Tag: شان مسعود

  • سیمی فائنل تک رسائی سے متعلق شان مسعود کا اہم بیان

    سیمی فائنل تک رسائی سے متعلق شان مسعود کا اہم بیان

    سڈنی: پاکستانی بلے باز شان مسعود نے کہا ہے کہ جنوبی افریقا کے خلاف جیت نے اعتماد دیا ہے تاہم سیمی فائنل میں پہنچنا ہمارے ہاتھ میں نہیں ہے۔

    جنوبی افریقا سے میچ جیتنے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے پاکستانی بیٹسمین شان مسعود نے کہا کہ اب ٹیم کا تمام فوکس بنگلا دیش کے خلاف میچ پر ہے۔

    انھوں نے کہا میلبرن میں کنڈیشنز کا آئیڈیا بہتر ہوتا تو فائدہ ہوتا، ان کنڈیشنز میں پاور پلے میں وکٹ نہ کھونا اہم ہے، پاور پلے میں ہر ٹیم کو کھیلنے میں مشکل آئی ہے۔

    شان مسعود نے کہا جب تک آخری گیند نہیں ہو جاتی امید ہے، حارث بہت اچھا کھیلا، وہ پاکستان کے لیے اچھا اضافہ ہے، پہلے دونوں میچوں کی شکست نے لڑکوں کو متاثر کیا تھا۔

    عمران خان پر قاتلانہ حملہ، انگلش بولر مارک ووڈ کا اہم بیان

    واضح رہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ میں گروپ ون کی دوسری سیمی فائنلسٹ کا آج فیصلہ آج ہوگا، سڈنی میں انگلینڈ اور سری لنکا آج دوپہر ایک بجے مد مقابل آئیں گے۔

    نیوزی لینڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں جگہ بنانے والی پہلی ٹیم بن گئی ہے، کیویز نے اپنے آخری گروپ میچ میں آئرلینڈ کو 35 رنز سے شکست دی۔

  • پاک بھارت میچ سے قبل قومی ٹیم کو جھٹکا، اہم بلے باز زخمی

    پاک بھارت میچ سے قبل قومی ٹیم کو جھٹکا، اہم بلے باز زخمی

    آسٹریلیا میں کھیلے جا رہے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سلسلے میں میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں جاری نیٹ سیشن کے دوران بیٹر شان مسعود زحمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ  میں اتوار کے روز ہونے والے ٹورنامنٹ کے سب سے بڑے ٹاکرے سے قبل قومی ٹیم کی میلبرن میں تیاریاں جاری ہے۔

    پریکٹس سیشن کے دوران آل راؤنڈر محمد نواز کی گیند بیٹر شان مسعود کے سر پر جالگی۔

    شان مسعود کو سر پر گیند لگنے کی وجہ سے ان کا ضروری معائنے کے لیے انہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    شان مسعود کے ضروری اسکینز کے بعد ڈاکٹر ان کی چوٹ کا جائزہ لیں گے۔

    واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ اتوار کو  آسٹریلوی شہر میلبرن کے کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جائیگا۔

  • شان مسعود ٹیسٹ کرکٹر کی چھاپ سے خوفزدہ

    شان مسعود ٹیسٹ کرکٹر کی چھاپ سے خوفزدہ

    لاہور:‌ قومی کرکٹ ٹیم کے ٹیسٹ پلیئر شان مسعود بطور ٹیسٹ کرکٹر کی چھاپ سے خوفزدہ ہونے لگے۔

    قذافی اسٹیڈیم لاہور میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے شان مسعود نے کہا کہ خود پر صرف ٹیسٹ کرکٹر کی چھاپ نہیں لگوانا چاہتا، یہ نہیں چاہتا کہ لوگ مجھے صرف ٹیسٹ کرکٹر ہی سمجھیں۔

    انہوں نے کہا کہ ٹیسٹ کرکٹ کی چھاپ سے بچنا چاہتا ہوں اور دوسر پلیئرز کی طرح وائٹ بال کرکٹ میں بھی نام کمانا چاہتا ہوں۔

    پی ایس ایل کے حوالے سے شان مسعود نے کہا کہ اپنے ہوم گراؤنڈ ملتان میں کھیلنے کے لیے بے تاب ہیں، ہوم کراؤڈ کی سپورٹ کھلاڑیوں کے لیے اہم ہوتی ہے اس لیے اپنے میدان پر کھیلنے کے لیے بے چین ہیں۔

    شان مسعود کا کہنا تھا کہ مجھ پر کپتانی کا کوئی دباؤ نہیں، رواں برس ڈومیسٹک سیزن میرے لیے بہت مختلف رہا ہے،اس دوران کپتانی کا تجربہ حاصل ہوا ہے تاہم پی ایس ایل ٹیم کی کپتانی کرنا چیلنج ہے۔

