Tag: شاہد آفریدی

  • شاہد آفریدی نے ٹی ٹوئنٹی سیریز سے قبل ٹیم کو اہم مشورہ دے دیا

    شاہد آفریدی نے ٹی ٹوئنٹی سیریز سے قبل ٹیم کو اہم مشورہ دے دیا

    پاکستان کے سابق کپتان اور عالمی شہرت یافتہ جارح مزاج بلے باز شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ اس وقت اختلافات کو بھلا کر کھیل کو متحد کرنے کا موقع ہے۔

    سابق کپتان کا اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر کہنا تھا کہ کرکٹ ایک نازک دوراہے پر ہے، شاید 1970 کی دہائی کے بعد سے اب بڑے چیلنج کا سامنا کر رہی ہے۔

    اُنہوں نے کہا کہ کھیل کے نگراں کے طور پر ہم پر فرض ہے کہ اپنی انا کو قابو میں رکھیں، کرکٹ کی ترقی اور اسپرٹ پر فوکس کرنا چاہیئے۔

    شاہد آفریدی نے کہا کہ اگر تاریخ نے دو ممالک کو الگ کیا ہو اور وہ اولمپک اسپرٹ میں اکٹھے ہو سکتے ہیں تو ایسا کرکٹ چیمپئنز ٹرافی میں کیوں نہیں ہو سکتا؟

    سابق کپتان نے کہا کہ پاکستان میں ہر ٹیم کو چیمپئنز ٹرافی میں دیکھنے کے لیے پرامید ہوں، ساری ٹیمیں ہماری گرمجوشی اور مہمان نوازی کا تجربہ کریں گی، اور میدان سے باہر کی ناقابل فراموش یادیں اپنے ساتھ لے کر جائیں گے۔

    اس سے قبل قومی ٹیم کے سابق کپتان نے ٹیم میں کی جانے والی سرجری کو سمجھ سے باہر قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ بابر اعظم کو بہت وقت دے دیا گیا۔

    پاک آسٹریلیا ٹی ٹوئنٹی میچ سے قبل شائقین کرکٹ کیلئے بری خبر

    ان کا کہنا تھا کہ ہمارے دور میں تو ورلڈ کپ ختم ہوتے ہی سب سے پہلے کپتان پر چھری چلتی تھی۔ بابر نے تو دو تین ورلڈ کپ، ایشیا کپ میں قیادت کر لی۔ اس کو جتنا وقت اور چانس ملے ماضی میں کسی اور کپتان کو نہیں ملے، اب جو بھی نیا آئے اس کو پورا موقع ملنا چاہیے۔

  • شاہد آفریدی نے سینئر کھلاڑیوں کو آرام دینے پر کیا کہا؟

    شاہد آفریدی نے سینئر کھلاڑیوں کو آرام دینے پر کیا کہا؟

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے عالمی شہرت یافتہ سابق کپتان شاہد آفریدی نے سلیکٹرز کے سینئر کھلاڑیوں کو آرام دینے کے فیصلے کی حمایت کردی۔

    رپورٹس کے مطابق سابق کپتان نے کہا کہ بابر اعظم، شاہین آفریدی اور نسیم شاہ کو انٹرنیشنل کرکٹ سے بریک دینے کے فیصلے کو سپورٹ کرتا ہوں۔

    یاد رہے کہ انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں شرمناک ہار کے بعد ٹیم مینجمنٹ نے سینئر کھلاڑیوں کو آرام دینے کا فیصلہ کیا تھا۔ ان کھلاڑیوں میں بابر اعظم، شاہین آفریدی اور نسیم شاہ سرفہرست تھے۔

    شاہد آفریدی کا اس فیصلے کی حمایت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ یہ فیصلہ ان چیمپئن کھلاڑیوں کی حفاظت کرے گا اور ان کا کیریئر بھی طویل ہوگا۔

    شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ اس فیصلے سے دیگر کھلاڑیوں کے ٹیلنٹ کو نکھارنے اور ان کو آزمانے کا موقع ملے گا۔ اس سے مستقبل کیلیے بینچ اسٹرنتھ کو مضبوط بنانے کا موقع بھی ملے گا۔

    دوسری جانب ٹیم سے ڈراپ کیے جانے پر بابر اعظم کے حق میں پوسٹ شیئر کرنے والے فخر زمان سے پی سی بی نے وضاحت مانگ لی۔

