Tag: شاہین آفریدی

  • دوسرے ٹیسٹ میں بابراعظم اور شاہین آفریدی کی چھٹی کا امکان

    دوسرے ٹیسٹ میں بابراعظم اور شاہین آفریدی کی چھٹی کا امکان

    پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ملتان میں ہونے والے دوسرے ٹیسٹ کے اسکواڈ سے بابر اعظم اور شاہین آفریدی کی چھٹی کا قوی امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ملتان میں ہونے والے پہلے ٹیسٹ میں بدترین شکست کے بعد سابق کپتانوں بابر اعظم اور شاہین شاہ آفریدی کو دوسرے ٹیسٹ میں آرام دینے پر غور کیا جارہا ہے، ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ دوسرے ٹیسٹ کیلئے ٹیم کا اعلان چیئرمین سے مشاورت کے بعدہوگا۔

    سلیکشن کمیٹی کی کپتان اور ہیڈ کوچ سےمشاورت مکمل ہوگئی ہے، پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دوسرا ٹیسٹ منگل سے ملتان میں کھیلا جائےگا۔

    دریں اثنا مسلسل ناکامیوں کے بعد پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود کا ستارہ بھی گردش میں آگیا ہے اور انھیں بھی قیادت سے ہٹائے جانے کا امکان ہے۔

    شان مسعود کی قیادت میں پاکستان نے مسلسل چھٹے ٹیسٹ میں ناکامی کا منہ دیکھا ہے اور اس دوران کئی ایسی عبرت ناک شکستیں پائی ہیں کہ جس نے کرکٹ کی تاریخ بدترین ثابت ہوئیں۔

    پی سی بی نے ملتان ٹیسٹ کی شکست کے بعد سلیکشن کمیٹی کی تشکیل نو بھی کردی گئی ہے،نئی سلیکشن کمیٹ اس میٹنگ میں اگلے ٹیسٹ میچوں کے لیے حکمت عملی مرتب کرنے کے ساتھ ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی کی تبدیلی پر بھی غور کیا جائے گا۔

    میڈیا رپورٹ کے مطابق شان مسعود کی جگہ متبال کپتان کے طور پر سعود شکیل، محمد رضوان یا سلمان علی آغا جیسے ممکنہ امیدواروں کے ساتھ بات چیت جاری ہے۔

  • شاہین نے کندھے سے ہاتھ کیوں ہٹایا؟ شان مسعود نے خاموشی توڑ دی

    شاہین نے کندھے سے ہاتھ کیوں ہٹایا؟ شان مسعود نے خاموشی توڑ دی

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے ٹیسٹ کپتان شان مسعود نے پیسر شاہین آفریدی کی جانب سے کندھے سے ہاتھے ہٹانے کے واقعے پر بالآخر خاموشی توڑ دی۔

    راولپنڈی میں پہلے ٹیسٹ میچ کے بعد ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوئی تھی جس میں دیکھا گیا تھا کہ پاکستانی کپتان شان مسعود نے شاہین کے کندھوں پر بے تکلفی سے ہاتھ رکھا، تاہم پیسر نے فوری ردعمل دیتے ہوئے ان کا ہاتھ اپنے کاندھوں سے نیچے ہٹا دیا تھا۔

    اس ویڈیو کے سامنے آنے کے بعد مداحوں اور سابق کرکٹرز میں کافی تشویش پائی جاتی تھی کہ شان اور شاہین کے درمیان کوئی اختلاف تو نہیں اور لیفٹ آرم فاسٹ بولر نے ایسا کس وجہ سے کیا تھا۔

    اب شان مسعود نے اس واقعے پر اپنا موقف دیتے ہوئے صورتحال کی وضاحت کی ہے، قومی ٹیم کے ٹیسٹ کپتان نے کہا کہ میں نے شاہین کے کاندھوں پر اس جگہ ہاتھ رکھا تھا جہاں بنگلہ دیشی پیسر ناہید رانا کی گیند سے چوٹ لگی تھی۔

    انھوں نے کہا کہ میں نے ایسے ہی ان کے کاندھے پر ہاتھ رکھا تھا جسے انھوں نے آرام سے ہٹادیا وہ مجھ سے ناراض نہیں تھے بلکہ ناہید کی گیند لگنے کی وجہ سے انھیں وہاں تکلیف تھی۔

    شان مسعود نے بتایا کہ اس جگہ گیند لگنے کی وجہ سے شاہین نے میرا ہاتھ کاندے سے ہٹایا تھا اور اس سے زیادہ کچھ نہیں تھا۔

