Tag: شاہد آفریدی

  • شاہد آفریدی کا شاہین شاہ اور شاداب کو آرام دینے کا مطالبہ

    شاہد آفریدی کا شاہین شاہ اور شاداب کو آرام دینے کا مطالبہ

    سابق کرکٹ اسٹار شاہد آفریدی نے نیوزی لینڈ کیخلاف آخری ٹی 20 میچ میں شاہین شاہ آفریدی اور شاداب خان کو آرام دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

    پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز میں کیویز نے تین ایک سے فیصلہ کن برتری حاصل کر لی ہے۔ آخری میچ بدھ 26 مارچ کو ویلنگٹن میں کھیلا جائے گا۔

    پاکستان کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے آخری میچ میں فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی اور نائب کپتان آل راؤنڈر شاداب خان کو آرام دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

    شاہد آفریدی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ آخری میچ میں بنچ پر بیٹھے کھلاڑیوں کو آزمایا جائے۔ اس میچ میں شاہین شاہ آفریدی اور شاداب خان کو آرام دیا جا سکتا ہے۔

    سابق اسٹار آل راؤنڈر کا کہنا تھا کہ پاکستان سیریز تو ویسے ہی ہار چکا ہے۔ اس لیے بہتر فیصلہ یہی ہوگا کہ باقی کھلاڑیوں کو بھی موقع دیا جائے۔

    واضح رہے نیوزی لینڈ کے خلاف رواں سیریز کے کھیلے گئے چار ٹی 20 میچوں میں شاہین شاہ آفریدی اور شاداب خان کی کارکردگی انتہائی مایوس کن رہی ہے۔ چوتھے میچ میں تو دونوں کرکٹرز نے بغیر کوئی وکٹ لیے 98 رنز مخالف ٹیم کو دیے تھے جب کہ بیٹنگ میں بھی کمال نہ دکھا سکے۔

    چار میچز میں شاہین شاہ آفریدی نے 133 رنز دے کر صرف دو وکٹیں حاصل کیں جب کہ طویل عرصہ بعد بطور نائب کپتان ٹیم میں واپسی کرنے والے آل راؤنڈر شاداب خان نے 110 رنز دے کر صرف ایک وکٹ حاصل کی جب کہ بلے سے بھی وہ کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے اور تین اننگز میں صرف 30 رنز ہی بنا سکے۔

  • شاہد آفریدی نے بنگلہ دیشی کرکٹ بورڈ کے صدر کو خط لکھ دیا، وجہ کیا ہے؟

    شاہد آفریدی نے بنگلہ دیشی کرکٹ بورڈ کے صدر کو خط لکھ دیا، وجہ کیا ہے؟

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے بنگلہ دیشی کرکٹ بورڈ کے صدر محمد فاروق کو خط لکھ دیا ہے۔

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے صدر محمد فاروق کو خط لکھا ہے جس کی وجہ بنگلہ دیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) ہے۔
    بنگلہ دیش پریمیئر لیگ جو اپنے کھیل سے زیادہ بد انتظامی اور کھلاڑیوں کو

    معاوضوں کی عدم ادائیگی کی وجہ سے خبروں کی زینت بنی ہوئی ہے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی بھی ان افراد میں شامل ہیں جنہیں بی پی ایل کی جانب سے معاوضہ ادا نہیں کیا گیا ہے۔

    شاہد آفریدی جنہوں نے بی پی ایل کے حالیہ ایڈیشن میں چٹاگانگ ٹائیگرز کے مینٹور کی ذمہ داریاں ادا کی تھیں، وہ بھی تاحال اپنا معاوضہ ملنے کے منتظر ہیں۔

    سابق اسٹار آل راؤنڈر نے اس حوالے سے بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ سے رابطہ کیا ہے اور بی سی بی کے صدر محمد فاروق کو ایک خط لکھا ہے۔