    پی سی بی سینٹرل کنٹریکٹ کے کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر بورڈ نے فخرزمان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 21اکتوبر تک جواب دینے کی ہدایت کر دی۔

    ٹیسٹ اسکواڈ میں بابر اعظم کی جگہ لینے والے کامران غلام کون ہیں؟

    نوٹس کے مطابق فخرزمان نیسینٹرل کنٹریکٹ کیضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی ہے۔ نوٹس میں قومی کرکٹر فخر زمان سیوضاحت طلب کی گئی ہے۔

  • شاہد آفریدی کا ملک میں دہشتگردی کے واقعات پر اہم بیان

    شاہد آفریدی کا ملک میں دہشتگردی کے واقعات پر اہم بیان

    قومی ٹیم کے سابق کپتان اور جارح مزاج بلے باز شاہد خان آفریدی نے دہشتگردی کے حالیہ واقعات پر لب کشائی کی ہے۔

    سابق کپتان شاہد آفریدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں کہا کہ بلوچستان سمیت پورے ملک میں رنگ، نسل،ذات کی بنیاد پر ہونے والے انسانیت سوز مظالم کو جڑ سے اُکھاڑ پھینکنے کیلیے ریاست بھرپور کردار ادا کرے۔

    یاد رہے کہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں 25 اگست کو دہشتگردوں کے حملوں میں 37 افراد لقمہ اجل بن گئے تھے۔

    دہشتگردوں نے ضلع موسٰی خیل کے علاقے راڑہ شم میں 23 افراد کو گاڑیوں سے اتار کر موت کی نیند سلا دیا تھا، شناخت کرنے کے بعد قتل کیے گئے افراد میں مسافروں کے ساتھ بسوں اور ٹرکوں کے ڈرائیورز بھی شامل تھے۔

    جس گراؤنڈ سے کرکٹ کے 7 کپتان نکلے وہاں سڑک بنادی گئی، راشد لطیف

    اس کے علاوہ دہشتگردوں نے راڑہ شم میں کئی گاڑیوں کو بھی نذر آتش کردیا تھا۔

  • انضمام الحق کا شاہد آفریدی کے چھکوں سے متعلق بڑا انکشاف

    انضمام الحق کا شاہد آفریدی کے چھکوں سے متعلق بڑا انکشاف

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق کا کہنا ہے کہ شاہد آفریدی کی جارحانہ بیٹنگ کی اصل وجہ اسٹیڈیم میں بیٹھے تماشائی تھے۔

    پی سی بی کے سابق چیف سلیکٹر نے ایک نجی ٹی وی چینل سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بوم بوم شاہد آفریدی کی جارحانہ بلے بازی سے متعلق اہم انکشاف کیا۔

    انہوں نے کہا کہ ایک بار میں نے شاہد آفریدی سے کہا کہ تم کھیلتے ہوئے اچانک نکل کر ہٹ مار دیتے ہو اس کی کیا وجہ ہے؟ جس پر اس کا کہنا تھا کہ جب میں کریز پر جاتا ہوں تو ہزاروں لوگ مجھے دیکھ کر شور مچانا شروع کردیتے ہیں تو مجھ سے کنٹرول نہیں ہوتا اور میں نہ چاہتے ہوئے بھی تیز شاٹس کھیلتا ہوں۔

    انضمام کا کہنا تھا کہ ایسا نہیں شاہد آفریدی کو کھیلنے کا سینس نہیں لیکن جب اسٹیڈیم میں بیٹھے 25ہزار لوگ ایک ساتھ شور مچانا شروع کردیں تو کھلاڑی بھی اپنی پلاننگ بھول جاتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ یہی چیز اب افغانستان ٹیم کے ساتھ بھی ہوگی کیونکہ افغان شائقین کرکٹ اب ان سے توقعات وابستہ کرلیں گے کہ ان کی ٹیم میچ جیت جائے گی جس سے ان پر پریشر بڑھے گا۔

  • آج کے میچ میں اوپننگ کون کرے؟ شاہد آفریدی نے بتادیا

    آج کے میچ میں اوپننگ کون کرے؟ شاہد آفریدی نے بتادیا

    آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کو امریکا اور بھارت کے ہاتھوں شکست کے بعد شدید تنقید کا سامنا ہے، ایسے میں سابق کرکٹرز کی جانب سے قومی ٹیم مشورے بھی دیئے جارہے ہیں۔

    قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ آج کے میچ میں بابر اعظم کے بجائے فخر زمان سے اوپننگ کرائی جائے، سابق کپتان نے T20 ورلڈ کپ 2024 میں پاکستان کے بقیہ میچز کے لئے بھی تبدیلیوں کا مشورہ دیا۔

    واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی بھی قومی ٹیم کی مسلسل شکستوں پر نالاں ہیں اور کہتے ہیں کہ ورلڈ کپ کے بعد ٹیم کی اندرونی کہانی سامنے لاؤں گا۔

    ایک نجی ٹی وی چینل کے اسپورٹس پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ تمام چیزوں کی ذمے داری کپتان پر عائد ہوتی ہے کیونکہ وہ اپنے ساتھ پورٹی ٹیم کو لے کر چلتا ہے یا پھر ٹیم کا ماحول خراب کر دیتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ کوچز، ٹیم مینجمنٹ سے پہلے کپتان ہی ٹیم کو متحد کرتا ہے کیونکہ اسکے پاس اختیار ہوتا ہے اور میدان میں ٹیم لڑانے کا کام بھی کپتان کا ہی ہے۔

    شاہد آفریدی نے ٹیم میں اختلافات سے متعلق سوال پر کہا کہ یہاں کرکٹ سے وابستہ جو لوگ بیٹھے ہیں، انہیں بھی بہت سی چیزیں معلوم ہیں اور مجھے بھی بہت کچھ معلوم ہے مگر ابھی ورلڈ کپ چل رہا ہے اس لیے کھل کر نہیں بول سکتے۔

    ممتاز سابق آل راؤنڈر نے کہا کہ گزشتہ کچھ عرصے میں ہماری سلیکشن کمیٹی اور بورڈ نے بڑی غلطیاں کی ہیں، ورلڈ کپ کے بعد کھل کر بات کروں گا اور بتاؤں گا کہ کس طرح ہمارے لوگوں نے خود ہی اس ایونٹ کو کیسے خراب کیا ہے۔

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: پاکستان اپنا اہم میچ آج کینیڈا کیخلاف کھیلے گا

    شاہین شاہ آفریدی سے متعلق ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اس سے میری رشتے داری ہے اس لیے کوئی بات بھی کروں گا تو لوگ یہی کہیں گے کہ داماد کو سپورٹ کر رہا ہوں جب کہ میری عادت ہے کہ اگر میرا قریبی عزیز بھی غلط ہو تو میں اس کو غلط ہی کہوں گا۔

  • ورلڈ کپ کے بعد ٹیم کی اندرونی کہانی سب کے سامنے لاؤں گا، شاہد آفریدی

    ورلڈ کپ کے بعد ٹیم کی اندرونی کہانی سب کے سامنے لاؤں گا، شاہد آفریدی

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی بھی قومی ٹیم کی مسلسل شکستوں پر نالاں ہیں اور کہتے ہیں کہ ورلڈ کپ کے بعد ٹیم کی اندرونی کہانی سامنے لاؤں گا۔

    ایک نجی ٹی وی چینل کے اسپورٹس پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ تمام چیزوں کی ذمے داری کپتان پر عائد ہوتی ہے کیونکہ وہ اپنے ساتھ پورٹی ٹیم کو لے کر چلتا ہے یا پھر ٹیم کا ماحول خراب کر دیتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ کوچز، ٹیم مینجمنٹ سے پہلے کپتان ہی ٹیم کو متحد کرتا ہے کیونکہ اسکے پاس اختیار ہوتا ہے اور میدان میں ٹیم لڑانے کا کام بھی کپتان کا ہی ہے۔

    شاہد آفریدی نے ٹیم میں اختلافات سے متعلق سوال پر کہا کہ یہاں کرکٹ سے وابستہ جو لوگ بیٹھے ہیں، انہیں بھی بہت سی چیزیں معلوم ہیں اور مجھے بھی بہت کچھ معلوم ہے مگر ابھی ورلڈ کپ چل رہا ہے اس لیے کھل کر نہیں بول سکتے۔

