Tag: شاہین آفریدی

  • شاہین آفریدی نے بیٹے کی پہلی سالگرہ پر جذباتی پیغام شیئر کردیا

    شاہین آفریدی نے بیٹے کی پہلی سالگرہ پر جذباتی پیغام شیئر کردیا

    پاکستانی ٹیم کے اسٹار فاسٹ بولر شاہین آفریدی نے اپنے بیٹے عالیار کی پہلی سالگرہ پر خوشی سے سرشار ہیں، اس موقع پر انہوں نے محبت سے بھرپور دل کو چھولینے والے جذباتی پیغام کے ساتھ اپنے لخت جگر کو ڈھیروں دعائیں بھی دیں۔

    انسٹاگرام پر اسٹار فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے اپنے بیٹے کی تصاویر کے ساتھ ایک محبت بھرا نوٹ لکھا جس میں باپ ہونے کی خوشی اور شکرگزاری کا اظہار کیا۔

    شاہین کا اپنے پیعام میں کہنا تھا کہ ’ہیپی برتھ ڈے عالیار، ایک سال ہو گیا! وہ لمحہ کبھی نہیں بھلا سکتا جب پہلی بار تمہیں اپنی بانہوں میں اٹھایا تھا، تمہاری مسکراہٹ، ننھے قدم اور بڑھتے ہوئے دن ہماری زندگی کا سب سے حسین سفر ہیں، تم ہماری سب سے بڑی رحمت اور سب سے بڑی خوشی ہو، ماما اور بابا تم سے بہت زیادہ پیار کرتے ہیں۔‘

    اس موقع پر قومی ٹیم کے سابق کپتان اور جارح مزاج بلے باز شاہد آفریدی بھی اپنے نواسے کی پہلی سالگرہ پر خوشی سے سرشار نظر آئے، انہوں نے اپنے انسٹاگرام پوسٹ میں خصوصی پیغام شیئر کیا۔

    شاہد آفریدی کو سوشل میڈیا صارفین نے ’لائن کنگ‘ قرار دے دیا

    شاہد آفریدی کا اپنے انسٹاگرام پر کہنا تھا کہ میرے عالیار کو پہلی سالگرہ مبارک ہو، صرف ایک سال میں تم نے ہمارے دلوں میں اتنی محبت اور رونق بھردی کہ لفظ کم پڑ جاتے ہیں۔ سابق کپتان نے اپنے نواسے کو دعا دیتے ہوئے لکھا کہ اللّٰہ تمہیں صحت، خوشیوں اور مقصد بھری زندگی عطا کرے، تم بیحد پیارے اور چاہے جانے والے ہو۔

  • بگ بیش لیگ: شاہین آفریدی کِس فرنچائز کا حصہ بن گئے؟

    بگ بیش لیگ: شاہین آفریدی کِس فرنچائز کا حصہ بن گئے؟

    پاکستان کی ٹی 20 ٹیم کے سابق کپتان شاہین آفریدی کو بگ بیش لیگ (بی بی ایل) کی معروف فرنچائز برسبین ہیٹ نے اپنے اسکواڈ کا حصہ بنالیا۔

    رپورٹس کے مطابق شاہین آفریدی کو بگ بیش لیگ (بی بی ایل) کی فرنچائز برسبین ہیٹ نے پلاٹینم کیٹیگری کے لئے منتخب کرلیا ہے۔

    بگ بیش لیگ (بی بی ایل) کے انٹرنیشنل پلئیرز کا ڈرافٹ کا عمل جاری ہے، جس میں صائم ایوب، حسن علی، ابرار احمد جیسے اسٹار کرکٹرز نے اپنے ناموں کی رجسٹریشن کروا رکھی ہے۔

    پاکستان کے 74 کھلاڑیوں نے بگ بیش لیگ کے ڈرافٹ کیلئے رجسٹریشن کروائی ہے۔

    دوسری جانب پاکستانی ٹیم کے سابق کپتان اور عالمی شہرت یافتہ بلے باز بابر اعظم کی بگ بیش لیگ کی ٹیم سڈنی سکسرز سے معاہدے کی تفصیلات منظرعام پر آگئیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ سڈنی بابراعظم کو سکسرز نے بیس پرائز سے زیادہ معاوضے کی پیشکش کرکے پری سائن کیا ہے جس کیلئے سڈنی سکسرز بابر کو تقریباً 10 کروڑ روپے معاوضہ ادا کرے گی۔

