Tag: شاہد آفریدی

  • انڈین کرکٹ میں اتنی بڑی تبدیلی کیسے آئی؟ شاہد آفریدی کا اہم انکشاف

    انڈین کرکٹ میں اتنی بڑی تبدیلی کیسے آئی؟ شاہد آفریدی کا اہم انکشاف

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان نے انکشاف کیا کہ انڈین بولرز اب گوشت بھی کھارہے ہیں اس لیے وہ تگڑے ہوگئے ہیں۔ بھارت کی کرکٹ کو تبدیل کرنے میں انڈین پریمیئر لیگ کا بڑا ہاتھ ہے۔

    بوم بوم آفریدی نے کہا کہ آج کے دور میں کرکٹ کا معیاریکسر بدل گیا ہے، پہلے کہا جاتا تھا کہ بیٹسمین بھارت اور بولر پاکستان سے آتے ہیں لیکن پاکستان سے بولرز اور بیٹسمین دونوں آتے رہے ہیں۔

    اسپورٹس شو میں شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ انڈین پریمیئر لیگ ( آئی پی ایل ) نے بھارتی کرکٹ کو تبدیل کرکے رکھ دیا ہے۔ بھارت نے کام کیا، انویسٹ کیا اور ٹیلنٹ ابھر کر سامنے آیا۔

    سابق اسٹار آل راؤنڈر شاہد آفریدی کے مطابق ساروو گنگولی کے بعد وہ دھونی تھے جنھوں نے سینئر کھلاڑیوں کو اچھے طریقے سے ہینڈل کیا، وکٹ کیپر بیٹر کی کپتانی میں بھارتی کرکٹ کا انداز بدلا،اس کے بعد آئی پی ایل یعنی بھارت کو ڈومیسٹک کرکٹ کے ذریعے کافی ٹیلنٹ ملا

    انھوں نے کہا کہ بھارت نے صحیح جگہ انویسٹمنٹ کی، راہول ڈریوڈ جیسے بڑے کھلاڑی کو نیچے لاکر پوری ڈومیسٹک کرکٹ ان کو سونپ دی کیوں کہ راہول ڈریوڈ کو پتا ہے کہ ایک بڑے کھلاڑی کو شروعات سے کن چیزوں کی ضرورت ہوتی ہے۔

    شاہد آفریدی نے پی سی بھی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ذکا اشرف سے درخواست کی کہ آپ اپنے دور میں ایسے کام کریں کہ بعد میں آپ کو یاد کیا جائے کہ چیئرمین وہ آیا تھا، اوپر کے معیار کو چھوڑ دیں، گراس روٹ لیول پر کام کریں اور نئے ٹیلنٹ کو سامنے لائیں۔

  • محمد یوسف کو 2011 ورلڈ کپ کس کے کہنے پر نہیں کھلایا گیا؟

    محمد یوسف کو 2011 ورلڈ کپ کس کے کہنے پر نہیں کھلایا گیا؟

    کراچی: سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد یوسف نے 2011 ورلڈ کپ نہ کھلائے جانے کی وجہ بیان کردی۔

    ورلڈ کپ 2011 کا ٹائٹل بھارت نے اپنے نام کیا تھا تاہم پاکستانی ٹیم سیمی فائنل میں پہنچی تھی اور ٹیم کی قیادت شاہد آفریدی نے کی تھی۔

    تاہم ورلڈ کپ 2011 کی ٹیم میں محمد یوسف شامل نہیں تھے اور ان کی جگہ مصباح الحق کو ٹیم میں شامل کیا گیا تھا۔

    نجی ٹی وی کے شو میں جب محمد یوسف سے اس بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ ’2011 کا ورلڈ کپ میں کھیل سکتا تھا نہیں کھیلا جس کا افسوس ہے۔

    پروگرام میں شریک شاہد آفریدی نے کہا کہ میں نے آپ سے کتنی مرتبہ کہا اور آپ کو منانے کی کوشش بھی کی۔

