Tag: شاہد آفریدی

  • پشاور میں پی ایس ایل اور بین الاقوامی میچز کرائے جائیں، شاہد آفریدی

    پشاور میں پی ایس ایل اور بین الاقوامی میچز کرائے جائیں، شاہد آفریدی

    (31 اگست 2025): سابق قومی کپتان شاہد آفریدی نے چیئرمین پی سی بی سے پشاور میں پی ایس ایل سمیت بین الاقوامی کرکٹ میچز کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان جنہوں نے سیلاب زدگان کے لیے عمران خان اسٹیڈیم میں کھیلے گئے چیریٹی میچ میں لیجنڈز الیون کی قیادت کی۔ انہوں نے آج پشاور پولیس لائن کا دورہ کیا اور شہدا کی یادگار پر پھول رکھنے کے ساتھ ان کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔

    اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں سابق قومی کپتان نے پشاور میں بھی پی ایس ایل اور انٹرنیشنل میچز کے انعقاد کی خواہش ظاہر کرتے ہوئے یہاں کے گراؤنڈ کا معیار انٹرنیشل معیار کا ہے۔

    انہوں نے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے درخواست کی کہ پاکستان سپر لیگ اور بین الاقوامی کرکٹ میچز پشاور کے اسٹیڈیم میں بھی کرائے جائیں۔

    سابق کپتان نے خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے سیلاب زدگان کی مدد کے لیے چیریٹی میچ کے انعقاد کو احسن اقدام کراتے ہوئے کہا کہ اسٹیڈیم میں شائقین کی بڑی تعداد سے اندازہ ہوا کہ عوام اس طرح کی سرگرمیوں کو دیکھنا چاہتی ہے۔

    شاہد آفریدی نے قومی ٹیم کی کارکردگی سے متعلق کہا کہ اس وقت تو پاکستان ٹیم اچھی کارکردگی دکھا رہی ہے۔ آگے ایشیا کپ ہے، جس کا شدت سے انتظار ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/peshawar-zalmi-vs-legend-xi-floods-relief-match/

  • ویڈیوز: شاہد آفریدی کی بھارتی مداح کے ساتھ سیلفی، کامران اکمل نے دیا گلوز کا تحفہ

    ویڈیوز: شاہد آفریدی کی بھارتی مداح کے ساتھ سیلفی، کامران اکمل نے دیا گلوز کا تحفہ

    برطانیہ (31 جولائی 2025) شاہد آفریدی اور کامران اکمل نے بھارتی فینز سے خوش اخلاقی سے ملاقاتیں کر کے ان کے دل جیت لیے۔

    ایک جانب بھارت کے متعصب نام نہاد لیجنڈ کرکٹرز ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں پاکستان کے خلاف کھیلنے سے انکار کر کے جنٹلمین کھیل کا امیج خراب کر رہے ہیں۔

    دوسری جانب پاکستان کرکٹرز انڈین کھلاڑیوں کے برعکس بھارتی شائقین کے ساتھ پیار اور محبت کا اظہار کرتے ہوئے خوش اخلاقی سے ملاقاتیں کر کے ان کے دل جیت رہے ہیں۔

    شاہد آفریدی جو ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کھیلنے کے لیے برطانیہ میں موجود ہیں۔ انہوں نے بھارتی فینز کی خواہش پر ان کے ساتھ سیلفی لی اور اس کی ویڈیو شیئر کی۔

    پاکستان کے سابق وکٹ کیپر جنہوں نے چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں حال ہی میں سنچری اسکور کی ہے۔ انہوں نے بھی گراؤنڈ میں فینز کے ساتھ سیلفیاں بنوائیں اور ایک بھارتی پرستار کی خواہش پر اپنے کرکٹ گلوز اس کو تحفے میں دے دیے۔

    دوسری جانب بھارتی کھلاڑیوں کےمیدان سے جاتے ہوئےشاہد آفریدی کی بالکونی میں کھڑے وڈیو نےبھی سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ہے۔ بھارتی پرستار بھی لالہ، لالہ کی آوازیں لگا کر اپنی محبت کا اظہار کر رہے ہیں۔

