Tag: شاہد کپور

  • کس مشہور گانے میں شاہد کپور ’بیک گراؤنڈ ڈانسر‘ تھے؟

    کس مشہور گانے میں شاہد کپور ’بیک گراؤنڈ ڈانسر‘ تھے؟

    بالی وڈ میں آج کے سپر اسٹار شاہد کپور نے 2003 میں ریلیز ہونے والی فلم عشق وشق سے فلموں میں ڈیبیو کیا لیکن کیا آپ جانتے ہیں اس سے پہلے شاہد مختلف فلموں میں بیک گراؤنڈ ڈانسر کے طور پر نظر آئے تھے؟

    ان ہی میں سے ایک ایشوریہ رائے کی ہٹ فلم ’ تال ‘ تھی جو 1999 میں ریلیز ہوئی تھی، اس فلم کے گانے ‘کہیں آگ لگے لگ جائے’ میں شاہد کپور نے ایشوریا کے ہمراہ بیک گراؤنڈ ڈانس کیا تھا۔

    اس سے قبل شاہد کپور 1997 کی بلاک بسٹر میوزیکل فلم ‘دل تو پاگل ہے’ میں بھی بطور بیک گراؤنڈ ڈانسر کام کرچکے ہیں۔

    دل تو پاگل ہے میں شاہ رخ خان، مادھوری ڈکشت، کرشمہ کپور اور اکشے کمار نے اہم کردار نبھائے تھے۔

    تاہم اب ایک حالیہ انٹرویو میں شاہد کپور نے اس سلسلے کی شوٹنگ کے بارے میں بات کی اور کہا کہ ایشوریا کے ہمراہ بیک گراؤنڈ ڈانس کرنے والا وہ دن میری زندگی کا بدترین اور بہترین دن تھا۔

    اداکار نے کہا ‘مجھے یاد ہے، جس دن اس گانے کی شوٹ تھی میرا ایکسیڈنٹ ہوگیا تھا، میں اس زمانے میں موٹر سائیکل چلاتا تھا، اس روز میری بائیک گرگئی، میں سیٹ پر کافی بری حالت میں پہنچا تھا۔

    انہوں نے بتایا کہ پھر مجھے ایشوریا کے ساتھ اسی گانے میں ڈانس کا موقع ملا، میں اسے اس وقت اپنی زندگی کے بدترین اور بہترین دن کے طور پر ہمیشہ یاد رکھوں گا۔

  • شاہد کپور کو کس فلم میں اپنا کردار پسند نہیں؟

    شاہد کپور کو کس فلم میں اپنا کردار پسند نہیں؟

    ممبئی: بالی وڈ کے اداکار شاہد کپور نے فلم پدماوت میں اپنے کرداد کے حوالے سے انکشاف کیا کہ اگر مجھے موقع ملا تو مہاراول رتن سنگھ کا کردار دوبارہ کرنا چاہوں گا۔

    بالی وڈ کے معروف اداکار شاہد کپور سے  حالیہ انٹرویو میں پوچھا گیا کہ کیا وہ اپنے کسی کردار کو دوبارہ دیکھنا چاہیں گے یا انہیں مختلف انداز میں پیش کرنا چاہیں گے؟

    جس پر شاہد کپور نے مہاروال رتن سنگھ کے کردار کا نام لیا، انہوں نے کہا کہ سنجے لیلا بھنسالی کی مشہور فلم پدماوت میں مہاراول رتن سنگھ کے کردار  میں، میں خود کو پسند نہیں کرتا تھا۔

    شاہد کپور نے اس جواب کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ اس کردار میں، میں خود کو پسند نہیں کرتا تھا، میں بہت سخت تھا، ہر وقت تناؤ میں رہنے والا تھا، مجھے لگتا ہے کہ میں اُس شخصیت کے دوسرے پہلوؤں کو سامنے نہیں لاسکا۔

    شاہد کپور نے اقربا پروری کے طعنے پر خاموشی توڑ دی

    انہوں نے کہا کہ میں صاف گو ہوں، شاید بہت سے لوگ ہوں گے جنہوں نے مجھے اس کردار  میں  پسند کیا ہوگا لیکن مجھے میرا یہ کردار نہیں پسند۔

