Tag: شاہد کپور

  • شاہد کپور کا عامر خان کی فلم’رنگ دے بسنتی‘ سے متعلق اہم انکشاف

    شاہد کپور کا عامر خان کی فلم’رنگ دے بسنتی‘ سے متعلق اہم انکشاف

    ممبئی: بھارت کے نامور اداکار شاہد کپور نے انکشاف کیا ہے کہ عامر خان کی بلاک بسٹر فلم ’رنگ دے بسنتی‘ انہیں آفر کی گئی تھی۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق نامور اداکار نیہا دھوپیا کے شو ’نو فلٹر نیہا‘ میں گفتگو کرتے ہوئے اداکار نے اس بات کا انکشاف کیا کہ فلم رنگ دے بسنتی انہیں آفر کی گئی تھی لیکن وہ اسے نہیں کرسکے۔

    اداکار شاہد کپور نے اس کی وجہ بتائی کہ اُس وقت کے دیگر فلمیں اور شوٹنگ کی تاریخیں موجود تھیں اس لئے انہوں نے انکار کردیا لیکن جب میں نے فلم کو دیکھا تو وہ مجھے بہت پسند آئی اور پھر مجھے یہ فلم نہ کرنے کا افسوس ہوا۔

    فلم رنگ دے بسنتی تقریباً 19 سال قبل ریلیز ہوئی تھی جس میں عامر خان، سوہا علی خان، کنال کپور، شرمن جوشی، اتل کلکرنی اور سدھارتھ سمیت کئی نامور اسٹارز جلوہ گر ہوئے تھے۔

    اس فلم میں آر مادھون نے فلم میں ایک پائلٹ کا کردار نبھایا تھا اور وہی کردار فلم کی کہانی بنا تھا، فلم کے ہدایت کار اوم پرکاش مہرا نے آر مادھون سے قبل شاہ رخ خان کو اس کردار کی پیشکش کی تھی۔

  • کرینہ کپور کی شاہد کپور کو نظر انداز کرنے کی ویڈیو وائرل

    کرینہ کپور کی شاہد کپور کو نظر انداز کرنے کی ویڈیو وائرل

    ممبئی:  بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ کرینہ کپور کی اپنے سابق بوائے فریند اداکار شاہد کپور کو نظر انداز کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق 20 فروری کو ممبئی میں دادا صاحب پھالکے انٹرنیشنل فلم فیسٹیول ایوارڈز  کی تقریب منعقد ہوئی، اس تقریب میں ریڈ کارپٹ پر کرینہ کپور اور شاہد کپور کا آمنا سامنا ہوا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

    سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بالی ووڈ کی ’بیبو‘ کرینہ نے اپنے سابق بوائے فرینڈ اور اداکار شاہد کپور کو نظر انداز کردیا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Pallav Paliwal (@pallav_paliwal)

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شاہد کپور اپنا ایوارڈ تھامے ہدایت کار جوڑی راج اور ڈی کے کے ساتھ کیمرے کے سامنے پوز دے رہے ہوتے ہیں کہ اسی دوران کرینہ کپور وہاں آجاتی ہیں۔

    وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کرینہ کپور نے سامنے کھڑے شاہد کپور کو نظر انداز کرتے ہوئے دیگر لوگوں سے بات کی اور پھر وہاں سے آگے نکل گئیں۔

    واضح رہے کہ ماضی میں کرینہ کپور اور شاہد کپور کے درمیان ایک لمبے عرصے گہری دوستی قائم رہی تھی جس کے باعث وہ خوب خبروں کی زینت بھی بنے رہے تھے لیکن اب دونوں اداکار ہی الگ الگ خوشگوار زندگی گزار رہے ہیں۔

  • شاہد کپور کی دلچسپ ویڈیو وائرل

    شاہد کپور کی دلچسپ ویڈیو وائرل

    فلم ’جب وی میٹ‘ سے شہرت پانے والے بالی ووڈ کے معروف اداکار شاہد کپور کی دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکار شاہد کپور کی ایک دلچسپ ویڈیو وائرل ہو رہی ہے، ویڈیو میں معروف ادکار نے سر پر دوپٹہ لے کر لپسنگ کی ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Shahid Kapoor (@shahidkapoor)

