Tag: شاہراہ فیصل

  • کراچی: شاہراہ فیصل پر 2 عمارتوں میں بم کی اطلاع

    کراچی: شاہراہ فیصل پر 2 عمارتوں میں بم کی اطلاع

    کراچی: صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی کی مرکزی شاہراہ، شاہراہ فیصل پر واقع 2 عمارتوں میں بم کی اطلاع موصول ہوئی۔ تلاشی کے بعد بم ڈسپوزل اسکواڈ نے عمارتوں کو کلیئر قرار دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں شاہراہ فیصل پر بلوچ پل کے قریب 2 عمارتوں میں بم کی اطلاع موصول ہوئی جس کے بعد پولیس اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کے عملے کو طلب کرلیا گیا۔

     پولیس کے مطابق دونوں عمارتوں کو دھمکی آمیز فون کال کے بعد فوری طور پر خالی کروایا گیا۔

    بعد ازاں بی ڈی ایس نے تلاشی کا عمل مکمل کر کے عمارت کو کلیئر قرار دیا۔ انچارج بی ڈی ایس کا کہنا ہے کہ عمارت سے کوئی مشکوک چیز نہیں ملی۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز وزارت داخلہ سندھ کی جانب سے کراچی کے لیے تھریٹ الرٹ جاری کیا گیا تھا۔ مختلف سیکیورٹی اداروں کو بھیجے جانے والے مراسلے کے مطابق دہشت گرد سندھ ہائیکورٹ، سندھ اسمبلی اور ایمپریس مارکیٹ کو نشانہ بنا سکتے ہیں۔

    مراسلے میں کہا گیا تھا کہ زینب مارکیٹ سمیت ایم اے جناح روڈ پر موجود مارکیٹوں اور دو دریا پر موجود ریستورانوں کو بھی دہشت گرد حملے کا نشانہ بنایا جاسکتا ہے۔

    دوسری جانب ملک بھر میں پے در پے ہونے والے دہشت گردی کے واقعات کے بعد پورے ملک میں سیکیورٹی ہائی الرٹ ہے۔

  • شاہراہ فیصل،بجلی کے تاروں میں لگنے والی آگ پرقابوپا لیا گیا ہے

    شاہراہ فیصل،بجلی کے تاروں میں لگنے والی آگ پرقابوپا لیا گیا ہے

    کراچی : شاہراہ فیصل کے علاقے میں بجلی کے کھمبے میں لگنے والی آگ شدت پکڑ گئی جس پرفائر بریگیڈ کےعملے آدھے گھنٹے کی محنت کے بعد قابو پا لیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کی سب بڑی اور مرکزی شاہراہ شارع فیصل پر لال کوٹھی کے قریب بجلی کے تاروں میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ بھڑک اُٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے قریبی موجود بجلی کے کھمبے کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

    فائربریگیڈ ذرائع کے مطابق اطلاع ملی تھی کہ شاہراہ فیصل پر لال کوٹھی کے قریب بجلی کی تاروں میں آگ بھڑک اٹھی ہے جس کے بعد آگ بجھانے والا عملہ فوری طور پر جائے وقعہ پر پہنچ گیا اور آدھے گھنٹے کے دوران آگ پر قابو پالیا گیا۔

    ذرائع کے مطابق آگ بجھانے والے عملے کی بروقت کارروائی کے باعث بجلی کے تاروں میں آگ لگنے سے کسی قسم کا جانی اورمالی نقصان نہیں ہوا ہے۔

  • ناتھا خان پُل پر مسافر بس الٹنے سے 6 افراد زخمی

    کراچی: شارع فیصل پر واقع ناتھا خان پُل پر تیز رفتاری کے باعث مسافر بس الٹ گئی جس کے نتیجے میں 6 افراد زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق ملیر سے آنے والی مسافر بس شارع فیصل کے قریب ناتھا خال پُل پر مسافر بس الٹ گئی جس کے نتیجے میں 6 افراد زخمی ہوئے جنہیں عوام نے اپنی مدد آپ کے تحت نکالتے ہوئے اسپتال منتقل کردیا۔