    محمد یوسف نے شاہد آفریدی سے کہا کہ ’میں تو کھیلنے پر رضامند تھا لیکن آپ نے کہا کہ وقار یونس نہیں کھلا رہے۔‘

    یہ سن کر شاہد آفریدی بولے میں نے کہا تھا مجھے یاد نہیں آرہا لیکن میں نے یہ ضرور کہا تھا کہ کوئی مسئلہ ہے تو بورڈ کے ساتھ بیٹھ کر بات کرلیتے ہیں۔

    محمد یوسف نے کہا کہ ’آپ نے کہا تھا کہ آپ مجھے کھلانا چاہ رہے ہو لیکن وقار یونس نہیں مان رہے۔‘

  • شاہد آفریدی کا جے شاہ کے بیان پر ردعمل،  یاداشت ’ری فریش‘ کرادی

    شاہد آفریدی کا جے شاہ کے بیان پر ردعمل، یاداشت ’ری فریش‘ کرادی

    قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے صدر جے شاہ کے پاکستان کی سکیورٹی سے متعلق بیان پر انہیں آئینہ دیکھا دیا۔

    ایشیا کپ 2023 دبئی کے بجائے سری لنکا میں کرانے کے معاملے پر اے سی سی کے صدر جے شاہ نے گزشتہ روز بیان دیا تھا کہ سکیورٹی اور معاشی صورتحال کے سبب تمام فل ممبرز، میڈیا رائٹس ہولڈرز اور اسٹیڈیم رائٹس ہولڈرز پورا ٹورنامنٹ پاکستان میں کھیلنے پر ہچکچاہٹ کا مظاہرہ کررہے تھے۔

    جے شاہ کا کہنا تھا کہ اے سی سی کے صدر کی حیثیت سے مجھے اس کا مناسب حل نکالنا تھا، پی سی بی کے اے سی سی سے مل کر بنائے جانے والے ہائبرڈ ماڈل کو تسلیم کیا۔

    اے سی سی کے صدر کے اس بیان پر شاہد آفریدی نے ایکس پر بیان جاری کیا اور اس میں جے شاہ کو مینشن کیا۔

    سابق کپتان نے لکھا جے شاہ کا پاکستان میں سیکیورٹی کی صورتحال سے متعلق بیان دیکھا تو ان کی یادداشت ری فریش کرنے کے لیے بتا دوں کہ پاکستان نے گزشتہ 6 سال میں کئی غیر ملکی ٹیموں اور کھلاڑیوں کی میزبانی کی ہے۔

    شاہد آفریدی نے اپنی پوسٹ میں بتایا ہے کہ ان برسوں میں کون کون سی غیر ملکی ٹیمیں پاکستان آ چکی ہیں۔

    اختتام پر شاہد آفریدی نے مزید لکھا کہ مسٹر شاہ کوئی شک نہیں کہ پاکستان 2025 کی چیمپئنز ٹرافی میں بھارت کی میزبانی کے لیے بھی تیار ہے۔

  • شاہد آفریدی کا چیئرمین پی ٹی آئی کو مشورہ

    شاہد آفریدی کا چیئرمین پی ٹی آئی کو مشورہ

    واشنگٹن : سابق آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے چیئرمین پی ٹی آئی کو مشورہ دیا ہے کہ اب اپنی ٹیم اچھی بنائیے گا تاکہ وہ کام کرسکے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے امریکا میں پاکستان کے سفیر مسعود خان سے ملاقات کی۔

    اس موقع پر سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم شاہد آفریدی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ملک میں انصاف کا بول بالا ضروری ہے، جہاں انصاف نہیں ہوگا وہاں اسی طرح کے حالات ہوں گے۔

