Tag: شاہد آفریدی

  • شاہد آفریدی کا عید کے موقع پر فیملی ٹائم، تصاویر شیئر کردیں

    شاہد آفریدی کا عید کے موقع پر فیملی ٹائم، تصاویر شیئر کردیں

    پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور جارح مزاج بلے باز شاہد آفریدی نے میٹھی عید کے موقع پر نئی پوسٹ شیئر کی ہے۔

    انسٹاگرام پر شاہد آفریدی نے گھر میں پرسکون ماحول میں بیٹھے ہوئے ایک تصویر شیئر کی ہے، سابق کرکٹرز کی جانب سے اس پوسٹ کو ’فیملی ٹائم‘ کا کیپشن دیا گیا ہے۔

    سابق کپتان کی نئی پوسٹ کی دوسری تصویر میں وہ اپنی بیٹی کے ساتھ بیٹھے ہوئے ہیں، تیسری تصویر میں خوبصورت کیک جبکہ چوتھی تصویر میں بار بی کیو کرنے میں مصروف ہیں۔

    سابق کپتان کی اس پوسٹ پر مداح اپنی پسندیدہ شخصیت کو عید کی مبارکباد دینے میں مصروف ہیں۔

    بعض سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے یہ سوال بھی کیا جارہا ہے کہ آپ بوڑھے کب ہو رہے ہیں؟ جبکہ کچھ کا کہنا ہے کہ سابق کپتان کی اس پوسٹ کا انہیں بے صبری سے انتظار تھا۔

    اس سے قبل سابق کرکٹ اسٹار نے نیوزی لینڈ کیخلاف آخری ٹی 20 میچ میں شاہین شاہ آفریدی اور شاداب خان کو آرام دینے کا مطالبہ کیا تھا۔

    پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز میں کیویز نے تین میں سے 2 میچز جیت کر سیریز جیت لی ہے، آخری میچ بدھ 26 مارچ کو ویلنگٹن میں کھیلا جائے گا۔

    آفریدی نے آخری میچ میں فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی اور نائب کپتان آل راؤنڈر شاداب خان کو آرام دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

    شاہد آفریدی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ آخری میچ میں بنچ پر بیٹھے کھلاڑیوں کو آزمایا جائے۔ اس میچ میں شاہین شاہ آفریدی اور شاداب خان کو آرام دیا جا سکتا ہے۔

    سابق اسٹار آل راؤنڈر کا کہنا تھا کہ پاکستان سیریز تو ویسے ہی ہار چکا ہے۔ اس لیے بہتر فیصلہ یہی ہوگا کہ باقی کھلاڑیوں کو بھی موقع دیا جائے۔

    چاہے وہ بابر ہوں یا کوئی اور کھلاڑیوں کو آرام دینا چاہیے، شاہد آفریدی

    واضح رہے نیوزی لینڈ کے خلاف رواں سیریز کے کھیلے گئے چار ٹی 20 میچوں میں شاہین شاہ آفریدی اور شاداب خان کی کارکردگی انتہائی مایوس کن رہی ہے۔ چوتھے میچ میں تو دونوں کرکٹرز نے بغیر کوئی وکٹ لیے 98 رنز مخالف ٹیم کو دیے تھے جب کہ بیٹنگ میں بھی کمال نہ دکھا سکے۔

  • کوچز اپنی نوکری بچانے کے لیے کھلاڑیوں پر الزام لگاتے ہیں، شاہد آفریدی

    کوچز اپنی نوکری بچانے کے لیے کھلاڑیوں پر الزام لگاتے ہیں، شاہد آفریدی

    سابق کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ کوچز اپنی نوکری بچانے کے لیے کھلاڑیوں پر الزام لگاتے ہیں۔

    سابق کپتان شاہد آفریدی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کپتان اور کوچز کو وقت دیں ان پر تلوار نہ لٹکائیں، سرجریز پلیئرز کی ہورہی ہیں مینجمنٹ خود کو بچارہی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ جیسے ہی نیا چیئرمین آتا ہے وہ سب تبدیل کردیتا ہے۔

    شاہد آفریدی نے کہا کہ بیماری ہمارے نیچے کے سسٹم میں ہے، ہماری کرکٹ کافی دیر سے آئی سی یو میں ہی ہے، میرٹ کے اوپر جب فیصلے نہیں ہوں گے تو چیزیں ایسی چلیں گی۔

