Tag: شاہد خاقان عباسی

  • سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا ن لیگ چھوڑنے کا فیصلہ

    سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا ن لیگ چھوڑنے کا فیصلہ

    لاہور : سابق وزیراعظم شاہدخاقان عباسی نے ن لیگ چھوڑنےکا فیصلہ کرلیا، وہ ن لیگ چھوڑنےکا باقاعدہ اعلان چند روز میں پریس کانفرنس میں کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم شاہدخاقان عباسی نے ن لیگ چھوڑنےکا فیصلہ کرلیا، ذرائع نے بتایا ہے کہ حلقے کے لوگوں سے مشاورت کے بعد شاہد خاقان نے ن لیگ کوچھوڑنے کا فیصلہ کیا۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ ن لیگ چھوڑنےکا باقاعدہ اعلان چند روز میں پریس کانفرنس میں ہوگا، حلقے والوں سےمشاورت ہورہی ہے کب پریس کانفرنس کرنی ہے۔

    ذرائع شاہد خاقان کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ الیکشن سے قبل اپنی پوزیشن واضح کرنا چاہتا ہوں، اگر ن لیگ نے کسی ورکرکوٹکٹ دی تو حمایت کروں گالیکن اسکا علاوہ سپورٹ نہیں ہوگی۔

    ذرائع شاہد خاقان کا کہنا تھا کہ کسی اورجماعت میں نہیں جاؤں گا، الیکشن کےبعد نئی جماعت بنا سکتا ہوں۔

  • سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی فیض آباد دھرنا کمیشن میں پیش ، ابتدائی بیان ریکارڈ کرادیا

    سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی فیض آباد دھرنا کمیشن میں پیش ، ابتدائی بیان ریکارڈ کرادیا

    اسلام آباد : سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے فیض آباددھرنا تحقیقاتی کمیشن میں پیش ہوکر ابتدائی بیان ریکارڈ کروادیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم شاہدخاقان عباسی فیض آباد دھرنا تحقیقاتی کمیشن میں پیش ہوگئے اور ابتدائی بیان ریکارڈکرادیا، کمیشن نے سابق وزیراعظم کوچارصفحات پرمشتمل سوالنامہ بھی دیا۔

    کمیشن کی جانب 4 صفحات پرمشتمل سوالنامہ شاہد خاقان عباسی کودیاگیا، اس موقع پر شاہد خاقان عباسی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کمیشن کی جانب سے ٹیلیفون کال پر بلایاگیا، کمیشن تحقیقات کر رہا ہے، جو ہوا بطور وزیراعظم میری ذمہ داری تھی۔

    شاہدخاقان عباسی کا کہنا تھا کہ دھرناختم کرنےکیلئےمعاہدہ حکومت کی جانب سےکیا گیا،دھرنےمیں اگرکسی نے قانون توڑاتو قانونی کارروائی ہونی چاہیے، معاہدے کا ڈرافٹ میں نے نہیں دیکھا، دھرنا ختم کرانے کا فیصلہ حکومت کا تھا۔

    یاد رہے فیض آباد دھرنا کیس میں کمیشن نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو طلب کیا تھا، فیض آباد دھرنا کمیشن سابق آئی جی اختر علی شاہ کی سربراہی میں قائم کیا گیا تھا۔

    واضح رہے کہ فیض آباد دھرنے کے وقت شاہد خاقان عباسی وزیراعظم تھے، وہ اگست 2017 سے 31 مئی 2018 تک وزیراعظم رہے تھے۔

