Tag: شاہد آفریدی

  • جارحانہ کھلاڑیوں کی تلاش کا کام جلد شروع ہوگا، آفریدی

    جارحانہ کھلاڑیوں کی تلاش کا کام جلد شروع ہوگا، آفریدی

    کراچی: آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی نے کہا ہے کہ نئے ٹیلنٹ کو سامنے لانے اور جارحانہ انداز میں بیٹنگ کرنے والے بیٹسمینوں کی تلاش میں کراچی کنگز کے پلیٹ فارم سے کام شروع کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق بوم بوم آفریدی نے کراچی کنگز کو بطور صدر جوائن کرلیا، اس موقع پر انہوں نے مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ بہت جلد  پاکستان بھرمیں جارحانہ انداز کے بیٹسمینوں کی کھوج کیلئے کراچی کنگز کے پلیٹ فارم سے کام  شروع کریں گے۔

    پڑھیں: ’’ شاہد آفریدی کراچی کنگز کے صدر بن گئے ‘‘

    شاہد آفریدی نے کہا کہ قومی ٹیم کو باصلاحیت آل راؤنڈرز درکار ہیں اور جدید کرکٹ کا انداز بھی ٹیم کے لیے بہت ضروری ہے، کرکٹ بورڈ نے اس شعبے پر توجہ نہیں دی۔

    مزید پڑھیں: ’’ شکریہ سلمان اقبال! شاہد آفریدی کا ٹویٹ ‘‘

    انہوں نے کہا کہ فیرویل ملنے کے مطالبے کے نتائج سامنے آنے لگے ہیں، میرے مطالبے کو پیش نظر رکھتے ہوئے پی سی بی نے لیجنڈ کرکٹر مصباح الحق اور یونس خان کو ویسٹ انڈیز سیریز بطور فیرویل دی گئی جو خوش آئند ہے۔

  • شاہد آفریدی کراچی کنگز کے صدر بن گئے

    شاہد آفریدی کراچی کنگز کے صدر بن گئے

    کراچی: بو م بوم شاہد آفریدی کراچی کنگز میں شامل ہوگئے، سلمان اقبال نے انہیں خوش آمدید کہا ہے۔اے آر وائی نیوز کے نمائندہ خصوصی شاہد ہاشمی نے کہا کہ یہ پی ایس ایل کی بڑی خبر ہے اور کراچی کنگز کے مداحوں کے لیے ایک دھماکا ہے کہ لیجنڈ کرکٹر شاہد آفریدی اب کراچی کنگز کے صدر بن گئے ہیں اور وہ اب پی ایس ایل میں کراچی کنگز کی طرف سےکھیلیں گے۔

    انہوں نے بتایا کہ کراچی کنگز کے لیے یہ ایک بہت بڑی خبر ہے، شاہد آفریدی کا بچپن کراچی میں گزرا ہے اس لیے وہ کراچی کے کھلاڑیوں کو اپنے سامنے اور ان کے ساتھ کھیلنا چاہتے ہیں۔

    خیال رہے کہ قبل ازیں شاہد آفریدی پی ایس ایل کی ٹیم پشاور زلمی میں شامل تھے اور انہوں نے پشاور زلمے چھوڑنے کا اعلان کیا تھا اور اب وہ کراچی کنگز میں شامل ہوگئے ہیں۔

    اے آر وائی نیوز نیٹ ورک کے سی ای او اور کراچی کنگز کے مالک سلمان اقبال نے شاہد آفریدی کو ٹیم میں خوش آمدید کہا ہے۔

    کرکٹر شاہد آفریدی کی اے آر وائی گروپ سے پرانی وابستگی ہے، کراچی میں کرکٹ کو فروغ دینے کے لیے شاہد آفریدی کے بڑے منصوبے ہیں جس کے متعلق وہ کراچی کے شہرہوں کو جلد آگاہی دیں گے۔