    یاد رہے کہ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں بھارت نے پہلے راؤنڈ میچ میں اور گزشتہ روز سیمی فائنل میں پاکستان کے خلاف کھیلنے سے انکار کر دیا تھا۔ جس پر دنیا بھر میں کرکٹ شائقین تنقید کر رہے ہیں۔

  • شاہد آفریدی، کرس گیل، ڈی ویلیئرز، بریٹ لی کی کرکٹ میں واپسی

    شاہد آفریدی، کرس گیل، ڈی ویلیئرز، بریٹ لی کی کرکٹ میں واپسی

    ماضی کے کرکٹ سپر اسٹار بوم بوم شاہد آفریدی کرس گیل اے بی ڈی ویلیئرز بریٹ لی اور دیگر لیجنڈز آج سے پھر کرکٹ کے میدان میں اتریں گے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کا دوسرا سیزن آج سے انگلینڈ میں شروع ہو رہا ہے۔ اس چیمپئن شب میں برسوں تک کرکٹ شائقین کو اپنے سحر میں مبتلا رکھنے والے ماضی کے میگا کرکٹ اسٹارز ایک بار پھر میدان میں ایکشن میں دکھائی دیں گے۔

    ٹورنامنٹ میں پاکستان سمیت 6 ممالک کی ٹیمیں شریک ہیں۔ ان میں بھارت، جنوبی افریقہ، انگلینڈ، آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں شامل ہیں۔ تاہم چیمپئن شپ کا سب سے بڑا مقابلہ روایتی حریفوں کے درمیان پاک بھارت ٹاکرا اتوار 20 جولائی کو ہوگا۔

    پاکستان چیمپئنز ٹیم کی قیادت سابق قومی کپتان محمد حفیظ کریں گے۔ ٹیم میں جارحانہ بیٹنگ کے باعث دنیا بھر میں بوم بوم کے نام سے شہرت رکھنے والے شاہد خان آفریدی سمیت شعیب ملک، سرفراز احمد، کامران اکمل، وہاب ریاض اور دیگر کھلاڑی ایکشن میں دکھائی دیں گے۔

    اس ٹورنامنٹ میں ویسٹ انڈین لیجنڈ کرس گیل، مسٹر تھری سکسٹی کی عرفیت سے مشہور جنوبی افریقی لیجنڈ اے بی ڈی ویلیئرز اور سابق آسٹریلوی پیسر بریٹ لی جیسے عظیم کھلاڑی بھی کئی سال بعد کرکت کے میدان میں اپنی مہارت کا اظہار کرتے نظر آئیں گے۔

    ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کا آغاز آج برمنگھم میں پاکستان چیمپئنز اور انگلینڈ چیمپئنز کے درمیان افتتاحی میچ سے ہوگا۔ یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات ساڑھے 8 بجے شروع ہوگا۔

    20 جولائی کو برمنگھم میں ہی پاکستان چیمپئنز کا بڑا ٹاکرا بھارت سے ہوگا۔ 25 جولائی کو لیسٹر میں پاکستان چیمپئنز کا مقابلہ جنوبی افریقہ، 26 جولائی کو ہیڈنگلے لیڈز میں ویسٹ انڈیز اور 29 جولائی کو لیسٹر میں آسٹریلیا سے ہوگا۔

    ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کے تمام میچ اے اسپورٹس پر براہ راست دکھائے جائیں گے۔

    واضح رہے کہ ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کا پہلا سیزن گزشتہ سال برطانیہ میں ہی کھیلا گیا تھا اور گرین شرٹس نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فائنل میں جگہ بنائی تھی۔

    پاکستان نے راؤنڈ میچ میں روایتی حریف بھارت کو پچھاڑا لیکن فائنل میں بھارت نے حساب برابر کر لیا۔

  • انضمام الحق، شاہد آفریدی، سعید اجمل ایک بار پھر ایکشن میں، مگر کہاں؟

    انضمام الحق، شاہد آفریدی، سعید اجمل ایک بار پھر ایکشن میں، مگر کہاں؟

    انضمام الحق شاہد آفریدی سعید اجمل عمران نذیر سمیت پاکستان کے کئی سابق کرکٹ اسٹارز ایک بار پھر کھیل کے میدان میں ایکشن میں نظر آئیں گے۔

