Tag: شاہد آفریدی

  • شاہد آفریدی پی ایس ایل سیزن فور کے لیے پرجوش

    شاہد آفریدی پی ایس ایل سیزن فور کے لیے پرجوش

    شارجہ: کراچی کنگز کے صدر شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ پی ایس ایل کے سیزن فور کے لیے پرجوش ہیں، فٹنس بحال کرنا چیلنج تھا مگر ہمت نہیں ہاری۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا، شاہد خان آفریدی نے کہا کہ مکمل فٹ ہوں اور بھرپور ٹریننگ کررہا ہوں، اس بار کراچی سمیت پاکستان میں آٹھ میچز شیڈول ہیں پاکستان میں ہونے والے میچز کے لیے فٹ رہنا ہوگا۔

    بوم بوم نے کہا ہے انجری کے دن بہت تکلیف دہ تھے، سوتے اور نماز پڑھتے ہوئے درد ہوتا تھا ایک ٹائم پر لگا بس اب کیریئر ختم ہوگیا لیکن پھر میں اپنے آپ سے بات کی کہ آخری چیلنج کو لے کر اپنے ساتھ چلوں اور پھر ساڑھے تین چار مہینے سے کافی فٹ ہوں اور فٹنس پر بھرپور توجہ دے رہا ہوں۔

    افغانستان پریمیئر لیگ پر گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ کہیں پر بھی کرکٹ ہورہی ہو ہمیں سپورٹ کرنا چاہئے، مداح آپ کو کھیلتے ہوئے دیکھنا چاہتے ہیں، لیگ کرکٹ سے نوجوان کرکٹرز کو آگے آنے کا موقع ملتا ہے۔

    شاہد آفریدی نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ ہمارا بڑا برینڈ ہے، پی ایس ایل ہم سب کی عزت ہے، آنے والے دنوں میں پاکستان سپر لیگ ٹاپ پر ہوگی۔

    سرفراز احمد کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے آفریدی نے کہا کہ مستقل ٹیم میں تبدیلیاں نہیں کرنا چاہئے، سرفراز احمد کو اعتماد کی ضرورت ہے، ورلڈ کپ تک ٹیم کا کپتان سرفراز احمد کو ہی ہونا چاہئے۔

    واضح رہے کہ شاہد آفریدی پی ایس ایل تھری کے میچ کے دوران انجری کا شکار ہوگئے تھے جس کے سبب وہ ایونٹ کے بقیہ میچز میں شرکت نہیں کرسکے تھے۔

  • نیروبی میں تاریخی اننگز نے میری زندگی بدل دی تھی ، شاہدآفریدی کا ٹوئٹ

    نیروبی میں تاریخی اننگز نے میری زندگی بدل دی تھی ، شاہدآفریدی کا ٹوئٹ

    لاہور : پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی نیروبی میں تاریخی اننگزکوبائیس سال مکمل ہوگئے، آفریدی کا کہنا ہے کہ ایک اننگز نے ان کی زندگی بدل دی تھی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا نیروبی میں تاریخی اننگز کو بائیس سال مکمل ہوگئے، جس کی یادیں آج بھی تازہ ہیں، اس لمحے نے میری زندگی بدل دی تھی، آپ سب کی سپورٹ اورمحبت کا شکریہ۔

    شاہدآفریدی نے کہا کہ بھروسہ کرنے پر ساتھیوں کا شکرگزار ہوں۔

    یاد رہے کہ نیروبی کے میدان میں بائیس سال پہلے چار اکتوبر انیس سو چھیانوے کو شاہد خان آفریدی پاکستان کرکٹ کی پہنچان بنے تھے۔

    شاہد آفریدی نے بائیس سال پہلے نیروبی میں سری لنکا کے خلاف صرف سنتیس گیندوں پراس وقت دنیا کی تیزترین سنچری اسکور کرکے ون ڈے کھیل کو نئی جدت دی۔

    آفریدی نے گیارہ چھکوں اور چھ چوکوں کی مدد سے ایک سو دو رنز کی ناقابل فراموش اننگز کھیلی تھی۔