    ممتاز سابق آل راؤنڈر نے کہا کہ گزشتہ کچھ عرصے میں ہماری سلیکشن کمیٹی اور بورڈ نے بڑی غلطیاں کی ہیں، ورلڈ کپ کے بعد کھل کر بات کروں گا اور بتاؤں گا کہ کس طرح ہمارے لوگوں نے خود ہی اس ایونٹ کو کیسے خراب کیا ہے۔

    شاہین شاہ آفریدی سے متعلق ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اس سے میری رشتے داری ہے اس لیے کوئی بات بھی کروں گا تو لوگ یہی کہیں گے کہ داماد کو سپورٹ کر رہا ہوں جب کہ میری عادت ہے کہ اگر میرا قریبی عزیز بھی غلط ہو تو میں اس کو غلط ہی کہوں گا۔

  • شاہین کو کپتانی سے ہٹائے جانے پر شاہد آفریدی کا رد عمل

    شاہین کو کپتانی سے ہٹائے جانے پر شاہد آفریدی کا رد عمل

    قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ شاہین آفریدی کو ہمیشہ کپتانی سے دور رکھنے کی کوشش کی، خود سمیت کئی سابق کپتانوں کا اختتام اچھا نہیں دیکھا۔

    عالمی شہرت یافتہ قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا کہ شاہین آفریدی اپنی کرکٹ پر توجہ دیں، شاہین آفریدی کو لاہور قلندرز سے کپتانی کی آفر آئی تو تب بھی میں نے دور رہنے کا مشورہ دیا تھا۔

    شاہد آفریدی نے کہا کہ کپتانی کے معاملے میں شاہین آفریدی نے میری بات پر خاص توجہ نہ دی۔ پی سی بی کو مشورہ دیا تھا کہ بابر اعظم کو ٹیسٹ کا کپتان برقرار رکھیں۔

    شاہد آفریدی کا مزید کہنا تھا کہ سابق چیئرمین پی سی بی کو محمد رضوان کو وائٹ بال کا کپتان بنانے کا مشورہ دیا تھا۔

    اس سے قبل سابق کپتان شاہد آفریدی کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ اگر میں لابی کررہا ہوتا تو کرکٹ بورڈ کا چیئرمین ہوتا، جس کو جو بولنا ہے بولے مجھے کسی کو مطمئن کرنے کی ضرورت نہیں۔

    انہوں نے کہا کہ کیا میرے منہ سے یہ بات اچھی لگے گی کہ شاہین کو کپتان بنادیں۔

    روہت شرما کو ممبئی انڈینز کی کپتانی واپس مل سکتی ہے! سابق بھارتی کرکٹر

    شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ محمد رضوان کو وائٹ بال کرکٹ میں کپتان ہونا چاہیے، محمد رضوان کے بارے میں 4، 5 ماہ مہینے سے بات کررہا ہوں۔

  • شاہد آفریدی نے بھارتی مداح کی دلی خواہش پوری کردی؟

    شاہد آفریدی نے بھارتی مداح کی دلی خواہش پوری کردی؟

    پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور جارح مزاج بلے باز شاہد آفریدی نے بھارتی مداح خاتون کی دلی خواہش پوری کردی۔

    قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی عالمی سطح پر مقبول ہیں ان کے چاہنے والے صرف پاکستان ہی نہیں دنیا کے ہر کونے میں موجود ہیں۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بھارت سے تعلق رکھنے والی بھوانہ پریا درشنی نامی خاتون مداح نے ایک پوسٹ میں شاہد آفریدی کو مخاطب کر کے لکھا کہ ’صبح بخیر شاہد، میں اپنے سب سے اہم دن پر اب تک انتظار کررہی ہوں کہ آپ مجھے وش کریں‘۔

    خاتون کا پوسٹ میں مزید کہنا تھا کہ کیا دوسروں کی طرح میری خواہش بھی پوری ہوگی، میں اچھی امید کررہی ہوں۔

    جس کے جواب میں پاکستانی کرکٹر نے انہیں سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ خوش رہو۔ سابق کپتان کی جانب سے سالگرہ کی مبارکباد ملنے پر خاتون مداح کی خوشی کا کوئی ٹھکانہ نہیں رہا۔

    ’’سیریز میں شکست کے باوجود اسٹوکس کی کپتانی روہت سے بہتر رہی!‘‘

    خاتون نے ایک اور جوابی پوسٹ میں شاہد آفریدی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میرا دن اور میری سالگرہ انتہائی بہترین دن میں تبدیل ہوگئی ہے۔