    شاہد آفریدی نے چیئرمین پی ٹی آئی کو مشورہ دیا کہ اب ٹیم کا انتخاب سمجھداری سے کرنا ہوگا، ٹیم اچھی بنائیے گا تاکہ وہ کام کر سکے۔

    سابق آل راؤنڈر کا کہنا تھا کہ پی سی بی کے آٹھ ماہ میں تین چیئرمین تبدیل ہوئے ہیں، وہ چاہتے ہیں کہ کوئی بھی آئے وہ سسٹم کو فالو کرے۔

    انھوں نے مزید کہا کہ کوئی یہ نہ سمجھے کہ وہ سب کچھ ٹھیک کردے گا، ہر نئے آنے والے کو پہلے سے موجود سسٹم کو فالو کرنا چاہیے، خواہش ہے کوئی بھی آئے وہ سسٹم کو فالو کرے۔

  • شاہد آفریدی مجمع کو چیرتے ہوئے بھارتی مداحوں سے ملنے پہنچ گئے

    شاہد آفریدی مجمع کو چیرتے ہوئے بھارتی مداحوں سے ملنے پہنچ گئے

    پاکستان کے سابق کپتان شاہد آفریدی ان دنوں جی 20 کینیڈا 2023 کھیلنے میں مصروف ہیں، وہ بھارتی مداحوں کی خواہش پر مجمعے کو چیرتے ہوئے ان سے ملنے پہنچ گئے۔

    غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بڑھتی عمر میں بھی شاہد آفرید کی پرفارمنس جوان ہے اور مداح انھیں اب بھی پسند کرتے اور ان کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے بے تاب رہتے ہیں، کینیڈا میں آباد تارکین وطن مداح انھیں دیکھنے کے لیے بڑی تعداد میں اسٹڈیم کے باہر موجود تھے۔

    بوم بوم آفریدی جب میچ کے بعد اسٹڈیم سے باہر نکلے تو سیلفیز اور آٹو گراف لینے کے لیے ایک بہت بڑا ہجوم ان کا انتظار کر رہا تھا۔

    اپنے مداحوں کے لیے دنیا بھر میں ‘لالہ’ کے نام سے مشہور آفریدی نے کچھ مداحوں سے ملنے کے لیے وقت نکالا اور وہ مجمع کو چیرتے ہوئے اپنے بھارتی مداحوں سے ملنے پہنچ گئے، جس کی ویڈیو سوشل مڈیا پر وائرل ہررہی ہے۔

    آفریدی نے اپنے انسٹاگرام پر مداحوں کے ساتھ اپنی چھوٹی سی ملاقات کی ویڈیو بھی شیئر کی ہے، انھوں نے لکھا کہ ’’شائقین کرکٹ کے خوبصورت کھیل کی پہچان ہیں، شائقین کے بغیر ہم اس محبت سے محروم رہ جائیں گے، آپ سب کے لیے پیار۔‘‘

    واضح رہے کہ اونٹاریو میں کھیلے جانے والے سیزن کے اپنے پہلے میچ میں ٹورنٹو نیشنلز کے لیے انھوں نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا، بوم بوم آفریدی نے جی 20 کینیڈا 2023 کے پہلے میچ میں صرف 12 گیندوں پر 23 رنز بنائے تھے۔

  • شاہد آفریدی کی بیٹی کی شادی، بابر سمیت دیگر کھلاڑیوں کی شرکت

    شاہد آفریدی کی بیٹی کی شادی، بابر سمیت دیگر کھلاڑیوں کی شرکت

    کراچی میں سابق کپتان اور لیجنڈ آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی کی بیٹی کی شادی تقریب میں کپتان بابر اعظم سمیت دیگر کھلاڑیوں نے شرکت کی۔

    شاہد آفریدی کی بڑی بیٹی اقصیٰ آفریدی کی شادی نصیر سے کراچی کے مقامی ہال میں ہونے والی پروقار تقریب میں ہوئی۔

