Tag: شاہین

  • پی سی بی کا سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان: بڑے نام بی کیٹیگری میں شامل

    پی سی بی کا سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان: بڑے نام بی کیٹیگری میں شامل

    پاکستان کرکٹ بورڈ پی سی بی کی جانب سے 26-2025 کے لیے کرکٹرز کے سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان کردیا گیا ہے۔ جس کے تحت 30 کھلاڑیوں کو کنٹریکٹس دیے گئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سینٹرل کنٹریکٹ کی اے کیٹیگری کو ختم نہیں کیا گیا ہے نئے سینٹرل کنٹریکٹ میں کوئی بھی کھلاڑی اے کیٹیگری کے معیار پر پورا اترنے میں کامیاب نہ ہوسکا۔

    کیٹیگری بی، سی اور ڈی میں پرفارمنس کی بنیاد پر 10،10 کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے، کنٹریکٹس یکم جولائی 2025 سے 30 جون 2026 تک لاگو ہوں گے۔

    رپورٹس کے مطابق 27 کھلاڑیوں کو گزشتہ سال کنٹریکٹ دیے گئے تھے جبکہ اس سال 12 نئے کھلاڑیوں کو بھی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔

    9 کھلاڑی اس مرتبہ اپنی سابقہ کیٹیگری برقرار رکھنے میں کامیاب ہوئے، جبکہ 8 کھلاڑی کنٹریکٹ حاصل کرنے میں ناکام رہے۔

    بی کیٹیگری میں قومی ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم، محمد رضوان، شاہین شاہ آفریدی، فخر زمان، شاداب خان، ابرار احمد، حارث رؤف، حسن علی، صائم ایوب، سلمان علی آغا ہیں۔

    سی کیٹیگری میں عبداللہ شفیق، نسیم شاہ، سعود شکیل، فہیم اشرف، ساجد خان، محمد نواز، محمد حارث، صاحبزادہ فرحان، حسن نواز، نعمان علی شامل ہیں۔

    ڈی کیٹیگری کی اگر بات کی جائے تو اس میں شان مسعود، حسین طلعت، محمد عباس، محمد وسیم جونیئر، محمد عباس آفریدی، خوشدل شاہ، احمد دانیال، سلمان مرزا، خرم شہزاد، سفیان مقیم شامل ہیں۔

    بابر اعظم امریکا سے براستہ دبئی لاہور واپس پہنچ گئے

    پی سی بی کے مطابق سینٹرل کنٹریکٹ کی سی اور ڈی کیٹیگری کے معاوضوں میں اضافہ کردیا گیا ہے، سی کیٹیگری میں قومی کرکٹرز کو اب 20 لاکھ کے بجائے 25 لاکھ روپے ماہانہ دیئے جائیں گے جبکہ ڈی کیٹیگری میں قومی کرکٹرز کو اب 12 لاکھ کے بجائے 15 لاکھ روپے ماہانہ ملیں گے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ بی کیٹیگری کے کھلاڑیوں کے ماہانہ معاوضے میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا ہے، واضح رہے کہ گزشتہ برس اے کیٹیگری میں قومی ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان شامل تھے۔

  • ’شاہین، نسیم شاہ اور حارث رؤف کو میرے حوالے کر دیں‘

    ’شاہین، نسیم شاہ اور حارث رؤف کو میرے حوالے کر دیں‘

    چیمپئنز ٹرافی میں ناقص پرفارمنس کے بعد پاکستانی فاسٹ بولرز ٹرائیکا شاہین شاہ آفریدی نسیم شاہ اور حارث رؤف تنقید کی زد میں ہیں۔

    پاکستان میزبان ملک اور دفاعی چیمپئن ہونے کے باوجود آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں ایک بھی میچ نہ جیت سکا۔ اس بدترین کارکردگی میں جہاں بیٹنگ کی ناکامی شامل ہیں وہیں قومی فاسٹ بولر ٹرائیکا شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ اور حارث رؤف بھی کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے ہیں۔

    قومی فاسٹ بولرز نے وکٹیں لینے سے زیادہ رنز لٹائے اور اس کارکردگی پر سابق کرکٹرز اور شائقین پیسرز پر برہم ہیں تاہم دنیا کے تیز ترین فاسٹ بولر شعیب اختر کا کہنا ہے کہ شاہین، حارث اور نسیم کو ان کے حوالے کر دیے جائیں تو میں انہیں میگا اسٹار بنا دوں۔

