سابق قومی کپتان شاہد آفریدی نے روایتی حریفوں کے درمیان میچ سے متعلق ماضی کا ایک دلچسپ واقعہ سنایا کہ کس طرح انھیں ہربھجن پر رحم آیا۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور اپنی جارحانہ بلے بازی کے لیے دنیا بھر میں مشہور شاہد خان آفریدی نے انکشاف کیا ہے کہ بھارتی شہر کانپور میں ہونے والے پاک بھارت میچ کے دوران ہربھجن نے میری طرف رحم طلب نظروں سے دیکھا اس کے بعد میں بولڈ ہوگیا تھا۔
شاہد آفریدی نے ایک انٹرویو کے دوران بتایا کہ میں کانپور کی اننگز کی بات کررہا ہوں وہاں پر میرے خیال میں 96 رنز پر کھیل رہا تھا تو میں نے مڈ آن کی طرف ہلکا سا پش کیا اور وہ چوکا ہوگیا میری سنچری ہوگئی۔
سابق کپتان کا مزید کہنا تھا کہ میں نے بیٹر بننے کی کوشش کی اور میں نے اگلا بال پاؤں نکال کر روکا، بلے سے بال لگ کر وکٹ میں آگئی اور میں بولڈ ہوگیا۔
شاہد آفریدی نے افسوس کرتے ہوئے کہا کہ وہ بال چھکے والا تھا مجھے مارنا چاہیے تھا، لیکن بیچارے ہربھجن سنگھ نے جس طرح مجھے ایک چوکے کے بعد دیکھا نہ تو مجھے رحم کرلینا چاہیے تھا۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے نواسے کی پیدائش کے بعد کہا ہے کہ میں دنیائے کرکٹ کا کم عمر ترین نانا بن گیا ہوں۔
لیفٹ آرم پیسر شاہین شاہ آفریدی اور شاہد آفریدی کی بیٹی انشا کے ہاں بیٹے کی ولادت ہوئی ہے اور سابق قوی کپتان نانا بن چکے ہیں، سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر شاہد آفریدی نے خوشی کے ایموجی کے ساتھ اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔
انھوں نے لکھا کہ ’دنیائے کرکٹ کا کم عمر ترین نانا بننے پر آپ تمام احباب کے محبتوں بھرے پیغامات موصول ہو رہے ہیں، میں اور میرے اہلخانہ آپ سب لوگوں کا دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں‘۔
نئے نئے نانا بننے والے شاہد آفریدی کی سوشل میڈیا پوسٹ کو صارفین کی بڑی تعداد کیا ہے اور مداح انھیں مبارک باد دیتے ہوئے اپنے خیالات کا اظہار کررہے ہیں۔
تقریباً 47 برس کی عمر میں نانا بننے والے شاہد آفریدی یکم مارچ 1977 کو پیدا ہوئے تھے جبکہ ان کے داماد پاکستان کرکٹ ٹیم کے کرکٹر شاہین کی عمر 24 سال ہے۔
پاکستانی پلیئرز، ٹیم منیجمنٹ، پی سی بی اور مداحوں کی جانب سے قومی پیسر شاہین شاہ آفریدی کو والد اور شاہد آفریدی کو نانا بننے پر مبارک باد دی گئی ہے۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ شاہین آفریدی 3 فروری 2023 کو سابق کپتان شاہد آفریدی کی صاحبزادی انشا کے ساتھ کراچی میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے اور اب جوڑے کے ہاں بیٹے کی ولادت ہوئی ہے۔
کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے بھارتی باؤلر ایشون کو لگائے گئے چھکوں کی یاد تازہ کرتے ہوئے کہا کہ ایشون کو کھیلنا مشکل تھا لیکن اس کے باوجود میں اسے دو چھکے لگانے میں کامیاب رہا۔
معروف اسپورٹس اینکر زینب عباس نے پاکستان کے سابق اسٹار آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی سے انٹرویو کے دوران سوال کیا کہ ایشیا کپ کے فائنل میں بھارت کے خلاف جب آپ بیٹنگ کے لیے گراؤنڈ پر جا رہے تھے تو آپ کے دماغ میں کیا چل رہا تھا؟