    ذرائع کے مطابق بابر کو سڈنی سکسرز نے پلاٹینیم کیٹیگری میں پک کیا ہے، سڈنی سکسرز کی پلاٹینم کیٹیگری کی بیس پرائز تقریباً پونے8 کروڑ روپے ہے۔

    مشفیق الرحیم نے یونس خان کا ریکارڈ توڑ دیا

    ذرائع کا کہنا ہے کہ اس معاہدے کے ساتھ بابر بی بی ایل کی تاریخ کے مہنگے ترین کھلاڑیوں کی صف میں کھڑے ہوجائیں گے۔

    واضح رہے کہ بگ بیش لیگ 14 دسمبر سے آسٹریلیا میں شروع ہوگی جس میں قومی ٹیم کے سابق کپتان پہلی بار شرکت کررہے ہیں۔

  • فیفا کا شاہین آفریدی کو زبردست خراج تحسین، فٹبال لیجنڈز کے برابر درجہ دیدیا

    فیفا کا شاہین آفریدی کو زبردست خراج تحسین، فٹبال لیجنڈز کے برابر درجہ دیدیا

    فٹبال کی عالمی باڈی فیفا نے پاکستانی پیسر شاہین شاہ آفریدی کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے انھیں فٹبال لیجنڈز کے برابر درجہ دیدیا۔

    فیڈریشن انٹرنیشنل فٹبال ایسوسی ایشن نے کرکٹ اور کھیلوں کی دنیا میں پاکستانی کرکٹر شاہین شاہ آفریدی کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے انھیں فٹبال لیجنڈز کے ساتھ اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں جگہ دی ہے جبکہ تمام کھلاڑیوں کےلیے ‘آئیکونک’ اکی اصطلاح بھی استعمال کی گئی ہے۔

    فیفا کے آفیشل انسٹاگرام اکائوٹ سے ایک پوسٹ شیئر کی گئی ہے جس میں شاہین آفریدی کو گلوبل فٹبال آئیکون، لیونل میسی، نیمار جونیئر، لوکا موڈرک جیسے کھلاڑیوں کے ساتھ رکھا گیا ہے۔

    دنیا کے یہ تمام نامور ایتھلیٹ کھیل کے دوران ’10 نمبر’ کی جرسی کا استعمال کرتے ہیں جبکہ شاہین آفریدی کرکٹ میں اس نمبر کی شرٹ پہن کر میدان میں اترتے ہیں۔

    فٹبال کی عالمی باڈی نے اس پوسٹ کے کیپشن میں لکھا ہے "دی آئیکونک” یہ گلوبل اسپورٹنگ لیجنڈز ہیں جنھوں نے اس لیجنڈری نمبر کی جرسی زیب تن کی ہے۔

    ذرائع کے مطابق فیفا کی اس پوسٹ کا مقصد پاکستانی مداحوں میں آئندہ فٹبال ورلڈکپ کےلیے زیادہ سے زیادہ دلچسپی پیدا کرنا ہے

    خیال رہے کہ حال ہی میں شاہین شاہ آفریدی کی کپتانی میں لاہور قلندرز نے تیسری بار پاکستان سپر لیگ کی ٹرافی اپنے نام کی ہے جبکہ ایونٹ میں ان کی بولنگ بھی کافی شاندار رہی تھی۔

  • پی ایس ایل ٹائٹل کی جیت، شاہین نے سوشل میڈیا پوسٹ میں کیا کہا ؟

    پی ایس ایل ٹائٹل کی جیت، شاہین نے سوشل میڈیا پوسٹ میں کیا کہا ؟

    لاہور: پاکستان سپر لیگ پی ایس ایل 10 کی فاتح لاہور قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی نے سوشل میڈیا پر اپنے جذبات کا اظہار کیا ہے۔

    سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی پوسٹ میں شاہین آفریدی نے لاہور قلندرز کی کامیابی کو غیر متزلزل یقین کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہیں اپنے ہر کھلاڑی اور اسٹاف ممبر پر فخر ہے۔

    شاہین کا لاہور قلندرز کے شائقین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہنا تھا کہ آپ کا جوش، آپ کا جذبہ اور آپ کی بے لوث سپورٹ ہماری سب سے بڑی طاقت اور جیت کا سبب بنی۔

    اُنہوں نے کہا کہ لاہور قلندرز کی کامیابی ہمارے فینز کی دعاؤں، صبر اور محبت کا نتیجہ ہے، یہ ٹرافی آپ سب کے لیے ہے اور ہمارے پیارے وطن کے نام ہے۔ پاکستان زندہ باد!