    واضح رہے کہ سنجے لیلا بھنسالی کی فلم پدماوت میں شاہد کپور نے  مہاراول رتن سنگھ کا کردار ادا کیا تھا، جو ایک راست باز آدمی اور گہیلا خاندان کا آخری راجپوت حکمران تھا۔

    پدماوت میں دیپیکا پڈوکون نے شاہد کپور کے مقابل رانی پدماوتی کا کردار ادا کیا تھا جبکہ رنویر سنگھ نے مخالف علاؤالدین خلجی کا کردار ادا کیا تھا۔

     اس فلم کو قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑا لیکن پھر یہ فلم ریلیز ہونے میں کامیاب رہی، سلم میں  اداکاروں کی شاندار کارکردگی اور مرکزی اداکاروں کی ناقابل یقین پرفارمنس سے باکس آفس پر راج کیا تھا۔

  • شاہد کپور نے اپنے بچوں کو اپنی فلم نہ دکھانے کی اہم وجہ بتادی

    شاہد کپور نے اپنے بچوں کو اپنی فلم نہ دکھانے کی اہم وجہ بتادی

    بالی وڈ کے اداکار شاہد کپور نے کہا کہ میرے بچوں نے میری ایک فلم دیکھی ہے لیکن میں نہیں چاہتا کہ میرے بچے میری فلمیں دیکھیں۔

    بالی ود کے معروف اداکار شاہد کپور نے اپنے بچوں میشا کپور اور زین کپور کو جب وی میٹ دیکھنے جانے کی وجہ بھی بتائی۔

    2007 میں ریلیز ہونے والی فلم جب دی مٹ جس میں شاہد کپور اور کرینہ کپور نے مرکزی جوڑی کے طور پر اداکاری کی تھی اس سال فروری میں کچھ دنوں کے لیے دوبارہ سینما گھروں میں ریلیز ہوئی، تاہم اداکار نے بتایا کہ ان کی اہلیہ میرا راجپوت چاہتی تھیں کہ ان کے بچے یہ فلم دیکھیں۔

    یاد رہے کہ جب وی میٹ کی ہدایت کاری امتیاز علی نے کی تھی،  رومانوی کامیڈی فلم میں شاہد کپور کو ایک تنہا تاجر، آدتیہ کے طور پر دکھایا گیا جو بنا سوچے سمجھے ٹرین میں سوار ہوجاتے ہیں جہاں ان کی ملاقات گیت (کرینہ) سے ملتے ہیں، جو ایک خوش مزاج مسافر ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Instant Bollywood (@instantbollywood)

    اپنے بچوں کو جب وی میٹ دیکھنے کے بارے میں ایک حالیہ انٹرویو میں بات کرتے ہوئےشاہد کپور نے کہا کہ مجھے یہ پسند نہیں ہے کہ وہ مجھے زیادہ دیکھیں۔

    انہوں نے کہا کہ میرے بچے مجھے دیکھتے ہے کہ لوگ مل رہے تو ان کا پہلا سوال یہی ہوتا ہے کہ آپ کے پاس اتنے لوگ کیوں آتے ہیں، انہوں نے کبھی میرا کام نہیں دیکھا۔

    انہوں نے کہا کہ جب وی میٹ ایک فیملی فلم ہے، اس میں ایسی کوئی ایکشن اسٹنٹ یا رومانس نہیں اس لیے میں بھی چاہتا تھا کہ وہ میری یہ فلم دیکھیں۔

  • شاہد کپور کو کون سی فلم ٹھکرانے کا پچھتاوا 17 سال بعد بھی ہے؟

    شاہد کپور کو کون سی فلم ٹھکرانے کا پچھتاوا 17 سال بعد بھی ہے؟

    معروف بھارتی اداکار شاہد کپور کا کہنا ہے کہ انہیں سنہ 2006 میں ریلیز ہونے والی فلم رنگ دے بسنتی میں کام کرنے کی پیشکش ہوئی تھی جو وہ قبول نہ کرسکے، اور اس کا انہیں آج بھی افسوس ہے۔

    ایک پرانے دیے گئے انٹرویو میں شاہد کا کہنا تھا کہ انہیں فلم رنگ دے بسنتی میں کام کرنے کی پیشکش ہوئی تھی۔