    اس تقریب میں مہندی بھی ہوئی جس کے بعد اقصیٰ کی رخصتی ہوگئی،  اقصیٰ اور نصیر کا نکاح گزشتہ برس دسمبر میں ہوا تھا۔

    شادی کی تقریب میں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم، محمد رضوان، امام الحق، شان مسعود، سرفراز احمد، حسن علی، عامر جمال اور اعظم خان نے شرکت کی۔

    https://twitter.com/SharyOfficial/status/1677434618004271106?s=20

    تقریب میں سابق کپتان معین خان اور وقار یونس جبکہ سابق کرکٹر ارشد خان اور محمد اکرم بھی موجود تھے۔

  • عمران خان کی گرفتاری اور سیاسی صورتحال پر شاہد آفریدی نے بالآخر لب کشائی کردی

    عمران خان کی گرفتاری اور سیاسی صورتحال پر شاہد آفریدی نے بالآخر لب کشائی کردی

    قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی گرفتاری اور ملک کی سیاسی صورتحال پر شاہد آفریدی نے بالآخر لب کشائی کر دی۔

    سابق کپتان شاہد آفریدی نے ایک نجی چینل سے مختصر گفتگو کے دوران کہا کہ ’ ہمارے یہاں مثبت چیز پر بھی کافی تنقید کی جاتی ہے، اختلاف رائے اچھی چیز ہے لیکن لوگ گالم گلوچ پر اتر آتے ہیں‘۔

    آل راؤنڈر کا کہنا تھا کہ پھر جب اس طرح کی صورتحال میں انسان کہتا ہے کہ میں ان سب چیزوں سے سائیڈ میں ہی ہوجاؤں اور یہی وجہ ہے کہ میں نے اس حوالے سے کوئی بات نہیں کی۔

    شاہد آفریدی نے کہا کہ میری سب سے درخواست یہ ہے کہ ہر ادارہ اپنے دائرے میں رہ کر کام کرے تو اس سے کافی چیزیں آسان ہوجائیں گی۔

    9 مئی کو جناح ہاؤس پر شرپسندوں کے حملے کی ہوش رُبا اہم تفصیلات سامنے آ گئیں

    واضح رہے کہ 9 مئی کو سابق وزیر اعظم عمران خان کی گرفتاری کے بعد ملک بھر میں پرتشدد مظاہرے شروع ہوگئے تھے، پی ٹی آئی کے تقریباً تمام لیڈرز کو ایم پی او کے تحت گرفتار کرلیا گیا تھا۔

  • ٹیم تیار ہے، پاکستان کو ورلڈ کپ کھیلنے بھارت جانا چاہیے: شاہد آفریدی

    ٹیم تیار ہے، پاکستان کو ورلڈ کپ کھیلنے بھارت جانا چاہیے: شاہد آفریدی

    قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤندر  شاہد آفریدی نے کہا کہ پاکستان کی ٹیم بلکل تیار ہے پاکستان کو ورلڈ کپ کھیلنے بھارت جانا چاہیے۔

    قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر اور سابق کپتان شاہد آفریدی نے ایک تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نمبر ون ٹیم بن گئی، سب کوبہت بہت مبارک ہو، بابر اعظم اور اس کی ٹیم نے بہت بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔

    شاہدآفریدی نے کہا کہ پاکستان ٹیم ورلڈ کپ کے لئے بلکل تیار ہے، مجھے لگتا ہے کہ پاکستانی ٹیم بھارت کی سرزمین میں کچھ کرسکتی ہیں مجھے ان پر پورا یقین ہے۔

    سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا کہ بابرکو ورلڈ کپ تک کپتان بنانے کا فیصلہ بہترین ہے، ورلڈ کپ تک کپتان بنانےکا اعلان پہلے ہی کر دینا چاہیے تھا، نائب کپتان کا اعلان کرنےکی ضرورت ہی نہیں ایک کپتان کا مائنڈ بنائیں اور اس کے نیچے سب کھیلیں۔