    قبل ازیں شاہین نے ایک تصویر شیئر کی تھی جس میں وہ لاہور قلندرز کی جانب سے جیتی گئیں پی ایس ایل کی تین ٹرافیوں کے ساتھ بستر پر بیٹھے اور ہاتھ سے تین کا اشارہ کررہے ہیں۔

    اس سے قبل پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) سیزن 10 کے شاندار اختتام پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے تشکر کا اظہار کیا۔

    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے فائنل میں لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دے کر تیسری بار ٹائٹل جیت کر کروڑوں روپے کی انعامی رقم حاصل کر لی۔

    پی ایس ایل 10کے شاندار اختتام پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ پی سی بی و پی ایس ایل کی پوری ٹیم کا دن رات محنت پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔

    انہوں نے کہا کہ یہ پاک فوج، رینجرز، پولیس اور انتظامیہ کی انتھک محنت کا نتیجہ ہے، آرمی، ائیر فورس اور نیوی کی جرات اور بہادری کو یادگار خراج تحسین پیش کیا گیا، فیلڈ مارشل عاصم منیر، ایئر چیف ظہیر احمد بابر اور نیول چیف نوید اشرف کا خصوصی شکریہ اداکرتا ہوں۔

    محسن نقوی کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل 10 کا کامیابی سے انعقاد پر امن پاکستان کی جیت ہے، شائقین کرکٹ کے نظم و ضبط اور جوش و خروش کا کوئی جوڑ نہ تھا نہ ہے۔

    پی ایس ایل 10 کا ٹائٹل جیتنے پر لاہور قلندرز کو کتنی انعامی رقم ملی؟

    چیئرمین پی سی بی نے مزید کہا کہ راولپنڈی اسٹیڈیم کے قریب دشمن کے حملے کے بعد پی ایس ایل کا دوبارہ آغاز چیلنج تھا، پی ایس ایل 10کی کامیابی محفوظ پاکستان کی فتح اور بزدل دشمن کی ایک اور محاذ پر شکست ہے۔

  • پی ایس ایل 10 کا فائنل، شاہین آفریدی نے بڑا دعویٰ کردیا

    پی ایس ایل 10 کا فائنل، شاہین آفریدی نے بڑا دعویٰ کردیا

    لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے پی ایس ایل 10 کے فائنل سے قبل بڑا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں مکمل یقین ہے کہ ہم فائنل جیتیں گے۔

    شاہین شاہ آفریدی نے پی ایس ایل 10 کے فائنل میں رسائی حاصل کرنے پر پوری ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ تمام کھلاڑیوں نے اہم موقع پر زبردست کھیل کا مظاہرہ کیا۔

    واضح رہے کہ لاہور قلندرز نے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے اہم میچ میں دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ کو 95 رنز سے شکست دیکر فائنل میں جگہ بنالی ہے۔

    لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں لاہور قلندرز کی جانب سے دیے گئے 203 رنز کے تعاقب میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم 15.1 اوورز میں 107 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

    سلمان علی آغا 33 رنز بناسکے اور کپتان شاداب خان 26 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔اسلام آباد یونائیٹڈ کے 9 بیٹر ڈبل فگر میں بھی داخل نہ ہوسکے۔ شاہین آفریدی، سلمان مرزا اور رشاد حسین نے تین، تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

    لاہور قلندرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر202 رنز بنائے اور اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کے لیے 203 رنز کا ہدف دیا تھا۔

    کوشال پریرا 35 گیندوں پر 61 رنز بنائے، محمد نعیم نے 25 گیندوں پر 50 رنز کی شاندار کی اننگز کھیلی، عبداللہ شفیق 25، راجا پکسا 22 اور آصف علی 15 رنز بناسکے۔

