Tag: شاہد خاقان عباسی

  • سلیمان شہباز کے طنز کی پروا نہیں، چاہے مقدمہ کر دیں، شاہد خاقان عباسی

    سلیمان شہباز کے طنز کی پروا نہیں، چاہے مقدمہ کر دیں، شاہد خاقان عباسی

    اسلام آباد : سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ سلیمان شہباز کے طنزکی پروا نہیں، چاہے مقدمہ کر دیں، مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے نجی وی ٹی چینل پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ توشہ خانہ کے تحفے حکومت کے ہوتے ہیں نہ عوام کے۔

    شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ تحفے جس کو ملتے ہیں اس کے ہوتے ہیں، وصول کرنے والا تحفہ لے یا نیلام کیا جائے، قیمت ایک ہی ہوتی ہے،خزانے کو اصل یا زیادہ رقم نہیں ملتی۔

    سلیمان شہباز کے طنز سے متعلق سوال پر کہا ن لیگی رہنما نے کہا کہ طنز کیا سلیمان شہباز کے طنزکی پروا نہیں، چاہے مقدمہ کر دیں، مجھےکوئی فرق نہیں پڑتا،میں مسلم لیگ ن میں ہوں۔

    یاد رہے مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے توشہ خانہ سے گھڑیاں لینے کا اعتراف کیا تھا۔

    مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ میں تو گھڑیاں نہیں پہنتا لیکن بیٹے نے کچھ گھڑیاں لیں تھیں جس کی رقم ادا کی تھی۔

    شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ جب آپ باہر ملک جاتے ہیں تو تحائف ملتے ہیں یا پھر کوئی ملک میں آتا ہے تو آپ کو تحائف دیتا ہے لیکن وہ تحائف ملٹری سیکریٹری کو دیے جاتے ہیں جو توشہ خانہ میں جمع کروادیے جاتے ہیں۔

  • شاہد خاقان عباسی کے وارنٹ گرفتاری جاری

    شاہد خاقان عباسی کے وارنٹ گرفتاری جاری

    اسلام آباد: احتساب عدالت نے ایل این جی ریفرنس میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔

    تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں ایل این جی ریفرنس پر سماعت ہوئی ، شاہد خاقان عباسی پیش نہ ہوئے۔

    عدالت نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے، شاہد خاقان عباسی کے عدم پیشی پر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے گئے۔

    احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے وارنٹ گرفتاری جاری کئے۔

    عدالت نے شریک ملزمہ عظمی عادل کے بھی ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے جو کہ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی سابق چیئرپرسن ہیں۔

    شریک ملزمہ عظمی عادل کی عدم حاضری اور استثنی کی درخواست دائر نہ ہونے پر وارنٹ گرفتاری جاری کئے گئے۔

    خیال رہے مسلم لیگ ن کے سابق دور حکومت میں اس وقت کے وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی نے قطر کے ساتھ ایل این جی درآمد کرنے کا معاہدہ کیا تھا۔ سابق وزیر پر الزام ہے کہ انہوں نے ایل این جی کی درآمد اور تقسیم کا 220 ارب روپے کا ٹھیکہ دیا جس میں وہ خود حصہ دار ہیں۔

  • شاہد خاقان عباسی  نے  مریم نواز کے سامنے ہی ان کے بیان کی نفی کردی

    شاہد خاقان عباسی نے مریم نواز کے سامنے ہی ان کے بیان کی نفی کردی

    راولپنڈی : نون لیگ کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے مریم نواز کے سامنے ہی ان کے بیان کی نفی کردی اور کہا کوئی شک نہیں اس وقت ہم حکومت میں ہیں،اس سے پہلے مریم نوازنےکہا تھا یہ حکومت ہماری نہیں۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما شاہد خاقان عباسی نے راولپنڈی میں ورکز کنونشن میں مختصرخطاب کرتے ہوئے کہا اس میں کوئی شبہ نہیں کہ ہم حکومت میں ہیں ، جن مشکلات میں ن لیگ حکومت میں آئی اس کا سب کوبخوبی اندازہ ہے۔

    شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ ن لیگ نے ریاست کی خاطر سیاسی قیمت ادا کی ہے، ضمنی ہوں یا قومی الیکشن انشااللہ ن لیگ کامیاب ہوگی۔

    ن لیگی رہنما نے کہا کہ راولپنڈی سےہمیشہ ن لیگ ہی کامیاب ہوتی رہی ہے، جب بھی دھاندلی ہوئی ہےنتیجہ مختلف ہواہے اور جولوگ مایوس ہیں ان کو ساتھ لیکرآنا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ آج تہیہ کرناہےکہ پوری محنت کرنی ہے، اپنےحلقوں میں صحیح امیدواردینےہیں اور ماضی کی طرح پورے راولپنڈی ڈویژن سے ن لیگ کو کامیاب کرانا ہے۔

  • شاہد خاقان عباسی کا اپنی حکومت سے  بڑا مطالبہ

    شاہد خاقان عباسی کا اپنی حکومت سے بڑا مطالبہ

    اسلام آباد : مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما شاہد خاقان عباسی نے اپنی حکومت سے نیب کا ادارہ ختم کرنے کا مطالبہ کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم شاہدخاقان عباسی نے عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایک وقت تھاکہ روز دھماکے ہوتے تھے پھر ہم نے امن بھی دیکھا۔

    شاہدخاقان عباسی کا کہنا تھا کہ آج نیب کورٹ میں ہیں کوئی پراسیکیوٹر نہیں آیا ، اگر ہم یہ چیزیں ختم نہیں کرایں گے یہ معاملات نہیں چلیں گے ،آج جو معاشی بدحالی ہے اس کی وجہ نیب کا ادارہ ہے۔

    ن لیگی رہنما نے کہا کہ نیب کو ختم کریں، نیب کوسیاست پرقبضہ کرنےکیلئےبنایاگیا ، یہ پاکستان کا سب سےکرپٹ،معاملات کو خراب کرنے والا ادارہ ہے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمارا 23 سال سے نیب کی عدالت کا تجربہ ہے، ہم بہت سے کیس میں نیب میں پیش ہوئے ہیں ، نیب کے پاس کچھ ہے تو کیس چلائے اورمعاملے کو ختم کرے۔

    شاہدخاقان عباسی نے کہا کہ جسٹس جاوید اقبال کو ان باتوں کا جواب دینا پڑے گا، جب تک حقائق سامنے نہیں آئیں گے ملک کےمعاملات نہیں چلیں گے۔

  • مریم نواز اور شاہد خاقان عباسی کے درمیان ملاقات  کی  اندرونی کہانی سامنے آگئی

    مریم نواز اور شاہد خاقان عباسی کے درمیان ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

    لاہور : مسلم لیگ ن کی چیف ارگنائزر مریم نواز نے شاہد خاقان عباسی سے ملاقات میں کہا کہ آپ جیسے لیڈر پارٹی کا فخر ہیں، جس پر ن لیگی رہنما نے کہا نوازشریف میرے لیڈر ہیں، آخری دم تک ن لیگ میں ہی رہوں گا۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی چیف ارگنائزر مریم نواز اور سینئر رہنما شاہد خاقان عباسی کےدرمیان ملاقات کا احوال سامنے آگیا۔

    مریم نواز نے شاہد خاقان عباسی سے گفتگو میں کہا کہ میں آپ کی بہن ہوں آپ کی رہنمائی میں پارٹی،ملک کیلئےکردار ادا کرنا چاہتی ہوں، پارٹی میری اکیلی کی نہیں ہے۔

    مسلم لیگ ن کی چیف ارگنائزر کا کہنا تھا کہ نوازشریف کی سربراہی میں سب ملکرپارٹی کیلئے کام کریں گے ، آپ جیسے لیڈر پارٹی کا فخر ہیں،آپکی لازوال قربانیوں کوفراموش نہیں کیاجا سکتا۔