شاہد خان آفریدی نے سوال کے جواب میں مسکراتے ہوئے کہا کہ دماغ میں کچھ نہیں چل رہا تھا، اگر کچھ چل رہا ہوتا تو پھر پرفارم نہ کر پاتا۔
سابق کپتان نے انٹرویو کے دوران بتایا کہ جب میں کریز پر آیا تو میں نے سعید اجمل سے کہا کہ بس آپ ایک بال روک کر سنگل کر دو، سوئپ شارٹ نہیں مارنا، لیکن سعید تو میرا بھائی نکلا، اس نے میری بات نہیں مانی اور سوئپ شارٹ کھیل کر آؤٹ ہوگیا۔
آفریدی نے بتایا کہ سعید اجمل کے آؤٹ ہونے کے بعد جب جنید خان کریز پر آئے تو میں نے اس سے کہا کہ بس آپ سیدھے بلے سے گیند روک کر سنگل لو، رن ہر حالت میں لینا ہے جس پر جنید نے کہا کہ شاہد بھائی آپ فکر نہ کرو اور اس طرح میں سنگل لینے میں کامیاب رہا۔
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان کا کہنا تھا کہ جب ایشون مجھے بال کرانے کے لیے سامنے آیا تو میں اپنے لیگ سائیڈ کو دیکھنے لگا تا کہ اسے لگے میں اس طرف شارٹ کھیلوں گا اور وہ مجھے آف سوئنگ نہ کرائے لیگ اسپن کرائے اور اس نے ویسے ہی کیا جس پر میں نے اسے چھکا لگایا۔
شاہد آفریدی نے ایشون کی آخری بال سے متعلق کہا کہ وہ بال بہت مشکل تھی اور جب میں نے ہٹ لگائی تو گیند کے باؤنڈری پار جانے تک میں میں پریشانی کا شکار تھا کہ کہ چھکا ہوگا کہ نہیں اور پھر جب بال باؤنڈری پار گئی تو میں نے پھر لمبی سانس لی۔
کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے ٹویٹ کے ذریعے وزیرِ اعظم عمران خان کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ پوری قوم کی نگاہیں آپ اور آپ کی ٹیم پر مرکوز ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سابق آل راؤنڈر اور جارحانہ بیٹنگ کے لیے مشہور بلّے باز شاہد آفریدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر عمران خان کو وزیرِ اعظم بننے کی مبارک باد دی۔
شاہد خان آفریدی نے وزیرِ اعظم عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ’پورا پاکستان آپ اور آپ کی ٹیم کی طرف دیکھ رہا ہے۔‘
Congratulations @ImranKhanPTI for taking oath as PM of Pakistan. I sincerely hope that your team will carry your vision & dream for making Pakistan better for our generations. All #Pakistan is counting on you & your team.
انھوں نے ٹویٹ کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ کپتان عمران خان کی ٹیم آنے والی نسلوں کے لیے پاکستان کو ایک بہتر ملک بنانے کے لیے عمران خان کے خواب اور ان کی سوچ پر عمل پیرا ہوگی۔
اسٹار کرکٹر شاہد آفریدی نے عمران خان کی وزارتِ عظمیٰ کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا، ان کا کہنا تھا کہ قوم کی نگاہیں عمران خان پر مرکوز ہیں جو ملک کو ترقی کے راستے پر گام زن کریں گے۔
واضح رہے کہ آج وزارتِ عظمیٰ کا حلف لینے کے بعد وزیرِ اعظم عمران خان سے ان کے دفتر میں قومی کرکٹ ٹیم کے موجودہ اور سابق کھلاڑیوں نے ملاقات کی، بھارت سے نوجوت سنگھ سدھو نے ملاقات کے دوران ان کو شال کا تحفہ پیش کیا۔
کھلاڑیوں سے ملاقات کے موقع پر وزیرِ اعظم نے کہا کہ ملک میں کرکٹ کا ڈھانچا بدلنے کے لیے اہم فیصلے کیے جائیں گے، پرانے اور تجربہ کار کھلاڑیوں کو ذمہ داریاں دی جائیں گی۔
