Tag: شاپنگ مال

  • امریکا: شاپنگ مال میں فائرنگ، ایک شہری زخمی

    امریکا: شاپنگ مال میں فائرنگ، ایک شہری زخمی

    واشنگٹن: امریکی ریاست فلوریڈا میں شاپنگ مال میں ہونے والی فائرنگ کے نتیجے میں ایک شہری زخمی ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق فلوریڈا کے شہر بوکارٹن میں مقامی شاپنگ مال میں ہونے والی فائرنگ کے باعث ایک شخص زخمی ہوگیا تاہم حالت خطرے سے باہر ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق زخمی شخص کو اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے، جبکہ بوکارٹن پولیس نے شہریوں کو ٹویٹ کے ذریعے ہدایت جاری کی ہے کہ وہ مال کے اطراف کسی بھی مشکوک سرگرمیوں سے فوری طور پر پولیس کو آگاہ کریں۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کررہے ہیں، جبکہ حملہ آور کی تلاش کے لیے بھی چھاپے مارے جارہے ہیں، ممکن ہے جلد گرفتاری عمل میں آئے۔

    خیال رہے کہ امریکی کی مختلف ریاستوں میں فائرنگ کے واقعات میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، گذشتہ روز امریکی ریاست نیویارک کے نجی سوشل کلب میں فائرنگ کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

    نیویارک، بروکلین کے نجی سوشل کلب میں فائرنگ، 4 افراد ہلاک

    واضح رہے کہ 6 اکتوبر کو امریکی ریاست کنساس کے بار میں فائرنگ کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اور 5 زخمی ہوگئے تھے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ امریکی ریاست ٹیکساس میں فائرنگ کے واقعے میں 7 افراد ہلاک اور سترہ ماہ کی بچی سمیت 22 افراد زخمی ہوگئے تھے۔

  • امریکی ریاست ٹیکساس کے شاپنگ مال میں فائرنگ، 20 افراد ہلاک

    امریکی ریاست ٹیکساس کے شاپنگ مال میں فائرنگ، 20 افراد ہلاک

    ایل پاسو: امریکی ریاست ٹیکساس میں واقع شاپنگ مال میں فائرنگ سے 20 افراد ہلاک اور درجنوں افراد زخمی ہوگئے، پولیس نے فائرنگ میں ملوث 21 سالہ ملزم کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ایل پاسو کے سیلو وسٹا شاپنگ مال میں فائرنگ کے نتیجے میں 20 افراد ہلاک جبکہ 40 زخمی ہوگئے پولیس نے فائرنگ میں ملوث ایک سفید فام لڑکے پیٹرک کو گرفتار کیا ہے۔

    فائرنگ ایل پاسو کے سیلو وسٹا شاپنگ مال میں ہوئی جو کہ میکسیکو بارڈر سے چند میل کے فاصلے پر ہے۔

    ایل پاسو پولیس چیف کے مطابق فائرنگ کے واقعے میں 20 افراد ہلاک جبکہ 40 زخمی ہیں جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا، کئی افراد کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔

    ایل پاسو پولیس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک پیغام جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ زخمیوں کو بچانے کے لیے خون درکار ہے، مخیر عوام خون کا عطیہ دیں۔

    امریکی میڈیا نے 21 سالہ حملہ آور کا نام پیٹرک کروسئس بتایا ہے اور وہ ڈلاس کے علاقے کا رہائشی ہے۔

    دریں اثنا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ ایل پاسو شاپنگ سینٹر میں فائرنگ کے حوالے سے بری اطلاعات ہیں، کئی لوگ ہلاک ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مقامی انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والوں کے ساتھ ہیں۔

    ڈونلڈ ٹرمپ نے گورنر کو ہدایت دی ہے کہ وفاقی حکومت کی طرف سے مکمل تعاون فراہم کیا جائے۔

  • کراچی: شاپنگ مال میں‌ ڈکیتی کی کوشش، مزاحمت پر چوکیدار جاں بحق

    کراچی: شاپنگ مال میں‌ ڈکیتی کی کوشش، مزاحمت پر چوکیدار جاں بحق

    کراچی : طارق روڈ پر واقع شاپنگ مال میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر سیکیورٹی گارڈ جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق شہر قائد کے علاقے طارق روڈ پر واقع شاپنگ مال میں رات گئے ڈاکوؤں نے مال میں داخل ہوکر ڈکیتی کی کوشش کی تاہم سیکیورٹی پر موجود گارڈز نے جواں مردی کا مظاہرہ کرے ہوئے ڈکیتی کی کوشش ناکام بنا دی۔

    پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ شاپنگ مال میں ڈکیتی کی کوشش کے دوران مزاحمت پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کردی جس سے ایک چوکیدار جاں بحق ہوگیا جبکہ ملزمان دوسرے چوکیدار کو زخمی کرکے موقع سے فرار ہوگئے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ چھ سے سات ملزمان ڈکیتی کی غرض سے شاپنگ مال میں بیت الخلاء کی چھت توڑ کر داخل ہوئے اور دو چوکیداروں کو رسی سے باندھ کر مال شاپنگ مال کی پہلی منزل پر گئے۔

    پولیس کے مطابق مال میں موجود گارڈز سے ڈکیتوں کو دیکھ کر مزاحمت کی جس پر ملزمان نے اندھا دھند فائرنگ کرکے نور زاہد نامی چوکیدار کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

    کراچی پولیس کا مؤقف ہے کہ واقعے کی تفتیش کا آغاز کردیا ہے مزید تحقیقات کے لیے مال کی سی سی ٹی وی فوٹیج نکالنے کی کوشش کرریے ہیں۔

    مزید پڑھیں : کراچی میں فائرنگ : ایک شخص جاں بحق دو زخمی، قتل میں ملوث چار ملزمان گرفتار

    خیال رہے کہ رات گئے کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن الٰہی محلہ میں فائرنگ کا ایک زخمی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا تھا،  نامعلوم افراد نے تنور پر فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہوئے تھے، جاں بحق شخص کی شناخت نورالبشر اور زخمی شخص کی شناخت کی عبداللہ کےنام سے ہوئی ہے۔

    دوسری جانب بلوچ کالونی پل کے قریب فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوا تھا، جسے پولیس اہلکاروں نے فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا۔

  • میکسیکو: عالیشان شاپنگ مال خود بہ خود ڈھیر ہوگیا

    میکسیکو: عالیشان شاپنگ مال خود بہ خود ڈھیر ہوگیا

    میکسیکو: شمالی امریکا کی ریاست میں تعمیر کیا جانے والا شاندار شاپنگ مال اچانک زمیں بوس ہوگیا، عمارت ڈھیر ہونے کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

    تفصیلات کے مطابق میکسیکو سٹی میں تعمیر ہونے والے نیا شاپنگ مال اچانک منہدم ہوگیا جس کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان تو نہیں ہوا البتہ عمارت پوری طرح سے ڈھیر ہوگئی۔

    حکام کے مطابق عمارت کی تعمیر میں ناقص میٹریل استعمال ہوا جس کی وجہ سے وہ ضرورت سے زیادہ وزن برداشت نہ کرسکی، چار منزلہ عمارت کے پہلے شیشے گرنا شروع ہوئی اور پھر پل بھر میں ہی پوری عمارت زمین بوس ہوگئی۔

    عمارت کا ملبہ گرنے سے سڑک کا ایک حصہ بند ہوا تو انتظامیہ نے فوری اقدامات کرتے ہوئے اسے کھول دیا، مقامی میڈیا کے مطابق واقعہ جمعرات کی شامل پیش آیا۔

    انتظامیہ کا کہنا ہے کہ عمارت کو سہارا فراہم کرنے کے لیے لگائے جانے والے بیم نے بالائی منزلوں کا بوجھ بالکل بھی برداشت نہیں کیا، یہ بیم خریداری مرکز کے وسط میں لگائے گئے تھے۔

    مزید پڑھیں: آسٹریا : ایڈولف ہٹلرکی جائے پیدائش منہدم کرنے کا فیصلہ

    شاپنگ مال میں موجود ریسٹورنٹ کے ملازم جو خوش قسمتی سے حادثے میں بال بال بچے اُن کا کہنا تھا کہ ’جب ہمیں شیشے گر کر ٹوٹنے کی آوازیں آئیں تو اندر موجود لوگ عمارت سے باہر نکل گئے تھے‘۔

