Tag: شاہد آفریدی

  • ’اسپورٹس ڈپلومیسی سے بہتر کوئی چیز نہیں‘

    ’اسپورٹس ڈپلومیسی سے بہتر کوئی چیز نہیں‘

    کراچی: سابق قومی کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ کرکٹ ہی پاکستان اور بھارت کے درمیان تعلقات بہتر بنا سکتی ہے، اسپورٹس ڈپلومیسی سے بہتر کوئی چیز نہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سابق کپتان شاہد آفریدی نے وائس آف امریکا اردو کو انٹریو دیتے ہوئے کرکٹ کے حوالے سے پاک انڈیا تعلقات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ پڑوسیوں کا حق ہے کہ ایک دوسرے کا خیال کریں۔

    انھوں نے کہا پاکستان نے ہمیشہ بڑے پن کا مظاہرہ کیا ہے، پاک ٹیم کو ورلڈ کپ کے لیے بھارت بھیجنے کا فیصلہ خوش آئند ہے، یہ کرکٹ ہی ہے جو دونوں ممالک کے تعلقات بہتر بنا سکتی ہے۔

    تاہم دوسری جانب گزشتہ روز بھارت کی جانب سے ایک بار پھر ہٹ دھرمی کا مظاہرہ سامنے آیا ہے، بھارت نے ورلڈ کپ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کو خصوصی سیکیورٹی دینے سے انکار کر دیا ہے۔

    بھارت کا ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم کو خصوصی سیکیورٹی دینے سے انکار

    بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ساتھ خصوصی برتاؤ نہیں کیا جائے گا، میگا ایونٹ میں پاکستان کو وہی سہولتیں دی جائیں گی جو دوسرے ملکوں کی ٹیموں کو حاصل ہوں گی۔

  • بڑھتی عمر پرفارمنس جوان، آفریدی کی ٹورنٹو نیشنلز کے لیے عمدہ کارکردگی

    بڑھتی عمر پرفارمنس جوان، آفریدی کی ٹورنٹو نیشنلز کے لیے عمدہ کارکردگی

    پاکستان کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا جادو پھر سے چلنے لگا، گلوبل T20 کینیڈا 2023 میں ٹورنٹو نیشنلز کے لیے کفایتی بولنگ کرتے ہوئے صرف 16 رنز دے کر دو وکٹیں حاصل کیں۔

    بدھ کے روز کھیلے جانے والے گلوبل T20 کینیڈا 2023 میں ایک سنسنی خیز میچ کے دوران وینکوور نائٹس کے ٹاپ ٹی ٹوئنٹی بلے بازوں کو آؤٹ کرتے ہوئے انھوں نے شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کیا۔

    سابق پاکستانی کپتان نے اس عمر میں بھی عمدہ باؤلنگ پرفارمنس دکھاتے ہوئے دو اہم وکٹیں حاصل کیں، شاہد آفریدی کی کفایتی بولنگ کی بدولت نائٹس پہلی اننگز میں جدوجہد کرتے ہوئے سات وکٹیں گنوانے کے بعد محض 128 رنز ہی بنا پائی۔

    تاہم ہدف کے تعاقب میں ٹورنٹو کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، آفریدی بیٹنگ میں کمال نہیں دکھا پائے اور آٹھ رنز بنانے کے بعد بولڈ ہو گئے، بدقسمتی سے، یہ ٹورنٹو کی ٹیم صرف 15.5 اوورز میں 103 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی اور اسے میچ میں 25 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

  • گوتم گمبھیر نے بھارتی میڈیا سے انوکھا شکوہ کر ڈالا

    گوتم گمبھیر نے بھارتی میڈیا سے انوکھا شکوہ کر ڈالا

    بھارت کے سابق کھلاڑی گوتم گمبھیر نے گراؤند میں لڑائی سے متعلق سوال کرنے پر صحافی سے شکوہ کرنے لگے۔

