Tag: شاہد کپور

  • ننھے مہمان کی آمد، شاہد کپور نے تصدیق کردی

    ننھے مہمان کی آمد، شاہد کپور نے تصدیق کردی

    ممبئی: بالی ووڈ اداکار شاہد کپور افواہوں کی تردید کرتے ہوئے اس بات کی تصدیق کردی کہ اُن کے گھر دوسرے ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی میڈیا میں شاہد کپور اور اہلیہ میرا راجپوت کے حوالے سے خبریں زیر گردش تھیں کہ بالی ووڈ اداکار ایک بار پھر والد بننے جارہے ہیں تاہم دونوں نے اس معاملے پر خاموشی اختیار کی ہوئی تھی۔

    میڈیا میں جاری افواہوں کی تصدیق شاہد کپور نے گذشتہ روز اُس وقت کی کہ جب انہوں نے دوبارہ والد بننے کی خبر سنائی، بالی ووڈ اداکار نے اپنے انسٹاگرام پر یہ خوش خبری بالکل انوکھے انداز میں سنائی۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر شاہد کپور نے اپنی بیٹی میشا کی تصویر شیئر کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اُن کی صاحبزادی فرش پر لیٹی ہوئی ہیں اور اُن کے ساتھ چالک سے رنگ برنگے خوبصورت غبارے بنے ہوئے ہیں۔

    اداکار کی جانب سے شیئر کی جانے والی تصویر کے اوپر کچھ ایسے الفاظ تحریر تھے میشا اب بڑی بہن ہے یعنی اُن کا اب کوئی بھائی یا ایک اور بہن بہت جلد دنیا میں آنے والا ہے۔

    ❤️

    A post shared by Shahid Kapoor (@shahidkapoor) on

    واضح رہے کہ بالی ووڈ انڈسٹری میں اپنی شاندار اداکاری سے بہت ہی مختصر عرصے میں بڑی کامیابیاں سمیٹنے والے اداکار شاہد کپور 2105 میں میرا راجپوت کے ساتھ ازدواجی بندھن میں بندھے تھے جس کے بعد اُن کے گھر ننھی پری کی آمد بھی ہوئی تھی جس کا نام انہوں نے میشا رکھا۔

    شاہد کپور کا اپنی صاحبزادی سے پیار کوئی ڈھکا چھپا نہیں کیونکہ وہ اکثر اپنا فارغ وقت صاحبزادی کے ساتھ گزارنے کو ترجیح دیتے ہیں علاوہ ازیں باپ بیٹی کی تصاویر اکثر سوشل میڈیا پر بھی سامنے آتی ہیں۔

    بالی ووڈ اداکار  نے ننھے مہمان کی آمد کی تصدیق کی تو مداحوں نے انہیں مبارک باد پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور دعا کی کہ تمام معاملات آسانی کے ساتھ حل ہوجائیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • امیتابھ بچن نے دپیکا پڈون کو اپنی ’’ سی وی ‘‘ پیش کردی

    امیتابھ بچن نے دپیکا پڈون کو اپنی ’’ سی وی ‘‘ پیش کردی

    ممبئی : بالی ووڈ کے بے تاج بادشاہ امیتابھ بچن نے خوبصورت و دراز قد حسینہ دپیکا پڈون کو ملازمت کے لیے اپنی ’’ سی وی ‘‘ پیش کردی ہے۔

    گزشتہ پانچ دہائیوں سے بھارتی فلم انڈسٹری میں راج کرنے والے امیتابھ بچن کی فن اداکاری نے فلم بینوں کے دلوں وہ انمٹ مہر ثبت کی ہے کہ جس کے بعد کوئی اور اداکار اس کی جگہ نہیں لے پایا ہے، وہ اپنی بزلہ سنجی کی وجہ سے ہر دلعزیز شخصیت بھی ہے جس کا عملی مظاہرہ انہوں نے اپنی حالیہ ٹویٹ میں بھی کیا جس کا زکر آگے آ رہا ہے۔