    اس خط میں شاہد آفریدی نے بی سی بی کے صدر کو آگاہ کیا ہے کہ بی پی ایل کی ایک فرنچائز نے انہیں حالیہ سیزن کے لیے منٹور بنایا تھا تاہم اس کا معاوضہ ادا نہیں کیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ ماہ جنوری کے شروع میں بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے بی پی ایل میں شریک تمام پلیئرز کو معاوضوں کی یقین دہانی کروائی تھی، تاہم پاکستان سمیت کئی ممالک کے کھلاڑی تاحال معاوضوں سے محروم ہیں۔

    ان میں پاکستان شاہئینز کے کپتان محمد حارث بھی شامل تھے۔ بی پی ایل میں ٹیم دربار راج شاہی کی نمائندگی کرنے والے محمد حارث سمیت دیگر غیر ملکی کھلاڑیوں کو ٹیم کی جانب سے واپسی کے ٹکٹ سمیت مہمان کھلاڑیوں کو معاوضہ ادا نہیں کیا تھا۔ معاوضہ نہ ملنے کی وجہ سے انہیں دو دن اضافی ہوٹل میں قیام کرنا پڑا تھا۔

    https://urdu.arynews.tv/bpl-pakistani-cricketer-mohammad-haris-is-stuck-in-bangladesh/

  • بھارت کے خلاف میچ سے قبل شاہد آفریدی کا پاکستانی ٹیم کو واضح پیغام

    بھارت کے خلاف میچ سے قبل شاہد آفریدی کا پاکستانی ٹیم کو واضح پیغام

    چیمپئنزٹرافی میں بھارت کے خلاف میچ سے قبل سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے پاکستان کرکٹ ٹیم کو واضح پیغام دیا اور غلطیوں کی نشاندہی کی ہے۔

    نجی چینل پر گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفرید نے کہا کہ اگر پاکستانی عوام کو دوبارہ میچز دیکھنے لیے لیے موٹی ویٹ کرنا ہے تو پاکستان کرکٹ ٹیم کو 23 فروری والا میچ جیتنا پڑے گا، قومی ٹیم میچ جیتے گی تو اس ایونٹ میں رہے گی ورنہ تو پھر آؤٹ ہوجائے گی۔

    شاہد آفریدی نے کہا کہ بھارت کا میچ کتنا اہم ہے یہ ہم سب کو پتا ہے، بھارت کے خلاف ہم نہ بیٹنگ نہ فیلڈنگ اور نہ ہی بولنگ میں غلطی کے متحمل ہوسکتے ہیں، یہ میچ ڈو اور ڈائی والی صورتحال ہے، رضوان کو اپنا کریکٹر دکھانا ہوگا اور سے فرنٹ سے لیڈ کرنا پڑے گا۔

    انھوں نے کہا کہ آخری میچ میں کپتان نے غلطیاں کی ہیں، اگر ہمارے فاسٹ بولرز اتنے زیادہ رنز دے رہے تھے تو ہمیں اسپنرز کو چانس دینا چاہیے تھا، یہاں رضوان نے غلطی کی۔

    سابق کپتان نے کہا کہ محمد رضوان کو سعود شکیل کو اوپنر بھیجنے کے بجائے خود اوپنر آنا چاہیے تھا کیوں کہ رضوان ٹی ٹوئنٹی میں اوپن کرتا ہوا آیا ہے اور اس کا بابراعظم کے ساتھ کامبینیشن کافی اچھا رہا ہے۔

    شاہد آفریدی نے کہا کہ ایک بڑا بلنڈر یہ ہوا کہ فخر زمان انجرڈ تھا اس کی فٹنس ٹھیک نہیں تھی تو آپ کو اسے نیچے رکھنا چاہیے تھا، اس سے ساتویں نمبر پر بیٹنگ کروانی چاہیے تھی، آغا سلمان، طیب طاہر کو اوپر چانس دینا چاہیے تھا۔

    ان کا کہنا تھا کہ چیمپئنزٹرافی میں بھارت کے خلاف میچ میں جس طرح بنگلہ دیش کی پارٹنرشپ لگی یہ بہترین تھی ورنہ تصور یہ کیا جارہا تھا کہ بنگلہ دیشی ٹیم بہت جلد آؤٹ ہوجائے گی۔

  • شاہد آفریدی کا ریکارڈ فخر زمان کے نشانے پر!

    شاہد آفریدی کا ریکارڈ فخر زمان کے نشانے پر!