    شاہد خاقان عباسی نے مریم نواز سے گفتگو میں کہا میں نے اپنا سب کچھ ن لیگ کے وقف کر رکھا ہے، نوازشریف میرے لیڈر ہیں ، شہباز شریف کی رہنمائی ہمیشہ ساتھ رہی۔

    شاہد خاقان کا کہنا تھا کہ ن لیگ میں رہا اور آخری دم تک ن لیگ میں ہی رہوں گا، نواز شریف اور پارٹی سے آج بھی رابطہ قائم ہے اور کل بھی رہےگا۔

  • پارٹی عہدے سے مستعفی ہوا پارٹی سے نہیں، شاہد خاقان عباسی

    پارٹی عہدے سے مستعفی ہوا پارٹی سے نہیں، شاہد خاقان عباسی

    اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ پارٹی عہدے سے مستعفی ہوا پارٹی سے نہیں۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما شاہد خاقان عباسی نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا پارٹی کے سینئر نائب صدر کے عہدے سے استعفیٰ دیاہے، پارٹی سے نہیں۔

    شاہدخاقان عباسی کا کہنا تھا کہ مریم بی بی کو اسپیس چاہیے ہم وہاں ہوں گے تو اختلاف رائےبھی ہو سکتاہے۔

    ن لیگی رہنما نے کہا کہ ہم میاں صاحب کےساتھی ہیں، ہر جماعت میں طریقہ ہوتاہے ، جب نئے لوگ آتے ہیں تو پرانے نئے رول میں آجاتے ہیں۔

    انھوں نے ایک بار پھر واضح کیا کہ میں الیکشن ن لیگ کے ٹکٹ سے ہی لڑوں گا۔

  • مریم نواز نے شاہد خاقان کے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرا دی، ذرائع

    مریم نواز نے شاہد خاقان کے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرا دی، ذرائع

    لاہور: پاکستان مسلم لیگ کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے سینئر رہنما شاہد خاقان عباسی کے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرا دی ہے۔

    ذرائع کے مطابق پارٹی سیکریٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں ن لیگ کا مشاورتی اجلاس منعقد ہوا، جس کی صدارت چیف آرگنائزر مریم نواز نے کی، اجلاس میں تنظیمی دوروں کے حوالے سے مشاورت کی گئی۔

    ذرائع ن لیگ کے مطابق اجلاس میں شاہد خاقان عباسی کے پارٹی عہدے سے مستعفی ہونے کی گونج سنائی دی، مریم نواز نے شاہد خاقان کے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرا دی، اور کہا کہ وہ ہماری پارٹی کا اثاثہ ہیں۔

    پارٹی ذرائع نے بتایا کہ مریم نواز نے اس سلسلے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ جلد شاہد خاقان سے ملاقات کریں گی۔

    مسلم لیگ ن میں شدید اختلافات، شاہد خاقان عباسی سینئر نائب صدر کے عہدے سے مستعفی

    اجلاس میں پارٹی کو مستحکم کرنے کے لیے مریم نواز نے رہنماؤں سے تجاویز بھی مانگیں، عمران خان کے بیانیے پر ن لیگ اپنا ایک نیا بیانیہ سامنے لائے گی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ مریم نواز نے پارٹی امیدواروں کی ہار اور جیت کی تمام تفصیلات مانگ لی ہیں، انھوں نے پارٹی کو انتخابات کے لیے تیار رہنے کی بھی ہدایت کر دی ہے۔

  • شاہد خاقان عباسی کے استعفے کی خبر بے بنیاد اور من گھڑت قرار

    شاہد خاقان عباسی کے استعفے کی خبر بے بنیاد اور من گھڑت قرار

    اسلام آباد : مسلم لیگ ن کے سنیئر رہنما شاہد خاقان عباسی کے ترجمان نے استعفے کی خبر کو بے بنیاد اور من گھڑت قرار دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے سنیئر رہنما شاہد خاقان عباسی کے ترجمان کا سینئرنائب صدر کے عہدے سے استعفے کی خبروں پر ردعمل آگیا۔