  • پاک بھارت ٹاکرا، بھارت پر دباؤ ہے، اچھا میچ دیکھنا چاہتے ہیں، سابق کرکٹرز

    پاک بھارت ٹاکرا، بھارت پر دباؤ ہے، اچھا میچ دیکھنا چاہتے ہیں، سابق کرکٹرز

    کراچی: ایشیا کپ میں پاک بھارت میچ سے قبل سابق پاکستانی کھلاڑیوں نے قومی ٹیم کو فیورٹ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ میچ میں بھارت پر دباؤ ہوگا، بھارت کو کوہلی کی کمی محسوس ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق پاک بھارت میچ سے قبل اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں دونوں ملکوں کے سابق کرکٹرز کے ساتھ تبصرے کیے گئے جس میں پاکستان کی طرف سے شاہد آفریدی، تنویر احمد، شعیب اختر اور یونس خان شامل تھے جبکہ بھارت کی طرف سے کپل دیو، گوتم گھمبیر اور سندیپ پاٹل موجود تھے۔

    ویرات کوہلی کے بغیر بھارت کی ٹیم متوازن نہیں، یونس خان

    سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم یونس خان نے کہا ہے کہ ٹیم کی موجودہ پرفارمنس اہمیت رکھتی ہے، ٹیسٹ کے ساتھ بھارتی ٹیم ون ڈے میں بھی ٹھیک نہیں کھیلی، ویرات کوہلی کے بغیر بھارت کی ٹیم متوازن نہیں ہے۔

    یونس خان نے کہا کہ ماضی کے ریکارڈ سے زیادہ ٹیم کی موجودہ پرفارمنس اہمیت رکھتی ہے، ہمارے پاس بابر اعظم موجود ہے جو ویرات کوہلی سے کم نہیں، بھارت ویرات کوہلی کو کیوں نہیں کھلا رہا اس پر بات ہونی چاہئے۔

    پاکستان کو بیٹنگ کرکے 300 سے زائد اسکور کرنا چاہئے، شاہد آفریدی

    قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ میچ میں ریورس سوئنگ بہت اہمیت رکھتی ہے، ڈیو فیکٹر ایک بہت بڑا مسئلہ ہے، پاکستان کو بیٹنگ کرکے 300 سے زائد اسکور کرنا چاہئے۔

    آفریدی نے کہا کہ ویرات کوہلی بھارتی ٹیم کے لیے ریڑھ کی ہڈی ہے، بھارتی ٹیم کو ویرات کوہلی کی کمی محسوس ہوگی جبکہ مشکل صورتحال میں جو ٹیم بوکھلاہٹ کا شکار نہ ہو میدان مار جاتی ہے۔

    کشمیر کے حوالے سے آفریدی نے کہا کہ مسئلہ ختم ہوسکتا ہے کشمیر والوں سے پوچھنا چاہئے، کشمیر والے جو کہیں وہ کرلیں مسئلہ ختم ہوجائے گا۔

    کشمیر پر گفتگو کرتے ہوئے بھارتی سابق کھلاڑی سندیپ پاٹل نے کہا کہ کشمیر کے مسئلے کو بیچ میں نہ لائیں، کرکٹ پر بات کریں۔

    پاکستان کو یو اے ای میں کھیلنے کا زیادہ فائدہ ہے، شعیب اختر

    سابق فاسٹ بولر شعیب اختر کے مطابق پاکستان وکٹ کنڈیشنز سے واقف ہے، پاکستان 9 سال سے یو اے ای میں کھیل رہا ہے، قومی ٹیم کو یو اے ای میں کھیلنے کا زیادہ فائدہ ہے، بھارت نے دبئی کی 45 ڈگری میں لینڈ کیا ہے، پاکستان کو پہلی بیٹںگ کرکے بڑا اسکور کرنا چاہئے۔

  • سابق آسٹریلوی کپتان اسٹیو اسمتھ نے بوم بوم کا ایکشن کاپی کر لیا

    سابق آسٹریلوی کپتان اسٹیو اسمتھ نے بوم بوم کا ایکشن کاپی کر لیا

    آسٹریلیا کے سابق کپتان اسٹیو اسمتھ نے بوم بوم شاید آفریدی کا بولنگ ایکشن کاپی کرلیا اور دو وکٹیں لے اڑے.

    تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کی تاریخ کے کامیاب ترین بلے بازوں میں شمار ہونے والے اسمتھ بولنگ کے میدان میں‌ پاکستانی اسٹار کے انداز کی تقلید کرنے لگے.

    اسٹیون اسمتھ نے بولنگ ایکشن میں تبدیلی کے بعد ایک بار پھر بولنگ شروع کردی، بارباڈوس کی جانب سے کھیلتے ہوئے جہاں انھوں نے 63 رنز بنائے، وہیں 19 رنز کے عوض دو وکٹیں بھی حاصل کی.

    واضح رہے کہ ایک کامیاب بلے باز بننے سے قبل اسمتھ نے ایک لیگ اسپنر کے طور پر اپنا کیریر شروع کیا تھا.