    پاکستان کے سابق کپتانوں انضمام الحق، شاہد آفریدی، محمد حفیظ سمیت سعید اجمل، عمران نذیر اور دیگر کئی نامور کھلاڑیوں کو انٹرنیشنل کرکٹ چھوڑے عرصہ گزر چکا لیکن کرکٹ شائقین آج بھی ان کے دیوانے ہیں۔

    ایسے ہی کرکٹ شائقین کے لیے بڑی خبر ہے کہ انضمام الحق، شاہد آفریدی، محمد حفیظ، سعید اجمل، عمران نذیر، سہیل تنویر، شرجیل خان، عمر اکمل سمیت پاکستان کرکٹ کے کئی بڑے کھلاڑی ایک بار پھر ایکشن میں دکھائی دینے والے ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق یہ تمام کھلاڑی تمام کھلاڑی شارجہ میں منعقدہ ایک ٹیپ بال ایونٹ میں حصہ لیں گے، جس میں کئی غیر ملکی کرکٹرز بھی شامل ہیں۔

    اس حوالے سے انضمام الحق اور شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز ٹیب بال سے کیا تھا۔ شارجہ اسٹیڈیم میں کھیلنا پرانے دن یاد دلائے گا۔

    مذکورہ ٹورنامنٹ میں کئی غیر ملکی سابق کرکٹرز بھی ایکشن میں دکھائی دیں گے۔

    ایونٹ کے منتظمین کا کہنا ہے کہ نوجوان ٹیلنٹ کو کھیل کی جانب راغب کرنے کیلیے اقدام اٹھایا ہے۔

  • ویڈیو: شاہد آفریدی کا وادی لیپہ لائن آف کنٹرول کا دورہ

    ویڈیو: شاہد آفریدی کا وادی لیپہ لائن آف کنٹرول کا دورہ

    دنیا بھر میں اپنی جارحانہ بیٹنگ کے حوالے سے مشہور پاکستان کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے وادی لیپہ لائن آف کنٹرول کا دورہ کیا۔

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی جنہوں نے بھارتی جنگی جنون اور حالیہ پاک بھارت کشیدگی میں مودی کے جنگی جنون کی حمایت کرنے والے سابق بھارتی کرکٹرز کو آئینہ دکھایا اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر انہیں منہ توڑ جواب دیا تھا۔

    اب سابق مایہ ناز قومی کرکٹر پاک فوج سے اظہار یکجہتی کے لیے وادی لیپہ پہنچ گئے اور لائن آف کنٹرول کا دورہ کیا۔

    اس موقع پر شاہد آفریدی نے یادگار شہدا پر حاضری دی اور پھول رکھے۔ انہوں نے لیپہ کرکٹ گراؤنڈ میں نوجوانوں سے ملاقات بھی کی اور ان میں اپنے دستخط شدہ  بیٹ بال بھی تقسیم کیے۔

    شاہد آفریدی نے کہا کہ میں وادی لیپہ کے لوگوں کا شکریہ ادا کرنے آیا ہوں۔ جیسے آپ لوگوںنے دشمن کی جارحیت کا بھرپور جواب دیا، وہ قابل تعریف ہے۔ بھارت نے دوبارہ جارحیت کی تو بھرپور جواب دیا جائے گا۔

     اس موقع پر شاہد آفریدی نے متاثرین معرکہ حق سے بھی ملاقات کی اور ان میں امدادی چیک تقسیم کیے، وادی لیپہ کی لوگوں کے جانب سے شاہدآفریدی کو اخروٹ کی لکڑی کا بنا ہوا شاہین تحفے میں دیا گیا۔

    واضح رہے کہ شاہد آفریدی نے گزشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف سے بھی ملاقات کی تھی اور انہیں آپریشن بنیان مرصوص کی شاندار کامیابی پر مبارک باد پیش کی تھی۔