    شاہد کے مطابق انہیں اس میں سدھارتھ کا کردار آفر کیا گیا تھا، وہ فلم کا اسکرپٹ پڑھ کر رو دیے تھے اور اس فلم میں کام کرنا چاہتے تھے، لیکن وقت کی کمی کے باعث انہیں انکار کرنا پڑا۔

    یاد رہے کہ راکیش اوم پرکاش شرما کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم رنگ دے بسنتی کالج کے کھلنڈرے دوستوں کی کہانی تھی، سنہ 2006 میں ریلیز ہونے کے بعد یہ سال کی کامیاب ترین فلموں میں شامل رہی۔

    شاہد کپور کے مطابق انہیں اس فلم میں کام نہ کرنے کا پچھتاوا آج بھی ہے۔

    یاد رہے کہ سنہ 2003 میں شاہد کپور نے فلم عشق وشق سے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز کیا تھا، ان کی بے شمار فلموں میں سے کچھ ہٹ ہوئی تھیں جن میں جب وی میٹ، حیدر، اور پدماوت وغیرہ شامل ہیں۔

    2019 میں ریلیز ہونے والی ان کی فلم کبیر سنگھ متنازعہ ہونے کے ساتھ ساتھ سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلموں کی فہرست میں شامل ہے جبکہ حال ہی میں انہوں نے ایک ویب سیریز فرضی میں بھی مرکزی کردار ادا کیا ہے۔

  • شاہد کپور نے انٹرنیٹ پر دھوم مچا دی

    شاہد کپور نے انٹرنیٹ پر دھوم مچا دی

    بالی ووڈ میں چاکلیٹی ہیرو کے طور پر انٹری دینے والے اداکار شاہد کپور نے بدمعاشیوں سے بھرپور کرداروں کے ذریعے اپنی نئی شناخت بنا لی ہے۔

    ان دنوں بھارتی فلم انڈسٹری میں ایکشن فلموں کا دور دورہ ہے، جب سے شاہ رخ خان کی فلم ’پٹھان‘ نے ریکارڈ توڑے ہیں، انڈسٹری میں ہر طرف ایکشن فلموں کی گونج سنائی دے رہی ہے۔

    کچھ اداکار ایکشن سے بھرپور کرداروں زبردست طور سے فٹ بیٹھتے ہیں اور جب ڈارک ورلڈ یعنی جرائم کی تاریک دنیا کی بات آتی ہے تو پھر کوئی بھی شاہد کپور کو ہرا نہیں سکتا!

    تو اب، ڈارک ورلڈ کے بادشاہ شاہد کپور نے ’بلڈی ڈیڈی‘ کے نام سے بنی فلم میں اپنے بدمعاشوں والے اسٹائل سے انٹرنیٹ پر دھوم مچا دی ہے۔ علی عباس ظفر کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ فلم 2011 کی فرانسیسی فلم ’نیوٹ بلانچ‘ کی سے لی گئی ہے۔

    ٹریلر کا آغاز سنسنی خیز بیک گراؤنڈ اسکور کے ساتھ شاہد کپور کی شان دار انٹری کے ساتھ ہوتا ہے، ڈیپر سوٹ میں وہ بے حد خطرناک نظر آ رہا ہے اور اس کے ہاتھ میں چاقو ہے، اور پھر وہ اس چاقو کے ذریعے کئی غنڈوں کو خون میں نہلا دیتا ہے۔

    ٹریلر میں اداکار سنجے کپور بھی پوچھتے نظر آتے ہیں کہ ’’یہ کیا ہو رہا ہے؟‘‘ ٹریلر ہی سے معلوم ہوتا ہے کہ فلم مافیا، منشیات، پولیس، خاندان اور ڈھیر سارے بہتے خون کے بارے میں ہے۔

    واضح رہے کہ انڈسٹری میں اپنے ابتدائی سالوں میں شاہد کپور چاکلیٹ ہیرو کے طور پر سامنے آئے تھے جو رومانوی کامیڈی فلموں کے لیے مشہور ہو گئے تھے لیکن پھر وشال بھردواج نے اسکرین پر ان کی پہچان ہی بدل کر رکھ دی، اور ان کے اندر سے ایک نیا ایکشن ہیرو برآمد کر لیا۔ حال ہی میں ریلیز ہونے والی ویب سیریز فرضی نے اپنے پلاٹ اور شاہد کپور کی شان دار پرفارمنس کی بدولت کئی ریکارڈ توڑ دیے ہیں۔