    شاہد آفریدی بحیثیت صدر شامل ہوئے، ٹیم میں بھی کھیلیں گے، سلمان اقبال

    اے آر وائی نیوز سے ٹیلی فونک گفت گو کرتے ہوئے کراچی کنگز کے مالک سلمان اقبال نے کہا کہ کراچی کنگز میں شاہد آفریدی کی شمولیت اچھا فیصلہ ہے جس پر انہیں مبارک باد پیش کرتا ہوں، شاہد آفریدی ٹیم میں بحیثیت صدر شامل ہوں گے ، جب پی ایس ایل ڈرافٹنگ ہوگی تو ہم انہیں کھلائیں گے۔

     

    سلمان اقبال نے کہا کہ یہ پی ایس ایل کے لیے بہت بڑی خبر ہے، شاہد آفریدی کراچی کے شہری ہیں اور ہمارے بڑے لیجنڈ ہیں، انہوں نے کراچی سے کافی عرصہ کھیلا اور کراچی میں رہائش پذیر ہیں اسی لیے انہوں نےکراچی کی ٹیم کو جوائن کرلیا ہے۔

    شاہد آفریدی کراچی کے لیے بڑے منصوبوں کا جلد اعلان کریں گے 

    انہوں نے کہا کہ شاہد آفرید ی سے طویل گفت گو ہوئی ہے، شاہد کے کراچی کے کھلاڑیوں کے لیے کافی اچھے اور بڑے منصوبے ہیں، جلد ان منصوبوں کا اعلان کریں گے ۔

     

  • پشاور: شاہد آفریدی قصہ خوانی بازارپہنچ گئے، دیوانے بے قابو

    پشاور: شاہد آفریدی قصہ خوانی بازارپہنچ گئے، دیوانے بے قابو

    پشاور : شاہد آفریدی کو اپنے درمیان دیکھ کر پشاور کے عوام دیوانے ہوگئے۔ بوم بوم آفریدی قصہ خوانی بازار پہنچے تو ہزاروں مداحوں نے گھیرلیا۔ کئی گھنٹے کی کوشش کے بعد ان کو بازارسے لے جایا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق بیٹنگ کے دوران اپنے بلند و بالا چھکوں سے شائقین کو دیوانہ کرنے والے شاہد آفریدی کے مداح پوری دنیا میں پھیلے ہوئے ہیں اور وہ جہاں بھی جاتے ہیں، انہیں دیکھنے کیلئے مداحوں کا ہجوم اکٹھا ہو جاتا ہے۔

    ایسا ہی کچھ پشاور میں بھی ہوا جہاں شاہد آفریدی ایک اشتہار کی شوٹنگ کیلئے پہنچے تو لوگوں کا ہجوم اکٹھا ہو گیا، بوم بوم پشاور کے قدیم اور تاریخی قصہ خوانی بازار آئے تو پھنس کررہ گئے، دیکھتے ہی دیکھتے عوام کے سمندر نے آفریدی کی گاڑی گھیرلی۔

    تمام راستے بلاک ہوگئے، آفریدی کی گاڑی جیسے ہی بازار میں داخل ہوئی لوگ کام کاج چھوڑ کردیوانہ وار بوم بوم کی گاڑی کے پیچھے دوڑ پڑے۔ انہوں نے جذباتی اندازمیں آفریدی زندہ باد کے نعرے بھی لگائے، مداحوں کا ہجوم اتنا تھا کہ کئی گھنٹے بعد بھی آفریدی باہر نہ نکل سکے۔

    شاہد آفریدی ایک کمرشل کی شوٹنگ کیلئےآئے تھے جونہ ہوسکا اور شوٹنگ ہی کینسل کرنا پڑ گئی جبکہ لوگوں کو منتشر کرنے کیلئے پولیس کو طلب کرنا پڑا۔ بیچارے مداح موبائل فون لیے سیلفی کاانتظار کرتے ہی رہ گئے۔

  • میرا کام سلیکشن ہے کسی کھلاڑی کو فیئرویل نہیں دے سکتا، انضمام الحق

    میرا کام سلیکشن ہے کسی کھلاڑی کو فیئرویل نہیں دے سکتا، انضمام الحق

    لاہور : پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے کہا ہے کہ کسی کھلاڑی کو فیئرویل نہیں دے سکتا، میرا کام کھلاڑی کو سلیکٹ کرنا ہے۔ یہ بات انہوں نے لاہور میں پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلے جانے والی ٹیسٹ سیریز کیلئے پاکستانی اسکواڈ کے ناموں کا اعلان کرنے کے موقع پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