    اُن کا کہنا تھاکہ ’ہم نے اپنی آنکھوں سے پہلے کھڑکیاں ، شیشے ٹوٹتے دیکھ پھر اچانک زور دار دھماکا ہوا اور ہر طرف مٹی پھیل گیا، پانچ منٹ بعد جب صورتحال قابو میں آئی تو معلوم ہوا کہ عمارت بالکل ختم ہوچکی ہے۔

    مقامی انتظامیہ نے سرمایہ کاروں ےک ساتھ مل کر آرٹز پیڈریگل مال چار برس کی طویل مرمت کے بعد تعمیر کیا تھا جس کو خریداروں کے لیے مارچ میں کھولا گیا تھا۔

    میئر میکسیکو کا کہنا تھا کہ ’خریداری مرکز میں جہاں دفاتر واقع تھے وہ حصہ پہلے متاثر ہوا مگر انتظامیہ تصدیق کے بعد ہی رپورٹ جاری کرسکتی ہے، شاپنگ مال کی تعمیر میں جن لوگوں نے حصہ لیا اُن سے بھی تفتیش کی جائے گی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • کولمبیا: شاپنگ مال میں دھماکہ‘ 3خواتین ہلاک

    کولمبیا: شاپنگ مال میں دھماکہ‘ 3خواتین ہلاک

    بگوٹا : کولمبیا کے شاپنگ مال میں دھماکے کے نتیجے میں تین خواتین ہلاک جبکہ 11افراد زخمی ہوئے ہیں۔

    تفصیلات کےمطابق جنوبی امریکی ملک کولمبیا کے دارالحکومت بگوٹا میں بم دھماکے میں تین خواتین ہلاک جبکہ 11افراد زخمی ہوگئے ہیں۔بم خواتین کے ٹوائلٹ میں رکھا گیا تھا۔

    بگوٹا کے میئراینرک پنالوسا کا کہناہےکہ مرنے والوں میں سے ایک خاتون کا تعلق فرانس سے تھا۔

    پولیس حکام کےمطابق دھماکے میں ہلا ک ہونے والی 23سالہ فرانسیسی خاتون جو کہ شہر کے جنوب میں واقع اسکول میں رضاکارانہ طور پر کام کرتی تھیں جبکہ دیگر دو خواتین کی عمر 27 اور 31 سال ہے تاہم ان کی اب تک شناخت نہیں ہوسکی۔


    صومالیہ میں ریسٹورنٹ پرخودکش حملہ‘ 31افراد ہلاک


    یاد رہےکہ گزشتہ روز صومالیا کے دارالحکومت موغادیشو میں ریسٹورنٹ پر خودکش حملے اور فائرنگ کے نتیجے میں31 افراد ہلاک اور40زخمی ہوگئےتھے۔

    واضح رہےکہ صومالیہ میں القاعدہ سے منسلک تنظیم الشباب نے حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے سرکاری ملازمین اور فوجیوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں

  • برسلز: شاپنگ مال میں بم کی اطلاع ، ایک شخص گرفتار

    برسلز: شاپنگ مال میں بم کی اطلاع ، ایک شخص گرفتار

    برسلز: بلجیم کے شاپنگ مال میں بم کی اطلاع پرمال کوخالی کرالیا گیا جہاں پولیس نے ایک مشتبہ شخص کوگرفتارکرلیا۔

    غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق ایک شخص نے فون پرپولیس کواطلاع دی کہ اس نے دھماکہ خیزبیلٹ پہن رکھا ہے، پولیس نے کارروائی کرکے مشتبہ شخص کوگرفتارکرلیا، تاہم دوسری اطلاعات کے مطابق شخص کے پاس سے دھماکہ خیزمواد نہیں ملا۔

    post-5

    آپریشن کے دوران سٹی ٹو نامی اس شاپنگ مال کے اردگرد تمام گلیوں کو کو بند کر دیا گیا ہے جب کہ جائے وقوع پر بم ڈسپوزل یونٹ پہنچ گئے۔

    post-1

    برسلز میں سیکورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے اورپانچ میڑواسٹیشنز کوبند کردیاگیا، پولیس کا مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

    post-2

    بیلجئم کی سیکیورٹی صورتحال کے ذمہ دار ادارے کرائسز سینٹر کا کہنا ہے کہ واقعہ سے متعلق اجلاس بلا لیا گیا ہے جس میں وزیراعظم چارلس مچل بھی شریک ہوں گے جب کہ انہیں واقعے سے متعلق بریفنگ دی جائے گی۔

    post-4