  • بالی ووڈ میں کیسے آیا، کتنی بار مسترد ہوا؟ شاہد کپور نے کہانی سنا دی

    بالی ووڈ میں کیسے آیا، کتنی بار مسترد ہوا؟ شاہد کپور نے کہانی سنا دی

    ممبئی: بالی ووڈ انڈسٹری میں اقربا پروری کی آئے دن نئی کہانی سامنے آتی ہے لیکن دوسری طرف شاہد کپور جیسے اداکار کہتے ہیں کہ اقربا پروری تو ان کے کچھ کام نہ آئی۔

    ایک انٹرویو میں بالی ووڈ اداکار شاہد کپور نے انکشاف کیا ہے کہ انھیں 100 بار آڈیشن میں مسترد کیا گیا، اقربا پروری ان کے کچھ کام نہیں آئی، اور کیریئر بطور بیک گراﺅنڈ ڈانسر شروع کیا۔

    شاہد کپور نے بالی ووڈ میں آنے کی کہانی سناتے ہوئے کہا کہ وہ شدید تگ و دو کے بعد انڈسٹری میں اپنے قدم جمانے میں کامیاب ہوئے۔

    اداکار نے کہا ’’ہر کوئی سوچتا ہے کہ مجھے پنکج کپور کا بیٹا ہونے کا فائدہ ملا ہوگا مگر ایسا بالکل نہیں ہے، میں نے کسی بھی نئے اداکار کی طرح انڈسٹری میں کام حاصل کرنے کے لیے سخت جدوجہد کی ہے۔‘‘

    واضح رہے کہ بالی ووڈ کے متعدد ڈائریکٹرز، پروڈیوسرز اور سینئر اداکار اقربا پروری کے الزام کی زد میں رہتے ہیں اور اس میں کافی کچھ حقیقت بھی ہے، لیکن شاہد کپور نے بتایا کہ انھوں نے بیک گراﺅنڈ ڈانسر سے کیریئر کا آغاز کیا اور آڈیشنز دینے شروع کیے، لیکن سو بار مسترد ہونے کے بعد آخر کار انھیں چانس مل ہی گیا۔

    شاہد کپور نے کہا ’’فلم عشق وشق نے میری زندگی ہی بدل ڈالی، اس وقت نئے لوگوں کو انڈسٹری میں قبول نہیں کیا جاتا تھا، میرے ساتھ بھی ایسا ہی معاملہ ہوا، مجھے لگتا تھا کہ کوئی مجھے چانس ہی نہیں دے گا۔‘‘

    شاہد کپور نے جب اشتہارات اور میوزک ویڈیوز میں کام شروع کیا تو انڈسٹری کے لوگوں کو نظر آنے لگے، اور اس کے بعد آڈیشنز کا موقع ملا، لیکن فلم عشق وشق میں چانس ملنے سے قبل انھیں تقریباً سو بار مسترد کیا گیا۔

    شاہد کپور نے اپنے سخت دنوں کو یاد کرتے ہوئے بتایا ’’ان دنوں میرے پاس کھانے اور آڈیشنز پر جانے کے لیے پیسے نہیں ہوتے تھے، میں نے وہ زندگی بھی گزاری، مجھے اپنی زندگی کے اس وقت کے بارے میں بات کرنا پسند نہیں ہے۔‘‘

    یاد رہے کہ فلم عشق وشق میں شان دار پرفارمنس پر شاہد کپور کو بہترین ڈیبیو اداکار کا فلم فیئر ایوارڈ دیا گیا تھا۔

  • شاہد کپور نے مداحوں کو سرپرائز دے دیا، ویڈیو وائرل

    شاہد کپور نے مداحوں کو سرپرائز دے دیا، ویڈیو وائرل

    بالی ووڈ کے معروف اداکار شاہد کپور نے اچانک سنیما پہنچ کر مداحوں کو حیران کردیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار شاہد کپور کو مداح سنیما میں دیکھ کر اس وقت حیران رہ گئے جب ان کی مشہور فلم ’جب وی میٹ‘ سنیما گھروں میں دوبارہ دکھائی جارہی تھی۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شاہد کپور مداحوں کے ساتھ ہاتھ ملا رہے ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق پی وی آر سنیما کی جانب سے ویلنٹائن ڈے کے موقع پر کئی مشہور فلموں کو دوبارہ ریلیز کیا گیا تھا جبکہ فیسٹیول کا آغاز 10 فروری سے ہوا جو 16 فروری تک جاری رہا۔