    ویڈیو میں شاید کپور نے تو موٹا کتنا ہو گیا ہے کچھ اس انداز میں دہرایا کہ دیکھنے والوں بھی ہنسے بغیر نہ رہ سکے۔

    شاہد کپور کی اس پوسٹ کو سوشل میڈیا پر خوب پسند کیا جارہا ہے، اب تک اس ویڈیو کو لاکھوں سے زائد لوگ لائیک کرچکے ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Maddock Films (@maddockfilms)

    واضح رہے کہ 2015 میں شاہد کپور اور میرا راجپوت کی شادی ہوئی تھی، 2016 میں ان کی بیٹی میشا جبکہ 2018 میں بیٹے زین کی پیدائش ہوئی تھی، شاہد کپور کی اہلیہ کا شوبز سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by prime video IN (@primevideoin)

    شاہد کپور نے آخری بار فلم ’فرضی‘ میں اداکاری کے جوہر دکھائے تھے جبکہ ان کی آنے والی فلم رومینٹک کامیڈی ہوگی جس میں ان کے ساتھ کریتی سینن اداکاری کے جوہر دکھائیں گی۔

  • شاہد کپور اور کریتی سینن کی ناممکن محبت کی کہانی

    شاہد کپور اور کریتی سینن کی ناممکن محبت کی کہانی

    بالی ووڈ کے اداکار شاہد کپور اور اداکارہ کریتی سینن کی ناممکن محبت کی کہانی پر مبنی رومانوی فلم کا نام اور تمام تر تفصیلات سامنے آگئی۔

    بالی ووڈ اداکار شاہد کپور ایک بار پھر اپنے شائقین کو مسحور کرنے کے لیے تیار ہیں، شاہد ایک بار پھر رومانوی ہیرو کے طور پر انڈسٹری میں قدم رکھیں گے اس فلم میں اداکار کے ساتھ کریتی سینن کام کریں گے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق شاہد اور کریتی کی  نئی آنے والی فلم کا نام اور ریلیز کی تاریخ بھی سامنے آگئی ہے۔ فلم کا نام ’’تیری باتوں میں ایسا الجھا جیا ہے‘‘ جبکہ یہ فلم  09 فروری 2024 کو ریلیز کی جائے گی۔

    مذکورہ فلم کا ٹائٹل گلوکار راگھو کے ایک پرانے گانے ’تیری باتوں‘ سے لیا گیا ہے جس کے حوالے سے یہ کہا جارہا ہے کہ فلم میں ممکنہ طور پر اس گانے کا ریمیک ورژن بھی شامل کیا جاسکتا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Kriti (@kritisanon)

     فلم میکرز نے فلم کا نیا پوسٹر بھی جاری کردیا، فلم کے پوسٹر میں خاص بات یہ ہے کہ ٹائٹل میں ’او‘ کی جگہ روبوٹ کا نشان دیکھا جاسکتا ہے، پوسٹر کے منظر عام پر آنے کے بعد مداحوں نے دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔

    ایک مداح نے لکھا کہ ’ شاہد اور کریتی کو ایک ساتھ فلم میں دیکھ کر خوش ہوں‘، ایک اور صارف نے کہا کہ ’ دونوں کی چھی کیمسٹری ہے‘۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Maddock Films (@maddockfilms)

    واضح رہے کہ شاہ کپور اور کریتی سینن پہلی مرتبہ ایک ساتھ اسکرین شیئر کررہے ہیں جبکہ فلم میں دھرمیندر اور ڈمپل کپاڈیا بھی پر اہم کردار ادا کریں گے۔