    پاکستان کے جارح مزاج اوپنر فخر زمان کے پاس چیمپئنز ٹرافی کے افتتاحی میچ میں سابق کپتان شاہد آفریدی کا ریکارڈ توڑنے کا بہترین موقع ہے۔

    آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا آغاز کل سے ہو رہا ہے اور افتتاحی میچ دفاعی چیمپئن پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔

    اس میچ میں چیمپئنز ٹرافی 2017 فائنل کے ہیرو جارح مزاج قومی اوپنر فخر زمان کے پاس موقع ہوگا کہ وہ شاہد آفریدی کا اہم ریکارڈ توڑ کر اپنے نام کر لیں۔

    شاہد آفریدی نے نیوزی لینڈ کے خلاف 35 اننگز کھیل کر 1078 رنز بنا رکھے ہیں جب کہ فخر زمان نے کیویز کے خلاف 19 اننگز میں 1053 بنائے ہوئے ہیں۔

    فخر زمان اگر 26 رنز کی اننگ کھیلنے میں کامیاب رہتے ہیں تو وہ شاہد آفریدی کو پیچھے چھوڑ دیں گے اور اگر وہ سنچری اسکور کرتے ہوئے 131 رنز کی اننگ کھیل لیتے ہیں تو سب سے کم اننگز میں نیوزی لینڈ کے خلاف سب سے زیادہ رنز کرنے والے قومی بیٹر بن جائیں گے۔

    اس وقت نیوزی لینڈ کے خلاف سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ سابق پاکستان کپتان انضمام الحق کے پاس ہے۔ انہوں نے 42 اننگز میں 1283 رنز اسکور کیے جب کہ دوسرے نمبر پر سابق اسٹائلش اوپنر سعید انور ہیں جنہوں نے 32 اننگز میں 1260 رنز بنائے ہیں۔

    https://urdu.arynews.tv/champions-trophy-2025-new-zealand-fast-bowler-out-the-tournament/

  • روہت شرما کے چھکے دیکھ کر گواسکر کو شاہد آفریدی کی یاد کیوں آئی؟

    روہت شرما کے چھکے دیکھ کر گواسکر کو شاہد آفریدی کی یاد کیوں آئی؟

    انگلینڈ کے خلاف دوسرے ون ڈے میں روہت شرما کے چھکے دیکھ کر بھارتی لیجنڈ سنیل گواسکر کو پاکستانی جارح مزاج بیٹر شاہد آفریدی کی یاد آگئی۔

    بھارتی کپتان روہت شرما نے انگلینڈ کے خلاف شاندار سنچری اسکور کی، وہ کافی عرصے بعد ون ڈے فارمیٹ میں سنچری بنانے میں کامیاب ہوئے انھوں نے اس اننگز میں 7 چھکے لگائے، اب وہ سابق پاکستانی آل راؤنڈر شاہد آفریدی کے سے محض 16 چھکے پیچھے ہیں۔

    شاہد آفریدی ون ڈے میں سب سے زیادہ چھکے لگانے کا ریکارڈ رکھتے ہیں، سابق پاکستانی کپتان نے اپنے شاندار کیریئر کے دوران ون ڈے میں 351 چھکے لگائے۔

    میچ کے دوران ون ڈے میں سب سے زیادہ چھکوں کا گراف براڈکاسٹ کے دوران سامنے آیا تو سنیل گواسکر نے روہت کے ریکارڈ پر بات کرتے ہوئے شاہد آفریدی کا ذکر کیا۔

    گواسکر نے ماضی میں ان کی متعدد ریٹائرمنٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کمنٹری کے دوران ازراہ مذاق کہا کہ اگر روہت شرما کے چھکو کی تعداد شاہد آفریدی کے قریب آتی ہے تو وہ ریٹائرمنٹ واپس لے سکتے ہیں۔

    خیال رہے کہ شاہد آفریدی کے 351 چھکو کے بع بعد ون ڈے میں سب سے زیادہ چھکے لگانے والوں میں روہت شرما دوسرے نمبر پر آگئے ہیں ان کے سکسز کی تعداد 335 ہوگئے ہیں، کرس گیل 331 چھکوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔

    سنتھ جے سوریا 270، ایم ایس دھونی 229 اور ایون مورگن نے اپنے ون ڈے انٹرنیشنل کیریئر میں 220 چھکے لگائے ہیں۔

  • شاہد آفریدی بھارت پر برہم

    شاہد آفریدی بھارت پر برہم

    پاکستان کے سابق کپتان اور شہرہ آفاق آل راؤنڈر شاہد آفریدی بھی چیمپئنز ٹرافی کیلیے اوچھے ہتھکنڈے اپنانے پر بھارت پر برہم ہوگئے۔

    آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا آغاز 19 فروری سے پاکستان کی میزبانی میں ہو رہا ہے۔ بھارت نے روایتی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلے اپنی ٹیم بھیجنے سے انکار کیا اور بھارتی امپائرز نے بھی پاکستان آنے سے معذرت کر لی۔

    بھارت کی اس ہٹ دھرمی اور پاکستان کے خلاف کھیل میں ہمیشہ سیاست در لانے پر دونوں ممالک کے سابق کھلاڑی بھارتی حکومت کے فیصلوں کی مذمت کرتے رہتے ہیں۔ اب شاہد آفریدی نے بھی بھارت کے اقدام پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔

    بھارتی امپائرز کے پاکستان نہ آنے کے فیصلے پر ردعمل میں سابق قومی کپتان بوم بوم آفریدی نے بھارت کی ہٹ دھرمی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نے ہر مشکل وقت میں بھارت جاکر کرکٹ کھیلی۔ لیکن بھارت سے جس جواب کی امید تھی وہ نہیں ملا۔

    سابق کرکٹ سپر اسٹار نے مزید کہا کہ کھیل کے ذریعے ہی تعلقات بہتر بنائے جا سکتے ہیں، لیکن اگر نیت ہی نہ ہو تو وہ کام نہیں ہو سکتا۔

    واضح رہے کہ بھارت سے تعلق رکھنے والے آئی سی سی کے میچ ریفری جواگل سری ناتھ اور امپائر نتن مینن نے چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستان جانے سے معذوری ظاہر کی جس کے بعد آئی سی سی نے انہیں میچز آفیشلز میں شامل نہیں کیا۔

    https://urdu.arynews.tv/champions-trophy-2025-indian-umpires-also-refuse-to-come-to-pakistan/

  • شاہد آفریدی نے کیریئر کا بہترین چھکا بتا دیا

    شاہد آفریدی نے کیریئر کا بہترین چھکا بتا دیا

    قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے اپنے پسندیدہ چھکے کا بتا دیا۔

    سابق کپتان شاہد آفریدی سے حالیہ انٹرویو میں میزبان نے سوال کیا کہ اتنے چھکے لگائے ہیں آپ نے کوئی ایک پسندیدہ چھکا جو آپ کہیں یہ تھا جس سے مجھے خوشی ہوئی تھی؟

    شاہد آفریدی نے کہا کہ بریٹ لی کو سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں فرنٹ فٹ پر چھکا مارا تھا، اس کے پیس کے ساتھ ٹائم کیا تھا اور مڈ آف کی جانب چھکا ہوا تھا وہ شاٹ مجھے بہت اچھا لگا تھا۔

    واضح رہے کہ کرکٹ کے میدانوں میں بولرز کے چھکے چھڑانے والے سابق آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے دنیا کا سب سے اونچا چھکا لگانے کے ساتھ ساتھ اب تک دنیائے کرکٹ میں 476 چھکے لگائے ہیں۔

    شاہد آفریدی نے 4اکتوبر 1996 میں سری لنکا کے خلاف صرف 37 گیندوں کی مدد سے 102 رنز بنائے جو 20 سال تک ایک ریکارڈ رہا۔

    یوں تو شاہد آفریدی کے درجنوں چھکے ایسے ہیں جو ان کے چاہنے والوں کو ناصرف یاد بلکہ انتہائی پسند ہیں لیکن اپنی شناخت رکھنے والے 2 چھکے آج تک ایک ریکارڈ ہیں، میلبرن کرکٹ اسٹیڈیم کا وہ چھکا جس پر انہیں 12 رنز ملے تھے اوران کا شکار ہونے والے بولر فلیمنگ تھے۔