    نئے ایکشن سے بولنگ کراکے اسٹیو اسمتھ کو دو وکٹیں ملی۔

    اسمتھ کو اس کارکردگی پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا. اپنے ایک بیان میں سابق آسٹریلیوی کپتان نے کہا کہ آفریدی بہترین بولر ہیں ان بولنگ ایکشن کاپی کرنے کی کوشش کررہا ہوں۔

    واضح رہے کہ بوم بوم کا شمار دنیا کے مقبول ترین کرکٹرز میں ہوتا ہے، جو اپنی تیز رفتار بلے بازی کے لیے مقبول تھے. انھوں نے اپنے ون ڈے کیریر میں 395 وکٹیں‌حاصل کیں.

  • شاہد آفریدی کا کرس گیل کو سنگل وکٹ کا چلینج

    شاہد آفریدی کا کرس گیل کو سنگل وکٹ کا چلینج

    کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی نے ویسٹ انڈیز کے بلے باز کرس گیل کو سنگل وکٹ کھیلنے کا چیلنج دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈیز (ون ڈیز) کی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بلے باز کرس گیل نے پانچ روز قبل بنگلا دیش کے خلاف تیسرے اور آخری ون ڈے میچ میں 66 گیندوں پر 5 چھکوں کی مدد سے 73 رنز اسکور کیے اور انہوں نے اب سب سے زیادہ چھکے مار کر شاہد آفریدی کا ریکارڈ برابر کردیا۔

    جارحانہ اننگز کے بعد کرس گیل انٹرنیشنل کرکٹ میں سب سے زیادہ 476 چھکے مارنے والے کھلاڑی بن گئے جبکہ اس سے پہلے یہ اعزاز شاہد خان آفریدی کے پاس تھا جو اب برابر ہوگیا۔

    مزید پڑھیں: کرس گیل نے شاہد آفریدی کا چھکوں کا ریکارڈ برابر کردیا

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر گیل نے لکھا کہ ’شاہد آفریدی کا 476 چھکوں کا ریکارڈ برابر کرنا آسان نہیں تھا تاہم اب یہ برابر ہوگیا تو میرے لیے خوشی کی بات ہے کہ میں پہلا ریکارڈ بنانے والے کو جوائن کرسکا۔

    ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی نے مزید کہا کہ ’اب میں مزید چھکے نہیں ماروں گا لہذا بوم بوم کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں کیونکہ اُن کا ریکارڈ قائم رہے گا‘۔

    قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان نے سوشل میڈیا پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’ریکارڈ برابر ہونا میرے لیے کوئی پریشانی کی بات نہیں بلکہ میں آپ کو سراہتا ہوں‘۔

    آفریدی نے چلینج دیا کہ ’آئیے ایسا سنگل وکٹ میچ کھیلتے ہیں کہ جس میں آؤٹ ہونے کا کوئی قانون نہیں ہو، پھر دیکھتے ہیں کہ کون زیادہ چھکے مار سکتا ہے‘۔

    واضح رہے کہ کرس گیل نے 476 چھکے مارنے کا ریکارڈ 443 میچز کھیل کر پورا کیا اور اُن کی ریٹائرمنٹ میں ابھی دو سال سے زائد کا عرصہ باقی ہے اس لیے یہ کہا جاسکتا ہے کہ وہ یہ اعزاز اپنے نام کرلیں گے۔

    یہ بھی پڑھیں:شاہد آفریدی اور کرس گیل کی جارحانہ اننگز

    شاہد خان آفریدی نے 476 بار گیند کو سیدھا باؤنڈری لائن کے باہر پھینکنے کا اعزاز 524 میچز میں حاصل کیا تھا اور اب چونکہ وہ ریٹائرمنٹ لے چکے لہذا یہ چھن جانے کا بہت زیادہ خطرہ ہے۔

    قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان  نے اپنے کیریئر میں ون ڈے انٹرنیشنل میں 351 ، ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میں 73 اور ٹیسٹ میچز میں 52 چھکوں کا ریکارڈ بنایا تھا۔علاوہ ازیں کرس گیل نے اب تک ون ڈے انٹرنیشنل میں 275، ٹی ٹوئنٹی میں 103 اور ٹیسٹ میچز میں 98 چھکے لگانے کا ریکارڈ اپنے نام کیا۔

  • ملک میں ترقی کے لیے سب کوعمران خان کو سپورٹ کرنا چاہیے، شاہد آفریدی

    ملک میں ترقی کے لیے سب کوعمران خان کو سپورٹ کرنا چاہیے، شاہد آفریدی

    ٹورنٹو : قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ ملک میں ترقی کے لیے سب لوگوں کوعمران خان کو سپورٹ کرنا چاہیے۔