    گوتم گمبھیرکی حال ہی میں آئی پی ایل میں اپنے ہی بورڈ کے کھلاڑی ویرات کوہلی سے لڑائی کرنے کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی تاہم ماضی میں بھی انہیں کئی بار پاکستان کے کھلاڑیوں سے الجھتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔

    گوتم گمبھیر کی ایک ویڈیو خوب وائرل ہورہی ہے، انٹرویو کے دوران ان سے بھارتی اینکر کی جانب سے سوال کیا گیا کہ آپ پاکستانی کھلاڑیوں کو لڑائی میں کہتے کیا تھے؟

    سوال کے جواب میں گوتم گمبھیر  نے صحافی سے شکوہ کیا اور بولے آپ لوگ صرف میری لڑائیاں ہی دیکھاتے ہیں کیونکہ ان سے آپ کو ریٹنگ ملتی ہے۔

    سابق بھارتی کھلاڑی نے کہا کہ ورنہ مجھ سے زیادہ لڑائیاں تو عرفان پٹھان نے میدان میں لڑی ہوئی ہیں، میں نے تو صرف آفریدی سے لڑائی کی مگر عرفان نے6 پاکستانی کھلاڑیوں سے لڑائی کرچکے ہیں۔

     یار رہے کہ 2007 میں بھارت میں میچ کھیلتے ہوئے گوتم گمبھیر  نے جان بوجھ کر پاکستان کے سابق آل راؤنڈر شاہد آفریدی کو ٹکر ماری لیکن پھر آفریدی کا غصہ اور تیور دیکھ کر خود ہی ڈر کر چلتے بنے تھے۔

  • ’میری پیاری بیٹی‘ شاہد آفریدی کا بیٹی کے رخصتی  پر جذباتی پیغام

    ’میری پیاری بیٹی‘ شاہد آفریدی کا بیٹی کے رخصتی پر جذباتی پیغام

    قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے اپنی بڑی بیٹی کو رخصت کرنے کے بعد ایک جذباتی پیغام جاری کیا ہے۔

    قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاہد آفریدی کی بڑی بیٹی اقصیٰ آفریدی کی شادی نصیر سے گزشتہ روز کراچی کے مقامی ہال میں منعقد ہوئی، اس تقریب میں پہلے مہندی ہوئی جس کے بعد اقصیٰ کی رخصتی ہوگئی۔

    اقصیٰ اور نصیر کا نکاح گزشتہ برس دسمبر میں ہوا تھا، جب کہ دوسری بیٹی انشا اور شاہین آفریدی کا بھی نکاح ہوچکا ہے اور ان کی رخصتی کی تقریب رواں برس ہوگی۔

    https://twitter.com/SAfridiOfficial/status/1677610611599876096?s=20

    تاہم گزشہ روز رخصتی ہوئی ہے، بڑی بیٹی کو رخصت کرنے کے بعد شاہد آفریدی عرف ’لالا‘ نے ٹوئٹر پر ایک جذباتی پیغام جاری کیا ہے۔

    شاہد آفریدی نے لکھا ’ میری پیاری بیٹی جیسے یہ کل کی ہی بات تھی جب میں نے تمھیں اپنے ہاتھوں میں اٹھایا تھا، اور اسی دن میں نے اپنے آُ سے وعدہ کیا کہ میں کبھی بھی تمھارا ساتھ نہیں چھوڑوں گا‘۔

    شاہد آفریدی کی بیٹی کی شادی، بابر سمیت دیگر کھلاڑیوں کی شرکت

    آفریدی نےلکھا کہ’ اگرچہ آپ ایک نئی زندگی کی شروعات کررہی ہیں، میرے دل میں آپ ہمیشہ رہیں گی کیوں کہ میں وہ آدمی ہوں جس سے سب سے پہلے آپ سے پیار کیا‘۔