    اسٹیڈیم پر چھت تھی اور قواعد و ضوابط کے مطابق بلے باز کی جانب سے گیند کو چھت تک پہنچانے والے کے کھاتے میں 12 رنز کا اضافہ کیا جائے گا اور جب شاہد آفریدی نے گیند کو چھت تک پہنچا دیا تو ایمپائر ہولڈر بھی پریشان تھے کہ 12 رنز کا سگنل کیا دیا جائے۔

    لیکن پھر انہوں نے دونوں ہاتھوں کی کلائیاں جوڑ کر کراس بنایا جس کا مطلب کسی کی سمجھ میں نہ آسکا، کرکٹ کے مقتدر حلقوں نے اس اشارے کو 12 رنز کا سگنل کہا جب کہ شائقین کا کہنا ہے کہ ایمپائر کا اشارہ تھا کہ اب حد ہوگئی شاہد آفریدی کو دونوں ہاتھوں سے پکڑ لو۔

    شاہد آفریدی کا ایک چھکا اس وجہ سے مشہور ہے کہ بلے سے لگنے کے بعد گیند وکٹ سے 158 میٹر دور گری جو اب تک ایک ریکارڈ ہے۔

  • شاہد آفریدی کس بولر سے ڈرتے تھے؟ سابق کپتان کا سالوں بعد انکشاف

    شاہد آفریدی کس بولر سے ڈرتے تھے؟ سابق کپتان کا سالوں بعد انکشاف

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور جارحانہ بلے بازی کے لیے مشہور شاہد آفردی کس بولر سے ڈرتے تھے سالوں بعد انھوں نے انکشاف کردیا۔

    شاہد آفریدی جن کی بیٹنگ کی ایک دنیا دیوانی تھی، وہ بھلے چند گیندوں کے لیے کریز پر آئیں یا لمبا وقت گزاریں شائقین ان کی بیٹنگ دیکھنے کے لیے گراؤنڈ میں آتے تھے، اب انھوں نے اپنے کیرئیر کے دوران مشکل ترین گیند باز کا نام بتایا ہے جس کا سامنا انھیں مشکل ترین لگتا تھا۔

    سابق جارح مزاج بیٹر نے دنیا کے چند بہترین بولرز میں سے ایک گلین میک گرا کو مشکل ترین بولر قرار دیتے ہوئے کہا کہ کیرئیر کے دوران آسٹریلوی بولر کو کھیلنا کافی مشکل رہا۔

    نجی ٹی وی کے پوڈ کاسٹ میں انھوں نے دنیائے کرکٹ کے بہترین فاسٹ بولرز میں سے ایک کو سراہتے ہوئے کہا کہ گلین میک گرا نہ صرف صحیح لائن اور لینتھ پر بولنگ کرتے تھے بلکہ انکی سوئنگ اور باؤنس سے نمٹنا ایک بڑا چیلنج تھا۔

    شاہد آفریدی کا صائم ایوب سے متعلق بڑا دعویٰ!

    اسی پوڈ کاسٹ کے دوران شاہد آفریدی نے اس بات کی بھی تصدیق کی تھی کہ نوجوان اوپنر صائم ایوب انجری کے باعث چیمپئنز ٹرافی میں پاکستانی اسکواڈ کا حصہ نہیں ہوں گے۔

    شاہد کا کہنا تھا کہ انھوں نے صائم سے فون پر بات کی تھی اور ان کی خیرتی پوچھی تھی، صائم کو ری ہیب کا عمل شروع کیرنے میں مزید 3 ہفتے لگیں گے۔

  • شاہد آفریدی کا صائم ایوب سے متعلق بڑا دعویٰ!

    شاہد آفریدی کا صائم ایوب سے متعلق بڑا دعویٰ!