    چیف سلیکٹر انضمام الحق نے گیند پی سی بی کے کورٹ میں ڈالتے ہوئے شاہد آفریدی کے الوداعی میچ کے حوالے سے کہا کہ کسی لڑکے کو سلیکٹ کرسکتا ہوں، فیئرویل دینا میرا کام نہیں۔

    انضمام نے کہا کہ میں کسی کھلاڑی کو فیئرویل نہیں دے سکتا، شاہد آفریدی کوخود پتہ ہونا چاہئیے کہ کب جانا چاہئیے اور کب نہیں، یہ فیصلہ آفریدی خود کریں گے۔

    انضمام الحق نے کہا کہ آفریدی نے اٹھارہ سے بیس سال تک ملک کی خدمت کی، جس نےاتنی خدمت کی ہو، اسے اعزاز کے ساتھ رخصت ہونا چاہیے۔

    ان کا کہناتھا کہ سابق کپتان شاہد آفریدی کہہ چکے ہیں کہ ان کی کرکٹ ابھی باقی ہے۔ جب وقت آئے گا خود کرکٹ کے میدان سے رُخصت ہوجائیں گے، کھلاڑیوں کو اعزاز کے ساتھ ہی رخصت ہونا چاہئیے۔

    انہوں نے کہا کہ میری کسی بھی کھلاڑی کے ساتھ دشمنی نہیں ہے، سب کھلاڑی میرے چھوٹے بھائیوں کی طرح ہیں۔

     

  • الوداعی میچ کھیلنا میرا حق ہے، شاہد آفریدی

    الوداعی میچ کھیلنا میرا حق ہے، شاہد آفریدی

    کراچی : پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بوم بوم شاہد آفریدی نے کیرئیر کا آخری انٹرنیشنل میچ کھیلنے کی خواہش کا اظہار کردیا۔

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ ایسے نہیں جاؤں گا آخری میچ کھیلنا میرا حق ہے، انہوں نے کہا کہ بیس سال تک پاکستان کی خدمت کی ہے ایک میچ ملنا چاہیے۔

    شاہد آفریدی نے بتایا کہ الوداعی میچ کیلئے چئیرمین پی سی بی شہریار خان سے بھی بات کی ہے ، بوم بوم آفریدی نے اس خواہش کا اظہار کیا کہ گراونڈ میں بلا لہرا کر پرستاروں سے رخصت ہونا چاہتا ہوں۔

    تم جیسے 10 کو سنبھال لونگا، آفریدی کا صحافی کے سوال پرجواب

    یاد رہے کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف آخری ٹی ٹوئنٹی کیلئے آفریدی کو موقع دیئے جانے کا امکان تھا لیکن بورڈ نے کوئی اعلان نہیں کیا، اب نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا میں کوئی ٹی ٹوئنٹی نہیں ہے، ایسے میں آفریدی کا انتظار اب طویل ہوگیا ہے۔

    اس سے قبل پی سی بی ایگزیکٹو کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے ٹوئٹر پر کہا تھا کہ شاہد آفریدی اور سعیداجمل کو شاہانہ انداز میں الوداع کرنا چاہیے۔

  • بھارتی اداکارہ کی پاکستان کرکٹ بورڈ کو برہنہ احتجاج کی دھمکی

    بھارتی اداکارہ کی پاکستان کرکٹ بورڈ کو برہنہ احتجاج کی دھمکی

    نئی دلی :بھارتی اداکارہ عرشی خان کا کہنا ہے کہ اگر شاہد آفریدی کو تین ہفتوں کے اندر پاکستانی ٹیم میں شامل نہ کیا گیا تو نئی دلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کے سامنے برہنہ حالت میں احتجاج کروں گی۔

    بالی وڈ حسینہ عرشی خان شاہد آفریدی کی حمایت میں کھل کر سامنے آگئیں اور اعلان کیا ہے کہ اگر شاہد آفریدی کو پاکستانی ٹیم میں شامل نہ کیا گیا تو وہ نئی دہلی میں پاکستانی سفارتخانے کے سامنے برہنہ ہو کر احتجاج کریں گی ۔