    انہوں نے کہا کہ ‘میرے خیال میں بابر کو ابھی ایک دو چیزوں پر کام کرنے کی ضرورت ہے’ اس کے بعد ہماری پوری ٹیم تیار ہے، ٹیم بھارت جائے اپنے آپ کو اتنا مضبوط کریں کہ کسی کو آنکھیں دکھا سکیں۔

  • شاہد آفریدی نے لیجنڈ لیگ کی ٹرافی کس کے نام کی؟

    شاہد آفریدی نے لیجنڈ لیگ کی ٹرافی کس کے نام کی؟

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی قیادت میں ایشیا لائنز نے لیجنڈز لیگ کرکٹ 2023 کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔

    ایشیا لائنز کی جانب سے سابق سریلنکن بیٹر اپل تھرنگا اور تلکارتنے دلشان کی نصف سنچریوں کی بدولت ٹیم جائنٹس کو 7 وکٹ اور 23 گیندوں سے شکست دی۔

    دوسری بار لیجنڈر لیگ کی ٹرافی اٹھانے کے بعد شاہد آفریدی نے افغانستان کے سابق کپتان اصغر افغان کو ٹرافی پکڑائی اور کہا کہ یہ ٹرافی میں اصغر کو دیتا ہوں۔

    ایشیا لائنز کے کپتان شاہد آفریدی نے کہا کہ الحمد اللہ ہم نے یہ ٹرافی تمام کھلاڑیوں کی کوشش کی وجہ سے جیت لیا ہے، یہ ٹرافی خاص طور پر اصغر کو دے رہا ہوں۔

    انہوں نے کہا کہ اصغر کو ٹرافی دینے کا مقصد یہ ٹرافی ہم سب کی طرف سے افغانستان کے لوگوں کے لیے ہے، جس کے بعد سابق کپتان اصغر افغان نے تحفہ قبول کیا۔

  • شاہد آفریدی نے عمران خان سے متعلق وائرل بیان کی تردید کردی

    شاہد آفریدی نے عمران خان سے متعلق وائرل بیان کی تردید کردی

    پاکستان کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے متعلق اپنے نام سے منسوب سوشل میڈیا پر وائرل بیان کی تردید کردی۔

    گزشتہ روز سے شاہد آفریدی کے نام سے منسوب ایک بیان وائرل ہے جس کے مطابق انہوں نے کہا کہ عمران خان کو گرفتاری دے دینی چاہیے تاکہ ملک سے مسائل میں کمی آسکے۔

    سابق کپتان شاہد آفریدی نے ٹوئٹر پر اس حوالے سے ویڈیو پیغام جاری کیا اور  کہا کہ ‘میں کل سے دیکھ رہا ہوں کہ میرے نام سے عمران خان کے حوالے سے ایک بیان چل رہی ہے، یہ بہت افسوس کی خبر ہے، جو بھی یہ کررہا ہے وہ بہت گندی سیاست کرنے کی کوشش کررہا ہے۔

    https://twitter.com/SAfridiOfficial/status/1637378958684553216?s=20

    سابق کپتان نے کہا میں ان کی سیاست میں نہ پڑنا چاہتا ہوں، نہ اس کا حصہ ہوں، اور الحمداللہ میری اتنی ہمت ہے کہ کچھ کہنا ہوگا تو خود سے کہہ سکتا ہوں، مجھے کہیں بھی دکھا دیں کہ میں نے عمران بھائی کےحوالے سے کوئی ایسی بات کی ہو۔

    شاہد آفریدی نے کہا کہ برائے مہربانی مجھے اس گندی سیاست کا حصہ نہ بنائیں، آپ لوگوں کو آپ کی سیاست مبارک ہو، میرا یقین صرف ایک قسم کی سیاست پر ہے اور وہ عوام اور ملک کی خدمت کرنا ہے ۔