Tag: شاہد آفریدی فاونڈیشن

  • شاہد آفریدی کی سعودی سفیر سے ملاقات، مل کر فلاحی کام کرنے کا فیصلہ

    شاہد آفریدی کی سعودی سفیر سے ملاقات، مل کر فلاحی کام کرنے کا فیصلہ

    کراچی: قومی کرکٹ کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے سعودی سفارت خانے میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعيد المالکی سے ملاقات کی، ملاقات میں اسٹار کرکٹر کی این جی او کے لیے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق سابق تیز ترین بلے باز شاہد آفریدی نے سعودی سفیر نواف المالکی سے ملاقات کی، سعودی سفارت خانے میں ہونے والی اس ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات پر بھی گفتگو کی گئی۔

    ملاقات میں دونوں شخصیات کے درمیان پاکستان اور سعودی عرب کے باہمی روابط اور تعلقات زیرِ بحث آئے، انھوں نے مستقبل کے حوالے سے بھی گفتگو کی اور امید ظاہر کی کہ دونوں ممالک کے تعلقات مزید بہتر بنائے جاسکتے ہیں۔

    شاہد خان آفریدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کیا کہ سعودی سفیر کے ساتھ باہمی تعلقات اور تعاون کے ساتھ ساتھ ان منصوبوں پر بھی بات کی گئی جہاں مشترکہ طور پر کام کیا جاسکتا ہے۔


    گزشتہ کرکٹ بورڈ نے اپنی بھرپور ذمہ داری کا مظاہرہ کیا: شاہد آفریدی


    شاہد آفریدی نے کہا کہ عزب مآب سعودی سفیرنواف بن سعید المالکی نے سعودی عرب کے سفارت خانے میں دعوت دے کر  اُن کی عزت افزائی کی۔ خیال رہے کہ سعودی سفیر نے بھی اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ سے ملاقات کی تصویریں شیئر کیں۔

    انھوں نے کہا کہ وہ اپنی این جی او ’شاہد آفریدی فاؤنڈیشن‘ کو سرحدوں سے آگے بھی لے کر جانا چاہتے ہیں اور اس سلسلے میں سعودی عرب کے ساتھ اشتراک کے خواہش مند ہیں۔ انھوں نے امید ظاہر کی کہ جلد وہ اپنی این جی او کے سلسلے میں سعودی عرب کے ساتھ مل کر جدوجہد کر رہے ہوں گے۔

  • شاہد آفریدی دبئی میں قید پاکستانیوں کی رہائی کے لیے کوشاں

    شاہد آفریدی دبئی میں قید پاکستانیوں کی رہائی کے لیے کوشاں

    دبئی: ٹی ٹوئنٹی کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے دبئی کی جیلوں میں قید پاکستانی شہریوں کی واپسی کے لیے اپنی فاؤنڈیشن کی خدمات پیش کرتے ہوئے اعلیٰ سطح پر کوشش شروع کردی۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شاہد خان آفریدی نے دبئی دورے اور وہاں ہونے والی ملاقاتوں کا احوال شیئر کیا جن میں آفریدی نے بتایا کہ ان کی شاہد آفریدی فاؤنڈیشن دبئی کی جیلوں میں قید تیس (30) پاکستانیوں کی رہائی کے لیے کوشاں ہے۔

    ٹی ٹوئنٹی کے سابق کپتان نے اپنی فاؤنڈیشن کی جانب سے دبئی میں اعلیٰ سطح کے افسران سے ملاقاتیں کیں اور جیلوں میں قید پاکستانیوں کی رہائی کے لیے اپیل بھی کی۔ علاوہ ازیں شاہد آفریدی نے دبئی کے پولیس چیف سے ملاقات کر کے اپنی فاؤنڈیشن کی جانب سے ایک یادداشت بھی پیش کی۔

    شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ اُن کی فاؤنڈیشن دبئی کی جیلوں میں قید پاکستانیوں کی رہائی کے لیے جرمانہ ادا کرنے کو تیار ہے تاکہ وہ وطن واپس آکر اپنے پیاروں کے ساتھ ہنسی خوشی زندگی گزار سکیں۔

    خیال رہے کرکٹ کی دنیا کو خیر آباد کہنے کے بعد شاہد آفریدی اپنی فاؤنڈیشن کو مکمل وقت دے رہے ہیں، اُن کی فاؤنڈیشن مختلف سماجی کاموں میں مصروف عمل بھی ہے۔

  • شاہد آفریدی اسپیشل بچوں کے ساتھ باسکٹ بال کھیلنے پہنچ گئے

    شاہد آفریدی اسپیشل بچوں کے ساتھ باسکٹ بال کھیلنے پہنچ گئے

    کراچی: ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے ذہنی معذور بچوں کے ادارے آغوش چلڈرن ہائیر اسکول کا دورہ کر کے مخصوص بچوں کے ساتھ وقت گزارا اور باسکٹ بال کھیلی۔

    تفیصلات کے مطابق شاہد آفریدی اور ان کی فاؤنڈیشن کے اسکول پہنچنے پر وہاں موجود مخصوص بچوں کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے، اس موقع پر سابق کپتان نے نیلا چشمہ، سفید ٹی شرٹ اور براؤن رنگ کا ٹراوزر پہنا ہوا تھا۔


    یہ دورہ شاہد آفریدی فاؤنڈیشن کی جانب سے تعلیم کی حمایت اور فروغ دینے کے حوالے سے شروع کی جانے والی مہم کا حصہ تھا۔
    مہم کے ذریعے ملک کے مخیّر طبقے میں یہ پیغام پہنچایا جارہا ہے کہ  غربت کے باعث تعلیم حاصل نہ کرنے والے بچوں کی تعلیم کے انتظامات اور ملک میں تعلیم کے فروغ سے ہی بہتر ین پاکستان بنایا جاسکتاہے۔

    اس موقع خصوصی بچوں نے پاکستان اور سابق کپتان کے ساتھ اپنی محبت کا اظہار کرتے ہوئے ’’پاکستان زندہ باد‘‘ اور ’’شاہد آفریدی زندہ باد‘‘ کے نعرے لگائے، طالب علموں کی جانب سے شاہد آفریدی کے لیے خصوصی طور پر ٹیبلو پیش کیاگیا۔

    شاہد آفریدی نے اسکول میں موجود بچوں کے حوصلے بلند کرنے کے لیے ان کے ساتھ باسکٹ بال کھیلی اور بچوں کو آٹو گراف بھی دیے۔

    لالہ کے اس ارادے سے ملک میں تعلیمی نظام کو بہتر بنانے اور اس کے فروغ میں تبدیلی لائی جاسکتی ہے۔

    واضح رہے دورہ انگلینڈ کے لیےپاکستانی کرکٹ ٹیم اس وقت تربیتی کیمپ میں مصروف ہے اور آفریدی کو اس دورے کے لیے انجری کے باعث منتخب نہیں کیا گیا، تاہم اس موقع پر آفریدی کو لنگڑاتے ہوئے چلتے دیکھا گیا جس سے واضح ہوتا ہے کہ ان کے کھٹنے میں انجری کا مسئلہ درپیش ہے۔