    شعیب اختر نے ایک تقریب سے خطاب کے دوران کہا کہ اس وقت ان تینوں پیسرز کو ریسٹ دینے کی ضرورت ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ چیمپئنز ٹرافی میں قومی ٹیم کی کارکردگی سے بہت مایوسی ہوئی۔ کرکٹ کا بھی حال قومی کھیل ہاکی کی طرح کیا جا رہا ہے۔

    سابق اسپیڈ اسٹار نے مزید کہا کہ منیجمنٹ اور ٹیم میں مسلسل تبدیلیوں سے کچھ حاصل نہیں ہو رہا۔ چیئرمین پی سی بی نے انفراسٹرکچر ضرور بہتر کیا لیکن کرکٹ کی بہتری کے لیے پالیسیاں تبدیل کرنا ہوں گی۔

    https://urdu.arynews.tv/champions-trophy-2025-india-team-advantage-the-telegraph-deep-satire/

  • بابر اعظم نے شاہین پر دباؤ ڈالنے کیلئے عامر کو ٹیم میں شامل کیا، باسط علی

    بابر اعظم نے شاہین پر دباؤ ڈالنے کیلئے عامر کو ٹیم میں شامل کیا، باسط علی

    کراچی : سابق کرکٹر باسط علی نے بتایا ہے کہ شاہین شاہ آفریدی پر دباؤ ڈالنے کیلئے محمد عامر کو قومی ٹیم میں شامل کیا گیا اور یہ کام بابر اعظم نے کیا۔

    امریکا اور آئرلینڈ کا میچ بارش کے باعث بےنتیجہ ختم ہونے کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم نے بھی اس میگا ایونٹ سے واپسی کیلیے اپنا رخت سفر باندھ لیا ہے, قومی ٹیم شیڈول کا آخری میچ کھیل کر وطن واپسی کا ٹکٹ کٹوا لے گی۔

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کے باہر ہونے پر شائقین کرکٹ میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی ہے، اے آر وائی نیوز کے پروگرام ہر لمحہ پرجوش میں تجزیہ نگار اور سابق کرکٹر باسط علی بھی کافی برہم دکھائی دیئے۔

    انہوں نے بتایا کہ محمد عامر کی پرفارمنس کیا تھی؟ یہ ٹیم پاکستان کی ٹیم نہیں بلکہ بابر الیون اور وہاب ریاض الیون ہے۔ صرف پسند اور ناپسند کا کھیل کھیلا جارہا ہے۔

    باسط علی نے کہا کہ حسن علی ٹیم میں واپس کیسے آگیا عرفان نیازی نے 30 اور 30آؤٹ کیے اس کا بھی نام نہیں آیا۔

    مزید پڑھیں : پاکستان کا ورلڈ کپ میں سفر پہلے راؤنڈ میں ختم

    سابق کرکٹر کا کہنا تھا کہ پی سی بی میں موجود اسٹیبلشمنٹ نے چیئرمین کو الٹے سیدھے مشورے دیئے جس کا نتیجہ آج ہمارے سامنے آیا۔

  • شاہین نے اسٹمپ کو ٹارگٹ کیوں نہیں بنایا؟ وسیم اکرم کا حیران کن تبصرہ

    شاہین نے اسٹمپ کو ٹارگٹ کیوں نہیں بنایا؟ وسیم اکرم کا حیران کن تبصرہ

    چنئی میں کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کی جانب سے دیا جانے والا 271 رنز کا ہدف 9 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

    پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی نے تین ،محمد وسیم جونیئر، اسامہ میر اور حارث رؤف نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

    تاہم اس سنسنی خیز میچ میں دونوں ٹیم پریشر میں نظر آئی، جہاں پاکستانی پیسر نے پروٹیز پر اپنا دباؤ ڈالے رکھا تھا، لیکن میچ کے آخر میں جنوبی افریقہ کے ٹیل اینڈر  نے اپنی ٹیم کو جیت دلائی۔

    اسی سی متعلق اے آر وائی زیپ کے شو ’ دی پویلین‘ کے شو میں سوال کیا گیا کہ شاہین شاہ نے جنوبی افریقی ٹیل اینڈرز کے خلاف اسٹمپ کو نشانہ کیوں نہیں بنایا؟‘‘۔