    خیال رہے کہ بنگلہ دیش نے راولپنڈی میں ہونے والے دونوں ٹیسٹ میچز میں پاکستان کو عبرتباک شکست سے دوچار کرتے ہوئے تاریخ میں پہلی بار گرین شرٹس کے خلاف کلین سوئپ کرنے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔

  • شاہین آفریدی کے گھر بیٹے کی پیدائش، بچے کا نام کیا رکھا؟

    شاہین آفریدی کے گھر بیٹے کی پیدائش، بچے کا نام کیا رکھا؟

    لاہور: عالمی شہرت یافتہ قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی کے گھر بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش ہوئی ہے، جس پر وہ خوشی سے نہال ہیں، جبکہ انہو ں نے اپنے بیٹے کا نام ”علی یار” رکھا ہے۔

    سابق کپتان شاہد آفریدی بھی خبر ملنے کے بعد خوشی سے سرشار ہیں کیونکہ وہ بھی نانا بن گئے ہیں۔

    فاسٹ باؤلر کی شادی سابق کپتان شاہد آفریدی کی بیٹی سے ہوئی تھی، جو اس وقت راولپنڈی میں بنگلا دیش کیخلاف پہلا ٹیسٹ میچ کھیلنے میں مصروف ہیں۔

    واضح رہے کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کے اسٹار فاسٹ باؤلر نے گزشتہ ماہ عمرے کی سعادت بھی حاصل کی تھی۔

    فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے انہوں نے مداحوں کو عمرے کی ادائیگی سے متعلق آگاہ کیا تھا۔

    تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ فاسٹ باؤلر احرام پہن کر حرم شریف میں کھڑے ہیں جبکہ ان کے پسِ منظر میں کعبے کا پُرنور منظر دیکھا جاسکتا ہے۔

  • جیمز اینڈرسن کو بابر اعظم اور شاہین آفریدی کا خراجِ تحسین

    جیمز اینڈرسن کو بابر اعظم اور شاہین آفریدی کا خراجِ تحسین

    انٹرنیشنل کرکٹ کو خیر باد کہنے والے انگلش فاسٹ بولر جیمز اینڈرسن کو پاکستانی اسٹارز بابر اعظم اور شاہین شاہ آفریدی نے خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

    قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر انگلش فاسٹ بولر جیمز اینڈرسن کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے ان سوئنگز کا سامنا کرنا اعزاز کی بات ہے جمی۔

    بابر اعظم نے مزید لکھا کہ کرکٹ جیسا خوبصورت کھیل آپ کی کمی محسوس کرے گا، شرفا کے کھیل کیلیے آپ کی ناقابل یقین خدمات قابل ذکر رہیں گی۔

    قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے اپنے پیغام میں لکھا کہ اینڈرسن نے 21 سال تک کرکٹ کے کھیل کی خدمت کی، بلاشبہ آپ نئے آنے والے کھلاڑیوں کے لیے ایک مثال اور رول ماڈل تھے، میں آپ کی مستقبل میں کامیابیوں کے لیے دعاگو ہوں۔

    واضح رہے کہ زمبابوے کیخلاف 2003 میں لارڈز کے اسٹیڈیم میں ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے انگلش فاسٹ بولر جیمز اینڈرسن نے اپنے کیریئر کے دوران 188 میچز کھیلے اور 704 کھلاڑیوں کو آؤٹ کرنے میں کامیاب ہوئے۔

    نسیم شاہ کو این او سی جاری نہ کرنے کا فیصلہ

    انگلش فاسٹ بولر جیمز اینڈرسن نے 194 ون ڈے میچز میں 269 وکٹیں حاصل کیں اور انہوں نے 19 ٹی20 میچز میں 18 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

  • ٹیم کی سرجری سے متعلق سوال پر شاہین آفریدی کا رد عمل سامنے آگیا

    ٹیم کی سرجری سے متعلق سوال پر شاہین آفریدی کا رد عمل سامنے آگیا

    قومی ٹیم کے معروف کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی کا کہنا ہے کہ جب محنت کرتے ہیں تو رزلٹ اچھا ملتا ہے، بھارت نے بہترین کرکٹ کھیلی ہے۔

    شاہین آفریدی نے لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں کرکٹ میں بہت کچھ ٹھیک کرنے کی ضرورت ہے، جو ٹیم پروسس کے ساتھ آتی ہے وہ کامیاب ہوتی ہے۔

