Tag: شاہد ندیم بلوچ

  • آئی جی سندھ کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کیلئے درخواست دائر

    آئی جی سندھ کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کیلئے درخواست دائر

    سندھ ہائی کورٹ میں آئی جی سندھ شاہد ندیم بلوچ کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی درخواست دائر کردی گئی۔

    سندھ ہائی کورٹ میں آئی جی سندھ شاہد ندیم بلوچ کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی دائر پٹیشن میں درخواست گزار نے موقف اختیار کیا ہے کہ شاہد ندیم بلوچ ریٹائر ہورہے ہیں اس لئے انکا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے۔

    درخواست میں ایس ایس پی راؤ کی تعیناتی کو توہین عدالت قرار دیا گیا ہے، ذرائع کے مطابق آئی جی سندھ کے لئے فیاض لغاری کا نام زیر غور ہے، فیاض لغاری کو آئی جی سندھ بنانے سے متعلق خبر اے آر وائی نیوز گزشتہ روز نشر کرچکا ہے۔
     

     

  • آئی جی سندھ پولیس کا سی آئی ڈی افسران اور اہلکاروں کو ون اسٹیپ پروموشن دینے کا اعلان

    آئی جی سندھ پولیس کا سی آئی ڈی افسران اور اہلکاروں کو ون اسٹیپ پروموشن دینے کا اعلان

    آئی جی سندھ  پولیس شاہد ندیم بلوچ نے سی آئی ڈی افسران اور اہلکاروں کو ون اسٹیپ پروموشن دینے کا اعلان کردیا، کراچی پولیس کے گارڈن ہیڈکوارٹرز کا نام چوہدری اسلم شہید سےمنسوب کرنےکی تجویزبھی زیر غور ہے۔

    کراچی میں آجی سندھ کی زیر صدارت اعلیٰ افسران کے اجلاس میں سی آئی ڈی افسران اور اہلکاروں کو ون اسٹیپ پروموشن دینے کا فیصلہ کیا گیا، جس کا نوٹیفیکیشن جلد جاری کردیا جائے گا۔

    یہ فیصلہ سی آئی ڈی اہلکاروں کومزید مضبوط کرنے کیلئے کیا گیا، اجلاس میں گارڈن ہیڈاکوارٹرز کو چوہدری اسلم شہید کے نام سے منصوب کرنے کی تجویز بھی زیر غور آئی۔

    اجلاس میں یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ چوہدری اسلم شہید کی دو مقامات پر یادگاریں تعمیر کی جائیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ سی آئی ڈی اہلکاروں کی ترقی کے فیصلے پر دہشتگردی کیخلاف جنگ میں لڑنے والے پولیس اہلکاروں کو تشویش لاحق ہوگئی۔

    جن کاکہنا ہے کہ حقیقی طور پر دہشتگردی کیخلاف لڑنے والے تمام پولیس اہلکاروں کو ترقی دی جائے۔۔سندھ حکومت بھی اس سلسلے میں کمیٹی تشکیل دینے کا ارادہ رکھتی ہے۔

  • ٹارگیٹڈ آپریشن سے ٹارگٹ کلنگ، بھتے خوری جیسے واقعات میں کمی آئی،شاہد ندیم بلوچ

    ٹارگیٹڈ آپریشن سے ٹارگٹ کلنگ، بھتے خوری جیسے واقعات میں کمی آئی،شاہد ندیم بلوچ

    آئی جی سندھ شاہد ندیم بلوچ نے کہا ہے کہ کراچی میں بلا امتیاز ٹارگیٹڈ آپریشن کے باعث ٹارگٹ کلنگ، بھتے اور اغواء برائے تاوان کے واقعات میں کمی آئی ہے۔

    کراچی میں کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ انڈسٹری کے وفد سے ملاقات میں آئی جی سندھ شاہد ندیم بلوچ نے بتایا کہ کراچی میں بلا امتیاز جرائم پیشہ عناصر کیخلاف ٹارگٹڈ آپریشنز کئے گئے، جس کی وجہ سے ٹارگٹ کلنگ، بھٹہ خوری اور اغوا برائے تاوان جیسے جرائم میں کمی آئی۔

    آئی جی سندھ شاہد ندیم بلوچ کے مطابق پانچ ستمبر دوہزار تیرہ سے شروع کئے گئے ٹارگٹڈ آپریشنز کے دوران مختلف مقدمات میں مطلوب بارہ ہزار تین سو نوے ملزمان گرفتار کئے گئے، ساٹھ پولیس مقابلوں میں چوراسی ملزمان مارے گئے، ایک سو ستر پولیس اہلکار شہید ہوئے۔

    آئی جی سندھ کا کہنا تھا کہ محکمہ پولیس کو نفری اور وسائل کی کمی کا سامنا ہے، ڈھائی کروڑ آبادی والے شہر کے لئے تیئس ہزار افسران واہلکار اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں، پولیس ملزمان کو پکڑتی ہے لیکن کمزور پروسی کیوشن کے باعث وہ عدالت سے چھوٹ جاتے ہیں۔

    ملاقات میں صنعتکاروں اور تاجروں نے آئی جی سندھ کو اپنے مسائل اور تحفظات سے بھی آگاہ کیا۔