    اس سوال کا جواب دیتے ہوئے سوئنگ کے سلطان نے وسیم اکرم نے کہا کہ جب گیند ریورس ہوتا ہے تو اس کا مطلب اس پر بولر کا کنٹرول ہے، جب گیند پر کنٹرول ہوگا تو اس وقت مڈل سے بولنگ کرنی چاہیے تھی۔

    انہوں نے کہا کہ اس صورتحال میں ٹیل اینڈرز کے وکٹ لینے کا چانس زیادہ ہوتا ہے، انہوں نے حیران کن انکشاف کیا اور کہا کہ ’’میرے خیال سے شاہین اسٹمپ کی جانب اس لیے بولنگ نہیں کروا رہے تھے کیوں کہ اس وقت ان کا گیند پر کنٹرول نہیں تھا‘‘۔

  • سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے پاکستانی اسکواڈ کا اعلان، شاہین کی واپسی

    سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے پاکستانی اسکواڈ کا اعلان، شاہین کی واپسی

    لاہور: سری لنکا کے خلاف دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کے لیے قومی ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان ہوگیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق دورہ سری لنکا کیلئے 16 رکنی قومی ٹیم کا اعلان کیاگیا، سیریز میں شاہین شاہ آفریدی کی ایک سال بعد ٹیسٹ کرکٹ میں واپسی ہوگئی ہے۔

    سری لنکا کے خلاف سیریز میں محمد ہریرہ اور عامر جمال  پہلی بار ٹیسٹ اسکواڈ کا حصہ ہوں گے، 16 رکنی اسکواڈ میں کپتان بابر اعظم ، محمد رضوان، عبداللہ شفیق، ابرار  احمد، حسن علی شامل ہیں۔

     اس کے علاوہ امام الحق، محمد نواز، نسیم شاہ، نعمان علی، سلمان علی آغا سرفراز احمد، سعود شکیل، شان مسعود قومی اسکواڈ کا حصہ ہوں گے۔

    واضح رہے کہ قومی ٹیم سری لنکا کیخلاف جولائی میں دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلے گی جو ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہے۔

    پاکستان اور سری لنکا کی ٹیسٹ سیریز 16 جولائی بروز اتوار سے شروع ہونے کا امکان ہے۔

  • ٹاپ آرڈرز کو جلد آؤٹ کرنے کی کوشش کریں گے، شاہین آفریدی

    ٹاپ آرڈرز کو جلد آؤٹ کرنے کی کوشش کریں گے، شاہین آفریدی

    ملتان : لاہور قلندر کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے کہا ہے کہ ٹاپ آرڈرز کو جلد آؤٹ کرنے کی کوشش کریں گے، کسی بھی ٹیم کو معمولی نہیں کہہ سکتے۔

    یہ بات انہوں نے ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل کا نیا سیزن ہے، لوگوں نے ہمیشہ سپورٹ کیا ہے۔

    امید ہے ملتان کے لوگ دونوں ٹیموں کو سپورٹ کریں گے، میرا مقصد اچھی کرکٹ کھیلنا ہے، کوشش ہے کہ اپنی ٹیم کو اچھی پرفارمنس دوں۔

    شاہین آفریدی کا کہنا تھا کہ انجری تو کھیل کا حصہ ہے، جب بھی کھیلوں فخر کے ساتھ کھیلوں گا، ملتان کی پچ ابھی دیکھی نہیں ہے،2دن تک تو پچ کا پتہ نہیں چلتا۔

    شاہین شاہ آفریدیان کا کہنا تھا کہ امید ہے کہ پچ اچھی ہی ہوگی، ملتان کے ٹاپ آرڈرز کو جلد آؤٹ کرنے کی کوشش کریں گے۔

    ایک سوال کے جواب میں لاہور قلندر کے کپتان نے کہا کہ پی ایس ایل کی ساری ٹیمیں اچھی ہیں، آپ کسی بھی ٹیم کو معمولی نہیں کہہ سکتے۔ لاہور قلندر کے کافی جگہوں پر سپورٹرز ہیں۔

  • اس ملک کیلئے سب کچھ حاضر ہے، شاہین شاہ آفریدی

    اس ملک کیلئے سب کچھ حاضر ہے، شاہین شاہ آفریدی

    قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے فائنل میں شکست کے بعد سوشل میڈیا پر اپنے تاثرات کا اظہار کیا ہے۔

