Tag: شاہد حیات

  • شاہد حیات انتقال کرگئے

    شاہد حیات انتقال کرگئے

    کراچی: سابق ایڈیشنل آئی جی سندھ شاہد حیات  کینسر کے مرض سے لڑتے لڑتے زندگی کی بازی ہار گئے۔

    تفصیلات کے مطابق شاہد حیات کچھ عرصے سے کینسر کے موذی مرض میں مبتلا تھے اور وہ کئی روز سے کراچی کے نجی اسپتال میں زیر علاج بھی تھے۔

    شاہد حیات کا اب سے کچھ دیر قبل انتقال ہوا جس کی ڈاکٹرز اور اُن کے اہل خانہ نے بھی تصدیق کی۔ وہ ڈائریکٹر ایف آئی اے سندھ، کراچی پولیس چیف اور ایڈیشنل آئی جی سندھ کے عہدوں پر بھی ذمہ داریاں انجام دے چکے تھے۔

    اہل خانہ کے مطابق شاہدحیات کی نمازجنازہ کل1:45پرگارڈن ہیڈکوارٹرز میں ادا کی جائےگی۔

    ایڈیشنل انسپکٹر جنرل کراچی غلام نبی میمن نے سابق پولیس انسپیکٹر کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ شاہد حیات نے کراچی آپریشن میں اہم کردار ادا کیا، پولیسنگ میں بھی ان کی کارکردگی بہت اہم رہی، کراچی میں قیام امن کےلیےشاہدحیات کی کاوشیں یادرکھی جائیں گئیں۔

    غلام نبی میمن کا کہنا تھا کہ نمازجنازہ کے بعد میت کو لاہور پھر ڈی آئی خان روانہ کیاجائےگا۔

    یاد رہے ڈائریکٹر ایف آئی اے 2016 جولائی کی 29 تاریخ کو شاہد حیات نے حکومت سے رخصت طلب کی اور وہ چارج نیشنل انسٹیوٹ آف مینجمنٹ کے کورس کی ٹریننگ حاصل کرنے کے لیے روانہ ہوگئے تھے۔

    پولیس انسپیکٹر کو کراچی کے مختلف کیسز کی تحقیقات کی ذمہ داری دی گئی تھی، انہوں نے مصطفیٰ کمال کی واپسی کے بعد ان کی جانب سے بھارتی خفیہ ایجنسی را اور ایم کیو ایم کے تعلقات کے حوالے سے لگائے جانے والے الزامات کی تحقیقات شروع کی تھیں۔قبل ازیں شاہد حیات نے ایگزیکٹ اسکینڈل سمیت دیگر بڑے کیسوں کی تحقیقات مکمل کی ہیں۔

    شاہد حیات کو کینسر کے مرض کی تشخیص 2016 میں ہوئی تھی، اسی دوران اُن کی طبیعت ناساز ہوئی جس کے بعد انہیں نیروبی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ سابق ایڈیشنل آئی جی سندھ کو پھپھڑوں کے کینسر کا مرض بگڑنے کے بعد کینیا سے کراچی کے نجی اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں ڈاکٹرز نے اُن کا علاج کیا اور پھر طبیعت بہتر ہونے پر گھر جانے کی اجازت دی تھی۔

  • ڈائریکٹرایف آئی اے سندھ شاہد حیات کو تبدیل کرنے کافیصلہ

    ڈائریکٹرایف آئی اے سندھ شاہد حیات کو تبدیل کرنے کافیصلہ

    کراچی : ڈائریکٹرایف آئی اے سندھ شاہد حیات کو تبدیل کرنے کافیصلہ کرلیا گیا ہے جبکہ انہوں نے 15 روزہ چھٹی کی درخواست بھی دے دی ہے۔

    ذرائع کے مطابق ڈائریکٹر ایف آئی اے سندھ شاہد حیات کی جانب سے 15 روزہ چھٹی کی درخواست دیئے جانے کے بعد شاہد حیات کو عمران شیخ کی گرفتاری کے بعد ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

    عمران شیخ جے ایس بینک کے چیئرمین جہانگیر صدیق کے قریبی ساتھی سمجھے جاتے ہیں جنہیں حساس اداروں نے حراست میں لیا تھا اور ان سے منی لانڈرنگ سے متعلق پوچھ گچھ کی گئی تھی اور بعد میں انہیں چھوڑدیا گیا تھا۔

    عمران شیخ سے جن لوگوں کے متعلق پوچھ گچھ کی گئی ان میں شاہد حیات کا نام بھی شامل تھا جس کے بعد انہیں ہٹانے کا فیصلہ کرلیا گیا تھا۔

     