    صحافیوں نے شاہین آفریدی سے ٹیم میں سرجری سے متعلق سوال کیا گیا تو شاہین اسے گول کر گئے کہا اس حوالے سے وہ کچھ نہیں جانتے۔

    دوسری جانب سابق کپتان و سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ شاہین آفریدی کو دوبارہ کپتانی مل جائے گی۔

    قومی ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے حالیہ انٹرویو میں کہا کہ بابر اعظم کو کپتانی سے ہٹایا شاہین آفریدی کو لے کر آئے وہ ایک سیریز ہارے اس دوران چیئرمین بدلے انہوں نے کہا کپتان تبدیل کردو تو شاہین کو ہٹا دیا گیا۔

    انہوں نے کہا کہ دنیائے کرکٹ میں یہ سب ہونے پر لوگ ہم پر ہنستے ہیں۔

    وسیم اکرم نے کہا کہ اگر شاہین آفریدی کو کپتان بنایا تھا تو اس بچے کو ایک سال تو دینا چاہیے تھا پھر آپ کپتان تبدیل کردیتے۔

    سابق کپتان نے کہا کہ ہم سے تو یہ پوچھتے نہیں ہیں اچھا ہی ہے کہ ہم پاکستان کرکٹ سے دور ہیں۔

    ایک سوال کے جواب میں وسیم اکرم نے کہا کہ شاہین آفریدی وکٹ ٹیکنگ بولر ہیں خاص طور پر نئی گیند سے وہ وکٹیں حاصل کرتے ہیں۔

    روہت کی ریٹائرمنٹ پر کیا کپتانی آپ کو ملنے والی ہے؟ ہاردک پانڈیا نے بتادیا

    انہوں نے کہا کہ سب کو پتا ہے کہ شاہین آفریدی آگے گیند یا پھر یارکر کریں گے پھر بھی وہ وکٹ لیتے ہیں۔

  • شاہین آفریدی کس بات پر ناراض ہوگئے؟ وجہ سامنے آگئی

    شاہین آفریدی کس بات پر ناراض ہوگئے؟ وجہ سامنے آگئی

    قومی کرکٹر شاہین آفریدی کے ساتھ آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ کیلئے قومی ٹیم کے فوٹو شوٹ کے دوران عجیب واقعہ رونما ہوا۔

    شاہین شاہ آفریدی کو فوٹو شوٹ کے دوران پوسٹر کے ہمراہ تصویر کھینچوانے کا کہا گیا تو اس پر ان کے نام کے ساتھ بالر تحریر تھا، جس پر وہ شدید برہم ہوگئے۔

    قومی کرکٹر نے شکایت کی کہ میں ایک آل راؤنڈر ہوں، آپ نے میرے نام کے آگے صرف بولر کیوں لکھا ہے؟۔

    قومی کرکٹر نے اس عمل کی آئی سی سی کی میڈیا ٹیم کو شکایت درج کروائی۔

    دوسری جانب قومی ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامر نے ڈیلاس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آئی سی سی کا ایونٹ کھیلنا ایک چیلنج ہوتا ہے، ٹورنامنٹ جیتنے آئے ہیں، کوشش ہوگی ہر میچ میں کامیابی حاصل کریں۔

    محمد عامر کا کہنا تھا کہ چیلنج قبول کرتے ہوئے اچھا کھیلنے کی کوشش کریں گے، ہرطرح کی صورتحال کیلیے ہمیشہ تیارہوتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ موسم ہمارے کنٹرول میں نہیں ہے،ہم نے اچھی پریکٹس کی ہے،جس کھلاڑی نے پرفارم کیا ہوتا ہے اس کی صلاحیت پر شک نہیں ہونا چاہیے۔

    فاسٹ بولر کا کہنا تھا کہ اعظم خان جس طرح کے کھلاڑی ہیں اکیلے میچ جتواسکتے ہیں، ہمیشہ سے مانتا ہوں بطور سینئر کھلاڑی آپ کو اپنا رول قبول کرنا پڑتا ہے۔

    پاک امریکا میچ، شائقین کرکٹ کی بڑی تعداد نے ڈیلاس کا رُخ کرلیا

    فاسٹ بولر کا مزید کہنا تھا کہ منصوبہ بتا نہیں سکتا لیکن ہمارے پلان تیار ہیں، حارث، شاہین اور نسیم گزشتہ 4 سال سے عمدہ پرفارم کررہے ہیں۔