پشاور: اسٹار آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی نے کہا ہے کہ پی سی بی کے لیے نہیں پاکستان کے لیے کھیلتا ہوں۔
ان خیالات کا اظہار شاہد خان آفریدی نے پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ میں الوداعی میچ کا محتاج نہیں اللہ نے کرکٹ کھیلتے ہوئے بہت عزت دی ہے۔
آفریدی کا مزید کہنا تھا کہ سیاست میں آنے کا کوئی ارادہ نہیں شاہد آفریدی فاؤنڈیشن کے ذریعے ہی قوم کی خدمت کرنا چاہتا ہوں۔
آفریدی نے فاٹا میں اسپورٹس کمپلیکس کے قیام پر سابق آرمی چیف جنرل (ر) راحیل شریف کا شکریہ بھی ادا کیا۔
اسٹار آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی نے کہا ہے کہ پی سی بی کے لیے نہیں پاکستان کے لیے کھیلتا ہوں جب کہ شاہد خان آفریدی نے اپنے ہی بیان پر یو ٹرن لیتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے۔
یاد رہے کہ جولائی میں شاہد آفریدی نے بی بی سی اردو کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا کہ انٹرنیشنل کرکٹ کی ڈیمانڈ کے مطابق پاکستان میں کرکٹ کا ٹیلنٹ موجود نہیں۔
واضح رہے کہ شاہد آفریدی نے اپنا آخری ون ڈے انٹرنیشنل میچ ورلڈ کپ 2015ء میں کھیلا تھا۔ جبکہ ایشیاء کپ ٹی ٹوئنٹی میں شاہد آفریدی نے کپتانی کے فرائض انجام دئیے تھے۔ جس میں پاکستان کو شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
شاہد آفریدی نے 398 ون ڈے میچز 13632 رنز بنا رکھتے ہیں اور اپنی بائولنگ کے ذریعے 395 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جب کہ 98 ٹی ٹوئنٹی میچز میں 2362 رنز بنائے اور 97 وکٹیں بھی حاصل کررکھی ہیں۔
لاہور : پاکستان ٹی ٹوینٹی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے کہا ہے کہ مجھے آج اس بات کی خوشی ہے کہ مجھے فیئر ویل مل گیا ہے اگر پی سی بی فیئر ویل نہ بھی تو کوئی دکھ نہیں، میں نے جب کرکٹ شروع کی تو اس میں پیسہ کم اور عوام کی محبت زیادہ ملتی تھی، بوم بوم آفریدی نے بتایا کہ جس عمر میں لوگ لڑکیوں کے خواب دیکھتے ہیں میں اس وقت کرکٹ کے خواب دیکھتا تھا۔
یہ بات انہوں نے اے آر وائی نیوز کی جانب سے شاہد آفریدی کو خراج تحسین پیش کے لیے ’’سرعام ‘‘ کے خصوصی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ جب میں نے اپنے کیریئر کا آغاز کیا تو اس وقت کرکٹ پیشن تھا اب بہت زیادہ کمرشل ہوگیا ہے۔ عمران خان ، وسیم اکرم ، وقار یونس ، انضمام الحق یہ سب لوگ ہمارے اسٹارز تھے، کرکٹ سے جنون کی حد تک عشق تھا، اسکول سے چھٹی کے بعد کرکٹ کھیلنے جایا کرتا تھا، والد صاحب مجھے ڈاکٹر یا انجینئر بنانا چاہتے تھے جس کا کوئی چانس نہیں تھا، اس کیلئے میں نے بہت زیادہ ڈانٹ اور مار بھی کھائی، لیکن تھا یہی کہ میں نے کرکٹر بننا ہے۔
ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ میں ویسٹ انڈیز میں تھا جب مجھے فون آیا کہ میرا سلیکشن قومی ٹیم میں ہوگیا ہے تو میری خوشی کی انتہا نہ تھی، میں کچھ دیر کیلیے سکتے میں آگیا تھا اور پہلا ورلڈ ریکارڈ بنا کر جب میں واپس کراچی پہننچا تو ائیر پورٹ پر لوگوں کا ہجوم دیکھ کر مجھے لگا کہ واقعی میں نے بہت بڑا کام کیا ہے، وقت سے پہلے اپنے خواب حقیقت میں تبدیل ہونے پر حیرت ہوئی تھی.