    ترجمان شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ استعفے کی خبر بے بنیاد اورمن گھڑت ہے، شاہد خاقان عباسی پارٹی کے ساتھ کھڑے ہیں کھڑے رہیں گے ، دباؤ مشکلات برداشت کیں پارٹی کو نہیں چھوڑا۔

    یاد رہے یہ خبر آئی تھی کہ شاہد خاقان عباسی نےسینئرنائب صدرکےعہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

    ذرائع کاکہنا تھا کہ شاہد خاقان مریم نواز کو سینئرنائب صدراورچیف آرگنائزربنانے سے خوش نہیں تھے، استعفیٰ شہباز شریف کو مل گیا لیکن انہوں نے قبول نہیں کیا۔

    گذشتہ روز مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف نے فوری طور پارٹی کے سینئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی کے تحفظات دور کرنے کی ہدایت کی تھی۔

  • مسلم لیگ ن میں شدید اختلافات، شاہد خاقان عباسی سینئر نائب صدر کے عہدے سے مستعفی

    مسلم لیگ ن میں شدید اختلافات، شاہد خاقان عباسی سینئر نائب صدر کے عہدے سے مستعفی

    اسلام آباد : مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما شاہدخاقان عباسی ن لیگ کے سینئر نائب صدر کی حیثیت سے مستعفی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما شاہدخاقان عباسی نے ن لیگ کے سینئر نائب صدر کی حیثیت سے استعفیٰ دے دیا۔

    ذرائع نے بتایا ہے کہ شاہدخاقان عباسی نے اپنا استعفیٰ پارٹی صدرکوبھجوادیا ہے، وہ مریم نواز کو سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر بنانے سے خوش نہیں تھے۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ شاہد خاقان عباسی کو پارٹی کی پالیسیوں سے بھی شدید اختلافات تھے اور مفتاح اسماعیل سے پارٹی کے سلوک نے شاہد خاقان کومایوس کیا۔

    ذرائع نے کہا ہے کہ شاہدخاقان عباسی کا استعفیٰ شہباز شریف کو مل گیا ہے تاہم شہباز شریف نے شاہد خاقان عباسی کا استعفیٰ قبول نہیں کیا۔

    گذشتہ روز مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف نے فوری طور پارٹی کے سینئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی کے تحفظات دور کرنے کی ہدایت کی تھی۔

  • ‘جو بھی مشکل فیصلے کرے گا اسے سیاسی قیمت ادا کرنا ہوگی’

    ‘جو بھی مشکل فیصلے کرے گا اسے سیاسی قیمت ادا کرنا ہوگی’

    اسلام آباد: مسلم لیگ کے رہنما شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ نئی سیاسی جماعت بنانے کی کوئی سوچ نہیں ہے، جوبھی مشکل فیصلےکرے گا اسے سیاسی قیمت ادا کرنا ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ کے رہنما شاہدخاقان عباسی نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام آف دی ریکارڈ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ
    شہبازشریف ہی مشکل فیصلےکرسکتےہیں اور جوبھی مشکل فیصلے کرے گا اسے سیاسی قیمت ادا کرنا ہوگی۔

    شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ نئی سیاسی جماعت بنانےکی کوئی سوچ نہیں ہے، اقتدار میں آنے والے کو احساس ہونا چاہیےاس کی ذمہ داریاں کیا ہیں۔

    ن لیگی رہنما نے کہا کہ عوام نے سب کو آزمالیا کوئی مسائل حل کرنےکی بات نہیں کرتا، ایک دوسرے پر الزامات سے مسائل حل نہیں ہوں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ نئی جماعت یاہم خیال گروپ بنانےکی کوئی سوچ نہیں ، چاہتےہیں اگلی حکومت کی ترجیح مسائل ہوں الزامات نہ ہوں، ہماری حکومت نےمشکل فیصلوں کی سیاسی قیمت اداکی ہے۔

    سابق وزیراعظم نے کہا کہ سلیمان شہبازنےجوٹوئٹ کیااس کی حمایت نہیں کرسکتا۔