    بھارتی ویب سائٹ کو انٹرویو میں عرشی خان کا کہنا تھا کہ آفریدی اب بھی جوان اور فٹ ہیں لہذا انہیں ہر طرح کی کرکٹ میں کھیلنے کا موقع ملنا چاہیے کیونکہ اگر آفریدی کو ٹیم سے باہر نکالا گیا تو یہ پاکستان کرکٹ ٹیم کا بڑا نقصان ہوگا۔

    عرشی خان کا ایک سوال پر کہنا تھا کہ شاہد آفریدی کی فٹنس اور ان کی صلاحیتوں کے حوالے سے مجھ سے بہتر کون جانتا ہوگا اور اگر آفریدی کو تین ہفتوں میں ٹیم شامل نہ کیا گیا تو وہ بھرپور احتجاج کریں گی۔

  • شاہد آفریدی اورسعید اجمل کو الوداع کہنے کی تیاری

    شاہد آفریدی اورسعید اجمل کو الوداع کہنے کی تیاری

    کراچی: شاہد آفریدی اورسعیداجمل کو الوداع کہنے کی تیاری کرلی گئی نجم سیٹھی کہتے ہیں آفریدی اور اجمل کو شاہانہ اندار میں رخصت کرناچاہیے۔

    پی سی بی ایگزیکٹو کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے ٹوئٹر پر کہا کہ شاہد آفریدی اور سعیداجمل کو شاہانہ انداز میں الوداع کرناچاہیے۔

    نجم سیٹھی نے کہا آئندہ ہفتےآفریدی اوراجمل سے ملاقات کرکے اس معاملے پر بات کروں گا، آفریدی کو ویسٹ انڈیز کےخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شامل نہیں کیا گیا تھا۔

    ذرائع کے مطابق آفریدی اورسعید اجمل کئی سالوں بعد سینٹرل کنٹریکٹ کا حصہ بھی نہیں ہوں گے۔

    دوسری جانب قومی ٹی ٹونٹی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ میراچیف سلیکٹر انضمام الحق سے رابطہ ہوا ہے اور ان سے کہا ہے کہ میں کھیلنے کیلئے دستیاب ہوں۔

  • تم جیسے 10 کو سنبھال لونگا، آفریدی کا صحافی کے سوال پرجواب

    تم جیسے 10 کو سنبھال لونگا، آفریدی کا صحافی کے سوال پرجواب

    کراچی: کرکٹر شاہد آفریدی صحافی کی جانب سے فٹنس کے سوال پر بھڑک اٹھے اور کہا کہ الحمداللہ فٹ ہوں اور تم جیسے دس افراد کو سنبھال سکتا ہوں۔

    تفصیلات کے مطابق قومی ٹی ٹونٹی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ میراچیف سلیکٹر انضمام الحق سے رابطہ ہوا ہے اور ان سے کہا ہے کہ میں کھیلنے کیلئے دستیاب ہوں،

    ان خیالات کا اظہارانہوں نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ دورہ انگلینڈ میں کھلاڑیوں سے بہت ساری غلطیاں ہوئیں،

    انہوں نے میڈیا پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کسی کو اچانک ہیرو اور 25 سال پرانے کھلاڑی کو زیرو بنا دیتے ہیں۔

    یہ ہمارے میڈیا کا کام ہے۔ میڈیا سلیکشن کمیٹی کا کردار ادا نہ کرے، جب مناسب سمجھوں گا خود ہی کرکٹ کو خیرباد کہہ دوں گا۔

    ان کا کہنا تھا کہ انفرادی طورپراظہر علی کی کارکردگی بہت اچھی تھی لیکن بدقسمتی سے بطور کپتان وہ اچھی پرفارمنس نہیں کر پائے۔ ون ڈے کی کپتانی میں اظہر علی فلاپ رہے ہیں۔ ان پر زیادہ دباؤ نہیں ڈالنا چاہیئے۔

    سرفراز احمد کے حوالے اپنی گفتگو میں انہوں نے کہا کہ ٹیم کو سرفراز کی صورت میں بہت اچھا کپتان ملا ہے، انہوں نے ٹی ٹونٹی میں بطور کپتان اچھا پرفارم کیا ہے۔

