Tag: شاہانہ پروٹوکول

  • گورنرسندھ عمران اسمعیل کا شاہانہ پروٹوکول

    گورنرسندھ عمران اسمعیل کا شاہانہ پروٹوکول

    سکھر: تحریک انصاف کے رہنمااور گورنرسندھ عمران اسمعیل وزیر اعظم کی ہدایات بھلا کربھاری بھرکم پروٹوکول کے ہمراہ سفر کرنے لگے۔

    تفصیلات کے مطابق گورنرسندھ عمران اسمعیل جب آج سکھر پہنچے تھے تو ان کے ساتھ پورا لاؤ لشکر موجود تھا، گننے پر معلوم ہوا کہ دو تین نہیں بلکہ پوری اکیس گاڑیاں ان کے قافلے میں شامل تھیں۔

    پروٹوکول کے معاملے میں گورنر سندھ عمران اسمعیل نے ملک کے وزیراعظم عمران خان کو بھی مات دے دی ہے، ان کے پروٹوکول میں عموماً پانچ گاڑیاں ہوتی ہیں۔

    گورنرسندھ کے سکھر پہنچنے پروہاں کےغریب عوام حیرت سے اس قافلے کو تک رہے تھے کہ یہ کیسی تبدیلی ہے۔

    یاد رہے کہ رواں سال انتخابات کے بعد تحریک انصاف نے حکومت بنائی تو پارٹی چیئرمین عمران خان نے احکامات صادر کیے کہ بھاری بھرکم پروٹوکول نہیں رکھے جائیں گے کہ اس سے عوام کو پریشانی ہوتی ہے۔

  • وزیراعظم ایسےشخص کوکیسےپروٹوکول دےسکتےہیں جوکرپٹ ہو‘عمران خان

    وزیراعظم ایسےشخص کوکیسےپروٹوکول دےسکتےہیں جوکرپٹ ہو‘عمران خان

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ناجائز طریقے سے کمائی دولت بچانےمیں مدد دے رہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپراپنے پیغام میں کہا کہ وزیراعظم ایسےشخص کوکیسے پروٹوکول دےسکتے ہیں جوکرپٹ ہو۔

    عمران خان نے کہا کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ناجائز طریقے سے کمائی دولت بچانےمیں مدد دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکس دہندگان کےخرچے پرپنجاب ہاؤس میں رہنے کی اجازت دی جا رہی ہے۔

    پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ نے کہا کہ نوازشریف نے300 بلین روپے کی دولت بیرون ملک چھپائی اور وہ منی لانڈرنگ پرعدالت کا سامنا کررہے ہیں۔


    لندن گیم پلان ظاہرہوگیا ہے‘عمران خان


    یاد رہے کہ تین روز قبل عمران خان کا کہنا تھا لندن گیم پلان ظاہر ہوگیا ہے، نواز شریف پارٹی پر کنٹرول برقراررکھ کراسے نیب عدلیہ اور فوج کو بدنام کرنے کے لیے استعمال کریں گے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