Tag: شاپنگ مالز

  • سعودی عرب: رمضان میں شاپنگ مالز کے حوالے سے اہم فیصلہ

    سعودی عرب: رمضان میں شاپنگ مالز کے حوالے سے اہم فیصلہ

    ریاض: سعودی عرب میں رمضان کے مہینے میں شاپنگ مالز میں کام کا دورانیہ 6 گھنٹے پر مشتمل ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی وزارت افرادی قوت نے کہا ہے کہ رمضان المبارک میں شاپنگ مالز کے ملازمین کے کام کا دورانیہ چھ گھنٹے ہوگا، سیکیورٹی گارڈز بھی ان میں شامل ہوں گے۔

    سبق نیوز کے مطابق وزارت افراد قوت کے مشیر رضوان الجلواح نے رمضان میں ڈیوٹی کے اوقات کے حوالے سے بتایا کہ نجی شعبے میں رمضان کے لیے ڈیوٹی کا دورانیہ چھ گھنٹے ہے، اس میں صبح یا رات کی شفٹ کی کوئی تخصیص نہیں۔

    سعودی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ بعض کمپنیوں میں رمضان کے دوران رات کی ڈیوٹی کا دورانیہ 8 گھنٹے کر دیا جاتا ہے، یہ قانونی اعتبار سے غلط ہے، ایسا کرنے پر کارکن کو اوورٹائم دیا جائے۔

    انھوں نے ہدایت کی کہ اضافی کام کرنے والے کارکنوں کو حق ہے کہ وہ متبادل چھٹی کی بجائے اپنا اضافی محنتانہ طلب کریں، اور کمپنی انتظامیہ اور کارکن کے درمیان یہ معاملہ پہلے سے طے کریں۔

  • پنجاب حکومت نے شاپنگ مالز کھولنے کا فیصلہ کرلیا

    پنجاب حکومت نے شاپنگ مالز کھولنے کا فیصلہ کرلیا

    لاہور: صوبہ پنجاب میں حکومت نے پیر سے شاپنگ مالز کھولنے کا فیصلہ کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب میں شاپنگ مالز کے علاوہ آٹوموبل انڈسٹری کو بھی کام کرنے کی اجازت دی جائے گی، تمام شعبوں میں احتیاطی تدابیر اپنانے سے متعلق پابند کیا گیا ہے۔

    صوبائی وزیرصنعت وتجارت میاں اسلم اقبال کا کہنا ہے کہ ایس او پیز کو حتمی شکل دے دی گئی، پنجاب میں چھوٹی بڑی گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی مارکیٹس بھی کھولی جائیں گی۔

    وزیر کا کہنا تھا کہ شاپنگ مالز مالکان نے ایس او پیز بھجوا دیئے تھے جس کو مدنظر رکھتے ہوئے حکومت نے اپنی ایس او پیز کو حتمی شکل دے دی ہے، شاپنگ مالز کے اوقات کار وہی ہوں گے جو دیگر مارکیٹس کے ہیں۔

    ایس او پیز کی خلاف ورزی پر پنجاب میں بھی مارکیٹیں بند کرنے پر غور

    خیال رہے کہ سندھ کی طرح پنجاب میں بھی لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد مارکیٹیں کھل چکی ہیں۔ تاہم وزیر اعلیٰ پنجاب نے صوبے کی مارکیٹوں میں ایس او پیز کی خلاف ورزی پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

    حالیہ دنوں وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں وزراء کی جانب سے کرونا وائرس کے کیسز بڑھنے پر بعض مارکیٹوں کو بند کرنے پر غور جاری ہے۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ ہال روڑ، شاہ عالم مارکیٹ، انارکلی، اعظم مارکیٹ کو بند کرنے پر غور کیا جارہا ہے جبکہ اچھرہ بازار، ٹاؤن شپ بازار سمیت دیگر جگہوں پر حفاظتی اقدامات نہیں ہیں۔