    سابق کپتان نے کہا کہ لڑکے ٹیم میں کیسے واپس آتے ہیں یہ کسی کو نہیں معلوم، شاداب نے ڈومیسٹک میں کونسی پرفارمنس دی ہے، آج جو لڑکے ٹی 20 سے باہر ہیں کل وہ واپس آجائیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ کوچز کو 2 سال کا کنٹریکٹ اور انہیں موقع دو، سلمان علی آغا ون ڈے کا اچھا پلیئر ہے، ایسے پلیئر کو آپ کپتان کیسے بناسکتے ہیں۔

    شاہد آفریدی نے کہا کہ فائنل تقریب میں پی سی بی کا نمائندہ نہ بلانا بہت بڑا سوال ہے۔

  • شاہد آفریدی کے ساتھ سیلفی لیتے وقت کیا ہوا؟ علی رضا نے بتا دیا

    شاہد آفریدی کے ساتھ سیلفی لیتے وقت کیا ہوا؟ علی رضا نے بتا دیا

    شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار علی رضا نے سابق کپتان شاہد آفریدی کے ساتھ سیلفی لیتے وقت کے واقعے کو بیان کیا ہے۔

    اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’دستک‘ میں علی رضا مرکزی کردار نبھا رہے ہیں، حال ہی میں ادداکار نے پوڈ کاسٹ میں شرکت کی اس دوران انہوں نے سابق کپتان شاہد آفریدی کی تعریف کی۔

    علی رضا نے انکشاف کیا کہ میری زندگی میں ایک خاص لمحہ تب آیا جب میں مشہور کرکٹر شاہد آفریدی سے ملا۔

    انہوں نے بتایا کہ ایک مرتبہ میں اپنے تعلیمی ادارے میں تھا جب شاہد آفریدی وہاں آئے، چونکہ بچپن سے ہی میں ان کا فین تھا اس لیے انہیں دیکھ کر دنگ رہ گیا، ہمت کر کے شاہد  آفریدی سے سیلفی کی درخواست کی جسے انہوں نے بخوشی قبول کر لیا۔

    اداکار نے کہا کہ جیسے ہی میں نے تصویر کھینچنے کے لیے اپنا فون نکالا تو وہ بند ہوگیا اور میں بہت پریشان ہوا، مگر شاہد آفریدی نے اپنے فون سے سیلفی لی اور خود ہی مجھے واٹس ایپ پر بھیج دی۔

    علی رضا کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ میرے کے لیے بہت یادگار بن گیا، شاہد آفریدی نے ناصرف میرا دن بنا دیا بلکہ مجھے یہ بھی سکھایا کہ اپنے مداحوں کی عزت کیسے کی جاتی ہے اور ان کا دل کیسے جیتا جاتا ہے؟

    واضح رہے کہ علی رضا نے اس سے قبل ڈرامہ سیریل ’نور جہاں‘ میں مرکزی کردار نبھایا تھا جس میں ان کے ساتھ کبریٰ خان موجود تھیں۔

  • شاہد آفریدی داماد شاہین اور بیٹیوں کے ہمراہ کراچی کی فوڈ اسٹریٹ پہنچ گئے

    شاہد آفریدی داماد شاہین اور بیٹیوں کے ہمراہ کراچی کی فوڈ اسٹریٹ پہنچ گئے

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی اپنے داماد شاہین آفریدی اور بیٹیوں کے ہمراہ کراچی کے معروف ریسٹورنٹ پہنچ گئے۔

    ریٹائرمنٹ کے بعد بھی مداحوں کے دلوں میں مقام رکھنے والے معروف جارح مزاج بیٹر شاہد آفریدی قومی ٹیم کے موجودہ پیسر اور اپنے داماد شاہین آفریدی کو لے کر رات کا کا کھانا کھانے کراچی کے معروف ریسٹورنٹ پہنچے، انھیں اہلخانہ کے ہمراہ دیکھ کر عوام کو خوشگوار حیرت ہوئی۔

    لیفٹ آرم پیسر اور سابق جارح مزاج بلے باز کو اپنے درمیان دیکھ کر عوام کی بڑی تعداد جمع ہوگئی جو ان کے ساتھ وقتاً فوقتاً سیلفیاں بنواتی رہی۔

