Tag: شاہد آفریدی

  • میں خود کو ابھی ’نانا‘ نہیں مانتا، شاہد آفریدی

    میں خود کو ابھی ’نانا‘ نہیں مانتا، شاہد آفریدی

    قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ میں خود کو ابھی ’نانا‘ تسلیم نہیں کرتا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق عالمی اردو کانفرنس کے سیشن ’میں ہوں کراچی‘ میں سابق کپتان شاہد آفریدی نے شرکت کی اور مختلف موضوعات پر اپنی رائے کا اظہار کیا۔

    میزبان نے پوچھا کہ آپ کو نانا بن کر کیسا لگ رہا ہے؟

    جواب میں شاہد آفریدی نے کہا کہ میں ابھی خود کو نانا نہیں مان رہا جب تک میری پانچویں بیٹی کے بچے نہیں ہوں گے خود کو نانا تسلیم نہیں کروں گا۔

    شاہد آفریدی نے کہا کہ شاہین آفریدی کی انکوائری کی تھی جو کہ بیٹی کی شادی کے لیے ضروری بھی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ شاہین کی فیملی نے ان پر شیروں والی نظر رکھی ہوئی تھی ظاہر سی بات ہے میری بیٹی ہے ایسے ہی کسی کے ہاتھ میں نہیں دے سکتے۔

    سابق کپتان نے کہا کہ میرے بڑے اور شاہین کے اہلخانہ ایک دوسرے کے بارے میں اچھی طرح جانتے تھے، انڈر 19 اور انڈر 16 جن کوچز کے انڈر شاہین نے کھیلا سب نے اس کی تعریف کی تھی۔

    کرکٹ سے متعلق انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا میں مجھ سے بال چبانے والا معاملہ بس ہوگیا تھا نہیں معلوم کیسے ہوا تھا۔

    شاہد آفریدی نے کہا کہ عزت اور ذلت دونوں اللہ کے ہاتھ میں ہے، سارا معاملہ یقین کا ہوتا ہے، اسپاٹ فکسنگ کا پتا چلا تو مینجمنٹ کو بتا دیا تھا۔

    سابق کپتان نے کہا کہ نہ لڑکے سمجھے اور نہ مینجمنٹ سمجھی، اگر کسی کے ساتھ غلط کرتے ہیں تو پھر آپ کے ساتھ بھی غلط ہی ہوتا ہے۔

    شاہد آفریدی مزید کہا کہ ملک میں ٹیلنٹ ہے لیکن ضائع بھی ویسے ہی ہوتا ہے اس کے لیے اکیڈمیز کا ہونا بہت ضروری ہے۔

  • گوتم گمبھیر کے بھارتی ٹیم کا ہیڈ کوچ بننے پر شاہد آفریدی نے کیا کہا؟

    گوتم گمبھیر کے بھارتی ٹیم کا ہیڈ کوچ بننے پر شاہد آفریدی نے کیا کہا؟

    بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق اوپنر گوتم گمبھیر کے ہیڈ کوچ بننے پر پاکستان کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔

    گوتم گمبھیر اور شاہد آفریدی کے درمیان 2007 میں ہونے والی چپقلش سے کون واقف نہیں، جب دونوں جارح مزاج کھلاڑی گراؤنڈ میں ایک دوسرے سے الجھ گئے تھے اور یہ واقعہ آج بھی لوگوں کے ذہن میں تازہ ہے جبکہ اکثر دونوں کرکٹرز سے اس بارے میں سوال پوچھ ہی لیا جاتا ہے۔

    کانپور میں کھیلے جانے والے میچ کے دوران دونوں میں شدید تلخ کلامی ہوئی تھی جس کے بعد سے ان کی آپس میں کبھی خاص نہیں بنی، 2007 میں بدنام زمانہ لڑائی پر دونوں کرکٹرز پر جرمانہ بھی عائد کیا گیا تھا۔

    بھارتی ذرائع ابلاغ کو اپنے ایک انٹرویو میں سابق کپتان پاکستان کرکٹ ٹیم شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ بھارتی کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ بننا میرے خیال میں گوتم کے لیے ایک بڑا موقع ہے، اور ہمیں یہ دیکھنا ہوگا کہ وہ کس طرح اس سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھاتے ہیں۔

