Tag: شان ٹیٹ

  • ہمیں بیٹنگ میں ذمے داری لینا ہو گی، شان ٹیٹ

    ہمیں بیٹنگ میں ذمے داری لینا ہو گی، شان ٹیٹ

    کراچی کنگز کے بولنگ کوچ شان ٹیٹ نے کہا ہے کہ ہمیں بیٹنگ میں ذمے داری لینا ہو گی، ہمیں کوئٹہ کے خلاف میچ جیتنا چاہیے تھا، اچھا ٹوٹل تھا۔

    کراچی کنگز کے بولنگ کوچ شان ٹیٹ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ٹیم نے فیلڈنگ اور بولنگ اچھی کی، بولرز نے عمدہ بولنگ کی اور ہم ان سے خوش ہیں۔

    اُنہوں نے کہا کہ اسٹار کھلاڑی ذمے داری لیں تو آسانی ہو جاتی ہے، حسن علی اپنے اعتماد کو بلند رکھتا ہے، اس سے بہت خوش ہوں، میچ ہارنے سے مایوسی ہوئی، بیٹنگ میں ذمے داری لینا ہو گی۔

    کراچی کنگز کے بولنگ کوچ کا کہنا تھا کہ ہو سکتا ہے موسم کی وجہ سے لو اسکورنگ میچ ہو رہے ہوں، میں کنڈیشنز کا ماہر نہیں۔

    ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ پی ایس ایل کی خوبی یہ ہے کہ نوجوان ٹیلنٹ سامنے آتا ہے، فواد علی اچھا بولر ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کے 15ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کراچی کنگز کو 5 رنز سے ہرادیا تھا۔

    لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے دیے گئے 143 رنز کے تعاقب میں کراچی کنگز مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 137 رنز بناسکی، ابرار احمد کو شاندار بولنگ پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Pakistan Super League (@thepsl)

    ٹم سائفرٹ کی 47 رنز کی اننگز رائیگاں گئی، جیمز ونس 30 رنز بنا سکے، کپتان ڈیوڈ وارنر 4 رنز بنا کر محمد عامر کا نشانہ بنے۔

    شان مسعود 9 اور عمر بن یوسف 11 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، محمد نبی 4 اور خوشدل شاہ بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے محمد عامر، خرم شہزاد اور وسیم جونیئر نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، ابرار احمد نے چار اوور میں 15 رنز دے کر ایک وکٹ حاصل کی۔

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 19.3 اوورز میں 142 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی اور کراچی کنگز کو جیت کے لیے 143 رنز کا ہدف دیا تھا۔

    فہیم اشرف 43 رنز بنا کر نمایاں رہے، کوشل مینڈس 36 اور حسن نواز 35 رنز بناسکے۔ سعود شکیل 6، فن ایلن بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے، رائلی روسو 6 رنز بنا کر حسن علی کا نشانہ بنے۔

    سچن ٹنڈولکر کو کرکٹ کی بلندیوں تک پہنچانے میں کس کا ہاتھ ہے؟

    کراچی کنگز کی جانب سے حسن علی نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، عباس آفریدی اور میر حمزہ نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

  • کراچی کنگز کے ہیڈ کوچ اور بولنگ کوچ شان ٹیٹ کراچی پہنچ گئے

    کراچی کنگز کے ہیڈ کوچ اور بولنگ کوچ شان ٹیٹ کراچی پہنچ گئے

    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی ٹیم کراچی کنگز کے ہیڈ کوچ روی بوپارہ اور اسسٹنٹ کوچ و فاسٹ بولنگ کوچ شان ٹیٹ کراچی پہنچ گئے۔

    ایچ بی ایل پی ایس ایل 10 کیلئے کراچی کنگز کی تیاریاں شروع ہوگئی، کراچی کنگز کے کھلاڑی آج شام 5 بجے حنیف محمد ہائی پرفارمنس سینٹر پر باقاعدہ ٹریننگ کا آغاز کریں گے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Karachi Kings (@karachikingsary)

    دوسری جانب کراچی کنگز کے ہیڈ کوچ روی بوپارا نے اسکواڈ جوائن کرلیا، جبکہ ٹیم کے نئے بولنگ کوچ شان ٹیٹ بھی کراچی پہنچ گئے ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Karachi Kings (@karachikingsary)

