Tag: شاہانہ شادی

  • 2 کلو سونا اور دلہا کو ڈیڑھ کروڑ روپے سلامی، شاہانہ شادی کہاں ہوئی؟ ویڈیو

    2 کلو سونا اور دلہا کو ڈیڑھ کروڑ روپے سلامی، شاہانہ شادی کہاں ہوئی؟ ویڈیو

    اگر آپ ایسا سوچتے ہیں کہ بے انتہا اسراف اور شاہی انداز میں شادی صرف ہندستان کا امیر خاندان امبانی ہی کرسکتا ہے تو جی نہیں ایسا بالکل نہیں۔

    شاہانہ انداز میں شادی کرنے کا اعزاز اب تک صرف امبانیوں کے پاس تھا مگر اب ترکی کے مشرقی صوبے وان میں ہونے والی ایک شاہانہ شادی نے سب کی توجہ کا مرکز بن گئی۔

    ترکی کے مشرقی صوبے وان میں دُلہا اور دُلہن پر تحائف کی بارش کر دی گئی، مہمانوں نے دُلہا دُلہن کو قیمتی تحائف دیئے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطاطق دُلہن کو تقریباً 2 کلو گرام خالص سونا تحفے میں دیا گیا جبکہ دُلہے کو حیران کن طور پر 65 لاکھ ترک لیرا نقدی کی صورت میں دیے، جو پاکستانی کرنسی میں تقریباً ڈیڑھ کروڑ روپے بنتے ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Dialogue Pakistan (@dialoguepakistan)

    شادی کی دلچسپ بات یہ تھی کہ کہ دُلہے کو ملنے والی رقم گننے کے لیے چودہ افراد پر مشتمل ٹیم موجود تھی جو مسلسل پیسوں کی گنتی میں مصروف رہی۔

    شادی میں ترکیے اور بیرونِ ملک سے تقریباً پانچ ہزار مہمانوں نے شرکت کی، جبکہ دو روز تک جاری رہنے والی تقریبات کے دوران 9 ہزار افراد کے لیے کھانے کا انتظام کیا گیا، جس میں ایک ٹن گوشت استعمال ہوا۔

  • بھارت میں ایک اور شاہانہ شادی کی تصاویر، ویڈیوز وائرل، مودی بھی شریک

    بھارت میں ایک اور شاہانہ شادی کی تصاویر، ویڈیوز وائرل، مودی بھی شریک

    بھارت میں ایک کے بعد ایک شاہانہ شادی جاری ہے، گجرات میں ہیروں کے تاجر کے بیٹے کی شادی میں وزیراعظم مودی بھی پہنچ گئے۔

    مکیش امبانی کے بیٹے اننت امبانی کے بعد بھارت میں ایک اور پرتعیش شادی کی تقریب منعقد کی گئی ہے، گجرات سے تعلق رکھنے والے ہیروں کے تاجر ساوجی ڈھولکیا کے بیٹے ڈراویہ ڈھولکیا کی شادی میں بڑے بڑے بزنس مین سمیت بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو بھی مدعو کیا گیا۔

    ہیروں کے تاجر ساوجی کو سورت شہر کا امیرترین شخص سمجھا جاتا ہے، مودی خصوصی ہیلی کاپٹر کے ذریعے شادی میں پہنچے، ساوجی کا کہنا تھا کہ جب میں دہلی میں وزیراعظم سے ملا تھا تو انھیں بیٹے کی شادی کے لیے دعوت دی تھی۔

    ہری کرشنا گروپ کے چیئرمین نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں کہا کہ میرے بیٹے ڈراویہ اور جھانوی کی شادی کے موقع پر وزیراعظم کی شرکت ہمارے لیے باعث عزت ہے، ہم اس دن کو ہمیشہ یاد رکھیں گے۔

    ساوجی ڈھولیکا کا شمار بھارت میں ہیروں کے بہت بڑے تاجر کے طور پر ہوتا ہے جبکہ وہ ہر سال اپنی کمپنی کے ملازمین میں پرتعیش تحفے بانٹنے کے لیے بھی مشہور ہیں۔

    وہ کبھی اپنے ملازمین کو مہنگی ترین کار کا تحفہ دیتے ہیں تو کبھی ان کے کے بطور تحفہ فکس ڈپازٹ کرواتے ہیں، اس سال ان کی ہیروں کی کمپنی نے اپنے ملازمین میں 600 کے قریب کار بانٹی ہے۔

  • سیالکوٹ میں شاہانہ شادی، ملکی و غیر ملکی کرنسی ، موبائل فونز اور سوٹوں کی برسات

    سیالکوٹ میں شاہانہ شادی، ملکی و غیر ملکی کرنسی ، موبائل فونز اور سوٹوں کی برسات

    سیالکوٹ : دلہے کے بھائیوں نے شادی پر لاکھوں روپے کی ملکی و غیر ملکی کرنسی، موبائل فونز اور زنانہ و مردانہ سوٹوں کی برسات کردی۔

    تفصیلات کے مطابق سیالکوٹی منڈے کی شادی نے شاہی شادی کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔

    سیالکوٹ کے نواحی علاقہ ڈلوالی میں 27 سالہ دلہا کی بارات نکلی تو بھائیوں اور کزنز نے شہریوں پر ملکی و غیر ملکی کرنسی ، موبائل فونز اور مردانہ و زنانہ سوٹوں کی برسات کردی۔

    شہر میں ٹرک چلتا رہا، دولہا کے بھائی ملکی اورغیرملکی کرنسی اڑتے رہیں، موبائل فونز بھی پھینکیں گئے، منچلے اپنے ہمراہ بڑے بڑے جال بھی لائے تھے.

    مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ سامان لوٹنے والے نوجوانوں کی بڑی تعداد میں اسپیشل گاڑیوں میں بھر کے دور دراز علاقوں سے بھی آئے.

    دولہے نے بھی غیرملکی کرنسی سے بنا ہوا ہار پہنا، بھائی مبشر کا دعویٰ ہے کہ بھائی کی شادی پر ایک کروڑ سے زائد کرنسی اور دیگر اشیاء لوٹا کر بھائی کی شادی کی خوشی منائی۔

    اس سے قبل بھی سیالکوٹ میں متعدد شادیوں پر لاکھوں روپے کی ملکی و غیر ملکی کرنسی اور تحائف لوٹائے گی۔