    شاہد آفرید نے کہا کہ میں نے ان کے انٹرویوز دیکھے ہیں اور وہ مثبت بات کرتے دکھائی دیے، ویسے بھی وہ صاف گو آدمی ہیں۔

    خیال رہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ بننے کے لیے گمبھیر نے کولکاتہ نائٹ رائیڈرز سے علیحدگی اختیار کر لی ہے، وہ آئی پی ایل 2024 ایڈیشن میں کے کے آر کے مینٹور تھے۔

    بھارتی بورڈ نے حال ہی میں راہول ڈریوڈ کی جگہ گوتم گمبھیر کو باقاعدہ کوچ بنانے کا اعلان کیا ہے جبکہ ان کا پہلا اسائنمنٹ سری لنکا کے خلاف وائٹ بال سیریز ہوگی۔

  • امریکا سے پاکستان کو شکست، شاہد آفریدی نے بڑی غلطی کی نشاندہی کردی

    امریکا سے پاکستان کو شکست، شاہد آفریدی نے بڑی غلطی کی نشاندہی کردی

    قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 میں امریکا کے خلاف پاکستانی ٹیم کی حیران کن شکست کی بڑی غلطی کی نشاندہی کردی۔

    قومی کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان کی امریکا کے ہاتھوں شکست کے بعد اپنے یوٹیوب چینل پر بیان جاری کیا ہے۔

    شاہد آفریدی نے کہا کہ سپر اوور کی پہلی گیند کھیلنے کے لیے فخر زمان کے بجائے افتخار کا انتخاب کر کے بہت بڑی غلطی کی، لفٹ آرم فاسٹ بولر کو کھیلنے کے لیے فخر زمان کا انتخاب کرنا چاہیے تھا۔

    ٹی 20 ورلڈ کپ: امریکا نے سپر اوور میں‌ پاکستان کو ہرا دیا

    شاہد آفریدی نے اپنے یوٹیوب چینل پر کہا کہ مجھے نہیں معلوم کہ افتخار کو لفٹ آرم فاسٹ بولر کا سامنا کرنے کو کس نے کہا؟، سپر اوور میں محمد عامر کے بولنگ کے طریقے سے بھی شاہد آفریدی ناخوش نظر آئے۔

    انہوں نے کہا کہ محمد عامر نے میچ کے دوران واقعی اچھی باؤلنگ کی اور میں بھی یہ سوچ رہا تھا کہ سپر اوور عامر سے ہی کرایا جائے، لیکن عامر نے سپر اوور میں بہت زیادہ اضافی رنز دیے اس سے بھی پاکستانی بیٹر کو کوئی مدد نہیں ملی۔

    شاہد آفریدی نے کہا کہ  فاسٹ بولر محمد عامر تجربہ کار ہے اور یارکر کرانا جانتا ہے، گیند بھی سوئنگ ہو رہی تھی تو میرے خیال میں اسے اتنے رنز نہیں دینے چاہیے تھے۔

  • ویرات کوہلی کے دورہ پاکستان پر شاہد آفریدی کا ردعمل

    ویرات کوہلی کے دورہ پاکستان پر شاہد آفریدی کا ردعمل

    کراچی : قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ ویرات کوہلی نے پاکستان آنے کے حوالے سے اچھی بات کی ہے۔

     کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں سابق آل راؤنڈر نے کہا کہ ان سے مجھے ایسی ہی بات کی امید تھی۔ ویرات کو ویلکم کرتا ہوں چاہے وہ پی ایس ایل میں آئے یا بھارتی ٹیم کے ساتھ آئے۔

    انہوں نے کہا کہ صائم کافی ٹیلنڈ پلیئر ہے امید ہے وہ پرفارم کرے گا، پاکستان کو ایسے ہی پلیئر کی ضرورت ہے جو آغاز میں چھ اوور اچھا کھیلے۔

    Afridi

    ایک سوال کے جواب میں سابق کپتان نے کہا کہ امریکہ کی وکٹیں بلے بازوں کے لیے سازگار ہوں گی، پاکستان کو ورلڈ کپ فائنل لازمی کھیلنا چاہیے۔

    شاہد آفریدی نے کہا کہ شاہین سے کرکٹ پر کم بات کرتا ہوں، وہ کافی ذہین ہے اس کو کہا ہے کرکٹ پر فوکس رکھے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیپ بال کا اچھا ٹورنامنٹ ہورہا ہے، تیمور مرزا اچھا کھلاڑی ہے۔