    یاد رہے کہ شاہد کپور آخری بار فلم بلڈی ڈیڈی میں نظر آئے تھے جبکہ اداکارہ کریتی سینن کا بڑا بجٹ ڈرامہ آدی پورش گزشتہ سال 16 جون کو ریلیز ہوا۔ فلم میں پربھاس اور سیف علی خان اہم کرداروں میں ہیں۔

  • بالی ووڈ میں شاہد کپور کے ساتھ کام کرنا پسند کروں گی، رابعہ کلثوم

    بالی ووڈ میں شاہد کپور کے ساتھ کام کرنا پسند کروں گی، رابعہ کلثوم

    شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ رابعہ کلثوم کا کہنا ہے کہ بالی ووڈ میں شاہد کپور کے ساتھ کام کرنا پسند کروں گی۔

    اداکارہ رابعہ کلثوم نے نجی ٹی وی کے مزاحیہ شو میں شرکت کی اور اس دوران نجی زندگی، شوبز سمیت دیگر موضوعات پر کھل کر اظہار خیال کیا۔

    میزبان نے رابعہ کلثوم کی انسٹاگرام پوسٹ دکھائی جس میں وہ پیٹرول کی قیمت بڑھنے پر تبصرہ کررہی تھیں۔ رابعہ کلثوم نے لکھا تھا کہ ’ہمارا پیٹرول چاند پر جارہا ہے ہم نہیں جا پارہے ہیں۔‘

    انہوں نے کہا کہ آپ کو کچھ لوگ ایسے بھی ملیں گے جو اس پیٹرول کی پوسٹ کو بھی منفی انداز میں لیں گے اور تبصرے شروع کردیں گے اور کہتے ہیں آپ فلاں کو سپورٹ کرتی ہیں تو اس لیے بول رہی ہیں۔

    اداکارہ نے کہا کہ یہاں تک کہ لوگ عمرے کی تصویر پر بھی تنقید کرتے ہیں میں کسی کو جواب نہیں دیتی بس خاموشی اختیار کرلیتی ہوں۔

    میزبان نے سوال کیا کہ والدین اگر شوبز انڈسٹری میں ہوں تو آسانی ہوجاتی ہے آپ اس بارے میں کیا کہیں گی؟

    رابعہ کلثوم نے کہا کہ والدہ نے کبھی سفارش نہیں کی اور انہوں نے پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ میں تمہارے یا بھائی فیضان شیخ کے لیے کوئی سفارش نہیں کروں گی۔

    انہوں نے کہا کہ والدہ کہتی ہیں کہ اپنی محنت اور جدوجہد سے اندسٹری میں آگے بڑھو، اگر والدہ سفارش کرتیں تو میں بڑے کردار کررہی ہوتی لیکن آج تک سائیڈ رول کررہی ہوں۔

    ایک سوال کے جواب میں رابعہ کلثوم نے کہا کہ بالی ووڈ میں میری پسندیدہ اداکارہ ایشوریہ رائے تھیں لیکن اب عالیہ بھٹ بہت پسند ہیں۔

    میزبان نے پوچھا کہ کس بالی ووڈ اداکار کو دیکھ کر لگتا ہے کہ اس کے ساتھ آپ کی جوڑی اچھی لگے گی؟

    رابعہ کلثوم نے کہا کہ مجھے شاہد کپور بہت پسند ہیں، ان کی اداکاری اور شخصیت بہت اچھی لگتی ہے اور ان کے ساتھ ہی اداکاری کرنا چاہوں گی۔

    واضح رہے کہ رابعہ کلثوم سینئر اداکارہ پروین اکبر کی صاحبزادی اور اداکار فیضان شیخ کی بہن ہیں۔

    رابعہ کلثوم نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’مجھے پیار ہوا تھا‘ میں وہاج علی کی بہن ’نیلو‘ کا کردار نبھایا تھا جسے مداحوں کی جانب سے بھرپور پذیرائی ملی تھی۔