    شاہین شاہ کی سالگرہ، شاہد آفریدی کی داماد کا خصوصی مبارکباد

    شاہد آفریدی نے بیٹی کو دعا دیتے ہوئے مزید لکھا کہ’ اللہ آپ دونوں کو ایک خوبصورت گزارنے کا موقع دیں۔‘

    واضح رہے کہ اس شادی کی تقریب میں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم، محمد رضوان، امام الحق، شان مسعود، سرفراز احمد، حسن علی، عامر جمال اور اعظم خان نے شرکت کی۔

    https://twitter.com/SharyOfficial/status/1677434618004271106?s=20

  • تینوں فارمیٹ کے لیے الگ کپتان، شاہد آفریدی نے کیا کہا؟

    اسٹار آل راؤنڈر و سابق کپتان شاہد خان آفریدی کا بابر اعظم کی کپتانی اور تینوں فارمیٹ کے لیے الگ کپتان سے متعلق بیان سامنے آگیا۔

    قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ ’بابر اعظم کو اپنی کپتانی میں بہتری لانے کی ضرورت ہے، واضح رہے کہ اس سے قبل انہوں نے بابر اعظم کو کپتانی سے ہٹانے کی مخالفت بھی کی تھی۔

    شاہد آفریدی نے کہا کہ تینوں فارمیٹ کے لیے الگ کپتان کی حمایت میں نہیں ہوں۔

     گزشتہ روز قومی ٹیم کے عبوری چیف سلیکٹر شاہد خان آفریدی نے مصروفیات کے باعث پی سی بی سلیکشن کمیٹی سے معذرت کرلی تھی۔

    یہ پڑھیں: شاہد آفریدی نے پی سی بی سلیکشن کمیٹی سے معذرت کرلی

    ان کا کہنا تھا کہ مصروفیات کے باعث پی سی بی میں ذمہ داریاں نہیں نبھا سکوں گا، انڈر 19 کرکٹ کے لیے میری خدمات حاضر ہیں۔

    شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ ملک میں کوچز ہیں ان کی خدمات حاصل کی جاسکتی ہیں۔ یاد رہے کہ شاہد آفریدی کو نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم سیریز کے لیے عبوری سلیکشن کمیٹی کا چیئرمین مقرر کیا گیا تھا۔

    یاد رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز 1-1 سے برابر رہی تھی جبکہ ون ڈے سیریز مہمان ٹیم نے 2-1 سے اپنی نام کی تھی۔

  • اقصیٰ آفریدی کی مایوں کی تقریب، ویڈیو اور تصاویر دیکھیں

    قومی ٹیم کے سابق کپتان اور عبوری چیف سلیکٹر شاہد آفریدی کی بڑی صاحبزادی اقصیٰ آفریدی کی مایوں کی تقریب کی ویڈیو اور تصاویر وائرل ہوگئیں۔

    اسٹار آل راؤنڈر شاہد آفریدی کی بڑی بیٹی اقصیٰ آفریدی اور نصیر ناصر خان 30 دسمبر کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے، نکاح کی تقریب میں فاسٹ بولر شاہین آفریدی سمیت دیگر عزیز و اقارب نے شرکت کی۔

    اقصیٰ آفریدی اور نصیر ناصر خان کے رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے پر ساتھی کرکٹرز اور مداحوں کی جانب سے شاہد آفریدی کو مبارک باد دی گئیں۔

    شاہد آفریدی کی بڑی صاحبزادی کا حق مہر، مہر فاطمی ’ایک سو اکتیس تولہ چاندی جس کی قیمت دو لاکھ 60 ہزار 952 روپے رکھا گیا ہے۔‘

    اقصیٰ آفریدی کے شادی کی تقریبات کا آغاز جمعے کی شب رسم حنا سے ہوا تھا، یہ تقریب گھر میں منعقد کی گئی تھی۔ جوڑے کی شادی کا ڈیجیٹل کارڈ سوشل میڈیا ہر وائرل ہوگیا تھا، اس کارڈ کو ایونٹ پلینر نے شیئر کیا تھا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Gathering Events (@gathering.pk)