  • چار سال سے یہ ثابت نہیں ہورہا کہ ہمارا جرم کیا ہے، شاہد خاقان عباسی

    چار سال سے یہ ثابت نہیں ہورہا کہ ہمارا جرم کیا ہے، شاہد خاقان عباسی

    اسلام آباد : مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ چار سال سے یہ ثابت نہیں ہورہا کہ ہمارا جرم کیا ہے، نیب کے مقدمات کی سماعت اوپن کریں لوگوں کو بتائیں ہمارا قصور کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما شاہدخاقان عباسی نے عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نیب کے مقدمات کی سماعت اوپن کریں لوگوں کو بتائیں کیا قصور ہے ہمارا، پاکستان کی تاریخ میں سب سےزیادہ سرمایہ کاری کرنے والا شخص ملزم کے طورپر4سال سے ہمارےساتھ پیش ہورہاہے، 4 سال سے یہ ثابت نہیں ہورہا ہمارا جرم کیا ہے۔

    شاہدخاقان عباسی کا کہنا تھا کہ جو سلوک یہاں کیاجاتاہے اس طرح تو سرمایہ کاربھی نہیں آئیں گے، یہ تماشےاس ملک رہیں گےتو پاکستان کوسرمایہ کاری نہیں ملے گی۔

    ن لیگی رہنما نے کہا کہ آپ سیاستدانوں کیساتھ سیاست کھیلیں، جولوگ سرمایہ کاری کرتے ہیں ان کے ساتھ سیاست مت کھیلیں، جب ان کے ساتھ ظلم ہوگا توملک آگے نہیں بڑھے گا۔۔

    اس سے قبل احتساب عدالت میں ن لیگی رہنما شاہدخاقان عباسی کے خلاف ایل این جی ریفرنس پر سماعت ہوئی، احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کی عدالت میں شاہدخاقان عباسی پیش ہوئے۔

    وکیل صفائی نے بتایا کہ سپریم کورٹ نے بحال ہونے والے کیسز کے حتمی فیصلے سے روکا ہے، جس پر جج محمد بشیر نے کہا کہ پھر اس کیس کو کب کے لیے رکھ لیں؟

    احتساب عدالت نے غیر حاضر ملزمان کو دوبارہ طلبی کے نوٹس جاری کرتے ہوئے ایل این جی ریفرنس پر سماعت 19 دسمبر تک ملتوی کردی۔

  • نواز شریف سے عزت کا رشتہ برقرار رہے گا ، بلایا تو چلا جاؤں گا، شاہد خاقان عباسی

    نواز شریف سے عزت کا رشتہ برقرار رہے گا ، بلایا تو چلا جاؤں گا، شاہد خاقان عباسی

    کراچی : مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ نوازشریف سے عزت کارشتہ برقراررہے گا، مجھے بلایا توچلاجاؤں گا۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ
    ہزاروں لوگ آج بھی جیلوں میں ہیں ، کیس پرکیس بنتاپھرسالہاسال چلتاہے، آخر میں پتاچلتا ہے کیس کی کوئی اہمیت نہیں۔

    شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ ایسے مقدمات وقت کاضیاع ہیں اس کاکون ذمہ دارہوگا، سپریم کورٹ کےکمنٹس ہیں نیب سیاسی انجینئرنگ کا ادارہ ہے، جس قانون نے ملک کو مفلوج کیا اس کا ہم کچھ نہیں کرتے، جاوید اقبال بڑے مزے سے کیس بناتے تھے آج وہ اپنے گھر بیٹھے ہیں۔

    ن لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ لوگ سمجھتے ہیں جس پرنیب کاکیس بن گیاوہ بڑامجرم ہے، نیب کوختم نہیں کریں گےتوآپ کاملک نہیں چلے گا۔

    سیاسی لیڈروں کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ آصف زرداری اورنوازشریف سیاسی لیڈرہیں، سیاستدانوں کی ملاقاتیں ہونا اچھی بات ہے، سیاستدان اور اداروں کو مستقبل کا تعین کرناہوگا، ملک میں انتشار ہے، راستے کا تعین نہ کیا تو مشکلات بڑھیں گی۔

    شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ جو جماعتیں الیکشن لڑیں گے ، سب اقتدارمیں رہ چکی ہیں، یہ جماعتیں عوام کےپاس ملک کے مسائل کاکون سا حل لیکرجائیں گی؟ آج ملکی مسائل کاحل کسی ایک جماعت کےپاس نہیں، مسائل کاحل صرف اتحاد،اتفاق میں ہے۔