    واضح رہے کہ 16 سال قبل ریلیز ہونے والی امتیاز علی کی فلم جب وی میٹ باکس آفس پر کامیاب ثابت ہوئی تھی۔


    جب وی میٹ میں شاہد کپور اور کرینہ کپور نے مرکزی کردار ادا کیا تھا، شاندار اداکاری پر کرینہ کپور کو فلم فیئر ایوارڈ بھی دیا گیا تھا۔

    شاہد کپور نے حال ہی میں فلم ’فرضی‘ میں اداکاری کے جوہر دکھائے تھے جبکہ کرینہ کپور نے عامر خان کی فلم لال سنگھ چڈھا میں مرکزی کردار نبھایا تھا۔

  • ایشیا کے 50 پرکشش مردوں کی فہرست جاری، وزیراعظم عمران خان بھی شامل

    ایشیا کے 50 پرکشش مردوں کی فہرست جاری، وزیراعظم عمران خان بھی شامل

    لندن: برطانوی جریدے نے ایسٹرن آئی نے رواں سال ایشیا کے 50 پرکشش مردوں کی فہرست جاری کی ہے جس میں وزیراعظم عمران خان اور گلوکار علی ظفر بھی شامل ہیں۔

    ایسٹرین آئی کی جاری کردہ فہرست میں گلوکار علی ظفر آٹھویں نمبر پر جبکہ وزیراعظم پاکستان عمران خان ایشیا کے پرکشش مرد حضرات میں 48 ویں نمبر پر ہیں۔

    علی ظفر نے اپنا نام فہرست میں شامل ہونے پر ایسٹرن آئی میگزین کے ایڈیٹر اسجد نظیر اور تمام مداحوں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ان کے لیے ووٹ دیا۔

    فہرست میں جنوبی کوریا کے نامور پاپ بینڈ بی ٹی ایس نے پہلی پوزیشن حاصل کی ہے اور اس گروپ کے تمام ممبرز ایشیا کے 50 پرکشش مردوں میں سب سے زیادہ پرکشش مرد قرار پائے۔

    فہرست میں بھارتی ڈراموں کے مقبول اداکار ویوین ڈیسینا دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔

    بالی ووڈ اداکار شاہد کپور ایشیا کے تیسرے پرکشش مرد بننے میں کامیاب ہوگئے۔

    پاکستانی نژاد برطانوی گلوکار زین ملک ایشیا کے 50 پرکشش مردوں کی فہرست میں چوتھے نمبر پر شامل ہیں۔

    نامور بالی ووڈ ہدایت کار کے بیٹے ری تھک روشن بھی ایشیا کے پرکشش مردوں میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئے ہیں ان کا نمبر پانچواں ہے۔

    بھارتی ٹی وی اداکار محسن خان چھٹے نمبر پر ہیں جبکہ بھارتی ٹی وی کے ایک اور اداکار گرمیت چوہدری بھی رواں سال ایشیا کے پرکشش مردوں میں شامل ہوگئے ہیں ان کا نمبر ساتواں ہے۔

    پاکستانی اداکار و گلوکار علی ظفر آٹھویں نمبر پر ہیں جبکہ وزیراعظم پاکستان عمران خان 48 ویں پرکشش مرد قرار پائے ہیں۔

  • بالی ووڈ اداکار شاہد کپور معدے کے کینسر میں مبتلا؟

    بالی ووڈ اداکار شاہد کپور معدے کے کینسر میں مبتلا؟

    ممبئی: بالی ووڈ اداکار شاہد کپور کے بارے میں افواہیں گردش کررہی ہیں کہ وہ معدے کے کینسر میں مبتلا ہیں۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکار شاہد کپور سے متعلق افواہیں گردش کررہی ہیں کہ وہ معدے کے کینسر میں مبتلا ہیں اور انہیں اسٹیج ون کینسر کی تشخیص ہوئی ہے۔