  • پاک بھارت تعلقات کرکٹ کے ذریعے ہی ٹھیک ہوسکتے ہیں: شاہد آفریدی

    پاک بھارت تعلقات کرکٹ کے ذریعے ہی ٹھیک ہوسکتے ہیں: شاہد آفریدی

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ پاک بھارت تعلقات کرکٹ کے ذریعے ہی ٹھیک ہوسکتے ہیں۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق سابق کرکٹر شاہد آفریدی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے معاملات کرکٹ سے ہی ٹھیک ہوں گے ہمیں بھی دھمکیاں ملتی تھیں لیکن ہم بھارت جاتے تھے۔

    انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی سی بی کو چاہیے کہ تمام ممالک سے رابطے اچھے کرے، اگر سب سے رابطے اچھے ہوں گے تو ٹیمیں پاکستان آئیں گی۔

    سابق کرکٹر نے کہا کہ بی جے پی کی حکومت میں ہم پہلے بی بھارت گئے ہیں، اب صرف ایک بندے کا مسئلہ ہے جو سیاست کے لیے ایسا کرتا ہے، مودی کے مسلمانوں سے متعلق جو معاملات ہیں وہ سب کو معلوم ہے۔

    سابق کھلاڑی شاہین آفریدی نے کہا کہ بھارتی ٹیم کو چیمپئنز ٹرافی کھیلنے پاکستان آنا چاہیے، میری دعاہے بابر اعظم ورلڈ کلاس کپتان بنیں، اُن کے پاس پاکستان کو ٹرافی جتانے کا موقع ہے۔

  • شاہد آفریدی نے شاداب خان سے کیا کہا تھا؟

    شاہد آفریدی نے شاداب خان سے کیا کہا تھا؟

    قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے نائب کپتان شاداب خان کی کارکردگی پر ناراضی کا اظہار کیا ہے۔

    نجی ٹی وی کے شو میں میزبان نے سابق کرکٹرز شاہد آفریدی اور مشتاق احمد سے پاکستانی ٹیم کے ساتھ اسپن بولنگ کوچ نہ ہونے سے متعلق سوال کیا۔

    شاہد آفریدی نے کہا کہ بیرون ممالک میں ہمارے اسپنرز کو بطور کوچ بلایا جارہا ہے لیکن ہمارے یہاں صورتحال کچھ اور ہے۔

    شاداب خان کے ٹیم مینجمنٹ سے بطور نائب کپتان اپنے مطالبات رکھنے اور منوانے سے متعلق سوال پر شاہد آفریدی نے کہا کہ شاداب خان ٹیم سے کچھ مانگے یا نہ مانگے ہم نے شاداب سے کارکردگی مانگی تھی۔

    انہوں نے کہا کہ شاہین کے ولیمے پر میری شاداب خان سے بات ہوئی تھی، میں نے ان سے کہا تھا کہ اگر کسی مدد کی ضرورت ہو تو میں حاضر ہوں جس پر مشتاق احمد نے کہا کہ ورلڈکپ سے قبل شاداب نے مجھ سے اسپن کے حوالے سے بات کی تھی لیکن دوران ورلڈکپ شاداب کا مجھ سے کوئی رابطہ نہیں ہوا۔

    شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ اب اگر دیگر ٹیموں کو دیکھیں تو کوئی نہ کوئی کھلاڑی میچ میں سنچری بناجاتا ہے لیکن ہمارے کھلاڑیوں کی سنچری نظر ہی نہیں آرہی، یہ 100 والی وکٹیں ہیں، ان ٹیموں میں اوپر نیچے جسے کھلاؤ وہ پرفارم کرتا ہے لیکن ہمارے یہاں کوئی کھلاڑی اپنا نمبر چینج نہیں کرسکتا۔

    واضح رہے کہ ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کے اسپنرز خاطر خواہ کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے ہیں اور پاکستان کو ورلڈ کپ کے 6 میں سے چار میچز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا صرف دو میچز میں کامیابی حاصل ہوئی ہے۔