    چیئرمین پی ٹی آئی سے متعلق سابق وزیراعظم نے کہا کہ سیاسی لیڈرگرفتار ہوتےرہتےہیں، پی ٹی آئی اقتدارمیں رہی ہے، پی ٹی آئی کاسیاست میں ایک مقام ہے۔

    نواز شریف کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ میری نوازشریف سے لندن میں ملاقات ہوئی تھی، نوازشریف سےعزت کارشتہ ہےوہ برقراررہےگا، اس کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں، مجھے بلائیں گے تو چلا جاؤں گا، میں نے پارٹی عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا، میں پارٹی کے ہر اچھے برے وقت میں ساتھ رہا ہوں۔

    شاہد خاقان عباسی نے مزید کہا کہ آج ملک کے جو حالات ہیں، اس میں انتخابات کی چوری کا بہت بڑا ہاتھ ہے، دعا ہے الیکشن شفاف ہوں اگرنہ ہوئے تو وہی ہوگا تو 70 کی دہائی میں ہواتھا۔

  • کیا شاہد خاقان عباسی ایم کیو ایم میں شامل ہونے جارہے ہیں؟

    کیا شاہد خاقان عباسی ایم کیو ایم میں شامل ہونے جارہے ہیں؟

    کراچی : ایم کیو ایم کے رہنما رؤف صدیقی نے مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی کو ایم کیو ایم میں شامل ہونے کو دعوت دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم کے رہنما رؤف صدیقی کی عدالت میں پیشی کے موقع پر مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی سے ملاقات ہوئی۔

    رؤف صدیقی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شاہد خاقان کو ایم کیو ایم میں شامل ہونے کو دعوت دی ہے، یہ مڈل کلاس کی واحد جماعت ہے ، میں نے اُنہیں سچے جذبات کے ساتھ دعوت دی ہے ، اُنہوں نے اچھے طریقے سے سنا ، فیصلہ وہ خود کریں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کے پیچھے ہزاروں شہدا کا لہو شامل ہے، ایسے کسی دوسری جگہ نہیں جا سکتے،یہ آسان جدوجہدتو ہے نہیں، مجھے آفر ہوئی مقدمات ختم ہو جائیں گے آپ باہر جاکر بیٹھ جائیں۔

    رہنما ایم کیو ایم نے کہا کہ چند سو خاندان اسمبلیوں پر قبضہ کرکے بیٹھے ہیں، یہاں اشرافیہ کیلیے معافی ہے مگر ایم کیوایم کیلیے نہیں، گزشتہ 8سال سے یہ مقدمہ فیس کر رہے ہیں، ہمیں عدالت سے ریلیف نہیں انصاف چاہیے۔

    رؤف صدیقی کا کہنا تھا کہ معافی مانگنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، ہمارےخلاف جھوٹے،تضحیک آمیز،بےبنیادمقدمات بنائےگئے

  • موجودہ سیاست میں الیکشن لڑنے کا قائل نہیں، شاہد خاقان عباسی

    موجودہ سیاست میں الیکشن لڑنے کا قائل نہیں، شاہد خاقان عباسی

    اسلام آباد : مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ موجودہ سیاست میں الیکشن لڑنے کا قائل نہیں، یہاں سیاست صرف اس لئے ہے کہ اقتدار میں کیسے آیا جائے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما شاہد خاقان عباسی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب یہ کیس چل رہا تھا بہت سے جج ریٹائرڈ ہو کر چلے گئے اور کیسز وہیں کے وہیں پڑے ہیں، کہتا ہوں کیسز چلائیں پاکستانی عوام کو دکھائیں۔

    شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ آج تک کوئی نہیں بتاسکا کیسز کی حقیقت کیا ہے، بدقسمتی ہے نیب جیسا ادارہ ملک میں موجود ہے ، نیب کا مقصد سیاست کو توڑنا جوڑنا اور سیاستدانوں کو دباؤ میں رکھنا ہے۔