    بہتر سالہ امیتابھ بچن آج بھی شوخ اور شرارت سے بھرپور شخصیت کے مالک ہے جو حس مزاح کے کسی بھی موقع کو ہاتھ سے جانے نہیں دیتے یہی وجہ ہے کہ سماجی رابطے کی ویب سایٹس پر اُن کے چاہنے والوں کی تعداد کسی بھی بین الااقوامی شخصیت کے مقابلے میں کہیں زیادہ ہے جب کہ مائکرو بلاگنگ کی ویب سایٹ ٹویٹر پر متحرک امیتابھ بچن کے فالورز کی تعداد 33.1 ملین تک جا پہنچی ہے۔

    اپنی ایک حالیہ ٹویٹ میں امیتابھ بچن نے شوبز سے متعلق خبر کے ایک ٹکڑے کی تصویر شیئر کی جس میں کہا گیا تھا کہ عامر خان اور شاہد کپور کے مقابلے میں دپیکا پدون دراز قد اداکارہ ہے جس کے باعث ہدایت کاروں کو سین کی فلم بندی میں مشکلات کا سامنا رہتا ہے اور دپیکا کے قد کے برابر کے ہیروز نہ ہونے کے برابر ہیں اس لیے دپیکا کے مدمقابل ہیرو منتخب کرنا جان جوکھوں کا کام ہے۔

    اس تصویر پر امیتابھ بچن نے اپنی ’’ سی وی ‘‘ بنا کر پیش کردی جس میں بتایا گیا ہے کہ 76 سالہ امیتابھ بچن اپنے 49 سالہ فلمی کیریر میں 200 سے زائد فلموں میں کام کرچکے ہیں جب کہ اُن کا قد بھی 6 فٹ 2 انچ ہے چنانچہ دپیکا کے مد مقابل کبھی قد کا ایشو نہیں رہے گا۔

    امیتابھ بچن کے مداح اور ٹویٹر صارفین اس مزاحیہ پوسٹ سے انتہائی محظوظ ہوئے اور 57 ہزار لوگوں نے اس ٹویٹ کو پسند کیا جب کہ تین ہزار لوگوں نے دلچسپ تبصرے کیے جب دس ہزار لوگوں نے اس ٹویٹ کو ری ٹویٹ کیا اور لوگوں نے رومانٹک ہیرو کی حس مزاح کو سراہا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔ 

  • ’پدماوتی‘ آخر کار تنازعات سے نکل آئی، 25 جنوری کو ریلیز ہوگی

    ’پدماوتی‘ آخر کار تنازعات سے نکل آئی، 25 جنوری کو ریلیز ہوگی

    ممبئی: تنازعات کا شکار بننے والی بالی وڈ فلم پدماوتی کو نام کی تبدیلی کے بعد ریلیز کی اجازت مل گئی ہے، اب یہ فلم 25 جنوری کو دنیا بھر میں‌ ریلیز ہوگی۔

    واضح رہے کہ مسلسل تنازعات کے باعث خبروں‌ میں‌ رہنے والی یہ میگا بجٹ فلم گذشتہ برس یکم دسمبر کو ریلیز ہونی تھی، مگر ہندو انتہاپسند تنظیموں کی دھمکیوں کے باعث اس کی ریلیز ملتوری ہوگئی تھی۔

    یاد رہے کہ گزشتہ دنوں بھارت کے سینٹرل بورڈ آف فلم سرٹیفکیشن نے ’پدماوتی‘ کا نام تبدیل کرکے ’پدماوت‘ رکھنے کا حکم جاری کیا تھا۔ ساتھ ہی فلم کو یو اے سرٹیفیکٹ سے کلیئر بھی قرار دیا۔

    واضح رہے کہ 25 جنوری کو اکشے کمار کی فلم پیڈ مین بھی ریلیز ہورہی ہے، فلمی پنڈتوں‌ کے مطابق پدماوت کی ریلیز سے اب اکشے کی فلم کا بزنس متاثر ہونا یقینی ہے