  • شاہین آفریدی کے والد پر کئی بم حملے ہوئے، فاسٹ بولر کا انکشاف

    شاہین آفریدی کے والد پر کئی بم حملے ہوئے، فاسٹ بولر کا انکشاف

    پاکستان کے اسٹار فاسٹ بولر شاہین آفریدی نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے والد پر دو، تین بار بم حملے ہو چکے ہیں۔

    قومی فاسٹ بولر شاہین آفریدی نے پی سی بی پوڈکاسٹ میں جہاں اپنے کرکٹ کیریئر کے حوالے سے گفتگو کی، وہیں اپنی نجی زندگی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے پرستاروں کو یہ انکشاف کرکے حیران کر دیا  کہ ان کے والد پر دو، تین بار بم حملے ہو چکے ہیں۔

    شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ ان کے والد پولیس میں تھے اور اس محکمے کو 25 سال دیے۔ ان پر دو، تین بار بم حملے ہوئے اور ایک حملے میں تو وہ بہت زیادہ زخمی ہوگئے تھے اور یہ ہماری فیملی کے لیے بڑا مشکل وقت تھا، ہمارا گھر بھی ان کا نشانہ بنا۔

    شاہین شاہ نے بچپن اور بھائیوں سے تعلق کے حوالے سے کہا کہ انہیں بچپن سے کرکٹ کا شوق تھا۔ دیگر اسکولز سے میچز ہوتے تھے۔ میرے بھائی کو پڑھائی کا شوق تھا تو میں اپنے پیپر بھی اس سے دلواتا تھا جب کہ میں بھائی کی جگہ کرکٹ کھیلتا تھا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Pakistan Cricket (@therealpcb)

    انہوں نے بتایا کہ وہ گھر میں سب سے چھوٹے ہیں اس لیے بڑے بھائیوں سے ڈانٹ پڑتی رہتی تھی لیکن کبھی بہت زیادہ ڈانٹ نہیں پڑی۔ میرے دوسرے نمبر کے بھائی ہی ڈانٹتے اور بڑوں کے سامنے کچھ کہہ بھی نہیں سکتے، اس لیے خاموشی سے ڈانٹ سن لیا کرتے تھے۔

    شاہین شاہ نے بتایا کہ انہیں بھائیوں کے ساتھ والد نے کرکٹ کے لیے بڑا سپورٹ کیا۔ مجھے چھوٹا ہونے کا بھی بڑا فائدہ رہا کیونکہ جب بھی بڑے بھائی ڈانٹتے تھے تو والدین میری حمایت لیتے تھے اور انہیں ڈانٹنے سے روک دیا کرتے تھے۔

  • شاہین آفریدی سے بدتمیزی کرنا افغان تماشائی کو مہنگا پڑ گیا

    شاہین آفریدی سے بدتمیزی کرنا افغان تماشائی کو مہنگا پڑ گیا

    ڈبلن: آئرلینڈ کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئینٹی کرکٹ میچ کے موقع پر ایک افغان تماشائی کی جانب سے قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی سے بدتمیزی کا معاملہ سامنے آیا۔

    شاہین آفریدی نے افغان تماشائی کو نظر انداز کیا اور واقعے کے بارے میں سیکیورٹی کو آگاہ کیا۔ پاکستانی ٹیم انتظامیہ کی شکایت پر سیکیورٹی نے افغان تماشائی کو گراؤنڈ سے باہر نکال دیا۔

    واضح رہے کہ پاکستان نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں آئرلینڈ کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 1-1 سے برابر کردی۔

    پاکستان کرکٹ ٹیم نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں بڑے ہدف کے باوجود باآسانی فتح سمیٹ لی۔ مہمان سائیڈ نے 194 رنز کا ہدف 19 گیندیں قبل ہی حاصل کرلیا۔

    گرین شرٹس کی جانب سے فخر زمان نے 40 گیندوں پر 78 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی جبکہ محمد رضوان نے بھی 46 گیندوں پر 75 ناٹ آؤٹ رنز اسکور کیے دونوں بیٹرز نے تیسری وکٹ کی شراکت میں 140 قیمتی رنز بنائے۔

    اعظم خان نے 10 گیندوں پر 30 رنز کی جارحانہ اننگز کھیل کر پاکستان کی فتح میں اپنا حصہ ڈالا اور ناقابل شکست رہے۔

    آئرلینڈ کی جانب سے مارک اڈائر، گراہم ہومے اور بین وائٹ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ محمد رضوان کو عمدہ اننگز کھیلنے پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

