Tag: شاہد پاشا

  • متحدہ رابطہ کمیٹی کے سابق رہنما شاہد پاشا کا نئی سیاسی جماعت بنانے کا اعلان

    متحدہ رابطہ کمیٹی کے سابق رہنما شاہد پاشا کا نئی سیاسی جماعت بنانے کا اعلان

    کراچی: متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سابق ڈپٹی کنوینئر شاہد پاشا نے کہا ہے کہ فاروق ستار کو جعلی دوتہائی اکثریت سے ہٹایا گیا، انہوں نے متحدہ ورکرز ایکشن کمیٹی کے نام سے نئی سیاسی جماعت بنانے کا اعلان کردیا۔

    یہ بات انہوں نے کراچی پریس کلب کے باہر مظاہرے اور پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی، شاہد پاشا نے کہا کہ آج کارکنان کی ایم کیوایم الگ ہے اور رابطہ کمیٹی کی الگ، ایم کیو ایم کے8شہری وڈیرے ارب پتی ہیں، جوان8کے ٹولے سے سوالات کرتا ہے تو بغیر نوٹس دیئے اسے پارٹی سے نکال دیا جاتا ہے۔

    شاہد پاشا نے بتایا کہ کامران ٹیسوری نے ان شہری وڈیروں سے سوالات کیے تھے، ٹوٹی ہوئی چپلوں اور موٹرسائیکل پر آنے والے رہنما آج ارب پتی بن گئے ہیں۔

    سابق ڈپٹی کنوینئر نے کہا کہ خواجہ اظہارالحسن، عامر خان اور امین الحق بتائیں وہ مالدار کیسے ہوئے؟ عادل صدیقی اور بابرغوری لوٹ مار کرکے بیرون ملک فرار ہوچکے ہیں، یہاں لوگ کرپشن کرتے اورملبہ لندن پر ڈالتے تھے.

    میڈیا سے بات کرتے ہوئے سابق ایم کیوایم رہنما شاہد پاشا کا کہنا تھا کہ میں گزشتہ32سال سے ایم کیو ایم کا کارکن رہا، مجھے5مرتبہ گرفتار بھی کیا گیا اور اس دوران میں نے اپنی کوئی جائیداد نہیں بنائی۔

    مجھے بغیر کسی قصور کے معطل کیا گیا، اس ساری سازش کے پیچھے ایم کیوایم پاکستان کے رہنما عامر خان کا ہاتھ ہے، ہم رابطہ کمیٹی کے اس فیصلے کو مسترد کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ موجودہ رابطہ کمیٹی کو فوری تحلیل کیا جائے۔

    شاہد پاشا کا مزید کہنا تھا کہ ڈاکٹر فاروق ستار کو جعلی ٹو تھرڈ مجورٹی سے ہٹایا گیا، خالد مقبول صدیقی کنونیئر ہیں تو پارٹی کو آئین کے تحت چلائیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔ 

  • رابطہ کمیٹی کی شاہد پاشا کا90 دن کے ریمانڈ لئے جانے کی سخت الفاظ میں مذمت

    رابطہ کمیٹی کی شاہد پاشا کا90 دن کے ریمانڈ لئے جانے کی سخت الفاظ میں مذمت

    کراچی: متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ڈپٹی کنوینرشاہد پاشا کا90 دن کا ریمانڈ لئے جانے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔

    ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ عوام ایم کیوایم پر مسلسل اعتماد کااظہارکررہےہیں، اسٹیبلشمنٹ اس مینڈیٹ کوتسلیم کرنے سے انکاری ہے،ایم کیوایم کومسلسل ریاستی جبروتشددکانشانہ بنایاجارہا ہے۔

    رابطہ کمیٹی نے مطالبہ کیا کہ شاہد پاشا کو فی الفوررہا کیاجائے۔جھوٹے مقدمات ، الزامات اورگرفتاریوں کاسلسلہ بند کیاجائے۔

    واضح رہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علی الصبح گلستان جوہر میں کارروائی کرتے ہوئے ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینئر شاہد پاشا کو حراست میں لیا گیا۔

    رینجرز نے ایم کیو ایم رہنما شاہد پاشا کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا جب کہ اس موقع پر رینجرز کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ ملزم سے تفتیش کے لئے اسے 90 روز کے لئے تحویل میں دیا جائے۔ عدالت نے رینجرز کی درخواست منظور کرتے ہوئے شاہد پاشا کو 90 روزہ ریمانڈر پر رینجرز کے حوالے کردیا۔