شاہد آفریدی نے کہا کہ کسی بھی کام کیلئے خود اعتمادی اور اللہ پر یقین بہت ضروری ہے اور اگر خود اعتمادی نہ ہو تو پھر ضرورت ہی نہیں ہے کہ وہ کام کیا جائے۔ لیکن میں نے بحیثیت بالر بہت مار کھائی جس کی وجہ یہ تھی کہ میں بعض مرتبہ ضرورت سے زیادہ خود اعتمادی کا شکار ہوجاتا تھا۔ ضرورت سے زیادہ خود اعتمادی درست نہیں اس کا ہمیشہ نقصان اٹھایا.
انہوں نے کہا کہ انسان اپنے لیے تو جیتا ہی ہے یہ اتنی بڑی بات نہیں اصل بات تو یہ ہے کہ دوسروں کی مشکل کے وقت کام آیا جائے، انہوں نے لوگوں خصوصاً نوجوان نسل کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ جتنا ہوسکے دوسروں کے کام آئیں، ان کے مسائل حل کریں اور یہی سچی خوشی ہے۔
دو ہزارنو کا ورلڈ کپ کھیلنا میرے لیے باعث اعزاز تھا اپنی ایک یادگار بات کا حوالہ دہتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ میں نے ایک بار انڈیا کا بہت بڑا ٹوور کیا تھا، اس میں مجھے کوچ لے جانے پر راضی نہیں تھا لیکن جب میں نے اپنی پرفارمنس دکھائی تو انہوں نے مجھ سے آکر کہا کہ جب تم مین آف دی میچ کا ایوارڈ لینے جاؤ تو کہنا کہ مجھے بہت زیادہ محنت میں نے کرائی، یہ سن کر مجھے بہت افسوس ہوا کہ اتنا بڑا نام اتنی چھوٹی بات کر رہا ہے۔
ایک سوال کے جواب میں شاہد آفریدی نے کہا کہ پی ایس ایل کی وجہ سے نیا ٹیلنٹ سامنے آرہا ہے، میرا ریکارڈ اگر توڑ سکتا ہے تو وہ شرجیل احمد توڑ سکتا ہے کیونکہ اس میں وہ پوٹینشل ہے لیکن اس کیلیے اسی انداز سے کھیلنا ہوگا جس انداز سے وہ کھیل رہے ہیں۔ اپنا کھیل تبدیل نہ کرے۔
سچن ٹنڈولکر کے بیٹ کے حوالے سے ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ سچن ٹنڈولکر نے اپنا بیٹ وسیم اکرم کو دیا تھا کہ جب آپ پاکستان جاؤ تو میرے لیے ایسا بیٹ بنوا کر لانا تو وہ بیٹ وسیم اکرم نے مجھے دیا تھا کہ اس سے کھیلو اور جب میں نے اس بیٹ سے اننگ کھیلی تو واقعی بہت مزہ آیا۔
کراچی : 2 اکتوبر1996 کو کینیا کے خلاف اپنا پہلا ایک روزہ میچ کھیلنے والے شاہد آفریدی کا ون ڈے کیری ئر 20 سال پر محیط ہو گیا ہے۔
بوم بوم آفریدی کے نام سے مشہور شاہد خان آفریدی نے اپنا ون ڈے ڈیبیو کینیا کے خلاف آج سے بیس سال آج ہی کی تاریخ میں 1996 کو کیا تھا،آیے شاہد آفریدی کے پلک جھپکتے 20 سالہ ون ڈے کیریئرپر ایک نظرڈالتے ہیں۔
شاہد آفریدی بطور بلے باز
شاہد آفریدی نے گزشتہ بیس سالوں میں اب تک 398 ایک روزہ میچ کھیلے جن میں 23.57 کی اوسط سے 8064 رنز بنائے جس میں 6 سینچریاں اور 39 نصف سینچریاں شامل ہیں جب کہ ایک روزہ میچ میں ایک اننگ میں زیادہ سے زیادہ اسکور 124 ہے۔
شاہد آفریدی بطور باؤلر
لیگ اسپینرمشاق احمد کی جگہ قومی ٹیم میں بطوراسپینرشامل ہونے والے شاہد آفریدی نے ایک روزہ میچوں میں 395 وکٹیں لی ہیں جس میں 9 مرتبہ پانچ یا پانچ سے زائد وکٹیں لی ہیں جب کہ بہترین باولنگ 12 رنز کے عوض 7 وکٹیں ہیں۔