    اہلخانہ کے ہمراہ کراچی میں کھانے پینے کے مقام پر اس طرح جانے کی ویڈیو شاہد آفریدی نے خود اپنے یو ٹیوب چینل پر اپ لوڈ کی ہے، شاہین شاہ کے مطابق وہ پہلی مرتبہ کراچی میں ایسے عوامی مقام پر آئے ہیں۔

    قومی پیسر کا کہنا تھا کہ یہاں کے لوگ بہت اچھے ہیں جبکہ انھوں نے کراچی کے کھانوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا یہاں کے لوگ مصالحے دار کھانوں سے زیادہ لطف اندوز ہوتے ہیں۔

    اس موقع پر شاہد آفریدی نے کہا کہ عام طور پر شاہین دنبہ کھاتا ہے لیکن آج ہم نے اسے کراچی کا ’بن کباب‘ کھلایا ہے، ان کے سسر کا کہنا تھا کہ کراچی کراچی ہے،

    شاہد آفریدی نے کہا کہ عوامی مقام پر اس طرح کبھی لوگوں کے درمیان بھی آنا چاہیے، تمام سلیبریٹریز کو اس طرح عوام کے درمیان جانا چاہیے، پاکستان کا مثبت تشخص اجاگر کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔

  • بابر اعظم اور شاہد آفریدی میں زیادہ مقبول کون؟ سابق کپتان نے بتادیا

    بابر اعظم اور شاہد آفریدی میں زیادہ مقبول کون؟ سابق کپتان نے بتادیا

    سابق قومی کرکٹر اظہر علی کا کہنا ہے کہ بابر اعظم، شاہد آفریدی کی طرح مقبول کھلاڑی ہیں۔

    پاکستان کے سابق کپتان اظہر علی نے اسٹار بلے باز بابر اعظم کو لیجنڈ آل راؤنڈر شاہد آفریدی کے بعد سب سے مقبول قومی کرکٹر قرار دے دیا۔

    حالیہ انٹرویو میں اظہر علی نے کہا کہ انہوں نے کئی بار بابر کی کپتانی پر تنقید کی لیکن کبھی بھی ان کی بیٹنگ کی مہارت پر سوال نہیں اٹھایا۔

    انہوں نے کہا کہ اب بھی کہتا ہوں کہ بابر نے اتنے عرصے تک کپتانی کی انہیں اس عرصے میں ایک اور ٹیم بنانا چاہیے تھی لیکن جب بیٹنگ کی بات آتی ہے تو میں کہتا ہوں بابر بیٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں۔

    سابق کپتان نے کہا کہ آپ کسی ٹورنامنٹ میں اچھا نہیں کھیلتے لیکن بابر واحد کھلاڑی ہیں جنہوں نے اپنی بیٹنگ سے ملک کا نام روشن کیا ہے۔

    اظہر علی نے دعویٰ کیا کہ بابر پاکستان کا واحد کھلاڑی ہے جو ہجوم کو جنون میں مبتلا کرتا ہے اور سابق آل راؤنڈر شاہد آفریدی کے ساتھ مماثلت رکھتا ہے جو اپنی ہارڈ ہٹنگ کی صلاحیتوں کے لیے مشہور ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں بابر نے جس طرح دنیا اور بھارت میں اپنا نام بنایا ہے میرا مطلب ہے کہ ایک عام روایتی بلے باز کو ہجوم سے داد مل رہی ہے میں نے شاہد بھائی کے بعد پہلا شخص دیکھا ہے۔

  • شاہد آفریدی کی ارشد ندیم سے جیولن تھرو سیکھنے کی ویڈیو وائرل

    شاہد آفریدی کی ارشد ندیم سے جیولن تھرو سیکھنے کی ویڈیو وائرل

    قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی گولڈ میڈلسٹ ایتھلیٹ ارشد ندیم سے جیولن تھرو سیکھنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

    سابق کپتان شاہد آفریدی اور اسٹار آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم سے جیولن تھرو کا فن سیکھنا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں شاہد آفریدی کو ارشد ندیم سے جیولن پکڑنے کا طریقہ سیکھتے دیکھا جاسکتا ہے۔