    تاہم اب ان کی مایوں کی تصاویر اور ویڈیو سامنے آئی ہیں جس میں کا سیٹ اپ شاہد آفریدی کے گھر پر ہی کیا گیا تھا، مایوں کی تھیم چھتریوں اور گیندے کے پھولوں سے سجی تھی۔

    مایوں کی ویڈیو میں شاہد آفریدی، شاہین شاہ آفریدی سمیت دلہے نصیر ناصر خان کو دیکھا جاسکتا ہے۔

    واضح رہے کہ شاہد آفریدی کی دوسری بیٹی انشا آفریدی، فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی سے منسوب ہیں جن کا نکاح آئندہ ماہ فروری میں ہوگا۔

     

  • شاہد آفریدی کی صاحبزادی رشتہ ازدواج میں منسلک

    کراچی: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی عبوری سلیکشن کمیٹی کے سربراہ  شاہد آفریدی کی بڑی صاحبزادی اقصیٰ شاہد آفریدی رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں۔

    اسٹار آل راؤنڈر شاہد آفریدی کی بڑی بیٹی اقصیٰ آفریدی اور نصیر ناصر خان نکاح کے بندھن میں بندھ گئے، تقریب میں فاسٹ بولر شاہین آفریدی سمیت دیگر عزیز و اقارب نے شرکت کی۔

    اقصیٰ آفریدی اور نصیر ناصر خان کے رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے پر ساتھی کرکٹرز اور مداحوں کی جانب سے شاہد آفریدی کو مبارک باد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔

    حق مہر کتنا رکھا گیا؟

    اقصیٰ شاہد آفریدی کا حق مہر، مہر فاطمی ’ایک سو اکتیس تولہ چاندی جس کی قیمت دو لاکھ 60 ہزار 952 روپے رکھا گیا ہے۔‘

    اقصیٰ آفریدی کے شادی کی تقریبات کا آغاز جمعے کی شب رسم حنا سے ہوا تھا، یہ تقریب گھر میں منعقد کی گئی تھی۔

    ادھر جوڑے کی شادی کا ڈیجیٹل کارڈ سوشل میڈیا ہر وائرل ہوچکا ہے، اس کارڈ کو ایونٹ پلینر نے شیئر کیا ہے۔

    واضح رہے کہ شاہد آفریدی کی دوسری بیٹی انشا آفریدی، فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی سے منسوب ہیں جن کا نکاح آئندہ برس فروری کی تین تاریخ کو ہوگا۔

     

     

  • شعیب ملک نے شاہد آفریدی کو مشورہ دے دیا

    قومی ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے عبوری چیف سلیکٹر شاہد آفریدی کو ون ڈے کرکٹ میں بھی سرفراز احمد کو شامل کرنے کا مشورہ دے دیا۔

    قومی ٹیم کے آل راؤنڈر شعیب ملک نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں لکھا کہ ’سرفراز احمد کو ٹیسٹ پلیئنگ الیون میں شامل کرنا لالہ کا اچھا فیصلہ ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ’سرفراز احمد کو ون ڈے کرکٹ میں بھی شامل کرنا چاہیے میں یہی مشورہ دوں گا کہ سرفراز کو وائٹ بال ٹیم میں بھی شامل کریں کیونکہ وہ مڈل آرڈر میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرسکتے ہیں اور ورلڈ کپ بھی قریب ہے۔

    شعیب ملک نے بابر اعظم کی سنچری کی بھی تعریف کی اور ساتھ ہی قومی کرکٹرز کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

    واضح رہے کہ سرفراز کی چار سال بعد قومی ٹیسٹ ٹیم میں واپسی ہوئی۔ 2019 کے بعد اپنے پہلے ٹیسٹ میں، انہوں نے وکٹ کیپر محمد رضوان کی جگہ ٹیم میں آنے کے بعد 86 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی وہ 14 رنز کی کمی سے سنچری اسکور نہ کرسکے۔

