Tag: شاہدخاقان عباسی

  • غداری کا مقدمہ، نوازشریف، شاہدخاقان عباسی اور سرل المیڈا کو  آئندہ سماعت  پر پیش ہونے کی ہدایت

    غداری کا مقدمہ، نوازشریف، شاہدخاقان عباسی اور سرل المیڈا کو آئندہ سماعت پر پیش ہونے کی ہدایت

    لاہور : غداری کا مقدمہ درج کرنے کے کیس میں عدالت نے نوازشریف، شاہدخاقان عباسی اور سرل المیڈا کو آئندہ سماعت پر پیش ہونے کی ہدایت کردی۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس مظاہرعلی اکبرنقوی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے نوازشریف اور شاہد خاقان عباسی کے خلاف غداری خلاف غداری کا مقدمہ درج کرنے کیلئے درخواست پرسماعت کی۔

    شاہد خاقان عباسی اور سرل المیڈا پیش ہوئے جبکہ نواز شریف غیر حاضر تھے۔

    نواز شریف کی غیر حاضری پر عدالت کا اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا میاں نوازشریف کیوں نہیں آئے، جس پر نوازشریف کے وکیل نے جواب دیا ہم یہ سمجھےکہ دوبارہ حاضری کی ضرورت نہیں۔

    جسٹس مظاہرعلی اکبرنقوی نے کہا شاہدخاقان عباسی اورسرل المیڈاپیش ہوئے، وہ کیوں نہیں،قانون سب کےلیےبرابرہے، اگر نواز شریف نے نہیں آنا تھا تو درخواست دیتے، ہم نےابھی ان کواستثنیٰ نہیں دیا، انہیں پیش ہونا چاہیے تھا۔

    دوران سماعت نوازشریف اورسرل المیڈا نے جواب جمع کرا دیا گیا جبکہ عدالت نے شاہدخاقان عباسی کے وکیل کو جواب داخل کرنے کی ہدایت کردی۔

    نواز شریف نے غداری کیس کے حوالے سے اپنے جواب میں کہا کہ غداری جیسا سنگین الزام ناقابل تصور ہے، ان کے ذہن میں کئی سوال اٹھ رہے ہیں، کیا پاکستان کے عوام بھی غدار ہیں۔ کیا مجھے وزیراعظم بنانے والے کروڑوں پاکستانیوں کی حب الوطنی مشکوک ہے۔

    انھوں نے کہا ضمنی انتخابات میں سب سے زیادہ ووٹ ملے۔ کیا غداری کا الزام کروڑوں پاکستانیوں پر الزام نہیں۔ اس خاندان سے تعلق جس نے پاکستان کے لیے ہجرت کی، مٹی کا ذرہ ذرہ جان سے زیادہ عزیز ہے، کیا ملک کو ناقابل تسخیر بنانے والا غدار ہوتا ہے، کیا ملک کو دہشتگردی سے نجات دینے والا غدار ہوتا ہے؟

    لاہور ہائی کورٹ نے آئندہ سماعت پرنوازشریف،شاہدخاقان عباسی،سرل المیڈا کو پیش ہونے کی ہدایت کردی اور کہا نوازشریف کو حاضری سے استثنیٰ چاہیے تو درخواست دائر کریں۔

    بعد ازاں عدالت نے کیس کی سماعت 12 نومبر تک ملتوی کردی۔

    گزشتہ سماعت میں نواز شریف پیش ہوئے تھے ، عدالت نے سابق وزیراعظم نوازشریف اور شاہد خاقان عباسی کو تحریری جواب جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے آئندہ سماعت پر اٹارنی جنرل کو طلب کرلیا تھا۔

    اس سے قبل سماعت میں لاہور ہائی کورٹ نے شاہد خاقان عباسی اور نوازشریف کوذاتی حیثیت میں طلب کرتے ہوئے سرل المیڈا کا نام ای سی ایل میں ڈالنے اور ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کرنے کا حکم دیا تھا۔