  • ’اچھی پرفارمنس کیوں نہیں دے سکے‘؟ شان مسعود نے وجہ بیان کردی

    ’اچھی پرفارمنس کیوں نہیں دے سکے‘؟ شان مسعود نے وجہ بیان کردی

    ’اچھی پرفارمنس کیوں نہیں دے سکے‘؟ شان مسعود نے وجہ بیان کردی

    لاہور: قومی ٹیم کے ٹیسٹ اوپنر شان مسعود نے کہا ہے کہ مجھے 6 سال میں صرف 15 ٹیسٹ کھیلنے کو ملے، تسلسل سے مواقع نہ ملنے سے پرفارمنس اچھی نہیں رہی۔

    تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے ٹیسٹ اوپنر شان مسعود نے لاہور میں جاری پری سیزن کیمپ میں پریکٹس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پہلی مرتبہ سیزن کے لیے اتنے قریب پری کنڈیشنگ کیمپ لگایا گیا، کیمپ میں کھلاڑیوں کی فزیکل فٹنس پر توجہ دی جارہی ہے۔

    شان مسعود نے کہا کہ آج سے بیٹنگ اور بولنگ کی پریکٹس بھی شروع ہورہی ہے، ٹیسٹ ٹیم کی قیادت سے متعلق تمام باتیں میڈیا تک ہیں۔

    مزید پڑھیں: مصباح الحق اور یونس خان کا خلا اب تک پُر نہیں کرسکے، اسد شفیق

    اوپنر بلے باز نے کہا کہ اپنی اب تک کی کارکردگی سے مطمئن نہیں ہوں، پاکستان میں کرکٹ نہ ہونے سے کھلاڑیوں کو نقصان ہورہا ہے۔

    شان مسعود نے کہا کہ سلیکشن کا پروسس میرے بس میں نہیں ہے، سلیکشن بورڈ کو کھلاڑی کو لمبا عرصہ دینا چاہئے، کھلاڑی کو چانس ملے تو اس کا کام پرفارم کرنا ہوتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ہماری ہوم سیریز کئی سال سے انگلینڈ میں ہورہی ہے، امید ہے کہ سری لنکن ٹیم ٹیسٹ سیریز پاکستان آکر کھیلے گی۔

  • پی سی بی نے سرفراز احمد کو ٹیسٹ ٹیم کی قیادت سے ہٹانے کا فیصلہ کرلیا

    پی سی بی نے سرفراز احمد کو ٹیسٹ ٹیم کی قیادت سے ہٹانے کا فیصلہ کرلیا

    لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے سرفراز احمد کو ٹیسٹ ٹیم کی قیادت سے ہٹانے کا اصولی فیصلہ کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق پی سی بی نے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کو ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کی قیادت سے ہٹانے کا فیصلہ کرلیا، پی سی بی اوپنر بلے باز شان مسعود کو کپتان بنانے پر غور کررہا ہے۔

    انتیس سالہ شان مسعود جنہیں ورلڈ کپ میں سرفراز احمد امام الحق اور فخر زمان کے ساتھ تیسرے اوپنر کی حیثیت سے لے جانے کے خواہش مند تھے، پاکستان کے لیے 15 ٹیسٹ کی 30 اننگز میں 26.43 کی اوسط سے 793 رنز بناچکے ہیں۔

    [bs-quote quote=”شان مسعود کو ٹیسٹ ٹیم کی قیادت سونپے جانےکا امکان” style=”style-8″ align=”left”][/bs-quote]

    شان مسعود نے آخری ٹیسٹ میچ رواں سال جنوبی افریقا کے خلاف سیریز کھیلی تھی جس میں انہوں ںے 2 نصف سنچریوں کی مدد سے 228 رنز بنائے تھے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ شان مسعود کو ٹیسٹ ٹیم کی قیادت سونپے جانے پر بورڈ کے چند افراد تذبذب کا شکار ہیں البتہ پی سی بی نے انہیں ٹیسٹ کپتان بنانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق ٹیسٹ کرکٹر اظہر علی اور اسد شفیق بھی کپتانی کی دوڑ میں شامل ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ سے قبل بورڈ نے وکٹ کیپر کو جو اس وقت قومی ٹیم کے تینوں فارمیٹ میں کپتان ہیں، ان سے طویل دورانیے کی ٹیسٹ قیادت سے ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے۔

    یاد رہے کہ سرفراز احمد 13 ٹیسٹ میچوں میں قومی ٹیم کی قیادت کے فرائض انجام دے چکے ہیں جہاں ٹیم نے 4 ٹیسٹ میچ جیتے اور 8 میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔

  • جوہانسبرگ ٹیسٹ، جنوبی افریقا 262 رنز پر ڈھیر، پاکستان کے 2 وکٹوں پر 17 رنز

    جوہانسبرگ ٹیسٹ، جنوبی افریقا 262 رنز پر ڈھیر، پاکستان کے 2 وکٹوں پر 17 رنز

    جوہانسبرگ: پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان تیسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز جنوبی افریقا کی ٹیم 262 رنز پر ڈھیر ہوگئی، پاکستان نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 17 رنز بنالیے۔

    تفصیلات کے مطابق جوہانسبرگ ٹیسٹ میچ کے پہلے دن کا کھیل ختم ہوگیا، جنوبی افریقا کی ٹیم پہلی اننگز میں 262 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی، پاکستان نے نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 17 رنز بنالیے، ورنن فلیندر نے دونوں وکٹیں حاصل کیں۔