  • پاکستان کی ایک وکٹ سے ہار پر شاہد آفریدی کی دل شکستہ پوسٹ وائرل

    پاکستان کی ایک وکٹ سے ہار پر شاہد آفریدی کی دل شکستہ پوسٹ وائرل

    جنوبی افریقہ کے ہاتھوں پاکستان کرکٹ ٹیم کی شکست کے بعد سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے سوشل میڈیا پر اپنے جذبات کا اظہار کیا ہے۔

    شاہد آفریدی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک جذباتی نوٹ تحریر کرتے ہوئے آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2023 میں سنسنی خیز میچز کی ضرورت پر زور دیا اور پاکستان کی ہار پر دل شکستگی کا اظہار کیا ہے۔

    سابق پاکستانی کرکٹر نے کہا کہ ورلڈکپ 2023 میں ایسے ہی سنسنی خیز میچ کا شدت سے انتظار تھا! ساتھ ہی انھون نے ہیش ٹیگ CWC23# کا بھی استعمال کیا۔

    انھوں نے مزید لکھا کہ ’لڑکوں قسمت نے آپ کا ساتھ نہیں دیا، کسی اور دن، چیزیں آپ کے حق میں ہوں گی. ایک وکٹ سے ہارنا مایوس کن ہوتا ہے۔‘

    ‘تاہم آپ لوگوں کو اپنے حوصلے بلند رکھنے کی ضرورت ہے کیونکہ آپ نے اپنا بہترین کھیل پیش کیا اور آخر تک بہادری سے لڑے۔سات ہی انھوں نے جنوبی افریقہ کو فتح حاصل کرنے پر مبارکباد بھی دی۔‘

    واضح رہے کہ جنوبی افریقہ نے ورلڈکپ کے اہم میچ میں ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک وکٹ سے شکست دی تھی، جس کے بعد قومی ٹیم کے سیمی فائنل میں جانے کے امکانات انتہائی کم ہوچکے ہیں۔

    ایک مرحلے پر حارث رؤف کی گیند پر تبریز شمسی تقریباً ایل بھی ڈبیلو آؤٹ ہوچکے تھے مگر فیلڈ امپائر کے ناٹ آؤٹ دینے پر انھیں آؤٹ نہیں دیا گیا اور بالآخر فتح پروٹیز کے حصے میں آئی۔

  • بابر اعظم کی کپتانی پر شاہد آفریدی کا دبنگ موقف

    بابر اعظم کی کپتانی پر شاہد آفریدی کا دبنگ موقف

    قومی ٹیم کے سابق آل راؤنڈر و کپتان شاہد آفریدی نے کپتان بابر اعظم کی کپتانی پر تبصرہ کیا ہے۔

    نجی ٹی وی کے پروگرام میں سابق کپتان شاہد آفریدی نے افغانستان کے خلاف ٹیم کی ناقص کارکردگی پر کھل کر تنقید کی، انہوں نے کہا کہ جب کپتان میدان میں اپنا 100 فیصد دیتا ہے تو کھلاڑی 200 فیصد دیتے ہیں، اگر کپتان اپنا بہترین دینے کی کوشش کرتا ہے وہ میدان میں متحرک ہوتا ہے تو دیگر کھلاڑیوں کو بھی شرم آتی ہے جب کپتان کرسکتا ہے تو ہم کیوں نہیں۔

    شاہد آفریدی نے ماضی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ جب میں کپتان تھا تو کھلاڑی ہمیں فالو کرتے تھے، جب ہم میدان پر دوڑتے تھے اور کھلاڑیوں کو سپورٹ کرتے تھے تو پوری ٹیم چارج اپ ہو جاتی تھی۔

    ’لگتا ہے جنوبی افریقہ ہم پر رحم نہیں کرے گا‘

    شاہد آفریدی نے آسٹریلیا کی مثال پیش کرتے ہوئے بتایا کہ یک کے بعد دیگرے 2 وکٹیں گرنے کے بعد کینگروز مخالف دباؤ بڑھاتے ہیں لیکن جب 12 گیندوں پر 4 کی ضرورت ہے بابراعظم نے بیک ورڈ پوائنٹ لیا ہے؟، فاسٹ بولر گیندبازی کررہا ہے لیکن کوئی سلپ نہیں ہے؟ کیوں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی ٹیم کی کپتانی کرنا کوئی مذاق نہیں، یہ کوئی گلاب کا بستر نہیں ہوتا، جب آپ اچھا کرتے ہیں تو ہر کوئی آپ کی تعریف کرتا ہے اور جب آپ اچھا نہیں کرتے تو ہر کوئی آپ کے ساتھ ساتھ ہیڈ کوچ پر بھی الزام لگاتا ہے۔