    گزشتہ روز شاہد کپور فلم کبیر سنگھ کی شوٹنگ ادھوری چھوڑ کر سرجری کرانے دہلی روانہ ہوئے تھے یہ خبر سامنے آنے کے بعد ہی ان کے کینسر کی خبر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی اور مداح تشویش کا شکار ہوگئے۔

    دوسری جانب شاہد کپور کے گھر والوں نے انہیں کینسر کی ہونے کی خبروں کی تردید کردی ور کہا کہ کچھ لوگ کیسے یہ سب لکھ سکتے ہیں؟ آخر اس خبر کی نیاد کیا ہے اس طرح کی افواہیں پھیلانے کو کس طرح سے جائز ٹھہرایا جاسکتا ہے۔

    شاہد کپور نے اہلیہ میرا راجپوت کے ساتھ ایک تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے جس میں وہ دونوں خوشگوار موسم کو انجوائے کرتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں اور بالکل صحت مند ہیں۔

    اداکار شاہد کپور ان دنوں اپنی نئی آنے والی فلم کبیر سنگھ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جو تیلگو بلاک بسٹر فلم ارجن ریڈی کا ہندی ری میک ہے جس میں ان کے ساتھ کائرا ایڈوانی مرکزی کردار ادا کررہی ہیں۔

    مزید پڑھیں: بالی ووڈ اداکارہ سونالی باندرے کینسر میں مبتلا

    واضح رہے کہ بالی ووڈ اداکار عرفان خان اور سونالی بیندرے کینسر جیسے موذی مرض میں مبتلا ہیں دونوں کا علاج جاری ہے، میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار رشی کپور کو بھی کینسر کی تشخیص ہوئی ہے جس کا علاج کرانے وہ نیویارک میں مقیم ہیں تاہم انہوں نے کینسر کی تصدیق یا تردید نہیں کی ہے۔

  • شاہد کپور اور کنگ خان کے بیٹوں کی تصاویر وائرل

    شاہد کپور اور کنگ خان کے بیٹوں کی تصاویر وائرل

    ممبئی: بالی ووڈ اداکار شاہد کپور کی اہلیہ نے صاحبزادے کی پہلی تصویر شیئر کردی جبکہ کنگ خان نے بھی اپنے چھوٹے بیٹے ابراہم کی تصویر سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر شیئر کی۔

    تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ اداکاروں نے دیوالی کے ایک روز بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے اپنے صاحبزادوں کی تصاویر شیئر کیں، شاہد کپور نے اپنی بیٹی میشا کپور کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر متعارف کرایا تو اُن کی اہلیہ نے بھی دو ماہ کے صاحبزادے کی تصویر شیئر کردی۔ دونوں نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے ایک ہی لفظ لکھا ’ہیلو ورلڈ‘۔

    سوشل میڈیا پر شیئر ہونے والی میشا اور زین کی تصاویر کو مداحوں نے بہت پسند کیا اور دونوں کے لیے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا جبکہ شاہد کپور کے بھائی ایشان کیتھر  نے ’جان بچہ‘ لکھ کر کمنٹس کیا۔

    View this post on Instagram

    Hello World 🌼

    A post shared by Mira Rajput Kapoor (@mira.kapoor) on

    یاد رہے کہ شاہد کپور کے صاحبزادے زین کی پیدائش 6 ستمبر کو ہوئی تھی جس پر اداکار نے مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’خدا کا شکر  ہے کہ آج ہماری فیملی مکمل ہوگئی‘۔

    دوسری جانب کنگ خان نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے صاحبزادے ابراہم کی تصویر شیئر کی جو اپنی والدہ گوری کے ساتھ موجود تھا۔

    ابراہم نے جو ٹی شرٹ زیب تن کی ہوئی تھی اُس پر ماں کی محبت سے متعلق الفاظ کچھ اس طرح درج تھے کہ ’ماما میری ملکہ ہیں‘۔

    شاہ رخ خان نے تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’دنیا میں رہنے والے ہر لڑکے کے لیے اگر اُس کی  ماما ملکہ ہیں تو کوئی بھی اُسے  شہزادہ بننے سے نہیں روک سکتا، اس سلسلے میں گیمز اور آئی پیڈ بھی آپ کی بہت مدد کرتا ہے‘۔