    BUS-Post

    عینی شاہدین کے مطابق بس میں گجائش سے زائد مسافر سوار تھے اور ڈرائیور گاڑی کو تیز رفتار سے چلا رہا تھا جس کے نتیجے میں گاڑی کو حادثہ پیش آیا۔

    واقعے کی اطلاع ملنے کے بعد پولیس اور امدادی ادارے جائے وقوعہ پہنچ گئے اور امداد کا عمل شروع کردیا جب کہ بس الٹنے کے بعد ڈرائیور جائے حادثہ سے فرار ہوگیا۔

    بس حادثے کے باعث شارع فیصل پر ٹریفک کی روانی بری طرح متاثر ہوگئی جس کے نتیجے میں کئی افراد ٹریفک جام میں بُری طرح پھنس گئے ہیں تاہم ٹریفک پولیس روانی کو بحال کرنے کے لیے اپنی کوششوں میں مصروف ہے۔

  • شاہراہ فیصل پر ہیوی ٹریفک رات 11 بجے تک ممنوع رہے گی

    شاہراہ فیصل پر ہیوی ٹریفک رات 11 بجے تک ممنوع رہے گی

    کراچی : ٹریفک پولیس حکام نے شارع فیصل کو رول ماڈل بنانے کا فیصلہ کرتے ہوئے شاہراہ پرہیوی ٹریفک کے داخلے پرپابندی عائد کردی۔

    تفصیلات کے مطابق شارع فیصل پر ہیوی ٹریفک کے داخلے پرپابندی صبح سات بجے سے رات گیارہ بجے تک ہو گی جب کہ موٹرسائیکل سواروں کیلئے ہیلمٹ پہننا بھی لازمی قرار دیدیا گیا ہے اورموٹر سائیکل پر دو سے زائد افراد کے بیٹھنے پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے اور خلاف ورزی پر بھاری جرمانے کیے جائیں گے۔

    اسی سے متعلق : شارع فیصل پر بد ترین ٹریفک جام

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ یہ تمام اقدامات اٹھارہ کلومیٹر طویل شارع فیصل کو ماڈل شاہراہ بنانے کے لیے کیے جا رہے ہیں جن کا بعد ازاں دائرہ کار دیگر شاہراہوں تک بھی دراز کیا جائے گا اور پابندی پرعمل در آمد کو ہرصورت ممکن بنایا جائے گا۔

    یہ خبر بھی پڑھیں : شاہراہ فیصل پرمستقل ٹریفک جام

    ٹریفک پولیس حکام کے مطابق پابندی کا فیصلہ ٹریفک کے بہاؤ کو بہتر بنانے اور شہریوں کی سہولت کے لئے کیا گیا ہے۔

    دوسری طرف شہریوں کی سہولت کے پیش نظر شاہراہ فیصل پر رکشوں کے داخلے پر لگائی گئی پابندی کو فی الحال ایک ماہ کے لئے مؤخر کر دیا گیا ہے۔

    یہ خبرپڑھیں : شارع فیصل پر ٹریفک جام کا توڑ

    واضح رہے شاہراہ فیصل کراچی کی اہم ترین معروف اور مصروف شارع ہے جہاں اہم سرکاری عمارتیں اور سیکیورٹی مراکز بھی قائم ہیں اور جس پراندرون شہر سے آنے والی کم و بیش ہرچھوٹی بڑی شاہراہ آکر ملتی ہے جب کہ ایئر پورٹ کے لیے آنے والے یہی شاہراہ استعمال کرتے ہیں۔