    یہ بھی پڑھیں: بھارت کی متنازع ترین فلم پدماوتی کو مشروط ریلیز کی اجازت

    ادھر جبکہ فلم کی ریلیز کے حوالے سے بھارتی انتہاپسند تنظیموں کے ساتھ ساتھ راجستھان حکومت نے اب بھی تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

    صوبائی وزیرراجستھان گلاب چاند کتاریا نے کہا ہے کہ فلم پدماوت کو بھارتی ریاست راجستھان میں چلانے کی اجازت نہیں دی جائے گی، ہندو انتہا پسند تنظیموں‌ کی جانب سے بھی 27 جنوری کو ریاست میں احتجاج کا کال دی ہے۔

    یاد رہے کہ فلم پدماوت کی کہانی 14 ویں صدی کی ایک ہندو رانی اور مسلمان بادشاہ علاؤالدین خلجی کے گرد گھومتی ہے فلم میں‌ دپیکا پڈوکون، رنوریر کپور اور شاہد کپور مرکزی کردار نبھا رہے ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • شاہد کپور مہاراجہ بن کر کیسے لگیں گے؟

    شاہد کپور مہاراجہ بن کر کیسے لگیں گے؟

    مشہور تاریخی بالی ووڈ فلم باجی راؤ مستانی کے بعد ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی کی ایک اور تاریخی موضوع پر بنائی جانے والی فلم پدما وتی میں مرکزی کردار ادا کرنے والی دپیکا پڈوکون کے بعد شاہد کپور کی بھی جھلک جاری کردی گئی جس میں وہ مہاراجا کے روپ میں نظر آرہے ہیں۔

    سنجے لیلا بھنسالی کی فلم ’پدما وتی‘ خاندان غلاماں کے بادشاہ علاؤ الدین خلجی اور چتور گڑھ کی رانی پدما وتی کی رومانوی داستان پر مبنی ہے۔

    فلم میں رانی پدمنی کے شوہر مہاراجہ رتن سنگھ کا کردار شاہد کپور ادا کر رہے ہیں اور اس روپ میں ان کی کچھ جھلکیاں جاری کردی گئی ہیں۔

    خیال رہے کہ پوسٹر میں رتن سنگھ کو مہاراول لکھا گیا ہے جو اس دور میں مختلف ریاستوں کی سربراہی کرنے والے کو کہا جاتا تھا۔ سلطنت کا مرکزی نظام سنبھالنے والا مہاراجہ کہلایا جاتا تھا۔

    اس کردار کے لیے پہلے پاکستانی اداکار فواد خان اور بعد ازاں شاہ رخ خان کو پیشکش کی گئی تاہم دونوں نے کردار کے مختصر ہونے کی وجہ سے اس سے انکار کردیا۔

    بعد ازاں مذکورہ کردار کی پیشکش شاہد کپور کو کی گئی جنہوں نے اس شرط پر اسے قبول کیا کہ ان کے کردار کو بھی طول دیا جائے گا۔

    یاد رہے کہ مہارانی پدماوتی یا پدمنی چتور گڑھ کے راجہ رتن سنگھ کی بیوی تھی اور اپنی خوبصورتی، بہادری اور ذہانت کے باعث مشہور تھی۔ تاریخی کتابوں کے مطابق علاؤ الدین خلجی اس کی خوبصورتی کی داستانیں سن کر وہاں گیا اور اس نے آئینے میں مہارانی کا عکس دیکھا تھا۔

    بعض محققین کے مطابق بعد ازاں رانی نے علاؤ الدین خلجی اور اس کی دیوانگی سے خود کو بچانے کے لیے آگ میں کود کر اپنی جان دے دی تھی۔

    فلم میں رانی پدمنی کا مرکزی کردار دپیکا پڈوکون، رانی کے شوہر رتن سنگھ کا کردار شاہد کپور اور علاؤ الدین خلجی کا کردار رنویر سنگھ نبھا رہے ہیں جبکہ ادیتی راؤ بھی فلم میں موجود ہیں جو علاؤ الدین خلجی کی اہلیہ کا کردار نبھائیں گی۔

