Tag: شاہنواز ڈاہانی

  • شادی سے متعلق شاہنواز ڈاہانی کا دلچسپ جواب

    شادی سے متعلق شاہنواز ڈاہانی کا دلچسپ جواب

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہنواز ڈاہانی کا کہنا ہے کہ شادی کے لئے لڑکی پسند نہیں کی مگر گھر والے کہتے ہیں کہ اسی سال دلہنیا لائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی کو دئیے گئے ایک انٹرویو میں قومی ٹیم کے فاسٹ بولر نے قومی ٹیم میں شامل ہونے، شادی سے متعلق کھل کر گفتگو کی۔

    شاہنواز ڈاہانی کا کہنا تھا کہ رواں سال ایشیا کپ اور ورلڈ کپ کا سال ہے اس لیے دورہ زمبابوے پر کوشش کروں گا کہ بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم میں کم بیک کروں اور میگا ایونٹ میں ملک کی نمائندگی کروں۔

    شادی سے متعلق سوال پر شاہنواز ڈاہانی کا کہنا تھا کہ انہوں نے یا گھر والوں نے لڑکی تو پسند نہیں کی ہے البتہ گھر والوں نے کہا ہے کہ ایک سال میں شادی کردی جائے گی۔

    فاسٹ بولر نے کہا کہ پاکستان شاہینز ٹیم کی مصروفیت کی وجہ سے عید اس بار ملک سے باہر ہوگی، اس موقع پر گھر والوں کا کھانا عیدی ملنے کے لمحات اور گاؤں والوں کے ساتھ عید منانے کا موقع مس کرونگا۔

    واضح رہے کہ شاہ نواز ڈاہانی پی ایس ایل میں انجری کے باعث ایونٹ سے باہر ہوگئے تھے ری ہیب پروگرام مکمل کرنے کے بعد وہ اب پاکستانی شاہینز کے ہمراہ زمبابوے جارہے ہیں جہاں تین میچوں پر مشتمل ون ڈے سیریز کھیلی جائے گی۔

  • فاسٹ بولر شاہنواز داہانی پر قسمت کی دیوی مہربان ہوگئی

    فاسٹ بولر شاہنواز داہانی پر قسمت کی دیوی مہربان ہوگئی

    لاہور: فاسٹ بولر شاہنواز داہانی کو وائٹ بال اسکواڈ میں بھی شامل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل 6 میں سب سے زیادہ 20 وکٹیں اُڑانے والے فاسٹ بولر شاہنواز داہانی پر قسمت کی دیوی مہربان ہو گئی ہے۔

    سلیکشن کمیٹی شاہنواز داہانی کو ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں شامل کرنے پر متفق ہے، سلیکشن کمیٹی کرکٹ بورڈ پر زور دے رہی ہے کہ شاہنواز کو دورہ انگلینڈ کے لیے بھجوایا جائے۔

    پی سی بی نے بھی فاسٹ بولر کو انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں شامل کرنے کے لیے کوششیں تیز کر دیں، انگلینڈ کے لاجسٹک مسائل حل نہ ہوئے تو داہانی ویسٹ انڈیز میں وائٹ بال اسکواڈ جوائن کریں گے۔

    واضح ہے کہ شاہنواز کو قومی ٹیم میں بھی شامل کیا جا چکا ہے اور وہ ٹیسٹ اسکواڈ کا حصہ ہی، انھوں نے پاکستان سپر لیگ سیزن 6 میں ملتان سلطانز کی جانب سے سب سے زیادہ 20 وکٹیں لیں، اور ٹورنامنٹ کے بہترین بولر اور ایمرجنگ پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کے ایوارڈز اپنے نام کیے۔

    شاہنواز ڈاہانی اور صہیب مقصود نے پی ایس ایل کا میلہ لوٹ لیا

    شاہنواز داہانی کا تعلق لاڑکانہ کے ایک دیہی علاقے کے غریب خاندان سے ہے، پی ایس ایل میں یادگار کارکردگی پر لاڑکانہ میں شہر کے مختلف راستوں پر داہاني کی بڑی بڑی تصاویر آویزاں کی جا چکی ہیں، اور ان کی واپسی پر شان دار استقبال کیا جائے گا۔