Tag: شاپنگ پلازہ

  • کراچی : صدر میں شاپنگ پلازہ میں خوفناک آتشزدگی

    کراچی : صدر میں شاپنگ پلازہ میں خوفناک آتشزدگی

    کراچی : صدر عبداللہ ہارون روڈ پر شاپنگ پلازہ میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی فائر بریگیڈ کی 6 گاڑیوں اور 2 اسنارکلز  نے آگ پر ڈھائی گھنٹے بعد قابو پالیا۔

    کراچی کے علاقے صدر عبداللہ ہارون روڈ پر زینب مارکیٹ کے قریب کمرشل عمارت میں لگی آگ پر ڈھائی گھنٹے بعد قابو پالیا گیا تاہم کولنگ کا عمل جاری ہے۔

    ریسکیو حکام کے مطابق آگ شاپنگ پلازہ کے مختلف حصوں میں پھیل گئی تھی، عمارت کے بالائی حصے پر شہری موجود تھے تاہم آگ لگنے کے واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

    فائر آفیسر ہمایوں خان نے اے آر وائی نیوز کو بتایا کہ فائر بریگیڈ کو رات 11 بج کر55منٹ پر آگ لگنے کی اطلاع موصول ہوئی تھی۔

    اطلاع ملتے ہی فائربریگیڈ کی گاڑیاں موقع پر روانہ کی گئیں، فائر بریگیڈکی 6 گاڑیوں اور 2 اسنارکل کی مدد سے آگ پر قابو پایا گیا۔

    کراچی، صدر گل پلازہ میں آگ بھڑک اٹھی، 15 دکانیں خاکستر

    فائرآفیسر ہمایوں خان نے بتایا کہ شاپنگ پلازہ کی عمارت میں مختلف دکانیں اورگودام واقع ہیں، مجموعی طور پر کتنی دکانوں کو آگ لگی یا کتنا مالی نقصان ہوا یہ کہنا قبل از وقت ہوگا، انہوں نے بتایا کہ آگ لگنے کی وجوہات کا علم کولنگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد ہی ہوسکے گا۔

  • لاہور: شاپنگ پلازہ  میں  دھماکا، کروڑوں  مالیت کی دکانیں اور سامان جل کر خاکستر

    لاہور: شاپنگ پلازہ میں دھماکا، کروڑوں مالیت کی دکانیں اور سامان جل کر خاکستر

    لاہور : گلبرگ میں واقع نجی شاپنگ پلازہ میں آتشزدگی کے باعث پوری عمارت جل کر خاکستر ہو گئی  اور آگ سے کروڑوں روپے مالیت کا سامان اور دکانیں جل گئیں ۔

    تفصیلات کے مطابق ہنجاب کے دارلحکومت لاہور میں رات گئے نجی پلازہ میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، اطلاع ملنے پر ریسکیو کی امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر آپریشن شروع کیا اور مسلسل سات گھنٹے کے آپریشن کے باوجود آگ پر مکمل طور پر قابو نہ پایا جاسکا۔

    شاپنگ مال میں ایک دھماکہ بھی ہوا جس سے ہر طرف دھواں پھیل گیا ، جس کے بعد آگ پر قابو پانے کیلئے ریسکیو نے دیگر شہروں سے بھی امدادی ٹیمیں منگوا لیں اور کئی گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد پلازہ کے چار فلوروں پر جزوی طور پر آگ پر قابو پا لیا گیا ، تاہم پلازہ کی بیسمنٹ اور چند جگہوں پر ابھی بھی آگ لگی ہوئی ہے۔

    پلازہ میں چارسو سے زائد دکانیں تھیں، جس میں کروڑوں روپے مالیت کا سامان موجود تھا جو کہ آگ لگنے سے باعث جل کر خاکستر ہوگیا۔

    آگ کی اطلاع ملنے پر رات گئے تاجر برداری موقع پر پہنچے، تاجروں کا کہنا تھا کہ یہ آگ پلازہ انتظامیہ کی نااہلی کی وجہ سے لگی ہے ، ہمارا مطالبہ ہے کہ پلازہ انتظامیہ پر مقدمہ درج کرکے ہمارا کروڑوں روپے کا نقصان پورا کیا جائے۔

    ڈی سی لاہور نے کہا کہ پلازہ میں لگنے والی آگ پر انکوائری کی جائے اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

    وزیر اعلی پنجاب نے گلبرگ کے پلازہ میں آتشزدگی کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دے دیا اور متعلقہ اداروں سے رپورٹ طلب کرلی۔

  • سی ویو پر واقع معروف شاپنگ پلازا میں آتشزدگی

    سی ویو پر واقع معروف شاپنگ پلازا میں آتشزدگی

    کراچی : سی ویو پر واقع شاپنگ پلازا میں آتشزدگی سے بھگدڑ مچ گئی تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ۔ آگ پلازا میں قائم فوڈ کورٹ میں لگی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے ساحلی علاقے سی ویو پر واقع ایک مشہور شاپنگ پلازا کے اندر آگ لگنے سے وہاں موجود سیکڑوں افراد میں خوف و ہراس پھیل گیا جس کے باعث بھگدڑ مچ گئی۔

    fire 1

    خوش قسمتی سے واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، عمارت میں ہر طرف دھواں پھیل گیا۔ امدادی کام کے دوران دو افراد بے ہوش ہوگئے۔

    اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی چار گاڑیوں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کردیں، لوگوں کو بحفاظت عمارت سے نکال لیا۔

    fire 2

    آگ کی شدت کے وجہ سے فائر بریگیڈ کے اہلکاروں کو امدادی کارروائیوں میں دشواریاں پیش آرہی ہیں،  آخری اطلاعات تک آگ پر مکمل طور پر قابو پالیا گیا ہے،آگ لگنے کی وجہ معلوم نہ ہو سکی۔