    ن لیگی رہنما نے کہا کہ ملک کے اعلیٰ عہدوں پر رہنے والوں کو انصاف نہیں ملتا تو عام آدمی کو کیا ملے گا، موجودہ اور اگلی آنے والی حکومت کو درخواست کرونگا کہ نیب کو بند کردیں۔

    مینار پاکستان میں ہونے والے جلسے میں شرکت نہ کرنے پر ان کا کہنا تھا کہ ہر اجتماع میں جانا ضروری نہیں ہوتا میں نہیں گیا، میں پارٹی کا سینئر لیڈر نہیں ہوں۔

    سابق وزیراعظم نے کہا کہ لوگوں کے 10،10سال برباد کردئیے گئے ، ان کیسز کی وجہ سے ان کے کام اور کاروبار رک گئے ہیں۔

    شاہد خاقان عباسی کا مزید کہنا تھا کہ پریس کانفرنس کرنیوالے دوسری جماعت کے لوگ ہیں ہم ان میں سے نہیں ، موجودہ سیاست میں الیکشن لڑنے کا قائل نہیں ہوں ، جس سیاست میں عوام کیلئےریلیف میں نہ ہو میں اسکا قائل نہیں ، یہاں سیاست صرف اس لئے ہے کہ اقتدار میں کیسے آیا جائے۔

    انھوں نے کہا کہ جب تک ریفارمز نہیں ہوتے ملک آگے نہیں بڑھے گا اور جب تک لوگ ملکر نہیں بیٹھیں گے ملک کے مفاد میں کچھ نہیں ہوسکتا،میں اس بار کے الیکشن کا ہی قائل نہیں ہوں۔

  • شہباز شریف اور مریم نواز میرے لیڈر نہیں،  شاہد خاقان عباسی نے کھل کرمخالفت کردی

    شہباز شریف اور مریم نواز میرے لیڈر نہیں، شاہد خاقان عباسی نے کھل کرمخالفت کردی

    اسلام آباد : مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما شاہد خاقان عباسی نے مریم نواز کی کھل کر مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف اور مریم نواز میرے لیڈر نہیں۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما شاہد خاقان عباسی نے نجی ٹی وی چینل میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مریم نواز نے پارٹی کی باگ ڈور سنبھالی تو ہم جیسے لوگ الگ ہوجائیں گے۔

    شاہد خاقان عباسی نے کھل کرمخالفت کرتے ہوئے کہا کہ شہبازشریف اورمریم نوازمیرے لیڈر نہیں۔

    نواز شریف کے استقبال کے حوالے سے ن لیگی رہنما نے کہا کہ قافلہ لے کر استقبال کیلئے نہیں جاؤں گا،اس کاقائل نہیں، وطن واپسی کیلئےپارٹی نوازشریف کوگمراہ کررہی ہے۔

    نواز شریف کی ضمانت کے حوالے سے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ سزا یافتہ اشتہاری قرار دیئے گئے شخص کوضمانت نہیں مل سکتی، پہلے عدالت کے سامنے سرنڈر کرنا پڑتا ہے ورنہ پیچیدگی بڑھے گی۔

    الیکشن سے متعلق شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ موجودہ حالات میں الیکشن میں حصہ نہیں لوں گا،حتمی فیصلہ حلقے کے لوگ کریں گے۔

  • قومی اسمبلی کے آخری دنوں میں ایک ایک بل پر ارکان نے کتنے پیسے کمائے؟ شاہد خاقان عباسی نے بتادیا

    قومی اسمبلی کے آخری دنوں میں ایک ایک بل پر ارکان نے کتنے پیسے کمائے؟ شاہد خاقان عباسی نے بتادیا