  • شاہد آفریدی کی وزیر اعظم سے ملاقات، آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر مبارکباد

    شاہد آفریدی کی وزیر اعظم سے ملاقات، آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر مبارکباد

    سابق کپتان شاہد آفریدی نے وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کی ہے اور انہیں بھارت کے خلاف فتح پر مبارکباد دیا ہے۔

    قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے سوشل میڈیا پر وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف سے خوشگوار ماحول میں ملاقات کی تصاویر شیئر کی ہے۔

    تصاویر پوسٹ کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے لکھا "آج وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کا اعزاز حاصل ہوا، وزیراعظم اور دلیر افواج کو آپریشن "بنیان المرصوص” کی شاندار کامیابی پر یومِ تشکر کے موقع پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

    یاد رہے کہ آپریشن بُنیان مرصوص کے تحت پاکستان نے بھارت میں متعدد اہداف کو نشانہ بناتے ہوئے ادھم پور ائیربیس، پٹھان کوٹ ائیربیس اور سرسہ ائیربیس کے علاوہ سورت گڑھ ائیرفیلڈز، براہموس اسٹوریج سائٹ، بھارتی بریگیڈ ہیڈکوارٹر کے جی ٹاپ اور اڑی میں سپلائی ڈپو سمیت 12 اہداف کو تباہ کردیا تھا۔

    بھارت کی جانب سے 7 مئی کی رات پاکستان پر جب فضائی حملہ کیا گیا تو پاکستان نے بروقت اور مؤثر جواب دیتے ہوئے رات کی تاریکی میں میزائل حملوں کے ذریعے معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے والے بھارت کے 5 جنگی طیارے پاک فضائیہ نے مار گرائے جس میں جدید طرز کا فرانسیسی جنگی طیارہ رافیل بھی شامل تھا۔

    16 مئی کو بھارتی جارحیت کے خلاف جوابی کارروائی آپریشن بنیان مرصوص میں تاریخی فتح پر ملک بھر میں یو م تشکر منایا گیا۔

    یوم تشکر کے موقع پر پاکستانی عوام اور افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کیا گیا، یوم تشکر کے موقع پر دن کا آغاز مسجدوں میں قرآن خوانی اور خصوصی دعاؤں سے ہوا جبکہ وفاقی دارالحکومت میں 31 اور صوبائی دارالحکومتوں میں 21، 21 توپوں کی سلامی دی گئی۔

  • ’چھوڑو جیت اور ہار، آؤ تمہیں چائے پلاتا ہوں‘ شاہد آفریدی کا شیکھر دھون کو جواب

    ’چھوڑو جیت اور ہار، آؤ تمہیں چائے پلاتا ہوں‘ شاہد آفریدی کا شیکھر دھون کو جواب

    سابق کپتان شاہد آفریدی نے سابق بھارتی کرکٹر شیکھر دھون کو ابھی نندن کی ’چائے‘ یاد دلا دی۔

    گزشتہ دنوں نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے پہلگام فالس فلیگ آپریشن پر مودی سرکار کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے نکما قرار دیا تھا۔

    شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ بھارت میں اگر ایک پٹاخہ بھی پھٹ جائے تو فوراً پاکستان پر الزام لگادیتے ہیں،  مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی 8 لاکھ فوج ہے، پھر بھی یہ واقعہ ہوا تو یہ تمہاری ناکامی ہے اور  نالائقی اور نکمے پن کی انتہا ہے۔

    شاہد آفریدی کے بیان پر سابق بھارتی کرکٹر شیکھر دھون بھڑک اٹھے اور ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے شاہد آفریدی کو تنقیدکا نشانہ بنایا۔

    یہ پڑھیں: کنیریا کے بعد شیکھر دھون بھی شاہد آفریدی کیخلاف زہر اُگلنے لگے

    سابق بھارتی کرکٹر شیکھر دھون نے بھی پہلگام واقعے پر سابق آل راؤنڈر کو تنقیدی جواب دیتے ہوئے کہا کہ "کارگل میں بھی تمہیں ہرایا تھا اور کتنا گرو گے، ہمیں اپنی فوج پر فخر ہے”۔