    شاہد آفریدی نے بتایا کہ انٹرنیشنل لیگزکیلئے دو تین کلبوں سے بات چیت چل رہی ہے،جب بھی موقع ملاپاکستان کیلئے ضرورکھیلوں گا، ابھی کاؤنٹی اورڈومسٹک کرکٹ پر فوکس ہے۔

    اس موقع پرشاہد آفریدی اپنی جا رحانہ طبیعت سے باز نہیں آئے۔ ایک صحافی کے سوال پر کہ کیا آپ اپنے آپ کو کرکٹ کیلئے فٹ سمجھتے ہیں،جس پر آفریدی نے بر جستہ کہا کہ الحمد اللہ تم جیسے دس بندے ابھی بھی سنبھال سکتا ہوں۔

    واضح رہے کہ بوم بوم سے شہرت رکھنے والے شاہد آفریدی نے اس سے قبل بھی صحافی کے سوال کو گھٹیا قرار دیا تھا، جس پر ان کو صحافی برادری کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

     

  • لاہور کے مچھروں سے ڈر لگتا ہے، شاہد آفریدی

    لاہور کے مچھروں سے ڈر لگتا ہے، شاہد آفریدی

    لاہور: سابق کپتان شاہد آفریدی کا لاہور میں ایم آروائی ٹیسٹ کے بعد ٹوئٹر پراحمد شہزاد سے مکالمہ ہوا جس میں انہوں نے کہا کہ ایم آرآئی سے زیادہ لاہور کے مچھروں سے ڈر لگتا ہے۔

    سابق کپتان شاہد آفریدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی احمد شہزاد کو بتایا کہ ایم آر آئی ٹیسٹ سے زیادہ لاہور کے مچھروں سے ڈر لگتاہے۔

    ٹوئٹر پرآفریدی نے احمد شہزاد سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا لاہور سے بڑا پرانا تعلق ہے یہ مچھر مجھے کچھ نہیں کہہ سکتے۔

    شاہد آفریدی نے ڈینگی کنٹرول کرنے کے حوالے سے وزیر اعلٰی پنجاب شہباز شریف کی بھی تعریف کی۔

    شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ انجری سجیدہ نوعیت کی نہیں، ٹی ٹوئنٹی سے قبل چیک کرانا چاہتا تھا۔

    واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی کے سابق کپتان آفریدی نے گھٹنے میں تکلیف کی وجہ سے لاہور میں ایم آر آئی ٹیسٹ کرایا ہے۔

  • کچھ دوست چاہتے ہیں آفریدی بات کرے اور خبر نکلے، شاہد آفریدی

    کچھ دوست چاہتے ہیں آفریدی بات کرے اور خبر نکلے، شاہد آفریدی

    کراچی : پاکستانی آل راونڈر بوم بوم شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ کچھ دوست چاہتےہیں آفریدی بات کرے اور خبر نکلے۔

    گزشتہ روز دیئے گئے بیان پر تنقید کے بعد اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ٹی ٹوئنٹی کے کپتان بوم بوم شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ جو کہا اس پر قائم ہوں کرکٹ بورڈ کے حکام کو بھی اپنے موقف سےآگاہ کردیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ملک میں ایسا ٹیلنٹ نہیں آرہا جس کی عالمی سطح پر ڈیمانڈ ہے،آفریدی نے کہا کہ دنیا میں کرکٹ بہت بدل گئی، کھلاڑیوں کو عالمی معیار کی سہولتیں ملتی ہیں، پہلے سیدھے بلے سے چھکا لگانا مشکل ہوتا تھا اب لوگ الٹے بلے سے چھکے لگاتے ہیں۔

    ٹی ٹوئنٹی کے کپتان شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ جب تک اسکول کرکٹ بہتر نہیں ہوگا،اورایسوسی ایشنز کام نہیں کریں گی، ٹیلنٹ سامنے نہیں آئے گا۔

    انہوں نے کہا کہ کچھ ٹی وی چینلزمیرے پیچھے لگے ہوئے ہیں، کچھ دوست چاہتے ہیں کہ آفریدی بات کرے اور خبر نکلے، میرے مخالف چینلز کو اب میچور ہوجانا چاہیے۔