Tag: شاہینز

  • چیمپئنز ٹرافی وارم اپ میچ، شاہینز نے شاداب کی قیادت میں افغانستان کو ہرا دیا

    چیمپئنز ٹرافی وارم اپ میچ، شاہینز نے شاداب کی قیادت میں افغانستان کو ہرا دیا

    چیمپئنز ٹرافی کے وارم اپ میچ میں شاہینز نے شاداب خان کی قیادت میں افغانستان کی ٹیم کو 144 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دے دی۔

    کرکٹ تجزیہ کار آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں افغانستان کو مضبوط حریف اور فائنل فور میں شامل کر رہے ہیں۔ تاہم میگا ایونٹ کے آغاز سے قبل وارم اپ میچ میں گروپ اے سے سیمی فائنل کے لیے مضبوط ٹیم افغانستان کو شاہینز نے شاداب خان کی قیادت میں 144 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دے دی ہے۔

    قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان شاہینز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 314 رنز اسکور کیے۔ حسین طلعت 70 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے۔ محمد عرفان خان اور محسن ریاض نے بھی نصف سنچریاں اسکور کیں۔

    ہدف کے تعاقب میں افغانستان کی پوری ٹیم 39 ویں اوور میں 170 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔ شاہینز کے کپتان شاداب خان نے 29 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔

    افغان ٹیم شاہینز سے شکست کے بعد اپنا دوسرا وارم اَپ میچ نیوزی لینڈ کیخلاف 16 فروری کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گی۔

    دوسری جانب پاکستان شاہینز کا مقابلہ 17 فروری کو کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں جنوبی افریقا سے ہوگا جبکہ اس کا دوسرا اسکواڈ اسی دن دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں بنگلادیش کے خلاف ایکشن میں ہوگا۔

    https://urdu.arynews.tv/rizwan-unhappy-with-faheem-coming-into-the-team/

  • ویڈیو: کولمبو میں نوجوان شاہینز کا ہوٹل پہنچنے پر شاندار استقبال

    ویڈیو: کولمبو میں نوجوان شاہینز کا ہوٹل پہنچنے پر شاندار استقبال

    کولمبو: بھارت کے خلاف ایمرجنگ ایشیا کپ کا فائنل جیتنے کے بعد  پاکستان شاہینز کی ٹیم کا ہوٹل پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا۔

    پاکستان ٹیسٹ اسکواڈ کے پلیئرز نے شاہینز کا تالیاں بجاکر استقبال کیا، بابر اعظم ، شاہین آفریدی، سرفراز اور حسن علی نے نوجوان پلیئرز کو گلے لگا کر مبارک باد دی۔

    پاکستان نے بھارت کو ہرا کر ایمرجنگ ایشیا کپ جیت لیا

    دونوں ٹیموں کے کرکٹرز نے جیت کا جشن روایتی انداز میں کیک کاٹ کر منایا، بابر اعظم نے کیک کاٹتے وقت فائنل میں سنچری  بنانے والے طیب طاہر کو آگے بلا لیا۔

    دوسری جانب ہوٹل کی لابی میں فینز بھی پاکستان شاہینز کو مبارک باد دینے جمع ہوئے، اس موقع پر فینز نے شاہین کے کھلاڑیوں کے ساتھ تصاویر بنوائیں۔

    یاد رہے کہ پاکستان کا ٹیسٹ اسکواڈ سیریز کھیلنے کیلئے سری لنکا میں موجود ہے، دو میچز پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کا دوسرا میچ آج کولمبو میں جاری ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز اے سی سی مینز ایمرجنگ ایشیا کپ کے فائنل میں پاکستان نے بھارت کو 128 رنز سے شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کر لیا تھا۔

  • ایمرجنگ ایشیا کپ: کراچی کنگز کے محمد مسرور شاہینز کے ہیڈ کوچ مقرر

    ایمرجنگ ایشیا کپ: کراچی کنگز کے محمد مسرور شاہینز کے ہیڈ کوچ مقرر

    کراچی کنگز کے فیلڈنگ کوچ محمد مسرور کو ایمرجنگ ایشیا کپ کے لیے قومی ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) نے کولمبو میں ہونے والے اے سی سی ایمرجنگ ایشیا کپ  کے لیے کراچی کنگز کے محمد مسرور کو پاکستان شاہینز کا ہیڈ کوچ اور کراچی کنگز کے فزیو تھیراپسٹ امیتاز احمد خان کو شاہینز کا فزیو تھیراپسٹ مقرر کر دیا ہے۔

     واضح رہے کہ ایمرجنگ ایشیا کپ 14 سے 23 جولائی تک کھیلا جائے گا اور قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد حارث پاکستان شاہینز کے کپتان ہوں گے۔

    ٹورنامنٹ میں آٹھ ٹیمیں شریک ہوں گی اور مجموعی طور پر 15 میچز کھیلے جائیں گے۔

     پاکستان شاہینز اپنا پہلا میچ میں 14 جولائی کو نیپال کے خلاف کھیلے گی جبکہ 16 جولائی کو انڈیا اے، اور 18 جولائی کو سری لنکا اے کا چیلنج درپیش ہوگا۔

    اسکواڈ میں کپتان محمد حارث، عمیر بن یوسف نائب کپتان، عماد بٹ، ارشد اقبال، حسیب اللہ، کامران غلام، مہران ممتاز،  مبصر خان، محمد وسیم جونیئر، قاسم اکرم، صاحبزادہ فرحان، صائم ایوب، شاہنواز دھانی، سفیان مقیم اور طیب طاہر شامل ہیں۔ ریزرو کھلاڑیوں میں عبدالواحد بنگلزئی، محمدعباس آفریدی، محمد جنید اور روحیل نذیر شامل ہیں۔

    پاکستان شاہینز کے گروپ اے میں انڈیا اے، نیپال اور سری لنکا کی ٹیمیں شامل ہیں۔

    گروپ بی میں افغانستان اے، عمان، بنگلہ دیش اور یو اے ای کی ٹیمیں شامل ہیں، ٹورنامنٹ میں گروپ سے دو ٹاپ ٹیمیں سیمی کے لیے کوالیفائی کریں گی

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Pakistan Cricket (@therealpcb)