    واضح رہے کہ ورلڈکپ میں مسلسل 3 شکستوں کے بعد قومی ٹیم 27 اکتوبر کو جنوبی افریقا کے مدمقابل آئے گی، ہار کی صورت میں قومی ٹیم کی سیمی فائنل میں رسائی تقریباً ختم ہوجائے گی جبکہ جیت امیدوں کو برقرار رکھے گی۔

  • میں نے اُسامہ کو کہا تھا۔۔۔۔کیچ  ڈراپ پر شاہد آفریدی کا ردعمل

    میں نے اُسامہ کو کہا تھا۔۔۔۔کیچ ڈراپ پر شاہد آفریدی کا ردعمل

     قومی کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے اُسامہ میر سے آسان کیچ ڈراپ ہونے پر اپنے ردوعمل کا اظہار کیا ہے۔

    نجی ٹی وی چینل پر گفتگو کرتے ہوئے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا کہ انٹرنیشل کرکٹ ایک پریشر کا کھیل ہے، اسامہ میر کرکٹ کھیلتے ہوئے آرہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کسی بھی کھلاڑی کا اگر موقع مل رہا ہے تو اسے پرفارم کرکے دکھانا چاہیے، نہ کہ اتنی بڑی غلطی کرنی چاہیے۔

    شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ جب میں چیف سلیکٹر تھا تو میں نے اسامہ میر کو ٹیم میں سلیکٹ کیا تھا، مجھے اسامہ میں صرف ایک مسئلہ نظر آیا، میں نے اسامہ کو کہا بھی تھا کہ آپ کی فیلڈنگ سے میں مطمئن نہیں ہوں۔

    سابق آل راؤنڈر نے کہا کہ ’’میں نے کہا تھا کہ میں آپ کو ایک بہتر بولر کے طور پر سلیکٹ کررہا ہوں، اسامہ سے کیچ ڈراپ ہونا میرے لیے حیران کن نہیں تھا، مجھے پتا تھا ایسا کچھ ہونے والا ہے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز شاہین آفرید کی گیند پر اسامہ میر نے آسٹریلوی اوپنر کا شاندار و آسان کیچ ڈراپ کیا تھا۔

  • پاکستانی ٹیم میں شاہین آفریدی کیوں ہیں؟ شاہد آفریدی کی کمسن بیٹی کا لالا سے سوال

    پاکستانی ٹیم میں شاہین آفریدی کیوں ہیں؟ شاہد آفریدی کی کمسن بیٹی کا لالا سے سوال

    قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان و آل راؤنڈر شاہد آفریدی کی کمسن بیٹی عروہ کی دل موہ لینے والی ویڈیو سامنے آئی ہے۔

    نجی ٹی وی شو میں قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان و آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے آئن لائن شرکت کی، اس دوران ان کی چھوٹی بیٹی عروہ نے بھی موجود تھی۔

    شو میں سابق آل راؤنڈر شاہد آفریدی سے پاکستان اور آسٹریلیا کی جیت سے متعلق سوال کیا گیا، جس میں شاہد آفریدی نے کہا کہ آج کا میچ پاکستان جیتے گا۔

    ساتھ ہی موجود ان کی بیٹی نے بھی شاہد آفریدی کی کمسن بیٹی عروہ بھی پاکستان کی جیت کی خواہشمند کا اظہار کیا۔

    تاہم معصوم عروہ نے اپنے والد شاہد آفریدی سے سوال پوچھ لیا کہ’ پاکستان ٹیم میں شاہین بھی ہے‘ جس پر لالا نے کہا کہ ہاں پاکستان کی ٹیم میں شاہین آفریدی بھی ہے‘۔

    عروہ نے اپنے والد سے پھر سے ایک معصومانہ سوال کیا کہ’ شاہین ٹیم میں کیوں ہیں‘ جس پر شاہد آفریدی نے مسکراتے ہوئے کہا کہ’ یہ سوال اس وقت پوچھیں گے جب  شاہین پرفارمنس نہیں دےگا‘۔