  • کراچی: فیصل واوڈا کی ضمانت منظوری کے بعد رہائی

    کراچی: فیصل واوڈا کی ضمانت منظوری کے بعد رہائی

    کراچی: شاہراہ فیصل پر حکومتی کرپشن کے خلاف دھرنا دینے والے تحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈا کی ضمانت منظور کرلی گئی جس کے بعد انہیں رہا کردیا گیا۔

    کراچی میں سیشن عدالت نے تحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈا کی ضمانت منظور کرلی جس کے بعد فیصل واوڈا کو رہا کر دیا گیا۔ فیصل واوڈا کو رات کو ان کے ملازم کی شخصی ضمانت کے باوجود پولیس نے انہیں صبح تک رہا نہیں کیا تھا۔ کارکنوں کی بڑی تعداد تھانے کے باہر موجود رہی۔

    فیصل واوڈا کی گرفتاری، تحریک انصاف کی مرکزی اور کراچی قیادت میں اختلاف *

    تحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈا کو گزشتہ روز شارع فیصل پر دھرنا دینے پر گرفتار کر کے دفعہ 144 کی خلاف ورزی کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ فیصل واوڈا نے گذشتہ روز ذاتی حیثیت میں شروع کی گئی مہم کے دوران حکومت کے خلاف شارع فیصل پر دھرنا دیا۔ دھرنے کے باعث ٹریفک جام ہونے پر ایس ایس پی راؤ انوار پولیس نفری کے ساتھ پہنچےاور انہیں گرفتار کر لیا۔

    دھرنے کے باعث شارع فیصل پر 5 گھنٹے تک ٹریفک جام رہا۔ پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے لاٹھی چارج بھی کیا۔

    فیصل واوڈا کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، ایس ایس پی راؤ انوار *

    دوسری جانب ایئرپورٹ تھانے پر فیصل واوڈا کی رہائی سے متعلق تفصیلات جاننے کی کوشش کرنے والے صحافیوں پر بھی پولیس اہلکاروں نے تشدد کیا اور انہیں دھکے دے کر تھانے سے باہر نکال دیا۔

  • کراچی، صدر موبائل مارکیٹ میں پولیس اور دکانداروں کے درمیان تصادم

    کراچی، صدر موبائل مارکیٹ میں پولیس اور دکانداروں کے درمیان تصادم

    کراچی: صدر میں واقع موبائل مارکیٹ کے دکانداروں اور پولیس اہلکاروں کے درمیان جھگڑے کے بعد موبائل مارکیٹ مالکان نے مارکیٹ بند کردی۔

    تفصیلات کے مطابق صدر میں واقع موبائل مارکیٹ کے دکانداروں اور پولیس اہلکاروں کے درمیان تصادم کشیدہ صورتِ حال اختیار کر گیا، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی آئی جی ٹریفک پولیس طاہر نوارنی موبائل مارکیٹ پہنچ گئے تھے، جہاں اُن کی موبائل مارکیٹ کی صدر کے ساتھ تلخ کلامی ہو گی جس پر موبائل مارکیٹ دکانداروں نے احتجاجاَ مارکیٹ بند کردی۔

    ذرائع کے مطابق موبائل مارکیٹ کے دکانداروں نے کراچی پولیس کے خلاف شدید نعرے بازی کی،دکانداروں کا کہنا ہے کہ آئی جی طاہر نوارنی نے صدر موبائل مارکیٹ سے بد تمیزی کی ہے اور پولیس کی جانب سے فائرنگ کی گئی جس پر احتجاج کا حق رکھتے ہیں۔

    اس موقع پر پولیس کی بھاری نفری بھی مارکیٹ پہنچ چکی ہے،جہاں دکانداروں سے مزاکرات کرنے کی کوشش کی جا رہی ہیں تاہم دکانداروں کا کہنا ہے کہ آئی جی کی جانب سے معافی مانگنے تک احتجاج جاری رہے گا۔

    دکانداروں اور پولیس اہلکاروں کے درمیان تصادم سے شاہراہ پر گاڑیوں کی قطاریں لگنے سے ٹریفک جام ہو گیا ہے، اور لوگ رمضان کے مہینے بمیں ذہنی کوفت کا شکار ہیں۔