    شاداب خان نے شکست کا ملبہ ’گرم موسم‘ پر ڈال دیا

    لاہور قلندرز کی جانب سے نسیم شاہ نے 4 اوور میں 52 رنز دیے اور کوئی وکٹ نہ لی، ٹائمل ملز نے تین، سلمان ارشاد نے 2 وکٹیں حاصل کیں، عماد وسیم اور جمی نیشم نے ایک، ایک کھلاڑی آؤٹ کیا۔

  • شاہین آفریدی نے پشاور زلمی سے شکست پر کیا کہا؟

    شاہین آفریدی نے پشاور زلمی سے شکست پر کیا کہا؟

    پی ایس ایل 10 کے 14ویں میچ میں پشاور زلمی نے لاہور قلندرز کو 7 وکٹوں شکست دے دی، میچ کے اختتام پر شاہین آفریدی نے اظہار خیال کیا۔

    شاہین آفریدی نے پشاور زلمی سے لاہور قلندرز کی شکست پر بات کرتے ہوئے کہا کہ کھلاڑیوں نے پوری کوشش کی، بدقسمت رہے جیت نہ سکے۔

    شاہین کا کہنا تھا کہ ایک سو ساٹھ رنز اس پچ پر اچھا اسکور ہوتا، آصف علی کو اس لیے اوپنر بھیجا تاکہ اپنا پورا گیم کھیل سکیں، وہ ڈومیسٹک میں بہت بار اوپن کر چکے ہیں۔

    واضح رہے کہ پی ایس ایل 10 کے 14ویں میچ میں پشاور زلمی نے لاہور قلندرز کو 7 وکٹوں سے ہرا دیا۔

    لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پشاور زلمی نے لاہورقلندرز کی جانب سے دیا جانے والا 130 رنز کا ہدف 17ویں اوور میں حاصل کرلیا۔

    بابر اعظم نے ناقابل شکست 56 رنز کی اننگز کھیلی، ان کی اننگز میں 7 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔

    حسین طلعت 51 رنز بنا کر نمایاں رہے، محمد حارث 20 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، صائم ایوب 2 اور ٹم کوہلر کیڈ مور بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔لاہور قلندرز کی جانب سے شاہین نے 2 اور حارث رؤف نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

    لاہور قلندرز کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے آخری اوور میں 129 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی اور پشاور زلمی کو جیت کے لیے 130 رنز کا ہدف دیا تھا۔

    قلندرز کی ٹیم ابتدا سے ہی وکٹیں گنواتی رہی اور صرف 34 رنز پر آدھی ٹیم پویلین لوٹ گئی۔

    سکندر رضا نے 52 رنز بناکر نمایاں رہے، فخر زمان 10 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، آصف علی 5، عبداللہ شفیق 0، ڈیرل مچل 2 اور سیم بلنگز 9 رنز بنا کر پویلنی لوٹ گئے۔ کپتان شاہین شاہ آفریدی 16 اور رشاد حسین 13 رنز بناسکے۔

    پی سی بی نے ڈومیسٹک کرکٹ اصلاحات کمیٹی قائم کردی

    پشاور زلمی کی جانب سے الزاری جوزف نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، لک ووڈ نے دو اور علی رضا نے ایک وکٹ حاصل کی۔ پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے لاہور قلندرز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔

  • شاہین آفریدی کی بیٹے کے ہمراہ گراؤنڈ سے خوبصورت تصاویر وائرل

    شاہین آفریدی کی بیٹے کے ہمراہ گراؤنڈ سے خوبصورت تصاویر وائرل

    پاکستانی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر اور شائقین کرکٹ کے ہردلعزیز کھلاڑی شاہین آفریدی اپنے ننھے بیٹے عالیار کو گراؤنڈ میں لے آئے، جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

    کراچی کنگز اور لاہور قلندرز کے درمیان حال ہی میں ہونے والے پی ایس ایل کے میچ کے بعد گراؤنڈ میں دلچسپ مناظر دیکھنے کو ملے جسے کمیرے نے محفوظ کرلیا۔

    لاہور قلندرز نے شاہین آفریدی کی کپتانی میں کراچی کنگز کو 65 رنز سے دلچسپ مقابلے کے بعد شکست دے دی تھی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by People Pakistan (@peoplepakistan)