  • ویڈیو: شاہد کپور لائیو ڈانس پرفارمنس کے دوران حادثے کا شکار

    ویڈیو: شاہد کپور لائیو ڈانس پرفارمنس کے دوران حادثے کا شکار

    بالی وڈ کے  اداکار شاہد کپور لائیو ڈانس پرفارمنس کے دوران حادثے کا شکار ہوگئے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    بھارتی اداکار شاہد کپور پیر کو گوا میں 54 ویں انٹرنیشنل فلم فیسٹیول آف انڈیا کی افتتاحی تقریب میں پرفارم کیا، جس میں وہ ڈانس کرتے ہوئے اسٹیچ سے گر گئے۔

     مذکورہ ویڈیو میں انہیں سیاہ لباس پہنے تقریب میں اسٹیج پر پرجوش انداز میں ڈانس اسٹیپ کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ادکار شاہد کپور ڈانس کا پاؤں سلپ ہوجاتا ہے اور وہ اسٹیج سے نیچے کی جانب آجاتے ہیں لیکن اداکار کسی بڑے حادثے سے بچ جاتے ہیں۔

     یہی نہیں بلکہ اداکار اپنی مدد آپ کے تحت اٹھنے کے بعد دوبارہ ڈانس کرتے ہیں، اس ویڈیو پر شاہد کپور کے مداح ان کی تعریف کررہے ہیں۔

  • شاہد کپور نے اختلافات کے بعد انیس بزمی کی فلم چھوڑ دی

    شاہد کپور نے اختلافات کے بعد انیس بزمی کی فلم چھوڑ دی

    شاہد کپور کے مداح پرجوش تھے کہ اداکار انیس بزمی جیسے ہدایت کار کے ساتھ فلم کرنے جارہے ہیں تاہم تخلیقی اختلافات سامنے آنے کے بعد شاہد نے خود کو پروجیکٹ سے علیحدہ کرلیا ہے۔

    بالی وڈ کے دو بڑے ناموں کے درمیان سامنے آنے والے اختلافات کے بعد انیس بزمی کا کہنا تھا کہ وہ پچھلی اسکرپٹ کے ساتھ ہی اس پروجیکٹ کو مکمل کریں گے لیکن اس بار اداکار مختلف ہوگا کیوں کہ شاہد اب ان کی ٹیم کا حصہ نہیں ہیں۔

    انیس نے فلمی ویب سائٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے انکشاف کیا کہ میں شاہد کپور کے ساتھ فلم نہیں کررہا ہوں، ہمارا اسکرپٹ پہلے جیسا ہی رہے گا تاہم ہمیں نئے اداکار کی تلاش ہے۔

    انھوں نے کہا کہ میں اپنی آئندہ فلم کی شوٹنگ ختم ہونے کے بعد اس پروجیکٹ پر دوبارہ سے کام کا آغاز کروں گا کیوں کہ یہ ایک بہت عمدہ اسکرپٹ ہے۔

    اس وقت مجھے شاہد کے ساتھ کی جانے والی فلم کے حوالے سے پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ میری توجہ بھول بھلیاں تھری کی جانب مرکوز ہے۔ میں اس فلم کی شوٹنگ کا آغاز اگلے سال کروں گا۔

    شائقین کے لیے یہ بات دلچسپی کی حامل ہوگی کہ انیس بزمی نے پچھلی فلم کی کاسٹ کے ساتھ دوبارہ سے فلم نو انٹری بنانے کا اعلان کیا ہے جس میں سلمان خان، انیل کپور اور فردین خان تینوں ہی اداکار شامل ہوں گے۔

    واضح رہے کہ معروف ڈائریکٹر ویلکم، نو انٹری، بھول بھلیاں ٹو سمیت کئی دیگر مشہور فلموں کی ہدایت کاری کے فرائض انجام دے چکے ہیں۔

  • سنجے لیلا بھنسالی نے شاہد کپور کو بڑے پروجیکٹ میں کام کرنیکی آفر کردی

    سنجے لیلا بھنسالی نے شاہد کپور کو بڑے پروجیکٹ میں کام کرنیکی آفر کردی

    اداکار شاہد کپور اور معروف ڈائریکٹر سنجے لیلا بھنسالی پھرسے ایک پروجیکٹ کے لیے یکجا ہونے جارہے ہیں، امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ یہ ایک مسالا انٹرٹینر فلم ہوگی۔