    فاسٹ بولر شاہین آفریدی نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ اس ملک کے لیے ہمارا سب کچھ حاضر ہے، ایک عظیم ٹیم کا ایک چھوٹا سا حصہ بننے پر فخر ہے۔

    قومی کرکٹر شاہن کا  کہنا تھا کہ ہم نے اپنی طرف سے سب کچھ کیا، سخت محنت جاری رہے گی۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز کیچ لیتے ہوئے شاہین آفریدی کا گھٹنا زمین پر لگا تھا جس کے بعد ورلڈکپ کے فائنل میں اہم مرحلے میں شاہین آفریدی اپنا اوور مکمل نہیں کرسکے تھے، وہ 16 ویں اوور کی ایک گیند کرانے کے بعد میدان سے باہر چلے گئے جس کے بعد باقی اوور افتخار احمد نے مکمل کیا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے گئے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنل میں انگلینڈ نے پاکستان کو 5 وکٹ سے شکست دیکر دوسری بار چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا۔

  • سمندری طوفان شاہین کے حوالے سے ایک اور الرٹ جاری

    سمندری طوفان شاہین کے حوالے سے ایک اور الرٹ جاری

    کراچی: محکمہ موسمیات نے طوفان شاہین کے حوالے سے نواں الرٹ جاری کردیا، طوفان شاہین گوادر سے 300 کلو میٹر کے فاصلے پر ہے جس کے اثرات سے گوادر، کیچ اور پنجگور میں آج بارشوں کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے طوفان شاہین کے حوالے سے نواں الرٹ جاری کردیا، طوفان شاہین بحریہ عرب کے شمال مغرب اور خلیج عمان کے ملحقہ ایریاز پر موجود ہے، طوفان 10 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گزشتہ 12 گھنٹوں میں مغرب کی جانب بڑھا۔

    سمندری طوفان کراچی سے 780 کلو میٹر اور اورماڑہ سے 530 کلو میٹر فاصلے پر ہے۔

    طوفان شاہین گوادر سے 300 کلو میٹر کے فاصلے پر ہے، سمندری طوفان کے اثرات سے گوادر، کیچ اور پنجگور میں آج بارشوں کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سمندری طغیانی کے باعث بلوچستان کے ماہی گیر سمندر میں جانے سے گریز کریں، سندھ کے ماہی گیر آج سے سمندر میں اپنی سرگرمیاں شروع کر سکتے ہیں۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی کا موسم جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے تاہم بارش کا کوئی امکان نہیں۔

  • پاکستان اورسری لنکا کےدرمیان سیریزکا آخری ون ڈے میچ آج کھیلا جائے گا

    پاکستان اورسری لنکا کےدرمیان سیریزکا آخری ون ڈے میچ آج کھیلا جائے گا

    شارجہ : پاکستان اورسری لنکا کے درمیان ون ڈے سیریز کا پانچوں اور آخری میچ آج کھیلا جائے گا جبکہ قومی کرکٹ ٹیم کو سیریر میں 0-4 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اور سری لنکا کے درمیان سیریز کا آخری ون ڈے آج شارجہ میں کھیلا جائے گا، میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 3 بجے شروع ہوگا۔

    قومی کرکٹ ٹیم پانچویں ون ڈے میچ میں بھی سری لنکا کی ٹیم کو شکست دینے کے پرعزم ہے۔

    خیال رہے کہ گزشتہ روز پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر کا کہنا تھا کہ مجھے پوری امید ہے کہ پاکستان ٹیم سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز پانچ صفر سے جیت جائے گی۔

    یاد رہے کہ چیمپئنر ٹرافی کے پہلے میچ میں بھارت سے ہارنے کےبعد پاکستانی ٹیم اب تک لگا تار آٹھ ون ڈے انٹرنیشنل جیت چکی ہے۔


    چوتھا ون ڈے: پاکستان نے سری لنکا کو سات وکٹوں سے شکست دے دی


    واضح رہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان شارجہ میں کھیلے جانے والے چوتھے ون ڈے انٹرنیشنل میں پاکستان نے سری لنکا کو 7 وکٹوں سے شکست دی تھی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