    دوسری جانب شاہراہ فیصل پر متعین ٹریفک پولیس اہلکاروں اور شہریوں کا درمیان بھی جھگڑا ہو گیا ہے،تصادم کی وجہ سے 3 ٹریفک اہلکار زخمی ہوں گئے ہیں۔

    رمضان کے مہینے میں عدم برداشت اور جلد از جلد گھر پہنچنے کے لیے تیز رفتاری کے باعث حادثے معمول بن جاتے ہیں،روزہ دار رمضان کے احترام اور تقدیس کا پاس بھی نہیں رکھتے اورٹریفک اہلکاروں کے ساتھ تلخ کلامی کرنے لگتے ہیں اور معاملہ ہاتھا پائی تک پہنچ جاتا ہے۔

  • شارع فیصل پر بد ترین ٹریفک جام

    شارع فیصل پر بد ترین ٹریفک جام

    کراچی: واٹر ٹینکر مالکان کی جانب سے احتجاج کے باعث شارع فیصل پربدترین ٹریفک جام ہو گیا ہے،ٹریفک جام میں 15 ایمبولینسیں پھنس گئیں ہیں،جب کہ معروف باکسرمحمد عامر بھی ٹریفک جام میں پھنس گئے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کی معروف اور مصروف ترین شاہراہ ،شارع فیصل پر واٹر ٹینکر مالکان کی جانب سے جاری احتجاج کے باعث شاہراہ فیصل، نرسری،ڈرگ روڈ،اسٹیڈیم روڈ اور حسن اسکوائر سمیت اطراف کی تمام چھوٹی بڑی سڑکوں پر گاڑیوں کی قطاریں لگنے سے بدترین ٹریفک جام ہو گیا ہے۔

    7

    یاد رہے ٹریفک پولیس کی جانب سے کل اعلان کیا گیا تھا کہ ڈرگ روڈ پل کو مرمت کے باعث بند کردیا جائے گا، جس کے باعث ٹریفک شاہراہ فیصل پر منتقل ہو گیا تھا،جہاں واٹر ٹینکرز مالکان کی جانب سے احتجاج کے طور پر ٹینکرز کو شاہراہ فیصل پرکھڑے کر دینے سے پوری شاہراہ پر بدترین ٹریفک جام ہو گیا ہے۔

    واضع رہے شام کے اوقات میں صدر اور شاہراہ فیصل پر واقع دفاترسے گھر جانے والے ملازمین کی اس شاہراہ کو استعمال کرنے کے باعث ویسے ہی ٹریفک کا اژد ہام رہتا ہے،جب کہ ائیرپورٹ سے آنے اور ائیرپورٹ کے لیے جانے والے افراد بھی یہی شاہراہ استعمال کرتے ہیں۔

    5

    دوسری جانب ایدھی کے ترجمان نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ 10 سے 15 مریض ٹریفک جام میں پھنس گئے ہیں،جن میں سے 4 حالت نہایت تیشوشناک ہے،جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کرنا ضروری ہے۔

    ٹریفک جام کے بعد کراچی ٹریفک پولیس کے ترجمان نے ہدایت جاری کی ہیں کہ ائیر پورٹ سے آنے والے مسافر کارساز والا راستہ اختیار کریں، جب کہ صدر سے جانے والے افراد شاہراہ قائدین والی سڑک استعمال کریں۔

    4

    اس موقع پر ڈی آئی جی ٹریفک عامر نورانی کا کہنا تھا کہ انہیں واٹر ٹینکرز کے احتجاج کی پیشگی اطلاع نہیں تھی، تاہم ٹریفک کانسٹیبلز ٹریفک بحال کرنے کی ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔

     