    تازہ ترین میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہد کے قریبی ذرائع نے بتایا کہ سنجے اور اداکار ایک دوسرے کی کافی عزت کرتے ہیں اور ان کے درمیان ایک خصوصی پروجیکٹ کے سلسلے میں بات چیت جاری ہے۔ اس مسالا انٹرٹینر کے لیے بھنسالی کی ٹیم نے اسکپرٹ بھی لکھ لیا ہے۔

    فلم میکر کی جانب سے مذکورہ پروجیکٹ کے لیے کچھ مہینوں سے کاسٹنگ کا سلسلہ بھی جاری ہے، بھنسالی کی شاہد کے ساتھ فلم کی ترتیب اور معاوضے کے حوالے سے تفصیلی بات چیت ہوئی ہے۔

    ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ ابھی اسکرپٹ کے لیے کسی ڈائریکٹر کا انتخاب نہیں کیا گیا جیسے ہی شاہد پروجیکٹ کے لیے رضامندی ظاہر کرتے ہیں تو پھر بات آگے بڑھے گی کیوں کہ بھنسالی پروجیکٹ کے لیے انڈسٹری کے ٹاپ ڈائریکٹر کا انتخاب کرنا چاہتے ہیں۔

    شاہد کپور اس وقت اپنے کیریئر کے عروج پر دکھائی دیتے ہیں ’فرض‘ سے لے کر ان کی حالیہ ریلیز ’بلڈی ڈیڈی‘ نے شائقین اور ناقدین سے خوب داد سمیٹی ہے۔

    اس وقت بھی وہ کئی مختلف پروجیکٹس پر کام کررہے ہیں، تاہم رپورٹس کے مطابق وہ پھر سے پدماوت کے ڈائریکٹر سنجے لیلا بھنسالی کے ساتھ کام کرنے جارہے ہیں۔

    اس سے قبل ‘کبیر سنگھ‘ کے اداکار کھل کر اظہار خیال کر چکے ہیں کہ پدماوت میں رنویر سنگھ اور دیپیکا کی موجوگی میں وہ فلم میں بالکل کارنر ہوگئے تھے اور انھیں خود بھی اپنا کردار اتنا پسند نہیں آیا تھا۔

    حالیہ دنوں میں بھی فلم پدماوت میں ’مہاراوال رتن سنگھ‘ کا کرادار ادا کرنے والے اداکار کا کہنا تھا کہ وہ کبھی کبھی خود بھی سوچتے ہیں کہ انھوں نے یہ کردار کیوں قبول کیا۔ تاہم اب کئی سالوں بعد وہ سنجے لیلا بھنسالی کی فلم میں مرکزی کردار نبھانے جارہے ہیں۔

  • شاہد کپور اور کریتی سینن کی نئی فلم کا پوسٹر جاری، ریلیز کی تاریخ بھی سامنے آگئی

    شاہد کپور اور کریتی سینن کی نئی فلم کا پوسٹر جاری، ریلیز کی تاریخ بھی سامنے آگئی

    ممبئی: بالی وڈ اسٹار شاہد کپور اور اداکارہ کریتی سینن کی نئی رومینٹک کامیڈی فلم کی ریلیز کی تاریخ سامنے آگئی۔

    میڈڈوکس فلم نے اپنے انسٹاگرام پیج پر آنے والے پروجیکٹ کا پوسٹر شیئر کیا، پوسٹر پر مذکور پروجیکٹ کی ریلیز کی تاریخ بھی لکھی ہوئی ہے تاہم فلم کا نام ابھی فائنل نہیں کیا گیا ہے۔

    اس کے علاوہ اداکار شاہد کپور نے بھی ریلیز کی تاریخ کا اعلان کرنے کے لیے فلم کا ایک رومینٹک پوسٹر انسٹاگرام پر شیئر کیا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Maddock Films (@maddockfilms)