  • شعیب ملک کی دوسری شادی پر شاہد آفریدی کا ردعمل

    شعیب ملک کی دوسری شادی پر شاہد آفریدی کا ردعمل

    قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا کرکٹر شعیب ملک کی دوسری پر ردعمل سامنے آیا ہے۔

    سابق قومی کرکٹر شعیب ملک اور اداکارہ ثنا جاوید نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر اپنی شادی کی اطلاع مداحوں کو دی جبکہ ثنا جاوید نے انسٹاگرام پر اپنا نام بھی تبدیل کرلیا۔

    ثنا جاوید نے اس موقع پر خوبصورت عروسی لباس زیب تن کیا تھا جبکہ شعیب ملک بھی روایتی سفید شیروانی میں نظر آئے۔

     ان کی شادی کے بعد پاکستان کی ڈرامہ انڈسٹری سے کئی شخصیات کے انہیں مبارک باد دی جبکہ اب قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان و آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے بھی جوڑے کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

    برطانیہ کے شہر مانچسٹر میں نجی نیوز چینل  کے صحافی نے آل راؤنڈر شاہد آفریدی سے سوال پوچھا کہ شعیب نے نئی شادی کی ہے اس پر کیا کہیں گے؟

    شعیب ملک کی شادی سے قبل ثنا جاوید کیلیے کی گئی پوسٹ وائرل

    جس پر شاہد آفریدی پہلے مسکرائے اور پھر جواب دیا کہ ’شعیب ملک کو بہت مبارک باد، اللہ انہیں اسی شریک حیات کے ساتھ ساری زندگی خوش رکھے‘۔

    خیال رہےکہ شعیب ملک اور ثنا جاوید نے 20 جنوری کو انسٹاگرام پر شادی کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے رشتہ ازدواج میں بندھنے کی تصدیق کی تھی۔

  • پاک بھارت مقابلہ: شاہد آفریدی نے بابر اعظم سے ہونے والی گفتگو کا احوال بتا دیا

    پاک بھارت مقابلہ: شاہد آفریدی نے بابر اعظم سے ہونے والی گفتگو کا احوال بتا دیا

    قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے انکشاف کیا کہ ٹیم کی حالیہ فتح کے بعد انہوں نے کپتان بابر اعظم کے ساتھ معنی خیز گفتگو کی۔

    نجی میڈیا چینل میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کے لیجنڈ کرکٹر شاہد آفریدی نے منگل کو آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 کے دوران سری لنکا کے خلاف جیت کے بعد کپتان بابر اعظم کے ساتھ اپنی گفتگو کا انکشاف کیا۔

    سابق آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے کہا کہ بابراعظم مسلسل دو میچوں میں بیٹنگ کے دوران ناکام ضرور ہوا ہے لیکن میں نے اسے سری لنکا کیخلاف جیت پر مبارکباد دی اور اعتماد دیا کہ وہ میچ ونر کھلاڑی ہیں، آئندہ آنے والے بڑے میچز میں وہ یقیناً پرفارم کریں گے۔

    پاک بھارت میچ سے قبل گوتم گمبھیر نے کیا کہا؟

    شاہد آفریدی نے کہا کہ سری لنکا کیخلاف میچ میں وہ بدقسمت تھے لیکن مجھے یقین ہے وہ بڑے میچز میں پاکستان کیلئے سینچری بنائے گا۔

    انہوں نے مزید کہا کہ جب بابر نے میرے پیغام کا جواب دیا تو وہ بھی مثبت اور اچھا پرفارم کرنے کے خواہشمند نظر آئے۔

    واضح رہے کہ پاکستان نے اپنی شاندار فارم کو جاری رکھتے ہوئے آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 کے آٹھویں میچ میں سری لنکا کے خلاف میگا ایونٹ کی تاریخ کا سب سے بڑا ہدف حاصل کیا تھا۔

     آئی لینڈرز کے خلاف جیت کے بعد قومی ٹیم روایتی حریف بھارت کیخلاف 14 اکتوبر کو احمد آباد کے نریندر مودی کرکٹ اسٹیڈیم میں مدمقابل آئے گی۔