Tag: شاپنگ سینٹرز

  • کراچی میں  اہم شاپنگ سینٹرز پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات

    کراچی میں اہم شاپنگ سینٹرز پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات

    کراچی : شہر قائد عید کے موقع پر اہم شاپنگ سینٹرز پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کردیے گئے اور ٹریفک جام اور پارکنگ کے مسائل کم کرنے کےلئے ٹریفک پولیس نے بھی جامع پلان تیار کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق رمضان المبارک کا دوسرا عشرہ کے اختتام کے ساتھ ہی کراچی کے بازاروں میں رش بڑھ گیا، خواتین کے ساتھ ساتھ مرد حضرات نے بھی خریداری شروع کردی، ہر کوئی اپنی من پسند چیزیں خریدنے میں مصروف ہیں۔

    اس موقع پر کراچی کے تمام شاپنگ سینٹرز پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے،ٹریفک جام اور پارکنگ کے مسائل کم کرنے کےلئے ٹریفک پولیس نے بھی جامع پلان بنالیا ہے۔

    شہریوں کو پرامن ماحول کی فراہمی کے لئے اہم مارکیٹوں کے اطراف اضافی نفری تعینات ہے جبکہ ٹریفک پولیس نے ہیوی ٹریفک اور پبلک ٹرانسپورٹ کو شاپنگ سینٹرز سےمتصل سڑکوں پرآنے سے روک دیا ہے۔

    شہریوں نے شاپنگ سینٹرز کے اطراف انتظامات کو سراہا، چاند رات تک کراچی پولیس کی اضافی نفری شاپنگ ایریاز میں تعینات رہے گی۔

  • عیدالفطرکےموقع پرملک بھرمیں سیکیورٹی کےسخت انتظامات

    عیدالفطرکےموقع پرملک بھرمیں سیکیورٹی کےسخت انتظامات

       اسلام آباد: ملک بھرمیں چاندرات اورعیدالفطرکےموقع پرشاپنگ سینٹرز اور نمازعید کے بڑے اجتماعات میں پولیس اور رینجرز کی اضافی نفری تعینات ہو گی۔ موبائل فون سروس بند نہیں ہو گی۔ عیدالفطرکےموقع پرملک بھرمیں امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر تمام بڑےشہروں میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیےگئےہیں

    تمام شہروں میں پولیس کی چھٹیاں منسوخ کردی گئیں ہیں۔کراچی،لاہور،پشاور،کوئٹہ اوراسلام آبادسمیت تمام بڑےشہروں کی مساجد اورامام بارگاہوں میں عید کےاجتماعات کی سیکیورٹی پر خاص انتظامات کیےگئےہیں۔ مساجد،امام بارگاہوں اوربڑےبڑےعید اجتماعات میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں کی اضافی نفری تعینات کی جائے گی۔

    کلوزسرکٹ کیمروں کےذریعےحساس مقامات کی نگرانی بھی کی جائیگی جبکہ چاندرات کوشاپنگ سینٹرز،پلازوں اور مارکیٹوں میں اضافی فورس تعینات کی جارہی ہے جبکہ عید پر موبائل سروس بند نہ کر نے کا فیصلہ کیاگیاہے۔ وزارت داخلہ نے موبائل فون بندکرنیکی تجویزکومستردکردیا۔لاہورمیں وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف کی زیرصدارت صوبےمیں امن و امان کی صورتحال کاجائزہ لینے سے متعلق اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا۔

    وزیراعلی نےچاندرات اور عید الفطرکےموقع پرصوبہ بھر میں فول پروف سکیورٹی انتظامات کی ہدایت کی۔ وزیراعلی نےکہاکہ سکیورٹی پلان پرمکمل عملدرآمد یقینی بنایا جائےجبکہ پولیس حکام سکیورٹی انتظامات کاجائزہ لینےکیلئےخود فیلڈمیں موجودرہیں۔