    تفصیلات کے مطابق کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں شاہد آفریدی فاونڈیشن کی فنڈ ریزنگ تقریب کے دوران اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو میں مایہ ناز آل راؤنڈر کا کہنا تھا کہ پسماندہ علاقوں کے لوگ بھی پاکستانی ہیں، پسماندہ علاقوں کی عوام کی ترقی بہت ضروری ہے، ہمیں ان کی ترقی کیلئے کام کرنا چاہیے۔

    شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ عمران خان نے 22سال کی جدوجہد میں کامیابی حاصل کی، وہ پاکستان کے لیے کچھ کرنا چاہتے ہیں اس لیے تمام لوگوں کو چاہیے کہ وہ انھیں سپورٹ کریں۔


    مزید پڑھیں :عمران خان کی  22سال کی جدوجہد بالآخر رنگ لے آئی، شاہد آفریدی


    یاد رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر تاریخی کامیابی پر عمران خان اور پی ٹی آئی کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ 22سال کی جدوجہد بالآخر رنگ لے آئی۔

    شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ عمران خان سے عوام کوبہت توقعات ہیں، توقع ہے کہ عمران خان فرنٹ سے لیڈ کریں گے، تمام مخالف پارٹیوں اور میڈیا سے درخواست کرتا ہوں کہ نتائج تسلیم کریں اور پاکستان کی تعمیر نو میں مدد کریں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • ڈیموں کی تعمیر، شاہد آفریدی کا 15 اور حمزہ عباسی کا 3 لاکھ عطیہ دینے کا اعلان

    ڈیموں کی تعمیر، شاہد آفریدی کا 15 اور حمزہ عباسی کا 3 لاکھ عطیہ دینے کا اعلان

    کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی کا کہنا ہے کہ پانی کا مسئلہ حل کرنے کے لیے چیف جسٹس اور پاک فوج کے اقدامات قابل تحسین ہیں، ملک میں ڈیمرز  وقت کی عین ضرورت ہے۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر شاہد آفریدی نے دیامر بھاشا اور مہمند ڈیموں کی تعمیر کے لیے اپنی جیب سے 5 لاکھ روپے عطیہ کرنے کا اعلان کیا جبکہ شاہد آفریدی فاؤنڈیشن کی طرف سے انہوں نے 10 لاکھ روپے عطیہ دینے کا اعلان کیا۔

    سابق کپتان کا کہنا تھا کہ ’سب مل کر آنے والی نسلوں کے لیے اپنا حصہ ڈالیں، عطیے کی رقم وطن واپسی پر جمع کرادوں گا‘۔

    دوسری جانب معروف اداکار حمزہ علی عباسی نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر بینک میں جمع کرائے گئے عطیے کی رسید شیئر کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ انہوں نے 3 لاکھ روپے جمع کرائے۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر انہوں نے لکھا کہ ’میں نے اس مہم میں اپنا حصہ ڈال دیا اب باقی لوگ بھی کردار ادا کریں، ڈیموں کی تعمیر کے مسئلے پر چیف جسٹس پر میں مکمل اعتماد کا اظہار کرتا ہوں‘۔

    اداکار  نے اپنے مداحوں اور دیگر پاکستانیوں سے بھی اپیل کی کہ وہ دیامر بھاشا اور مہمند ڈیم کی تعمیر میں بڑھ چڑ کر حصہ لیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • امید ہے سنسنی خیز میچ ہواور کراچی کنگز جیتے، شاہد آفریدی

    امید ہے سنسنی خیز میچ ہواور کراچی کنگز جیتے، شاہد آفریدی

    لاہور: کراچی کنگز کے صدر اور قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ آج کامیچ نہ کھیلنے کی مایوسی ہے، امیدہے سنسنی خیز میچ ہو اور کراچی کنگز جیتے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کنگز کے صدر اور قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اہنے پیغام میں کہا کہ آج کا میچ نہ کھیلنے کی مایوسی ہے، گزشتہ سال بھی انجری کے باعث پی ایس ایل فائنل نہیں کھیل سکا۔

    شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ کراچی کنگز کیلئے نیک خواہشات کااظہار کرتا ہوں، امید ہے سنسنی خیز میچ ہواورکراچی کنگز جیتے۔

    یاد رہے کہکراچی کنگز کے دو بڑےکھلاڑی اشاہدآفریدی اور عماد وسیم انجری کے باعث آج کامیچ نہیں کھیلیں گے جبکہ محمد عامر ٹیم کی قیادت کریں گے۔