    اس پوسٹ کے جواب میں شاہد آفریدی نے فوجی شرٹ پہن کر ایکس پر تصویر پوسٹ کی اور چائےکا کپ پکڑ کر شیکھر دھون کو چائےکی پیشکش کی۔

    شاہد آفریدی نے لکھا کہ ’چھوڑو جیت اور ہار کو، آؤ تمہیں چائے پلاتا ہوں شیکھر۔‘ انہوں نے ’فنٹاسٹک ٹی‘ کا ہیش ٹیگ بھی بنایا۔

  • شاہد آفریدی کا پہلگام سے متعلق بیان دانش کنیریا کو ہضم نہ ہوا، الزامات کی بوچھاڑ کردی

    شاہد آفریدی کا پہلگام سے متعلق بیان دانش کنیریا کو ہضم نہ ہوا، الزامات کی بوچھاڑ کردی

    پاکستان کے سابق کرکٹر دانش کنیریا نے ایک پھر پاکستان دشمنی کا مظاہرہ کرتے ہوئے قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی پر بے بنیاد الزامات کی بوچھاڑ کردی۔

    پاکستان میں پیسہ کمانے اور نام بنانے کے بعد سابق کرکٹر دانش کنیریا بیرون ملک منتقل ہوچکے ہیں اور اکثر پاکستان کے خلاف زہر اگلتے رہتے ہیں۔

    کنیریا کا کہنا تھا کہ ” شاہد آفریدی نے مسلسل انتہاپسندانہ خیالات کو اپنا رکھا ہے، انہوں نے مجھے مذہب تبدیل کرنے پر مجبور کرنے کی کوشش کی تھی اور میرے ساتھ کھانے سے انکار بھی کیا تھا۔

    قبل ازیں شاہد آفریدی نے پہلگام حملے کے حوالے سے سوالات اٹھاتے ہوئے کہا تھا کہ مذکورہ واقعہ بھارت کا ڈراما ہے وہ اپنے لوگوں کو خود ہی مار دیتا ہے۔

    شاہد آفریدی نے کہاتھا کہ ایک گھنٹے تک کارروائی ہوتی ہے اور 8 لاکھ فوجی نہیں آئے؟ یہ کیسے ہو سکتا ہے۔ بھارت کی ایسے بلنڈرز مارنے کی عادت پرانی ہو چکی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کی کوئی بھی ملک یا مذہب سپورٹ نہیں کرتا۔ ہمیشہ کوشش کی کہ بھارت سے اچھے تعلقات ہوں۔

    شاہد آفریدی نے کہا کہ بھارت کی کبڈی کی ٹیم پاکستان آ جاتی ہے، لیکن کرکٹ کی ٹیم نہیں آتی۔ اگر بند کرنی ہے تو پھر تمام چیزیں ہی بند کرو۔

    محمد عامر، بابر کی کمزوریوں سے بخوبی واقف تھے، شعیب اختر

    واضح رہے گزشتہ دنوں پہلگام فالس فلیگ آپریشن کو جواز بناتے ہوئے بھارتی حکومت پاکستان کے خلاف جنگی جنون میں مبتلا ہے۔ تاہم مودی سرکار کے اقدامات پر خود بھارت میں سوالات اٹھائے اور تنقید کی جا رہی ہے۔

  • ’’مجھے پاکستان کرکٹ ٹیم سے لگاؤ نہیں ہے‘‘ شاہد آفریدی نے ایسا کیوں کہا؟

    ’’مجھے پاکستان کرکٹ ٹیم سے لگاؤ نہیں ہے‘‘ شاہد آفریدی نے ایسا کیوں کہا؟

    سابق قومی کپتان شاہد خان آفریدی نے کہا ہے کہ انہیں پاکستان کرکٹ ٹیم سے لگاؤ نہیں ہے جب کہ پی سی بی میں بھی تسلسل نہیں ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق سابق قومی کپتان شاہد آفریدی نے نیشنل ہاکی اسٹیڈیم میں آمد کے بعد میڈیا سے گفتگو میں پاکستان کرکٹ بورڈ اور ٹیم کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی اور کہا کہ انہیں مجھے پاکستان کرکٹ ٹیم سے کوئی لگاؤ نہیں ہے۔ اگر مجھے سے کام لینا ہے تو گراس روٹ لیول پر کام لیا جائے۔