    شاہین آفریدی اس موقع پر اپنے قریبی دوست کراچی کنگز کے نائب کپتان حسن علی سے اپنے بیٹے کو ملوانے کے لیے گراؤنڈ میں لے کر پہنچ گئے۔

    یہ مناظر نا صرف پاکستانی سوشل میڈیا ویب سائٹس پر نظر آئے بلکہ بھارتی میڈیا نے بھی شاہین کو ان کے بیٹے عالیار کے ساتھ خوب کور کیا۔

    شاہین آفریدی نے بیٹے کی پہلی جھلک مداحوں کو دکھا دی

    یہ پہلا موقع تھا جب شاہین جب شاہین اپنے بیٹے کو کیمرے کے سامنے لے آئے۔

    شاہین کے سسر، شاہد آفریدی عرف بوم بوم لالہ بھی سوشل میڈیا پر عالیار کے چہرے کو صارفین سے چھپاتے رہے ہیں۔ تاہم اب اُن کے داماد نے خود نے اپنے بیٹے کی منہ دکھائی کرادی۔

  • سرفراز احمد کی شادی کی تاریخ 3 بار کیوں تبدیل ہوئی؟ شاہین آفریدی کو کیا مشورہ دیا؟

    سرفراز احمد کی شادی کی تاریخ 3 بار کیوں تبدیل ہوئی؟ شاہین آفریدی کو کیا مشورہ دیا؟

    کراچی: پاکستان کے سابق کپتان سرفراز احمد نے باخبر سویرا کے عید پروگرام میں اپنی شادی کی تاریخ کی تبدیلی کے بارے میں انکشاف کیا ہے، انھوں نے فاسٹ بولر شاہین آفریدی کو ایک اہم مشورہ بھی دیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں گفتگو کرتے ہوئے چیمپئنز ٹرافی کے فاتح کپتان نے کہا ’’2015 میں زمبابوے کی ٹیم پاکستان آئی تھی، میری شادی کی تاریخ 3 بار تبدیل ہوئی تھی، شادی کے ساتھ میچ کھیل کر پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کو ویلکم کیا۔‘‘

    سرفراز احمد کو کراچی کے علاقے بفر زون سے لگاؤ ہے، اس لیے انھوں نے آج تک وہیں رہائش اختیار کر رکھی ہے، یہ بات بھی انھوں نے اپنی گفتگو میں بتائی۔ انھوں نے کہا کہ دوستو نے کہا کہ ڈیفنس میں منتقل ہو جاؤ لیکن میری بفر زون سے انسیت ہے، جان پہچان ہے، جس گلی میں میں کھیلتا تھا میرا بیٹا بھی وہیں کھیلتا ہے۔

    انھوں نے بتایا کرکٹ کھیلنے پر والد سے بہت ’کُٹ‘ کھائی ہے، ہمارے تو کُٹ کھانے کے مشہور مشہور قصے بھی ہیں، ابا گراؤنڈ سے مارتے ہوئے گھر لے کر آتے تھے، میں نے قرآن حفظ کیا ہے، امام صاحب کے بیٹے سے میری دوستی تھی، ان کے گھر میں ٹی وی تھا، تو میں اسکول کی بجائے اس کے گھر جا کر میچ دیکھتا تھا، تو ایک دن ابا امام صاحب کو ناشتا دینے آ گئے اور ہم وہاں بیٹھ کر میچ دیکھ رہے تھے، امام صاحب کو پتا نہیں تھا تو انھوں نے ابا کو میرے بارے میں بتایا، پھر وہ ہمیں مارتے ہوئے گھر لے کر گئے۔

    سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ کوئی آپ کے بارے میں بات کرتا ہے تو فرق ضرور پڑتا ہے، ایسا نہیں ہو سکتا کہ باہر میچ کھیلنے گئے اور موبائل نہ دیکھیں، کوئی تنقید کرتا ہے تو دکھ ہوتا ہے، جب آپ اچھا کرتے ہیں لوگ ہیرو بناتے ہیں۔

    انھوں نے دیگر کھلاڑیوں کے حوالے سے کہا ’’بطور کپتان اور کھلاڑی اتار چڑھاؤ دیکھے ہیں، شاہین آفریدی کو مشورہ دیتا ہوں غصہ کم کریں اور اپنی توانائی بچائیں، بابر اعظم کو ایک لمبے عرصے تک پاکستان کے لیے کھیلتے دیکھنا چاہتا ہوں، فخر زمان، صائم ایوب جلد صحت یاب ہو کر واپس آئیں ٹیم کو ضرورت ہے۔‘‘