    اس وقت زخمی صائم ایوب کی چیمپئنز ٹرافی میں شرکت شائقین کرکٹ کے لیے سب سے بڑا سوال ہے اور شاہد آفریدی نے اس حوالے سے بڑا دعویٰ کر دیا ہے۔

    ایک نجی ٹی وی کے پوڈ کاسٹ انٹرویو میں سابق کپتان شاہد آفریدی نے دعویٰ کیا ہے کہ صائم ایوب آئندہ ماہ پاکستان میں ہونے والی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی نہیں کھیل سکیں گے۔

    شاہد آفریدی نے کہا کہ وہ یہ دعویٰ گزشتہ روز صائم ایوب سے فون پر ہونے والی گفتگو کے بعد کر رہے ہیں، جس میں نوجوان بیٹر نے انہیں خیریت دریافت کرنے پر بتایا کہ انہیں صحت یاب ہونے میں مزید تین ہفتے لگ سکتے ہیں اور اس کے بعد ان کی بحالی کا عمل شروع ہوگا۔

    سابق کپتان نے کہا کہ میں نے صائم ایوب کو بطور کرکٹر اور بڑے بھائی کی حیثیت سے تجویز دی ہے کہ واپسی میں جلد بازی نہ کریں۔ اگر تکلیف ہو تو مکمل آرام کے بعد ٹیم میں واپس آنا تاکہ انجری کی صورتحال آگے چل کر مزید گھمبیر نہ ہو اور کیریئر کو کوئی خطرہ نہ ہو۔

    شاہد آفریدی نے صائم ایوب کی چیمپئنز ٹرافی سے قبل انجری کو ٹیم کے لیے نقصان دہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ جس فارم میں کھیل رہے تھے۔ ان کا زخمی ہونا قومی ٹیم کے لیے تشویش کا باعث ہے، کیونکہ پاکستان ٹیم میں ان کا بیک اپ نہیں ہے۔

    صائم ایوب جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں فیلڈنگ کے دوران ٹخنے کی انجری کا شکار ہوئے تھے اور انہیں چیئرمین پی سی بی کی ہدایت پر لندن علاج کے لیے بھیجا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ پی سی بی نے چیمپئنز ٹرافی کے لیے ابتدائی اسکواڈ کا اعلان کیا ہے جس میں صائم ایوب کا نام بھی شامل ہے۔ تاہم بورڈ حتمی اسکواڈ سے قبل لندن سے ان کی میڈیکل رپورٹ کا انتظار کر رہا ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/saim-ayyub-nasir-hussain-predict/

  • شاہد آفریدی دوبارہ نانا بن گئے، بیٹی اقصیٰ کے ہاں ننھے مہمان کی آمد

    شاہد آفریدی دوبارہ نانا بن گئے، بیٹی اقصیٰ کے ہاں ننھے مہمان کی آمد

    قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی ایک بار پھر نانا بن گئے، ان کی بڑی بیٹی اقصیٰ کے ہاں ننھے مہمان کی آمد ہوئی ہے۔

    سوشل میڈیا پر سابق کپتان شاہد آفریدی نے یہ خوشخبری مداحوں کو سنائی اور بتایا کہ ’الحمدللہ 16 دسمبر کو اللہ نے اقصیٰ اور نصیر کو خوبصورت بیٹی سے نوازا ہے۔

    انہوں نے پوسٹ میں اپنی نواسی کا نام ’آئرا‘ بتایا ہے۔

    شاہد آفریدی نے لکھا کہ ’بیٹیاں اللہ کی رحمت اور سب سے قیمتی نعمت ہیں، ہمیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔‘

    سابق کپتان نے ایک تصویر شیئر کی جس میں والدین بچی کو اپنے ہاتھوں میں لیے ہوئے ہیں۔

     

    شاہد آفریدی کو نواسی کی پیدائش پر مداحوں کی جانب سے مبارکباد دی جارہی ہیں اور ننھی پری کو دعائیں دی جارہی ہیں۔

    واضح رہے کہ شاہد آفریدی کی بڑی بیٹی اقصیٰ اور نصیر ناصر خان کا نکاح دسمبر 2022 میں ہوئی جبکہ رخصتی جولائی 2023 میں ہوئی تھی۔

    اس سے قبل رواں سال اگست میں شاہد آفریدی کی چھوٹی بیٹی انشا اور فاسٹ بولر شاہین آفریدی کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی۔