Tag: شاہد شفیق

  • آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم اسکینڈل: ملزم شاہد شفیق کا 7 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

    آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم اسکینڈل: ملزم شاہد شفیق کا 7 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

    لاہور: آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم اسکینڈل میں گرفتار ملزم شاہد شفیق کو 7 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم کیس میں گرفتارملزم بسم اللہ انجینئرنگ کے چیف ایگزیکٹو شاہد شفیق کو ایک روزہ جسمانی ریمانڈ کے بعد آج سخت سیکورٹی میں احتساب عدالت میں پیش کیا گیا۔

    نیب نے احتساب عدالت سے ملزم کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست کی جسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے ملزم کو 7 روزہ جسمانی ریمانڈ پرنیب کے حوالے کردیا۔

    عدالت نے ملزم شاہد شفیق کو 5 مارچ کو ریمانڈ مکمل ہونے پر دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا۔


    شاہد شفیق جسمانی ریمانڈ پرنیب کےحوالے


    خیال رہے کہ گزشتہ روز آشیانہ ہاؤسنگ کرپشن میں گرفتارملزم بسم اللہ کنسٹرکشن کے چیف ایگزیکٹو شاہد شفیق کو ضلع کچہری میں جوڈیشل مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا گیا تھا۔

    مجسٹریٹ نے ملزم شاہد شفیق کا ایک روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے اسے نیب کے حوالے کردیا تھا۔

    یاد رہے کہ دو روز نیب نے ملزم شاہد شفیق کو حراست میں لیا تھا، ملزم پر ایل ڈی اے اہلکاروں کی ملی بھگت سے 14 ارب روپے کا ٹھیکہ جعلی کاغذات پرحاصل کرنے کا الزام ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم اسکینڈل: ملزم شاہد شفیق جسمانی ریمانڈ پرنیب کےحوالے

    آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم اسکینڈل: ملزم شاہد شفیق جسمانی ریمانڈ پرنیب کےحوالے

    لاہور: احتساب عدالت نے آشیانہ اسکیم کرپشن میں گرفتار ملزم شاہد شفیق کو ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق آشیانہ ہاؤسنگ کرپشن میں گرفتاربسم اللہ کنسٹرکشن کے چیف ایگزیکٹو شاہد شفیق کو ضلع کچہری میں جوڈیشل مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا گیا۔

    مجسٹریٹ نے ملزم شاہد شفیق کا ایک روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے اسے نیب کے حوالے کردیا۔

    ملزم شاہد شفیق بسم اللہ کمپنی کا چیف ایگزیکٹو ہے جس پرکمپنی کے لیے ٹھیکہ لینے کا الزام ہے۔

    ذرائع کے مطابق ملزم شاہد شفیق کو کل احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا اور عدالت سے ملزم کے 15 روزہ جسمانی ریمانڈ کی درخواست کی جائے گی۔

    آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم اسکینڈل میں گرفتار ملزم شاہد شفیق کے وکیل نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ آشیانہ پراجیکٹ پر کمپنی بہت پیسہ لگا چکی ہے، کمپنی نے حکومت سے اب تک کوئی پیسہ نہیں لیا۔

    علی بخاری نے کہا کہ میرے موکل شاہد شفیق کو پھنسایا جا رہا ہے، بہت جلد سب کے سامنے سچ اورجھوٹ آ جائے گا۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز نیب نے ملزم شاہد شفیق کو حراست میں لیا تھا، ملزم پر ایل ڈی اے اہلکاروں کی ملی بھگت سے 14 ارب روپے کا ٹھیکہ جعلی کاغذات پرحاصل کرنے کا الزام ہے۔

    واضح رہے کہ 22 فروری کو احتساب عدالت نے آشیانہ ہاؤسنگ سوسائٹی اسکینڈل میں گرفتار سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ 11 روزہ جسمانی ریمانڈ پرنیب کے حوالے کیا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