  • ایف آئی اے ایم کیوایم کیخلاف شواہد کیلئےسرگرم، ٹیم دبئی روانہ

    ایف آئی اے ایم کیوایم کیخلاف شواہد کیلئےسرگرم، ٹیم دبئی روانہ

    کراچی : مصطفی کمال نے را اورمنی لانڈرنگ متعلق شاہد حیات کو دستاویزات فراہم کردیں، شواہد کی روشنی میں تحقیقات کیلئے تحقیقاتی ٹیم دبئی روانہ کردی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹرایف آئی اے شاہد حیات نے مصطفی کمال سے ملاقات کی ہے اورملاقات میں منی را اور منی لانڈرنگ سے متعلق تبادلہ خیال ہوا۔

    ذرائع کے مطابق مصطفی کمال نے را اور منی لانڈرنگ متعلق شاہد حیات کو دستاویزات فراہم کردی ہیں۔ دستاویزات کے مطابق لندن میں قائم کمپنی نے مختلف ادوار میں بھاری رقوم منتقل کی گئیں۔

    رقوم ایم کیو ایم کے رہنماؤں کے نام پر منتقل کی گئیں۔ جن میں ایم کیو ایم کے قائد اور محمد انور، خواجہ سہیل منصور، عادل صدیقی ، طارق میر اور ایم کیو ایم کے نامزد ڈپٹی میئر ارشد وہرہ سمیت دیگر شامل ہیں۔

    ذرائع کے مطابق مصطفی کمال اورانیس قائم خانی سے ملاقات کے بعد ایف آئی اے ایم کیو ایم کے خلاف شواہد اکٹھے کرنے میں سرگرم ہوگئی ہے۔

    ذرائع کے مطابق ایف آئی اے کراچی میں موجود ایم کیو ایم کے رہنماؤں سے بھی پوچھ گچھ کرے گی جبکہ تحقیقاتی ٹیم دبئی روانہ کردی گئی ہے جوکہ دستاویزات کے مطابق مزید شواہد اکٹھے کررہی ہے اور تحقیقات بھی شروع کردی گئی ہیں۔

    دوسری جانب ایف آئی اے سرفراز مرچنٹ سے بھی رابطے میں ہے۔ سرفراز مرچنٹ نے بھی ایف آئی اے کو مزید ثبوت فراہم کرنے کا عندیہ دیا ہے۔

     

  • ڈائریکٹرایف آئی اے سندھ شاہد حیات کی مصطفیٰ کمال سے ملاقات

    ڈائریکٹرایف آئی اے سندھ شاہد حیات کی مصطفیٰ کمال سے ملاقات

    کراچی: ایم کیوایم کے قائد پربھارتی خفیہ ایجنسی راسے تعلقات کے الزام پرایف آئی اے متحرک ہوگئی، ڈائریکٹرایف آئی اے سندھ شاہد حیات کراچی میں مصطفی کمال سےملاقات کیلئے ان گھر پہنچ گئے۔

    ایم کیوایم کو راکی مبینہ فنڈنگ اور قائدایم کیوایم پر را سےتعلقات کاالزام کی تحقیقات کیلئے ایف آئی اے سرگرم ہوگئی، گزشتہ روز ڈائریکٹر سندھ ایف آئی اے شاہدحیات نےمصطفیٰ کمال سے ایف آئی اے کی انکوائری میں تعاون مانگ لیا،ڈائریکٹرایف آئی اے سندھ شاہد حیات کراچی میں مصطفی کمال سےملاقات کیلئے ان گھر پہنچ گئے۔

    ڈائریکٹر ایف آئی اے سندھ شاہد حیات کا کراچی میں مصطفی کمال کے گھر پہنچنے پر ڈاکٹر صغیر احمد نے ان کا استقبال کیا، سابق صوبائی وزیر ڈاکٹرصٖغیر نے رابطے کی تصدیق کرتےہوئےکہاکہ ایف آئی اےسےتعاون کرینگے۔

    آدھےگھنٹےکی ملاقات میں سابق سٹی ناظم نےانہیں ہرممکن تعاون کا یقین دلایا، ملاقات کے دوران انیس قائم خانی اور ڈاکٹر صغیر بھی موجود تھے۔

    دوسری جانب ایف آئی اے کے ڈائریکٹر انعام غنی نے لندن میں سرفرازمرچنٹ سےرابطہ کرلیا، لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن نےسرفرازمرچنٹ کو پاکستانی عدالت میں پیشی کاسمن بھیجاہے، ڈائریکٹر ایف آئی اے انعام غنی نے لندن میں سرفراز مرچنٹ سےبات چیت بھی کی ہے، سرفرازمرچنٹ کاکہناہےقانونی مشیرسےمشورہ کرکےپیر تک جواب دینگے۔