    پی ایس ایل میں پہلی بار اردو میں کمنٹری کی جائے گی جس کے لیے گزشتہ روز کمنٹری پینلسٹ کا اعلان بھی کردیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ پی ایس ایل 10 کا آغاز 11 اپریل سے ہونا ہے۔ ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ میں دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ کا مقابلہ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں دو مرتبہ کی فاتح لاہور قلندرز سے ہوگا۔

    ٹورنامنٹ چار شہروں کراچی، لاہور، ملتان اور راولپنڈی میں کھیلا جائے گا جس کا فائنل 18 مئی کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں شیڈول ہے۔ پی ایس ایل 10 کا میلہ 37 دن تک جاری رہے گا جس میں مجموعی طور پر 34 میچز کھیلے جائیں گے۔

  • کراچی کنگز نے شان ٹیٹ کو فاسٹ بولنگ کوچ مقرر کردیا

    کراچی کنگز نے شان ٹیٹ کو فاسٹ بولنگ کوچ مقرر کردیا

    کراچی: آئی پی ایل کی معروف فرنچائز کراچی کنگز نے آسٹریلیا کے سابق فاسٹ بولر شان ٹیٹ کو فاسٹ بولنگ کوچ مقرر کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق سابق کینگرو فاسٹ بولر شان ٹیٹ کراچی کنگز کے فاسٹ بولنگ کوچ ہونگے، آسٹریلوی اسپیڈسٹر کنگز پیسرز کو ٹرین کریں گے، ٹیم اونر کراچی کنگز سلمان اقبال نے کہا کہ شان ٹیٹ کا جارحانہ بولنگ کا فلسفہ کراچی کنگز کی حکمت عملی سے ہم آہنگ ہے۔

    کراچی کنگز کے مالک سلمان اقبال کا علی ترین کی غیرسنجیدہ باتوں پر اظہارِ افسوس

    کراچی کنگز کے مالک سلمان اقبال نے مزید کہا کہ مجھے یقین ہے کہ شان ٹیٹ کی کوچنگ میں ہماری بولنگ لائن اپ مزید خطرناک ثابت ہوگی۔

    یہ بات قبل ذکر ہے کہ آسٹریلیا کے سابق فاسٹ بولر شان ٹیٹ اس سے قبل افغانستان اور پاکستان کی قومی ٹیموں کے بولنگ کوچ بھی رہ چکے ہیں۔

    https://urdu.arynews.tv/psl-10-karachi-kings-new-kit-unveiled/

  • شان ٹیٹ نے کس پاکستانی بولر کو لاجواب کھلاڑی قرار دیا؟

    شان ٹیٹ نے کس پاکستانی بولر کو لاجواب کھلاڑی قرار دیا؟

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق بولنگ کوچ شان ٹیٹ نے قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ کی تعریف کی ہے۔

    آسٹریلیا کے سابق فاسٹ باؤلر اور اپنی تیز رفتاری کے لیے مشہور شان ٹیٹ نے فاسٹ بولر نسیم شاہ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اتنی کم عمر کے بہترین فاسٹ بولر کو میں نے کبھی نہیں دیکھا۔

    شان ٹیٹ نے پاکستان ٹیم کے فاسٹ باؤلنگ کوچ کی حیثیت سے 20 سالہ نسیم شاہ کے ساتھ مل کر کام کیا،  ایک باؤلگ کوچ کی حثیت سے انہوں نے نسیم شاہ کی مہارتوں اور پیشرفت کا قریب سے مشاہدہ کرنے کا موقع فراہم ملا، جس کی وجہ سے انہوں نے نوجوان فاسٹ باؤلر کی اتنی زیادہ تعریف کر سکے۔

    شان ٹیٹ نے ایک بیان میں نسیم شاہ کی صلاحیتوں کی تعریف کی اور انہیں ایک بے پناہ صلاحیتوں کا حامل لاجواب کھلاڑی قرار دیا۔

    شان ٹیٹ نے کہا کہ نسیم شاہ ایک لاجواب فاسٹ بولر ہے مجھے اس کے ساتھ کام کرنا پسند تھا، وہ اس عمر کے بہترین فاسٹ بولر میں سے ایک ہے، میں نے ایک فاسٹ بولر کو 20 سال کی عمر میں اتنا زیادہ صلاحیت والا بولر نہیں دیکھا۔

    قومی ٹیم کے سابق بولنگ کوچ کا کہنا تھا کہ نسیم شاہ ایک بہترین اور مکمل پیکج ہے، وہ جب چاہے گیند کو دو طرف سے سوئنگ کرتا ہے ساتھ ہی پرانی گیند کو ریورس بھی کرسکتا ہے۔