    پولیس کے مطابق واٹر ٹینکرز مالکان کی ایسوسی ایشن نے احتجاج کی پیشگی اطلاع نہیں دی تھی، تاہم انتظامیہ ان سے مزاکرات کے لیے پہنچ چکی ہے،مزاکرات کے بعد ٹینکرز سڑک سے ہٹادیے جائیں گے،جس کے بعد ٹریفک کو بحال کردیا جائے گا۔

    شارع فیصل کے ٹرریفک جام میں معروف پاکستانی نژاد برطانوی معروف باکسر بھی ٹریفک میں پھنس گئے،لوگوں نے معروف باکسر کو اپنے درمیان دیکھا تو محمد عامر کے ساتھ تصاویر بنوانا شروع کردیں۔

  • کراچی : شاہراہ فیصل پر تجازوات کے خلاف آپریشن

    کراچی : شاہراہ فیصل پر تجازوات کے خلاف آپریشن

    کراچی : شاہراہ فیصل پر رات گئے تجاوزات کے خلاف ضلعی انتظامیہ نے آپریشن کرکےدرجنوں پتھارے اور ہوٹلوں کے چھجے مسمارکردیے،آپریشن کے دوران بھاری مشینری کااستعمال کیا گیا.

    تفصیلات کے مطابق شاہراہ فیصل چھوٹاگیٹ پر واقع سروس روڈ پر رات گئےضلعی انتظامیہ نے ڈپٹی کمشنر ملیر محمدعلی شاہ کی نگرانی میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا.جبکہ ناخوشگوار صورت حال سے نمٹنے کے لیے پولیس کی بھاری نفری بھی موجود تھی.

    آپریشن کے دوران ضلعی انتظامیہ نے بھاری مشینری کا استعال کرتے ہوئےسروس روڈ پر قائم درجنوں پتھارے اور ہوٹلوں کے چھجے مسمار کر نے کے ساتھ ساتھ متعدد کیبن اور ان میں موجود سامان بھی اپنے قبضے میں لیا.

    ڈپٹی کمشنرملیرمحمدعلی شاہ کا کہنا تھا کہ سروس روڈ پر قا بض پتھارے والوں اور ہوٹل مالکان کو کئی مرتبہ تجاوزات ختم کرنے کے لیئے کہا گیا تھا،تاہم جب کوئی عمل درآمد دیکھنے میں نہیں آیاتو آپریشن کرنا پڑا،ان کا مزید کہنا تھا کہ اب سروس روڈ پر کسی کو تجاوزات قائم کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی.

  • کراچی : شاہراہ فیصل پرتیز رفتار کار نے 3موٹرسائیکلوں کو روند ڈالا

    کراچی : شاہراہ فیصل پرتیز رفتار کار نے 3موٹرسائیکلوں کو روند ڈالا

    کراچی: شاہراہ فیصل پر تیز رفتار بے قابو کار نے تین موٹر سائیکلوں کو روند ڈالا، چھ افراد کو انتہائی تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، حادثہ میں زخمی ہونے والوں میں اے آر وائی کے دو کیمرہ مین بھی شامل ہیں۔

    شاہراہ فیصل پر ٹریفک حادثات روز کا معمول بن گئے، کراچی کے علاقے ڈرگ روڈ کےقریب ریس لگاتے ہوئے کار بے قابو ہوکر پاس سے گزرتی ہوئی موٹر سائیکلوں پرچڑھ دوڑی، کار کی ذد میں آکر چھ افراد شدید زخمی ہوگئے۔

    جنھیں انتہائی زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا، زخمی ہونے والوں میں اے آروائی نیوز کے دو کیمرہ مین دانش اور مصطفی بھی شامل ہیں۔

    اسپتال حکام کے مطابق دانش سمیت دیگر دو افراد کی حالت تشویشناک ہے، بے حس ڈرائیور زخمیوں کو تڑپتا چھوڑ کر موقع سے فرار ہوگیا، عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ دو افراد کار کے پہیوں کے نیچے آکر کچلے گئے۔