ہوئی جس کی تصاویر بھی وائرل ہورہی ہیں۔

    https://twitter.com/batool8918/status/1616512047566712832?s=20&t=8-0VKsQ5sv4TjSb2vhrXjQ

    نکاح کی تقریب میں شان اور ان کی ہونے والی دلہن میشے خان کے درمیان انگوٹھیوں کا تبادلہ بھی ہوا،ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نیا جوڑا کافی خوش ہے۔

    33 سالہ شان مسعود کے ولیمے کا کارڈ بھی سامنے آچکا ہے جس کے مطابق ان کا ولیمہ 27 جنوری کو کراچی میں ہوگا جس میں متعدد کرکٹرز سمیت معروف شخصیات کو مدعو کیا گیا ہے۔

  • پاک نیوزی لینڈ مقابلہ: نائب کپتان شان مسعود کو پہلا ون ڈے نہ کھلانے کا فیصلہ

    پاک نیوزی لینڈ مقابلہ: نائب کپتان شان مسعود کو پہلا ون ڈے نہ کھلانے کا فیصلہ

    پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میں نائب کپتام شان مسعود کو نہ کھلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہےکہ نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میں لیگ اسپنر اسامہ میر ڈیبیو کریں گے اس لیے آج شان مسعود کو نہ کھلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    دوسری جانب آج 2 سال بعد پاکستان ون ڈے ٹیم میں مڈل آرڈر بیٹر حارث سہیل کی واپسی ہے، پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز امام الحق اور فخر زمان کریں گے جب کہ مڈل آرڈر میں بابراعظم، محمد رضوان، حارث سہیل، سلمان علی آغا شامل ہیں۔

    کراچی ون ڈے محمد نواز اور اسامہ میر اسپنرز ہوں گے جب کہ پاکستان تین ریگولر فاسٹ بولروں محمد وسیم، نسیم شاہ اور حارث روف کے ساتھ میدان میں اترے گا۔

    ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ دو دن پہلے پی سی بی نے شان مسعود کو شاداب خان کی جگہ نائب کپتان مقرر کیا تھا لیکن انہیں نائب کپتان بناتے وقت کپتان اور سلیکٹرز سے رائے نہیں لی گئی تھی۔