    وکٹ کیپر بلے باز نے کپتان بابر اعظم کے ساتھ 196 رنز کی شاندار شراکت داری قائم کی جبکہ کپتان بابر اعظم نے 161 رنز کی کیپٹن اننگ کھیلی۔

    یہ پڑھیں: سرفراز احمد نے معین خان اور راشد لطیف کو پیچھے چھوڑ دیا

    کراچی ٹیسٹ میں قومی ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف 438 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی مہمان ٹیم نے دوسرے روز بغیر کسی نقصان کے 165 رنز بنالیے ہیں۔

  • شاہد آفریدی کی کرکٹ بورڈ میں ضرورت ہے، نجم سیٹھی

    شاہد آفریدی کی کرکٹ بورڈ میں ضرورت ہے، نجم سیٹھی

    پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی نے کہا کہ قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور آل راؤنڈر شاہد آفریدی کی کرکٹ بورڈ میں ضرورت ہے۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی نے کراچی گفتگو کرتے ہوئے کہا  شاہد آفریدی جارحانہ انداز اپناتے ہیں ہمیشہ فرنٹ فٹ پر کھیلتے ہیں، اس وقت شاہد آفریدی کی کرکٹ بورڈ میں ضرورت ہے۔

    نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ سرفراز احمد نے اپنی سلیکشن کو درست ثابت کیا، ہم انہیں  واپس لائے اس سے اچھا پر فارم کیا۔

    نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ پچھلے سالوں میں ویمن کرکٹ کو اہمیت نہیں دی گئی، ویمن ٹیم کے لئے غیر ملکی کیوی کوچ  مارک کوس کو لا رہے ہیں، ویمنز لیگ کے بارے میں سوچنا ہے۔

     نجم سیٹھی کا مزید کہنا تھا کہ ہم بھی ماڈرن لوگ ہیں ویمنز لیگ کرا سکتے ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ کوچز غیر ملکی ہوں تاکہ سفارشیں نہ چلیں۔

  • ’اب بابر اعظم کو بہترین کپتان بنانا ہے‘

    ’اب بابر اعظم کو بہترین کپتان بنانا ہے‘

    چیئرمین عبوری سلیکشن کمیٹی شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ بابر اعظم ایک بہترین بیٹسمین ہے، لیکن اب ان کو بہترین کپتان بنانا ہے۔

    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا کہ وہ پاکستانی کپتان بابر اعظم سے اپنے تجربات شیئر کرنے آئے ہیں، انھوں نے کہا کہ بابر اعظم کی کپتانی میں مزید بہتری لائیں گے۔

    شاہد آفریدی نے کہا اب جدید طرز کی کرکٹ کھیلنا ہوگی، ہمیں اپنی ذمہ داری کا احساس ہے، جب تک ہم سلیکٹرز ہیں انصاف سے فیصلے ہوں گے۔

    انھوں نے کہا عبدالرزق کا آئیڈیا ہے کہ صرف ٹرننگ وکٹ ہی کیوں ہو، ہم آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ جیسی وکٹیں بھی بنا سکتے ہیں۔

    بابر اعظم نے کھلاڑیوں کی سلیکشن کے حوالے سے کیا کہا؟

    شاہد آفریدی نے بتایا کہ نسیم شاہ مکمل فٹ نہیں ہے، اور ہم نے 2 مزید فاسٹ بولرز اسکواڈ میں شامل کیے ہیں۔ شاہنواز ڈھانی کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ وہ دو سال سے موجود ہیں لیکن انھیں ٹھیک سے موقع ہی نہیں ملا، جب موقع ہی نہیں ملے گا تو فاسٹ بولر کیسے بن پائے گا۔