    شاہد آفریدی کو بعد میں جیولن تھرو کرتے دیکھا گیا جبکہ اس دوران دونوں کے مداحوں کی بڑی تعداد بھی موجود ہے۔

    واضح رہے کہ ارشد ندیم نے گزشتہ سال پیرس اولمپکس کے جیولن تھرو میں گولڈ میڈل جیت کر قوم کا سر فخر سے بلند کیا تھا۔

    ارشد نے اپنی دوسری کوشش میں 92.97 میٹر کی تھرو کے ساتھ انفرادی اولمپک گولڈ جیتنے والے پہلے پاکستانی بنے تھے جس کے بعد انہیں وزیراعظم سمیت اعلیٰ حکام نے انعامات سے نوازا۔

    پاکستان نے اولمپک ریکارڈ بھی توڑا تھا جو اس سے قبل ڈنمارک کے اینڈریاس تھورکلڈسن نے 90.57 میٹر کا تھرو کرکے بنایا تھا۔

    وہ 1992 میں بارسلونا کے بعد پاکستان کے پہلے اولمپک تمغہ جیتنے والے ایتھلیٹ بھی بن گئے اور اپنی آخری کوشش میں ایک اور زبردست 91.79 میٹر کی تھرو کی تھی۔

  • پاکستانی ٹیم چیمپئنز ٹرافی جیت کر دنیا میں اپنا نام روشن کرے گی: شاہد آفریدی

    پاکستانی ٹیم چیمپئنز ٹرافی جیت کر دنیا میں اپنا نام روشن کرے گی: شاہد آفریدی

    جدہ: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ پاکستانی ٹیم چیمپئنز ٹرافی جیت کر دنیا میں اپنا نام روشن کرے گی۔

     تفصیلات کے مطابق پاکستان قونصلیٹ جدہ کی خصوصی دعوت پر لیجنڈری آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے پاکستان انٹرنیشنل اسکول عزیزیہ کا دورہ کیا۔

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے اپنی کرکٹ کامیابیوں کے دلچسپ واقعات طلبہ کے ساتھ شیئر کیے اور انہیں ڈسپلن، محنت اور خود اعتمادی کی اہمیت سے روشناس کروایا۔

    انہوں نے طلبہ کے سوالات کے جوابات خوش دلی سے دیے، تقریب میں خصوصی کرکٹ کوچنگ سیشن بھی منعقد کیا گیا، جہاں شاہد آفریدی نے نوجوان کھلاڑیوں کو بیٹنگ کی تکنیک اور کھیل کے بنیادی اصول سکھائے، جس میں طلبہ نے خاص دلچسپی لی۔

    صحافیوں سے گفتگو میں شاہد آفریدی نے کپتان محمد رضوان کی کارکردگی کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ پاکستانی ٹیم چیمپئنز ٹرافی جیت کر دنیا میں اپنا نام روشن کرے گی۔

  • محمد نبی نے شاہد آفریدی کے لیے ’زعفرانی قہوہ‘ بنا لیا، ویڈیو وائرل

    محمد نبی نے شاہد آفریدی کے لیے ’زعفرانی قہوہ‘ بنا لیا، ویڈیو وائرل

    افغانستان کے آل راؤنڈر محمد نبی کی شاہد آفریدی کے لیے ’زعفرانی قہوہ‘ بنانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    افغانستان کے سابق کپتان محمد نبی نے شاہد آفریدی کو دعوت دی اور ان کے لیے مشہور ’زعفرانی قہوہ‘ بنایا جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے۔

    ویڈیو میں شاہد آفریدی، نے محمد نبی سے پوچھا کہ زعفران ایران کا ہے یا افغانستان کا جس پر محمد نبی نے بتایا کہ زعفران افغانستان کا ہی ہے۔

    شاہد آفریدی نے قہوہ بنا کر پلانے پر محمد نبی کا شکریہ ادا کیا اور انہیں کھانے کی دعوت بھی دے دی۔

    بوم بوم آفریدی نے بھی کہا کہ تم نے مجھے قہوہ پلایا میں تمہیں کھانا کھلاؤں گا، واضح رہے کہ دونوں اسٹارز بی پی ایل کے لیے بنگلادیش میں موجود ہیں۔

