Tag: شاہدآفریدی

  • ایسے کھلاڑیوں سےکنٹریکٹ نہیں کرنا چاہیے جویہاں نہ آئیں، شاہد آفریدی

    ایسے کھلاڑیوں سےکنٹریکٹ نہیں کرنا چاہیے جویہاں نہ آئیں، شاہد آفریدی

    لاہور: کراچی کنگز کے صدر اور قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ ایسے کھلاڑیوں سے کنٹریکٹ نہیں کرنا چاہیے جویہاں نہ آئیں، دنیا کو پیغام دینا ہے، پورا پاکستان سیکیورٹی سے متعلق بہترہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کنگز کے صدر اور قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  کہا کہ گزشتہ 2سالوں سے کراچی کنگزکی پر فارمنس بہتررہی، کراچی کنگز کے ساتھ کام کرکے بہت مزہ آیا، شاہد آفریدی فرنچائر اونر اور منجمنٹ زبردست تھی، پشاورزلمی سے کسی مقصد کیلئے گیا تھا۔

    شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ پی سی بی نے وینو کو تبدیل کیا یہ بہت اچھاہے، کراچی اور لاہور میں میچز کرانا خوش آئند ہے دنیا کو پیغام دینا ہے، پورا پاکستان سیکیورٹی سے متعلق بہترہے، ہر شہرمیں میچزہونے چاہئیں، اس سے دنیا میں پاکستان کا مثبت چہرہ سامنے جائے گا۔

    کراچی کنگز کے صدر نے کہا کہ ایسےکھلاڑیوں سے کنٹریکٹ نہیں کرنا چاہیے جو یہاں نہ آئیں، کھلاڑیوں کے نہ آنے سے فرنچائزکو نقصان ہوتا ہے، فرنچائز کا فائدہ تب ہے، جب نئے کھلاڑیوں کو موقع دیں، تمام فرنچائز کے  اپنے گراؤنڈز  اور  اپنی اکیڈمیز ہونی چاہئیں۔

    انکا کہنا تھا کہ لاہورمیں دبئی اورشارجہ سے بہت بہترکراؤڈتھا، پاکستان میں میچزہونا کھلاڑیوں کے لئے بہت بہتر ہے، لاہور  والے  تو زندہ دل لوگ ہیں کراؤڈ بہت اچھا تھا،  تمام غیر مکی کھلاڑیوں نے بہت انجوائے کیا۔

    شاہد آفریدی نے کہا کہ  فائنل کھیلنےوالی دونوں ٹیمیں بہت اچھی ہیں، ، کراچی میرا اپنا شہر ہے ، ٹکٹ ملی توکراچی فائنل دیکھنےجاؤں گا، ون ڈے فارمیٹ میں جوکم سےکم غلطیاں کریں گے وہ جیتیں گے۔

    یاد رہے کہ پاکستان سپر لیگ کے دوسرے ایلی منیٹر میچ میں پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو 13 رنز سے شکست دے کر فائنل تک رسائی حاصل کرلی تھی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • وسیم اکرم اور شاہد آفریدی اظہرعلی کو کپتان برقرار رکھنے کے حامی

    وسیم اکرم اور شاہد آفریدی اظہرعلی کو کپتان برقرار رکھنے کے حامی

    کراچی : وسیم اکرم اور شاہد آفریدی نے اظہر علی کو ایک روزہ ٹیم کی قیادت سے ہٹانے کی مخالفت کرتے ہوئے انہیں مزید وقت دینے کا مطالبہ کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق فاسٹ باؤلراور سابق کپتان وسیم اکرم نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ قیادت کے حوالے سے کوئی حتمی فیصلہ کرنے سے قبل کم از کم 30سے 35 میچوں تک اظہر علی کی قیادت کا جائزہ لیا جائے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ اب تک اظہر 20 سے 25 میچوں میں قیادت کے فرائض انجام دے چکے ہیں اور انہیں ابھی مزید وقت دیا جانا چاہیے۔

    سرفراز احمد کی کارکردگی پر تبصرہ کرتے ہوئے وسیم اکرم نے کہا کہ وکٹ کیپر بلے باز نے ٹی ٹوئنٹی میں ٹیم کی بہت عمدہ انداز میں قیادت کی اور کھلاڑی ان سے کافی تعاون کر رہے ہیں لیکن اس کے باوجود کپتان بنانے کا فیصلہ قبل از وقت ہو گا۔

    انٹرنیشنل کرکٹ میں 900 سے زائد وکٹیں لینے والے فاسٹ باؤلر نے موجودہ ٹی ٹوئنٹی چیمپیئن کو سخت حریف اور سیریز کے لیے فیورٹ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کو ہرانا پاکستان کے لیے بڑا چیلنج ہو گا۔

    ادھر ایک اور سابق کپتان شاہد آفریدی نے بھی اظہر علی کو فوراً قیادت سے ہٹانے کی مخالفت کردی ہے۔

    انہوں نے کہا تھا کہ اظہر کی ایک روزہ میچوں میں ذاتی کارکردگی بری نہیں اور سرفراز کو ایک روزہ ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ابھی قبل از وقت ہے۔

    سابق کپتان نے کہا کہ سرفراز نے بہت عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا لیکن انہیں ایک روزہ ٹیم کا کپتان بنانے سے اضافی دباؤ آ جائے گا۔

    واضح رہےکہ پی سی بی ذرائع کے مطابق اظہر علی کے بحیثیت کپتان مستقبل کا فیصلہ عید کے بعد ایک روزہ سیریز کے لیے اسکواڈ کے اعلان کے سلسلے میں ہونے والے سلیکٹرز کے اجلاس کے دوران کیا جائے گا۔