  • راشد لطیف نے شاہین آفریدی کو اہم مشورہ دے دیا

    راشد لطیف نے شاہین آفریدی کو اہم مشورہ دے دیا

    قومی ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف نے شاہین آفریدی کو ٹیسٹ کرکٹ میں واپسی کا مشورہ دے دیا۔

    نجی ٹی وی کے پروگرام میں سابق کپتان راشد لطیف نے شرکت کی اور اس دوران میزبان کے سوال پر قومی کرکٹرز کو مفید مشورے بھی دیے۔

    میزبان نے پوچھا کہ شاہین آفریدی کو آپ کیا مشورہ دیں گے؟

    انہوں نے کہا کہ شاہین آفریدی ٹیسٹ کرکٹ میں واپس آؤ، لیجنڈ ہمیشہ ٹیسٹ کرکٹ سے بنتے ہیں وائٹ بال سے کبھی آپ لیجنڈ نہیں بن سکتے۔

    میزبان  نے سوال کیا کہ چیمپئنز ٹرافی کے لیے قومی ٹیم کے اسکواڈ  میں ایسا کون سا کھلاڑی ہےجس کی ٹیم میں جگہ نہیں  بنتی؟

    اس سوال پر راشد لطیف نے بے ساختہ کہا کہ چھ سات کھلاڑی ہیں۔

    میزبان نےکہا کہ کیا پاکستانی ٹیم چیمپئنزٹرافی جیتنے کی صلاحیت رکھتی ہے؟ اس پر سابق کپتان نے کہا کہ پاکستانی ٹیم جیت سکتی ہے۔میزبان کے استفسار پر راشد لطیف نے کہا کہ پانچ سے 6 کھلاڑی ہی ایسے ہوتے ہیں جو آپ کو میچ جتواتے ہیں۔

    واضح رہے کہ چیمپئنز ٹرافی 2025 کا آغاز کل سے کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے میچ سے ہوگا، میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر دو بجے شروع ہوگا۔

  • شاہین آفریدی اور میتھیو میں گرما گرمی کی ویڈیو وائرل

    شاہین آفریدی اور میتھیو میں گرما گرمی کی ویڈیو وائرل

    پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان ون ڈے میچ کے دوران فاسٹ بولر شاہین آفریدی اور میتھیو بریٹزی میں گرما گرمی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    سہ فریقی سیریز کا تیسرا ون ڈے میچ پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے اس دوران دونوں ٹیموں کے کھلاڑی الجھ پڑے۔

    شاہین آفریدی نے میتھیو کو ڈاٹ بال کروائی، میتھیو نے بیٹ دکھایا جس پر شاہین نے جملے کسے۔

    شاہین کی اگلی گیند پر میتھیو نے رن لینے کے دوران شاہین کو ٹکر ماری پھر دونوں ایک دوسرے کی طرف بڑھے تو کھلاڑیوں اور امپائر نے بیچ بچاؤ کروایا۔

    اس کے بعد ٹیمبا باوما کے رن آؤٹ ہونے کے بعد سعود شکیل کی جانب سے پرجوش انداز منایا۔

    باوما نے بیک ورڈ پوائنٹ پر لینتھ ڈیلیوری کھیلی اور فوری سنگل لینے کی کوشش کی لیکن ساتھی کھلاڑی نے ہچکچاہٹ کا مظاہرہ کیا اور باوما پچ کے بیچ میں پھنس گئے، بیک ورڈ پوائنٹ پر موجود سعود شکیل نے گیند کو اسٹمپ کی طرف تھرو کیا اور تھرڈ امپائر نے انہیں رن آؤٹ قرار دیا۔

    سعود شکیل کو خاص جارحانہ انداز میں جشن مناتے ہوئے چیخے اور جنوبی افریقی کپتان کو گھورتے ہوئے دیکھا گیا۔

    اس دوران ٹمبا باووما اور سود شکیل کے درمیان گرما گرمی بھی دیکھنے میں آئی لیکن ساتھی کھلاڑی نے سعود شکیل کو ہٹا کر معاملہ ختم کردیا۔