    قبل ازیں جنوبی افریقی کپتان ڈین ایلگر نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور کپتان ایلگر صرف 5 رنز بنا کر محمد عباس کی گیند پر پویلین لوٹ گئے۔

    پروٹیز کے چھ کھلاڑی ڈبل فگر میں داخل نہ ہوسکے، ایڈن مارکرام 90 رنز بنا کر نمایاں رہے، ہاشم آملہ، زبیر حمزہ 41، 41 اور ڈی برائن نے 49 رنز بنائے۔

    پاکستان کی جانب سے کم بیک کرنے والے فہیم اشرف نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، محمد عامر، عباس اور حسن علی نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ شاداب خان کے حصے میں ایک وکٹ آسکی۔

    پہلے دن کے کھیل کے اختتام پر پاکستان نے 17 رنز دو وکٹوں کے نقصان پر بنا رکھے ہیں، اوپنر امام الحق 10 اور نائٹ واش مین محمد عباس بغیر کوئی رن بنائے کریز پر موجود ہیں۔

    پاکستان کے اوپنر شان مسعود 2 رنز اور سینئر بلے باز اظہر علی ایک بار پھر ناکام ہوئے اور بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے، دونوں وکٹیں پروٹیز فاسٹ بولر فلیندر نے حاصل کی۔

  • دورہ انگلینڈ : قومی ٹیم کے اوپنرز محمد حفیظ اورشان مسعود  تاحال فلاپ

    دورہ انگلینڈ : قومی ٹیم کے اوپنرز محمد حفیظ اورشان مسعود تاحال فلاپ

    کراچی : قومی ٹیم کے اوپنرز کے مسائل حل ہونے کا نام ہی نہیں لے رہے۔ شان مسعود اور محمد حفیظ دورہ انگلینڈ کی آٹھ اننگز میں کوئی بڑی شراکت قائم نہ کرسکے۔

    ایسا لگتا ہے کہ جیسے قومی ٹیم کے اوپنرز نے دورہ انگلینڈ میں نہ چلنے کی قسم کھائی ہوئی ہے۔ شان مسعود اور محمد حفیظ کی جانب سے دورہ انگلینڈ میں نصف سینچری بننا تو دور کی بات دونوں نے مل کر ففٹی پارٹنر شپ تک نہ دی۔

    دونوں کھلاڑی دورہ انگلینڈ میں آٹھ بار اوپننگ کے لئے آئےاور کچھ کیے بغیر ہی چلے گئے۔ محمد حفیظ اور شان مسعود انگلش بولروں کے ہاتھوں ایسے آؤٹ ہوئے جیسے کرکٹ کھیلنا ہی نہیں جانتے۔

    شان مسعود باہر جاتی گیندوں سے چھیڑ چھاڑ سے باز ہی نہیں آتے۔ محمد حفیظ کو بھی کیچنگ پریکٹس کرانے کا بڑا شوق ہے۔

    منیجمنٹ نے ووسٹرشائر کے خلاف سمیع اسلم کو موقع دیا لیکن وہ بھی دھوکہ دے گئے۔ انگلینڈ کے خلا ف تیسرے ٹیسٹ کے لئے مصباح الحق کا سب سے بڑا چیلنج اوپنرز کے انتخاب کا ہوگا۔

     

  • شان مسعود کا متنازعہ آؤٹ: ہاک آئی ٹیکنالوجی آفیشلزغلطی پرنادم

    شان مسعود کا متنازعہ آؤٹ: ہاک آئی ٹیکنالوجی آفیشلزغلطی پرنادم

    دبئی : نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں شان مسعود کے متنازعہ آؤٹ پر ہاک آئی ٹیکنالوجی آفیشلز نے اپنی غلطی کا اعتراف کرلیا۔ ہاک آئی ٹیکنالوجی کے معیار پر سوالیہ نشان لگ گیا ہے۔

    نیوزی لینڈ کے خلاف دبئی ٹیسٹ کے آخری روز شان مسعود کے متنازعہ آؤٹ پر ہاک آئی آفیشلز نے غلطی کا اعتراف کرلیا۔ شان مسعود کو چالیس رنز پر فیلڈ امپائر نے ٹرینٹ بولٹ کی گیند پر ایل بی ڈبلیو قرار دیا تھا جس کیخلاف اوپنر نے اپیل کردی۔

    اپیل پر بھی ہاک آئی ٹیکنالوجی نےامپائر کے فیصلے کو برقرار رکھا جس نے سب کو حیران کردیا۔ کیوی بولر کی گیند شان مسعود کے پاؤں پر لگ کر صاف باہر جاتی ہوئی دکھائی دی لیکن بال ٹریکنگ ٹیکنالوجی میں گیند کو وکٹوں کو ہٹ کرتے ہوئے دکھایا گیا۔

    ہاک آئی آفیشلز نے کپتان مصباح الحق اور ٹیم مینجر سے ملاقات میں غلطی کا اعتراف کرلیا ہے۔