    شاہد آفریدی نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ میں تسلسل نہیں ہے۔ محسن نقوی نے پنجاب میں کافی کام کیا اور وہ ڈلیور کر چکے ہیں۔ محسن نقوی کو کہا کہ آپ کے دونوں عہدے بہت بڑے ہیں اور مشورہ دیا کہ صرف چیئرمین پی سی بی کا عہدہ رکھ لیں۔

    سابق کپتان کا کہنا تھا کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ملاقات چھپ کر نہیں کی اور نہ ہی اس ملاقات میں کسی کی چغلی کی گئی۔

    انہوں نے مزید کہا کہ پی سی بی کو کھلاڑیوں کو ڈومیسٹک سیزن میں لیگ کی اجازت نہیں دینی چاہیے۔ شعیب ملک فٹ ہے تو کھیل رہا ہے، میں اب نہیں کھیل سکتا۔

    شاہد آفریدی نے قومی ون ڈے ٹیم کے کپتان محمد رضوان کے حالیہ بیانات کے حوالے سے کہا کہ انہیں میڈیا پر ایسی باتیں نہیں کرنی چاہیں اور جب کپتان بنایا جائے تو کوئی بہانہ نہیں کرنا چاہیے۔ رضوان نے جب جنوبی افریقہ کو شکست دی تو تب کیوں نہیں کیا کہ میرے ہاتھ میں کچھ نہیں ہے۔

    انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہاکی ہمارا قومی کھیل، لیکن تباہی کا شکار ہے۔ کھیلوں کی وزارت کی توجہ قومی کھیل کی جانب نہیں ہے، لیکن وزیراعظم شہباز شریف کھیلوں سے لگاؤ رکھتے ہیں اور امید ہے کہ وہ ہاکی پر بھی توجہ دیں گے۔

  • پہلگام واقعہ بھارتی ڈراما، وہ اپنے لوگوں کو خود ہی مارتا ہے، شاہد آفریدی

    پہلگام واقعہ بھارتی ڈراما، وہ اپنے لوگوں کو خود ہی مارتا ہے، شاہد آفریدی

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان پہلگام واقعہ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ مذکورہ واقعہ بھارت کا ڈراما ہے وہ اپنےلوگوں کو خود ہی مار دیتا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے نیشنل ہاکی اسٹیڈیم آمد کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پہلگام واقعہ بھارت کا ڈراما ہے۔ وہ اپنے لوگوں کو خود ہی مار دیتا اور پھر زندہ بھر کرا دیتا ہے۔

    شاہد آفریدی نے کہا کہ ایک گھنٹے تک کارروائی ہوتی ہے اور 8 لاکھ فوجی نہیں آئے؟ یہ کیسے ہو سکتا ہے۔ بھارت کی ایسے بلنڈرز مارنے کی عادت پرانی ہو چکی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کی کوئی بھی ملک یا مذہب سپورٹ نہیں کرتا۔ ہمیشہ کوشش کی کہ بھارت سے اچھے تعلقات ہوں۔

    شاہد آفریدی نے کہا کہ بھارت کی کبڈی کی ٹیم پاکستان آ جاتی ہے، لیکن کرکٹ کی ٹیم نہیں آتی۔ اگر بند کرنی ہے تو پھر تمام چیزیں ہی بند کرو۔

    واضح رہے گزشتہ دنوں پہلگام فالس فلیگ آپریشن کو جواز بناتے ہوئے بھارتی حکومت پاکستان کے خلاف جنگی جنون میں مبتلا ہے۔ تاہم مودی سرکار کے اقدامات پر خود بھارت میں سوالات اٹھائے اور تنقید کی جا رہی ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/assam-cm-anyone-raises-questions-pahalgam-incident-arrested/