    اس سے قبل دپیکا پڈوکون کا پوسٹر جاری کیا گیا تھا جس میں وہ سرخ رنگ کا شاہی لباس اور بھاری بھرکم زیورات پہنے نظر آرہی تھیں جبکہ ان کے چہرے کی سنجیدگی ان کے مضبوط اور بہادر عورت ہونے کی نشاندہی کر رہی تھی۔

    تاحال فلم میں علاؤ الدین خلجی کا مرکزی تاہم منفی کردار ادا کرنے والے رنویر سنگھ کی کوئی جھلک جاری نہیں کی گئی۔

    فلم کو رواں برس یکم دسمبر کو ریلیز کیا جائے گا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • فلم ’پدما وتی‘ میں فواد خان کی جگہ شاہد کپور؟

    فلم ’پدما وتی‘ میں فواد خان کی جگہ شاہد کپور؟

    ممبئی: بالی ووڈ فلم ’پدما وتی‘ کی شوٹنگ جاری ہے اور ذرائع کے مطابق فلم میں فواد خان کی جگہ شاہد کپور کو کاسٹ کرلیا گیا ہے۔

    فلم ’باجی راؤ مستانی‘ کی کامیابی کے بعد بالی ووڈ میں ایک اور تاریخی فلم ’پدما وتی‘ سنجے لیلا بھنسالی کی ہدایتکاری میں بن رہی ہے۔ فلم ’پدما وتی‘ خاندان غلاماں کے بادشاہ علاؤ الدین خلجی اور چتور کی رانی پدما وتی کی رومانوی داستان پر مبنی ہے۔

    مہارانی پدماوتی چتور کے راجہ رتن سنگھ کی بیوی تھی اور اپنی خوبصورتی، بہادری اور ذہانت کے باعث مشہور تھی۔ تاریخی کتابوں کے مطابق علاؤ الدین خلجی اس کی خوبصورتی کی داستانیں سن کر وہاں گیا اور اس نے آئینے میں مہارانی کا عکس دیکھا تھا۔

    fawwad-3

    فلم میں مرکزی کردار دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ ادا کر رہے ہیں۔ دپیکا کے شوہر یعنی راجہ رتن سنگھ کے کردار کے لیے پہلے شاہ رخ خان کا نام لیا گیا لیکن پھر فواد خان کو کاسٹ کرلیا گیا۔

    تاہم ایک بھارتی ویب سائٹ کا دعویٰ ہے کہ راجہ رتن سنگھ کے مختصر کردار کی وجہ سے شاہ رخ خان اور فواد خان دونوں ہی نے اس کردار کے لیے منع کردیا ہے۔

    دوسری جانب دپیکا نے اس کردار کے لیے کسی چھوٹے اداکار کو لینے پر اعتراض کیا ہے اور ان کے اعتراض کے بعد اب یہ کردار شاہد کپور کو دیا جارہا ہے۔ البتہ شاہد کپور نے بھی اس کردار کے لیے اس شرط پر ہامی بھری ہے کہ اس کردار کو طول دیا جائے گا۔

    fawwad-2

    اس سے قبل علاؤ الدین خلجی کے مرکزی کردار کے لیے بھی شاہ رخ خان کا نام لیا گیا لیکن دپیکا اور رنویر کی جوڑی کو ’باجی راؤ مستانی‘ اور ’رام لیلا‘ میں مقبولیت حاصل ہونے کے بعد مرکزی کردار کے لیے رنویر کو کاسٹ کرلیا گیا۔

    ویب سائٹ کے مطابق فلم کا آغاز دپیکا کے گانے سے ہوگا جس کی کچھ تفصیلات حاصل کرلی گئی ہیں۔ گانے میں دپیکا راجھستانی ڈانس ’گھومر‘ کرتی ہوئی نظر آئیں گی۔

    فلم کی شوٹنگ کے لیے چتور گڑھ میں واقع پانی محل کا سیٹ تیار کر لیا گیا ہے جبکہ راجھستان سے ڈانسرز بھی بلوا لیے گئے ہیں۔