    اسلام آباد : نون لیگ کے سینئررہنما شاہد خاقان عباسی نے بتایا ہے کہ قومی اسمبلی میں فی بل پندرہ سے پچیس کروڑ روپے تک دینے کی بات چلی، کچھ کو یونیورسٹی میں حصہ دیا گیا اور کچھ کو نقد۔

    تفصیلات کے مطابق نون لیگ کے سینئررہنما شاہد خاقان عباسی سے نجی ٹی وی کے صحافی نے سوال کیا کہ کہا جا رہا ہے قومی اسمبلی کے آخری دنوں بل منظور کرانے کیلئے 4 سے 6 کروڑ روپے دیے گئے؟ جس پر شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ میرےپاس اطلاعات نہیں،قیاس آرائیاں ہیں۔

    ن لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ لوگ بات کرتے ہیں، نمبر اس سے بہت زیادہ تھا، فی بل 15 سے 25 کروڑ تک بات چلی ہے اور کچھ کو یونیورسٹی میں حصہ دیا گیا، کچھ کو نقد۔

    شاہدخاقان عباسی نے کہا کہ یلوگوں نے وہیں پر باتیں کیں کہ دیکھیں یہ کیا ہو رہا ہے، جو بل پاس کرانے والے تھے انہوں نے کہا ہمارے اتنے پیسے لگے، یہ بات وہاں سے ہی آتی ہے، لینے والا کبھی شکایت نہیں کرتا۔

  • یہ اسمبلی میرے لیے شرمندگی کا باعث رہی، سابق وزیراعظم

    یہ اسمبلی میرے لیے شرمندگی کا باعث رہی، سابق وزیراعظم

    سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ 5 سال کے دوران ایوان میں جو کچھ ہوا سب کے سامنے ہے، یہ اسمبلی میرے لیے شرمندگی کا باعث رہی۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق قومی اسمبلی اجلاس کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے شاہد خاقان نے کہا کہ اپوزیشن کے بغیر اسمبلی نامکمل ہوتی ہے، 5 سالوں کے دوران ایوان میں جو کچھ ہوا سب کے سامنے ہے، یہ اسمبلی میرے لیے شرمندگی کا باعث رہی۔

    شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ میں ایوان میں صرف 10 دن بات کر سکا، آخری ہفتے میں 40 بل منظور کیے گئے یہ باعث شرمندگی ہے، اسپیکرکو اس طرح کے کاموں کو روکنا چاہیے تھا۔

    انھوں نے کہا کہ تاثر ہے کہ تمام اسمبلی ارکان کرپٹ ہیں، اس اسمبلی کی تنخواہ سے گاڑی کا خرچہ پورا نہیں ہوتا، گزشتہ اسپیکر نے جتنا نقصان اسمبلی کو پہنچایا کسی نے نہیں پہنچایا، یہ ایوان واحد ادارہ ہے جوعوام پرٹیکس لگاتا ہے۔

    سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ یہ ادارہ ٹیکس منظورنہ کرے تو مہنگائی نہیں ہوتی، سوال ہونا چاہیے عوام پر ٹیکس لگانے والے خود ٹیکس دیتے ہیں؟ نیب نے ہر سوال مجھ سے کیا سوائے یہ کہ میں نے ٹیکس دیا یا نہیں.

  • یہ پاکستان کی تاریخ کی بدترین پارلیمنٹ ہے، شاہد خاقان عباسی

    یہ پاکستان کی تاریخ کی بدترین پارلیمنٹ ہے، شاہد خاقان عباسی

    سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ کے سینئر رہنما شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے یہ پاکستان کی تاریخ کی بدترین پارلیمنٹ ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما شاہد خاقان عباسی نے ایک بیان میں کہا کہ آخری دنوں میں بل پاس ہونے میں تیزی ہوتی ہے۔

    سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ یہ بل عوام کی بہتری کے لیے ہیں، آئین کے مطابق نومبر تک الیکشن ہونے چاہئیں۔

    شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ مجھے نگران وزیراعظم کی آفر نہیں ہوئی، مرد شماری میں 2 سال کی تاخیر ہے۔