    اس سے قبل آئرلینڈ نے پہلے کھیل کر 7 وکٹوں کے نقصان پر 193 رنز بنائے۔ لورکان ٹکر 51 اور ہیری ٹیکٹر 32 رنز کی جارحانہ اننگز کھیل کر نمایاں رہے۔ گیرتھ ڈیلا نے 28 اور کرٹس کیمفر نے 22 رنز اسکور کیے۔

    پاکستان کیخلاف ایمی جونز کے حیرت انگیز کیچ نے دھوم مچادی

    پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی نے 4 اوورز میں 49 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔ عباس آفریدی 2 وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب رہے، محمد عامراور نسیم شاہ کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔

  • شاہین کو کپتانی سے ہٹائے جانے پر شاہد آفریدی کا رد عمل

    شاہین کو کپتانی سے ہٹائے جانے پر شاہد آفریدی کا رد عمل

    قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ شاہین آفریدی کو ہمیشہ کپتانی سے دور رکھنے کی کوشش کی، خود سمیت کئی سابق کپتانوں کا اختتام اچھا نہیں دیکھا۔

    عالمی شہرت یافتہ قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا کہ شاہین آفریدی اپنی کرکٹ پر توجہ دیں، شاہین آفریدی کو لاہور قلندرز سے کپتانی کی آفر آئی تو تب بھی میں نے دور رہنے کا مشورہ دیا تھا۔

    شاہد آفریدی نے کہا کہ کپتانی کے معاملے میں شاہین آفریدی نے میری بات پر خاص توجہ نہ دی۔ پی سی بی کو مشورہ دیا تھا کہ بابر اعظم کو ٹیسٹ کا کپتان برقرار رکھیں۔

    شاہد آفریدی کا مزید کہنا تھا کہ سابق چیئرمین پی سی بی کو محمد رضوان کو وائٹ بال کا کپتان بنانے کا مشورہ دیا تھا۔

    اس سے قبل سابق کپتان شاہد آفریدی کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ اگر میں لابی کررہا ہوتا تو کرکٹ بورڈ کا چیئرمین ہوتا، جس کو جو بولنا ہے بولے مجھے کسی کو مطمئن کرنے کی ضرورت نہیں۔

    انہوں نے کہا کہ کیا میرے منہ سے یہ بات اچھی لگے گی کہ شاہین کو کپتان بنادیں۔

    روہت شرما کو ممبئی انڈینز کی کپتانی واپس مل سکتی ہے! سابق بھارتی کرکٹر

    شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ محمد رضوان کو وائٹ بال کرکٹ میں کپتان ہونا چاہیے، محمد رضوان کے بارے میں 4، 5 ماہ مہینے سے بات کررہا ہوں۔

  • بہترین بیٹنگ کرنے پر شاہین نے خواجہ نافع کو کونسا تحفہ دیا؟

    بہترین بیٹنگ کرنے پر شاہین نے خواجہ نافع کو کونسا تحفہ دیا؟

    لاہور قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی نے پی ایس ایل کے میچ میں بہترین بلے بازی کرنے پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خواجہ نافع کو تحفہ دیا۔

    گزشتہ روز ہونے والے پاکستان سپر لیگ 9 کے چوتھے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے لاہور قلندرز کو 5 وکٹوں سے ہرا دیا تھا۔

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے جارح مزاج بیٹر خواجہ نافع پاکستان سپر لیگ کی تاریخ کے پہلے بلے باز بن گئے جنھوں نے 30 سے زائد گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے صرف ایک ڈاٹ بال کھیلی۔

    انھوں نے اپنی اننگز کے دوران 31 بالز کا سامنا کیا اور سوائے ایک بال کے ہر گیند پر رن اسکور کیا۔ ان کی شاندار اننگز میں 3 چھکے اور 4 چوکے بھی شامل تھے۔

    نوجوان بیٹر پی ایس ایل کے 9 ایڈیشن میں اب تک کے ایسے پہلے بلے باز بنے جنھوں نے 30 گیندوں سے زائد کی اننگز کے دوران صرف ایک بار بال ضائع کی اور اسے ڈاٹ کی صورت میں کھیلا۔

    قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں لاہور قلندرز کی جانب دیا گیا 188 رنز کا ہدف کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے آخری اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔

    تاہم میچ کے بعد لاہور قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی نے شاندار بیٹنگ پر اپنا بیٹ خواجہ نافع کو گفٹ کردیا۔

    سوشل میڈیا پر ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے خواجہ نافع نے کہا کہ شاہین آفریدی نے اس اننگز پر مجھے بیٹ دیا،امید ہے آئندہ بھی اس طرح کی اننگز کھیلتا رہوں گا۔