شاہد آفریدی بطور فیلڈر
باولنگ اور بیٹنگ کے شعبے میں اپنی دھاک بیٹھانے والے شاہد خان آفریدی فیلڈنگ کے شعبے میں کافی مستعد اور متحرک نظرآتے ہیں انہوں نے اپنے ون ڈے کیریر میں 127 کیچز بھی پکڑے۔
شاہد آفریدی بطور کپتان
شاہد خان آفریدی نے کئی میچوں میں تن تنہا پاکستانی ٹیم کو جیت دلوائی ہے اور بطور کپتان شاہد آفریدی پاکستان کی ٹی ٹوینٹی میچوں میں اپنے عروج پر پہنچایا اور ون ڈے میچوں میں ان کی ملک کے لیے گراں قدر خدمات قابل ستائش ہیں۔
شاہد آفریدی کے دیگر اعزازات
شاہد آفریدی نے اپنے پہلے ہی اننگ میں ایک روزہ میچ کی تیزترین سینچری بنانے کا اعزازحاصل کیا یہ ریکارڈ انہوں نے سری لنکا کے خلاف صرف 37 گیندوں پر سینچری مکمل کر کے بنایا اور یہ اعزازانہوں نے صرف سولہ سال کی عمر میں حاصل کیا۔
ایک روزہ میچوں میں سب سے زیادہ چھکے مارنے والے شاہد آفریدی جے سوریا کے بعد دوسرے آل راؤنڈر ہیں جنہوں نے 6 ہزار سے زیادہ رنز اور 300 سے زائد وکٹیں حاصل کیں ہیں۔
واضح رہے شاہد خان آفریدی کے مداحین میں بھارتی کھلاری بھی شامل ہیں یہی وجہ ہے انہیں سب سے پہلے بوم بوم آفریدی کا لقب بھی بھارتی سابق ٹیسٹ کرکٹر اور موجودہ کمنٹیٹر روی شاستری نے دیا۔
کراچی: پاکستان کے مایہ ناز کرکٹر شاہد خان آفریدی نے ملک کے سیاسی بحران سے متعلق سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ ٹویٹر پر ایک پیغام میں کہا ہے کہ انہوں نے ملک کے موجودہ حالات کے بارے میں ایک برا خواب دیکھا ہے، اس وقت ملک میں جو کچھ بھی ہو رہا ہے وہ اچھا نہیں ہے اور وہ پاکستا ن کے لئے دعا گو اور پر امید ہیں ، یاد رہے کہ آزادی مارچ کے دوران پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی جانب سے شاہد آفریدی کو تحریک انصاف کا ساتھ دینے کی دعوت بھی دی تھی۔
کراچی میں ایم کیوایم کے مرکز نائن زیرو پر نوابشاہ حادثے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والوں سے اظہار یکجہتی کے لئے دعائیہ تقریب اور شمعیں روشن کی گئی ۔
ایم کیوایم کے زیر اہتمام نائن زیرو میں نوابشاہ حادثے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کے دعائیہ تقریب کی گئی جس میں فنکاروں ،اداکاروں اور مختلف جامعات کے اساتذہ ،طلبہ وطلبات اورفنکاروں اداکاروں نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایم کیوایم کے رہنما خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ بس حادثے کی تحقیقات کی جائے۔
مشہور ڈرامہ نگار فاطمہ ثریا بجیا نے والدین سے مطالبہ کیا کہ ان گاڑیوں کو چیک کریں جن گاڑیوں میں وہ اپنے بچوں کو اسکول بھجتے ہیں ۔
مشہور ومعروف کرکٹر شاہد خان آفریدی نے نوابشاہ حادثہ ایک بڑا واقعہ تھا ،شاہد آفریدی نے کہا کہ ملک کے لئے ہم سب کو متحد ہونا پڑے گا ، دعائیہ تقریب کے بعد شرکا نے شمعیں روشن کرکے جاں بحق ہونے والے بچوں سے اظہار یکجہتی کا اظہار کیا۔