    یاد رہے درخواست گزار کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے ممبئی حملوں کے متعلق سرل المیڈا کو انٹرویو دیا، جس سے ملکی سالمیت کو نقصان پہنچا اور شاہد خاقان عباسی نے مکمل معاونت کی لہذا عدالت نواز شریف اور شاہد خاقان عباسی اور سرل المیڈا کیخلاف بغاوت کا مقدمہ درج کرنے کا حکم دے۔

    خیال رہے سابق وزیر اعظم نواز شریف نے مقامی اخبار کو اپنے انٹرویو میں کہا تھا کہ ممبئی حملوں میں پاکستان میں متحرک عسکریت پسند تنظیمیں ملوث تھیں، یہ لوگ ممبئی میں ہونے والی ہلاکتوں کے ذمہ دار ہیں، مجھے سمجھائیں کہ کیا ہمیں انہیں اس بات کی اجازت دینی چاہیے کہ سرحد پار جا کر ممبئی میں 150 لوگوں کو قتل کردیں۔

    بعدازاں نوازشریف کے ممبئی حملوں سے متعلق متنازع بیان پرقومی سلامتی کمیٹی کا ہنگامی اجلاس سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیرصدارت ہوا تھا جس میں نوازشریف کے بیان کو بے بنیاد قرار دیا گیا تھا اور اس کی مذمت کی گئی تھی۔

  • این اے 57 ، شاہدخاقان عباسی نے نااہل قرار دینے کا فیصلہ چیلنج کردیا

    این اے 57 ، شاہدخاقان عباسی نے نااہل قرار دینے کا فیصلہ چیلنج کردیا

    لاہور: سابق وزیراعظم شاہدخاقان عباسی نے این اے57 سے نااہل قرار دینے کا فیصلہ چیلنج کردیا ، جس میں کہا گیا ہے کہ ٹریبونل کے پاس کسی کو تاحیات نااہل قراردینے کا اختیار نہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے ٹریبونل کی جانب سے این اے57 مری سے کاغذات نامزدگی مسترد کرکے نااہلی کے فیصلے کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا۔

    شاہد خاقان عباسی کے جانب سے وکیل خواجہ طارق رحیم نے درخواست دائر کی، درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ایپلٹ ٹریبونل نے اختیار سے تجاوز کیا، ٹریبونل کے پاس آر او کے فیصلے کو منظور یا مسترد کرنے کا اختیار ہے، ٹریبونل کے پاس کسی کو تاحیات نااہل قرار دینے کا اختیار نہیں۔

    دائر درخواست میں استدعا کی گئی کہ ٹریبونل کے تاحیات نااہل قراردینے کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے۔

    یاد رہے گذشتہ روز اپیلٹ ٹریبونل کے جج جسٹس عبدالرحمان لودھی نے این اے 57 سے شاہدخاقان عباسی کے کاغذات نامزدگی پر فیصلہ سناتے ہوئے سابق وزیراعظم کو نااہل قرار دے دیا تھا اور کاغذات نامزدگی بھی مسترد کر دیے تھے۔

    درخواست گزار نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے کاغذات نامزدگی پر ٹمپرنگ کا الزام لگایا تھا۔


    مزید پڑھیں : الیکشن ٹریبونل کو تاحیات نااہلی کا اختیار نہیں، فیصلہ چیلنج کروں‌ گا: شاہد خاقان عباسی


    فیصلے کے بعد اے آر وائی نیوز کے پروگرام آف دی ریکارڈ میں‌ گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ ٹریبول جج نے میری ذات پر حملے کئے ہیں، کسی کو اس کا حق نہیں، لگتا ایسا ہے کہ ٹریبونل جج کی سیاست دانوں سےدشمنی ہے۔

    شاہدخاقان عباسی کا کہنا تھا کہ الیکشن ٹریبونل کو آرٹیکل 63،62 پر نااہلی کا اختیار نہیں، الیکشن ٹریبونل زیادہ سے زیادہ کاغذات نامزدگی کو مسترد کرسکتا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • صدرمملکت اور وزیراعظم کی مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارکباد

    صدرمملکت اور وزیراعظم کی مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارکباد

    اسلام آباد : صدرمملکت ممنون حسین اوروزیراعظم شاہدخاقان عباسی نےکرسمس کےموقع پراپنے پیغام میں کہا کہ کرسمس ہمیں انسانیت کی فلاح کا پیغام دیتی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کرسمس کے موقع پرصدرممنون حسین نے مسیحی برادری کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ مسیحی برادری کی ملک کی ترقی واستحکام کے لیے گرانقدرخدمات ہیں۔

    صدرمملکت نے کہا کہ آئین پاکستان تمام اقلیتوں کوبرابرکے حقوق کی ضمانت دیتا ہے۔


    وزیراعظم کا کرسمس پر پیغام


    وزیراعظم شاہدخاقان عباسی نے مسیحی برادری کو کرسمس پرمبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ کرسمس ہمیں انسانیت کی فلاح کا پیغام دیتی ہے۔

    شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ملکی اقتصادی ومعاشرتی ترقی میں مسیحی برادری کا بڑا کردار ہے، مسیحی برادری کی مثبت کاوشیں ملکی ترقی کیلئےکارآمدہوں گی۔


    پاکستان سمیت دنیا بھرمیں مسیحی برادری آج کرسمس کا تہوارمنارہی ہے


    وزیراعظم پاکستان نے کہا کہ حکومت پاکستان مذہب، عقیدے سے بالاترآزادی پریقین رکھتی ہے، مسیحی برادری نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بھی کردارادا کیا۔

    ‌واضح رہے کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں مسیحی برادری نے آج کرسمس کا تہوار مذہبی جوش وجذبے کے ساتھ منا رہی ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • وزیراعظم شاہد خاقان عباسی لندن سےوطن واپس پہنچ گئے

    وزیراعظم شاہد خاقان عباسی لندن سےوطن واپس پہنچ گئے

    لاہور: وزیراعظم شاہد خاقان عباسی لندن کے نجی دورے کے بعد قومی ایئرلائن کی پرواز کے ذریعے وطن واپس پہنچ گئے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی پی آئی اے کی لندن سے لاہور کی براہ راست پرواز پی کے758 کے ذریعے آج صبح وطن واپس پہنچے۔

    وزیراعظم پاکستان کے لندن میں دیے گئے بیان کے مطابق وہ ایک دن کی چھٹی لے کر نجی دورے کے لیے لندن گئے تھے۔

    لندن میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف سے بھی ملاقات کی اور ان سے ملکی و سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔

    ذرائع کے مطابق مانچسٹر سے اسلام آباد کی پرواز تاخیر کا شکار ہونے کی وجہ سے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے اسلام آباد کی بجائے دستیاب پرواز کے ذریعے لاہور پہنچنے کا فیصلہ کیا۔


    مائنس نواز مارمولا، شہباز شریف، وزیراعظم اور کابینہ کی لندن دوڑیں


    یاد رہے کہ گزشتہ روز لندن میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے وزیراعظم شاہد خاقان عابسی کا کہنا تھا کہ فیئر ٹرائل نہ ہونے کے باوجود نواز شریف پاکستان جا کراحتساب عدالت کے سامنے پیش ہوں گے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • شیخ رشید نےالیکشن کمیشن میں وزیراعظم کی نااہلی کے لیے درخواست جمع کرا دی

    شیخ رشید نےالیکشن کمیشن میں وزیراعظم کی نااہلی کے لیے درخواست جمع کرا دی

    اسلام آباد: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی نا اہلی کے لیے الیکشن کمیشن آف پاکستان میں درخواست دائر کردی۔

    تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے خلاف درخواست دائر کرنے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ایل این جی اسکینڈل کرپشن کا سمندر ہے جبکہ وزیراعظم اس کے مرکزی پارٹنز ہیں۔

    عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ وزیراعظم صادق اور امین نہیں رہے اور انہوں نے الیکشن کمیشن سے درخواست کی ہے کہ وہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو نا اہل قراردے اور ان کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے۔

    انہوں نے کہا کہ ایان علی کا نام 5 لاکھ ڈالر پر ای سی ایل میں ڈالا گیا جب وہ پکڑی جا سکتی ہے تو یہ کیوں نہیں پکڑے جا سکتے۔

    شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ اگر الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ریفرنس مسترد کیا تو سپریم کورٹ جاؤں گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کیسز کا طوفان آنے والا ہے اور والیم 10 پر کئی ممالک سے جواب آنا شروع ہوگئے ہیں۔


    حدیبیہ پیپرملز ریفرنس دائر کرنے میں تاخیر، شیخ رشید نے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا


    واضح رہے کہ 3 روز قبل عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے سپریم کورٹ میں حدیبیہ پیپرملز کیس میں نیب کی اپیل دائر نہ کرنے کے خلاف درخواست دائر کی تھی۔


    اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئرکریں۔

  • پیٹرول بحران کے ذمہ دارعوام اورمیڈیا ہیں، خاقان عباسی کی نرالی منطق

    پیٹرول بحران کے ذمہ دارعوام اورمیڈیا ہیں، خاقان عباسی کی نرالی منطق

    اسلام آباد : پیٹرول بحران پرسینٹ کی تین قائمہ کمیٹیوں کامشترکہ اجلاس۔پیٹرول بحران کےذمےدار میڈیا اور عوام کو قرار دیدیا گیا۔وزیر پیٹرولیم نے نرالی منطق پیش کردی۔سینیٹرز نےتحقیقات پارلیمانی کمیشن سےکرانےکا مطالبہ کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق پیٹرول بحران پرسینیٹ کی خزانہ،پیٹرولیم اورپانی وبجلی کی قائمہ کمیٹیوں کامشترکہ اجلاس اسلام آباد میں ہوا۔اجلاس میں شاہدخاقان عباسی اور سینیٹرمولابخش چانڈیو کےدرمیان جھڑپ بھی ہوئی۔

    اجلاس میں وزیرپیٹرولیم شاہد خاقان عباسی نےنرالی منطق پیش کرتےہوئےکہا کہ پیٹرول بحران کےذمےدار میڈیا اور عوام خود ہیں۔

    چئیرمین اُوگرا نے اعتراف کیاکہ بحران کےدوران پیٹرول 200سے 300لیٹر فروخت ہوا۔ چیئرمین اوگرا سعید خان اجلاس میں وضاحتیں پیش کرتےرہے،جبکہ سینیٹرز نے وزیرپیٹرولیم اور حکومت کو خوب آڑےہاتھوں لیا۔

    سینیٹرزاہد خان کاکہنا تھاکہ ہم حکومت کےجوابات سےمطمئن نہیں۔اجلاس کی تفصیلی رپورٹ تیس جنوری کوسینیٹ میں پیش کریں گے۔

  • حکومت کے پاس گیس کی قلت کےفوری خاتمےکا کوئی حل نہیں، شاہد خاقان عباسی

    حکومت کے پاس گیس کی قلت کےفوری خاتمےکا کوئی حل نہیں، شاہد خاقان عباسی

    وفاقی وزیرپٹرولیم شاہدخاقان عباسی نے اعتراف کیا ہے کہ حکومت کے پاس گیس کی قلت کےفوری خاتمےکا کوئی حل نہیں، پنجاب میں گیس کی لوڈشیڈنگ سردیوں میں جاری رہے گی۔

    اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی کاکہنا تھاکہ گزشتہ دو روز سے میرے گھر میں بھی گیس نہیں آرہی، اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے پرعمل درآمد کے بعد پہلے سے موجود تیس فی صد قلت میں بے پناہ اضافہ ہوگیا۔

    جس کے حوالے سے ہم نےنظرثانی کی اپیل سپریم کورٹ میں داخل کردی ہے نومبر دو ہزار چودہ تک ایل این جی کی سپلائی آنے کے بعد گیس کی صورتحال بہتر ہوگی اور 2016 تک گیس کی قلت پرقابوپاسکیں گے۔

    انھوں نے کہا کہ صنعتوں کو گیس کی فراہمی جی ایس پی پلس سے استفادے کیلئے دی گئی ہے۔۔مارچ میں گھریلوصارفین کو گیس کی فراہمی بہتر ہوجائے گی۔