    واضح رہے کہ وزیرداخلہ چوہدری نثارنےسرفرازمرچنٹ کےالزامات پرتحقیقاتی کمیٹی بنادی تھی،مصطفٰی کمال سےکہاگیاہےچاہیں تووہ بھی کمیٹی میں پیش ہوجائیں۔

  • ڈائریکٹرایف آئی اے  نے کے ایم سی میں کرپشن کی داستان کھول دی

    ڈائریکٹرایف آئی اے نے کے ایم سی میں کرپشن کی داستان کھول دی

    کراچی : ایف آئی اے کے ڈائریکٹرشاہد حیات نے کے ایم سی میں غضب کرپشن کی داستان کھول کررکھ دی ۔ کراچی میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ کراچی کے شہریوں کے اربوں روپے چوری ہوئے۔

    انہوں نے بتایا کہ کے ایم سی کے گھوسٹ ملازمین عوام کے اربوں روپے ہڑپ کر گئے۔ ایف آئی اے نے ڈائریکٹر سمیت نو ملازم گرفتار کر لئے۔ایک افسرکی چونسٹھ سالہ ساس بھی گھربیٹھے تنخواہ لےرہی تھی۔

    فنڈزمیں خرد برد،اربوں کی کرپشن،گھوسٹ ملازمین کی کھوج لگا لی، ڈائریکٹر ایف آئی اے نےکے ایم سی میں لوٹ مارکا کچاچٹھاکھول ڈالا۔

    ڈائریکٹر ایف آئی اے سندھ کہتے ہیں کہ کے ایم سی کےبڑے کرپٹ افسران کے خلاف گھیرا تنگ کردیاہے ڈائریکٹر ایف آئی اے نےبد عنوانی کےالزام میں گرفتارملزم ڈپٹی ڈائریکٹرایڈمن ایجوکیشن سلیم خان کومیڈیا کےسامنے پیش کردیا۔

    گرفتار ملزم نے مزید انکشاف کیا کہ کرپشن سے حاصل شدہ رقم بڑے افسران کو دی جاتی تھی، ڈائریکٹر ایف آئی اے شاہد حیات نےپریس کانفرنس میں بتایا کہ کے ایم سی کےشعبہ تعلیم سے منسلک ساڑھے چارسوبینک اکاؤنٹ چیک کئےگئے ہیں۔

  • ایف آئی اے نے ایگزیکٹ کا پرنٹنگ پریس بھی پکڑلیا، شاہد حیات

    ایف آئی اے نے ایگزیکٹ کا پرنٹنگ پریس بھی پکڑلیا، شاہد حیات

    کراچی : ڈائریکٹرایف آئی اے شاہد حیات نے کہا ہے کہ ایگزیکٹ کا پرنٹنگ پریس بھی پکڑا گیا ہے جہاں جعلی ڈگریوں کی چھپائی ہوتی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ ایگزیکٹ کیخلاف تفیتش سترہ دن میں مکمل ہوجائیگی۔

    تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹرایف آئی اے شاہد حیات نے کہا کہ ایگزیکٹ کی جعلی ڈگریوں سےمتعلق کافی مواد مل گیاہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، ڈائریکٹرایف آئی اے نے بتایا کہ تمام معلومات ادارے کے انٹرنل ای میل کےنیٹ ورک سے ملیں۔

    شاہد حیات نے کہا کہ فرانزک ٹیم ایگزیکٹ کے معاملے کی تفتیش کررہی ہے۔ ایف آئی اے کے پاس اتنا دستاویزی ریکارڈ اکٹھا ہوگیا ہے کہ وہ عدالت سے رجوع کرسکیں۔

    ڈائریکٹر ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ ایگزیکٹ ملازمین سےطریقہ کارسےمتعلق تفتیش کی ہے۔ دفترکرائےپرلئےگئےتھے جن کے مالکان سےبھی رابطہ کیا گیا ہے۔

  • شاہد حیات ڈی آئی جی سی آئی ڈی مقرر

    شاہد حیات ڈی آئی جی سی آئی ڈی مقرر

    کراچی: حکومتِ سندھ کی جانب سے سابق آئی جی سندھ شاہد حیات کو ڈی آئی جی سی آئی ڈی تعینات کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

    کراچی میں جاری حالیہ آپریشن میں شہرت حاصل کرنے والے سندھ پولیس کے سابق ایڈیشنل آئی جی شاہد حیات کو سندھ حکومت نے  ڈی آئی جی، سی آئی ڈی مقرر کرکے تعیناتی کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔

    اس عہدہ کے لئے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کسی دیانتدار اور بہادر افسر کا تقرر چا ہتے تھے جبکہ حکومت میں شامل اتحادی جماعتوں کو شاہد حیات کی تعیناتی پر شدید تحفظات تھے۔