    فلم ’پدما وتی‘ دسمبر 2017 میں ریلیز کی جائے گی۔

  • بالی ووڈ اداکار شاہد کپور پاکستانی کرکٹر کے مداح نکلے

    بالی ووڈ اداکار شاہد کپور پاکستانی کرکٹر کے مداح نکلے

    ممبئی: بالی ووڈ اداکار شاہد کپور پاکستان کے لیجنڈری کرکٹر و سابق کپتان وسیم اکرم کے مداح نکلے ۔

    اداکار نے حال ہی میں مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر پرستاروں کے سوالات کے جواب دیتے ہوئے بتایا کہ وہ پاکستانی کرکٹر وسیم اکرم کے بہت بڑے پرستار ہیں ۔

    واضح رہے اس سے قبل بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی بھی ایک بیان میں کہہ چکے ہیں کہ وہ وسیم اکرم کے خلاف کھیلنے سے گھبراتے ہیں ۔شاہد کپور نے پرستاروں سے بات چیت کے دوران بتایا کہ انھیں ہم وطن کرکٹ کے کھلاڑیوں میں سچن ٹنڈولکر ، ایم ایس دھونی اور ویرات کوہلی کا انداز بے حد پسند ہے، تاہم انکے پسندیدہ کھلاڑی وسیم اکرم ہی ہیں ۔

    خیال رہے اداکار شاہد کپور آجکل اپنی نئی آنے والی فلم ”اڑتا پنجاب“کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، اڑتا پنجاب میں طویل عرصے کے بعد شاہد کپوراور کرینہ کپور ایک ساتھ بڑی سکرین پر نظر آئیں گے، شاہد کپور کی اڑتا پنجاب 17جون کے روز سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

  • شاہد کپور کا بالغ فلم میں کام کرنے سے انکار

    شاہد کپور کا بالغ فلم میں کام کرنے سے انکار

     نئی دہلی: بالی ووڈ کے اداکار شاہد کپور نے بالغ فلم میں کام کرنے سے انکار کردیا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ سٹار شاہد کپور نے ڈائریکٹرکین گھوش کی فلم ’ٹرپل ایکس‘میں مصروفیات کے باعث کام کرنے سے انکار کردیا ہے۔

     شاہد کپور کے قریبی ذرائع کے مطابق بالی ووڈ سٹار نے فلم کے اخلاق باختہ ہونے کے سبب اس میں کام نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

     جب کہ شاہد کپور کی جانب سے فلم میں کام کرنے کی پیشکش ٹھکرانے پر ڈائریکٹر نے ناراضگی کا اظہار کیا ۔

  • شاہد کپور نے فلم ’’شاندار‘‘ کی شوٹنگ مکمل کرلی

    شاہد کپور نے فلم ’’شاندار‘‘ کی شوٹنگ مکمل کرلی

    ممبئی: بالی ووڈ اداکار شاہد کپور کو وشال بھردواج کی فلم ’’حیدر‘‘ میں بہترین کارکردگی پر ہر جگہ سراہا جا رہا ہے اور اب وہ اپنی اگلی فلم ’’شاندار‘ کی شوٹنگ بھی  تقریباََ مکمل کرچکے ہیں۔

    اداکار نے ٹوئیٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ فلم لگ بھگ مکمل ہوچکی ہے اور وہ باقی ماندہ شوٹنگ کے لیے پولینڈ کا رخ کر رہے ہیں۔

    اس فلم میں عالیہ بھٹ اور ان کے حقیقی والد پنکج کپور بھی شامل ہیں، یہ شاہد اور عالیہ کی ایک ساتھ پہلی فلم ہے اور اسے کرن جوہر اور فینٹم فلم نے مشترکہ طور پر پروڈیوس کیا ہے، کہی جانے والی انڈیا کی پہلی ویڈنگ فلم کو وکاس بہل نے ڈائریکٹ کیا ہے۔