  • عائشہ آفریدی کا شاہد آفریدی سے کیا رشتہ ہے؟

    عائشہ آفریدی کا شاہد آفریدی سے کیا رشتہ ہے؟

    شوبز انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ عائشہ آفریدی نے بتایا ہے کہ ان کا سابق کپتان شاہد آفریدی سے کیا رشتہ ہے۔

    اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’بے بی باجی کی بہوئیں‘ سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی اداکارہ عائشہ آفریدی نے پروگرام ’دی نائٹ شو ود ایاز سموں‘ میں شرکت کی اور مختلف موضوعات پر اظہار خیال کیا۔

    عائشہ آفریدی نے کہا کہ مجھ سے سب پوچھتے ہیں کہ آپ کا شاہد آفریدی سے کوئی رشتہ ہے، مجھے کمنٹس بھی آتے ہیں میں بتاتی ہوں کہ میرا ان سے کوئی رشتہ نہیں ہے میں عائشہ آفریدی ہی ہوں۔

    انہوں نے کہا کہ بے ’بی باجی کی بہوئیں‘ کرنے کے بعد بھی گھر والوں کا کوئی رسپانس نہیں ہے لیکن وہ مجھ پر فخرکرتے ہیں۔

    اداکارہ نے کہا کہ ’بے بی باجی کی بہوئیں‘ میں ادکاری کرنے کا تجربہ بہت اچھا رہا، ٹیم بہت اچھی ہے، پہلے کمرشل کرتی تھی اب ڈراموں کی پیشکش ہوتی ہیں تو اچھا لگتا ہے۔

    عائشہ آفریدی نے کہا کہ میرا یہی خواب تھا کہ اداکارہ بنوں اب یہ خواب پورا ہوگیا ہے تو بہت خوشی ہے، بچپن میں ٹیچر اور دوستیں پوچھتی تھیں کہ کیا بننا چاہتی ہیں تو میں کہتی تھی کہ اداکارہ بنوں گی جبکہ فیملی میں سے کسی کا شوبز سے تعلق نہیں ہے، شوبز میں آنے کے لیے فیملی کو منانا پڑا۔

    انہوں نے بتایا کہ میں جہاں بھی جاتی ہوں والدہ میرے ساتھ ہوتی ہیں، وہ کہتی ہیں کہ چھوٹی ہو کوئی بھی آسانی سے بیوقوف بنا سکتا ہے۔

  • فیض حمید کے کورٹ مارشل پر شاہد آفریدی نے کیا کہا؟

    فیض حمید کے کورٹ مارشل پر شاہد آفریدی نے کیا کہا؟

    سابق لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کے کورٹ ماشل پر سابق کپتان شاہد آفریدی کا بھی بیان آگیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق  سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سابق کپتان شاہد آفریدی نے لکھا کہ فیض حمید کیخلاف فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کی باقاعدہ کارروائی کا آغاز ہوگیا ہے جس سے موجودہ قیادت کے خود احتسابی کے بیانیے کو تقویت ملے گی۔

    انہوں نے کہا کہ کارروائی سے تاثر زائل ہوگا کہ طاقت ور احتساب سے بالاتر ہے۔

    واضح رہے کہ جنرل (ر)  فیض حمید کے خلاف 12 اگست 2024 کو فیلڈ جنرل کورٹ مارشل شروع ہوا، اگلے مرحلے میں سابق آئی ایس آئی چیف کو باضابطہ طور پرچارج شیٹ کردیا گیا۔

    الزامات میں سیاسی سرگرمیوں میں ملوث ہونا، آفیشل سیکریٹ ایکٹ کی خلاف ورزیاں کرکے ریاست کے تحفظ اور مفاد کو نقصان پہنچانا، اختیارات اور سرکاری وسائل کا غلط استعمال اور افراد کو ناجائز نقصان پہنچنانا شامل ہیں۔

    فیض حمید کے خلاف انتشار اور بدامنی کے پرتشدد واقعات میں ملوث ہونے کی علیحدہ تفتیش بھی جاری ہے۔

    ان واقعات میں نو مئی سے جڑے واقعات بھی شامل تفتیش ہیں، پرتشدد واقعات میں مذموم سیاسی عناصر کی ایما اور ملی بھگت بھی شامل تفتیش ہے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے فکہ یلڈ جنرل کورٹ مارشل کے دوران لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کو قانون کے مطابق تمام حقوق فراہم کیے جارہے ہیں۔