    خیال رہے کہ  پاکستان سپر لیگ میں آج کراچی کنگز اور پشاور زلمی کے درمیان ڈو اینڈ ڈائی مقابلہ ہوگا اور فاتح ٹیم فائنل میں اسلام آباد سے مقابلہ کرے گی۔

    حال ہی میں قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے ٹی ٹوئنٹی میچ میں 300 وکٹیں مکمل کرنے کا اعزاز حاصل کیا اور  ٹی ٹوئنٹی میچز میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے چوتھے باؤلر  بن گئے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • شاہد آفریدی کی ویرات اور انوشکا کو شادی کی مبارک باد

    شاہد آفریدی کی ویرات اور انوشکا کو شادی کی مبارک باد

    کراچی : پاکستانی کرکٹ کے آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی نے بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی اور اداکارہ انوشکا شرما کو شادی کی مبارک باد دی۔

    تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما اور بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کی شادی کے اعلان کے بعد تہنیتی پیغامات اور نیک تمناؤں کا سلسلہ جاری ہے۔

    قومی ٹیم کے سابق کھلاڑی شاہد خان آفریدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ویرات کوہلی اور اداکارہ انوشکا شرما کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا ویرات اور انوشکا دونوں کو بہت بہت مبارک ہو ، اللہ تم دونوں کی حفاظت کرے اور تمہیں ڈھیروں خوشیوں سے نوازے۔

    دوسری جانب پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بالر شعیب اختر نے بھی ویرات اور انوشکا کو شادی کی مبارکباد دی جبکہ محمد عامر نے بھی نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے ویرات کو شادی کی مبارک باد دی۔

    یاد رہے کہ گذشتہ روز ویرات کوہلی اورانوشکا شرما اٹلی میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے، سپر اسٹارز کی شادی ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گئی تھی۔


    مزید پڑھیں : انوشکا شرما اور ویرات کوہلی ازدواجی بندھن میں بندھ گئے


    انوشکا شرما نے اپنی شادی کی تصویر کے ساتھ ٹویٹر پیغام میں کہا تھا آج ہم نے ہمیشہ کے لیے ایک دوسرے سے وعدہ کیا ہے کہ ہمیشہ محبت سے رہیں گے، ہم آپ کے ساتھ خبر شیئرکرتے ہوئے خوشی محسوس کر رہے ہیں، یہ خوبصورت دن ہمارے مداحوں اور خاندان کی محبت کے ساتھ زیادہ خاص ہو گیا ہے۔ ہمارے سفر کے اس اہم حصہ میں شامل ہونے کے لئے آپ کا شکریہ۔۔

    انوشکااور ویرات کی شادی کا ریسیپشن اکیس دسمبر کو نئی دلی میں ہوگا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • شاہد آفریدی اور اینگرو کے درمیان تھر میں اسپتال بنانے کا معاہدہ

    شاہد آفریدی اور اینگرو کے درمیان تھر میں اسپتال بنانے کا معاہدہ

    کراچی: شاہد آفریدی فاؤنڈیشن اور اینگرو کے درمیان تھر میں اسپتال بنانے کا معاہدہ طے پاگیا۔ آفریدی کا کہنا تھا کہ وہ گراؤنڈ جو شادی بیاہ کی تقریبات میں استعمال ہوتے ہیں مجھے دیے جائیں۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں منعقدہ ایک تقریب میں اینگرو اور شاہد آفریدی فاؤنڈیشن کے درمیان صحرائے تھر میں اسپتال بنانے کا معاہدہ طے پاگیا۔

    شاہد آفریدی فاؤنڈیشن اینگرو کے تعاون سے تھر میں زچہ و بچہ کے لیے 100 بستروں کا اسپتال بنائے گی۔

    اس موقع پر شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ کشکول لے کر کسی کے آگے ہاتھ نہیں پھیلائے۔ ان کا شکر گزار ہوں جنہوں نے میری آواز اٹھانے پر جواب دیا۔

    آفریدی نے مطالبہ کیا کہ وہ گراؤنڈ جو شادی بیاہ کی تقریبات میں استعمال ہوتے ہیں وہ انہیں دے دیے جائیں۔ ان کے مطابق ان کی اکیڈمی میں صرف کرکٹ نہیں بلکہ تعلیم بھی دی جائے گی۔

    یاد رہے کہ شاہد خان آفریدی کچھ عرصہ قبل بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائر ہوچکے ہیں۔ ان کی توجہ اب فلاحی کاموں پر مرکوز ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