    فلمی پوسٹر کے مطابق شاہد کپور اور کریتی سینن کی نئی رومینٹک فلم رواں برس 7 دسمبر کو سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔

    واضح رہے کہ شاہ کپور اور کریتی سینن پہلی مرتبہ ایک ساتھ اسکرین شیئر کررہے ہیں جبکہ فلم میں دھرمیندر اور ڈمپل کپاڈیا بھی پر اہم کردار ادا کریں گے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Shahid Kapoor (@shahidkapoor)

    ایک انٹرویو میں کریتی سینن کے ساتھ کام کرنے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے شاہد کپور نے کہا کہ ان کے ساتھ کام کر کے بہت خوشی ہوئی۔ "مجھے کریتی کے ساتھ کام کرنے میں واقعی مزہ آیا۔

    یاد رہے کہ شاہد کپور آخری بار فلم بلڈی ڈیڈی میں نظر آئے تھے جبکہ اداکارہ کریتی سینن کا تعلق ہے، اس کا بڑا بجٹ ڈرامہ آدی پورش 16 جون کو ریلیز ہوا۔ فلم میں پربھاس اور سیف علی خان اہم کرداروں میں ہیں۔

  • شاہد کپور کو کون سی فلم میں اداکاری کرتے ہوئے مشکل پیش آئی؟

    شاہد کپور کو کون سی فلم میں اداکاری کرتے ہوئے مشکل پیش آئی؟

    بالی وڈ کے معروف اداکار شاہد کپور کی فلم ویوا کو ریلیز ہوئے 17 سال گزر گئے، اداکار نے بتایا کہ انہیں اس فلم میں اداکاری کرتے ہوئے کئی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

    سنہ 2006 میں ریلیز ہونے والی فلم ’ویوا‘ میں اداکار شاہد کپور، امریتا راؤ اور بالی ڈ کے دیگر سینئر اداکار و اداکارہ شامل تھے۔

    تاہم اداکار شاہد کپور نے ایک حالیہ انٹرویو میں فلم ویوا کے  ہدایت کار سورج بھرجاتیا کے تعاون کے بارے میں بات کی، انہوں نے کہا کہ اُس دوران ہدایتکار  جس طرح کی یہ فلم بنانے کی کوشش کررہے تھے میں اس سے بلکل بے خبر تھا۔

    شاہد کپور نے کہا کہ’ سیٹ پر میں آدھا وقت صرف یہ سوچتا رہتا تھا کہ میں کیا کررہا ہوں، کیوں کررہا ہوں، کیسے کررہا ہوں، میں ایک بڑے شہر کا ایک چھوٹا بچہ تھا مجھے آدھی چیزیں سمجھ ہی نہیں آتیں تھی۔

    کس مشہور گانے میں شاہد کپور ’بیک گراؤنڈ ڈانسر‘ تھے؟

    ’ لیکن میں ہدایت کار سورج بھرجاتیا کی بہت عزت کرتا تھا، انہوں نے مجھے جو بھی ہدایت دی میں اس پر عمل کرتا گیا، میں نے ان سے کہا کہ آپ مجھے بتائیں کہ مجھے کرنا کیا ہے میں کرلوں گا، وہ مجھے کہتے تھے شاہد مجھ پر بھروسہ کرو تو میں نے ان پر بھروسہ کرتے ہوئے پوری ایمانداری کے ساتھ اپنا کام کیا‘۔

    شاہد کپور نے کہا کہ جب 2006 میں ویوا ریلیز ہوئی تو یہ فلم اس وقت کے دھرما اور یش راج کی فلموں سے بلکل الٹ تھی، ہدایت کار سورج بھرجاتیا جانتے تھے کہ یہ ایک "انتہائی قدامت پسند فلم” ہے جسے بنیادی آڈینس کو مدِنظر رکھتے ہوئے بنایا گیا تھا۔