Tag: شاہین آفریدی

  • حارث رؤف نے شاہین آفریدی سے متعلق بڑی بات کردی

    حارث رؤف نے شاہین آفریدی سے متعلق بڑی بات کردی

    لاہور قلندرز کے فاسٹ بولر حارث رؤف کا کہنا ہے کہ کوشش ہوگی کہ غلطیوں سے سیکھوں اور اپنی پرفارمنس بہتر کرکے ٹیم میں جگہ پکی کروں، انہوں نے کہا کہ پرفارمنسز میں اتار چڑھاؤ آتے ہیں۔

    حارث رؤف نے لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی اچھی پرفارمنس دینے کی کوشش کریں گے۔ دو بار چیمپئن بن چکے ہیں اس سال بھی فینز کی امیدیں ہیں کہ ٹرافی ہم جیتیں۔

    قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف نے شاہین آفریدی سے متعلق کہا کہ پی ایس ایل ہو یا نیشنل ٹیم شاہین کی کوشش ہوتی ہے کہ اپنی ٹیم کو ریلیکس رکھے، وہ ہمیشہ اپنی ٹیم کے کھلاڑیوں کو بیک کرتے ہیں۔

    قومی فاسٹ بولر نے کہا کہ شاہین کے ساتھ کافی عرصے سے کھیل رہا ہوں وہ اپنی ٹیم کیلئے فائٹ کرتے ہیں۔

    حارث رؤف نے کہا کہ کا کہنا تھا کہ ردھم میں کمی نہیں ہے، پریکٹس سیشن میں اپنی غلطیوں پر کام کروں گا، کوشش ہوگی کہ جو غلطیاں کیں ان سے جلدی سے جلدی سیکھوں۔

    اُنہوں نے کہا کہ فینز کو بہترین کھیل سے اینٹرٹین کرنے کی کوشش کریں گے، پرفارمنسز میں اتار چڑھاؤ آتا رہتا ہے، اسی سے ہم سیکھتے ہیں، پریشر کوئی نہیں ہے۔

    حارث رؤف نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ میں ہائی اسٹینڈرڈ کرکٹ ہوتی ہے، یہاں جو لڑکے پرفارم کرتے ہیں وہ نیشنل ٹیم کیلئے زیر غور لائے جاتے ہیں۔

    روہت شرما کو عام سے نیٹ بولر نے دو گیندوں پر دو بار آؤٹ کردیا!

    فاسٹ بولر کا مزید کہنا تھا کہ کوشش کروں گا کہ اپنی پرفارمنس بہتر کروں اور ٹیم میں جگہ پکی کروں، بگ بیش کے بعد نیوزی لینڈ سیریز کھیلی ہے، میرے اوپر کوئی پریشر نہیں ہے۔

  • ٹی 20 ورلڈ کپ کیلیے کھلاڑی مل گئے، شاہین آفریدی

    ٹی 20 ورلڈ کپ کیلیے کھلاڑی مل گئے، شاہین آفریدی

    پاکستان ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی کا کہنا ہے کہ رواں سال ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے 16 سے 20 کھلاڑی تلاش کر لیے ہیں۔

    رواں سال جون میں امریکا اور ویسٹ انڈیز کی مشترکہ میزبانی میں آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کھیلا جائے گا جس کے لیے دنیائے کرکٹ پرجوش اور کرکٹنگ ممالک اپنی ٹیموں کی حتمی تشکیل میں مصروف ہیں۔ قومی کپتان شاہین شاہ آفریدی کا کہنا ہے کہ میگا ایونٹ کے لیے ممکنہ طور پر 16 سے 20 کھلاڑی تلاش کر لیے ہیں۔

    لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نیوزی لینڈ کے خلاف ابتدائی 4 میچوں میں پاکستان کی بیٹنگ نہیں چل سکی اور فیلڈنگ بھی اچھی نہیں ہوئی لیکن پانچویں ٹی ٹوئنٹی میں پاکستانی ٹیم متحد ہو کر کھیلی اور کامیابی حاصل کی جو ضروری تھا۔

    ٹی ٹوئنٹی کپتان نے کہا کہ افتخار احمد تجربہ کار کھلاڑی ہیں جنہوں ںے آخری میچ میں عمدہ بولنگ کی جب کہ ہمارے پاس کئی نئے با صلاحیت نوجوان کرکٹرز بھی ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ صائم ایوب، عباس آفریدی، حسیب اللہ پاکستان کرکٹ کا مستقبل ہیں۔

     شاہین شاہ نے کہا کہ صائم ایوب اگرچہ نیوزی لینڈ کے خلاف توقع کے مطابق کارکردگی پیش نہیں کر سکے لیکن اس میں پاکستان کے لیے شاندار کھیل دکھانے کی صلاحیت موجود ہے۔

    کپتان نے کہا کہ عباس آفریدی ایک اچھا بولر ہونے کے ساتھ ساتھ ایک اچھا فیلڈر اور بیٹر بھی ہے، اُس کے آنے سے بولنگ لائن مضبوط ہوئی ہے اور موقع ملنے پر وہ پرفارم کرنے کیلئے تیار رہتا ہے۔

  • شاہین آفریدی نے بڑا سنگ میل عبور کر لیا

    شاہین آفریدی نے بڑا سنگ میل عبور کر لیا

    کولکتہ: قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے ون ڈے کرکٹ میں وکٹوں کی سنچری مکمل کر لی۔

    تفصیلات کے مطابق شاہین آفریدی نے بنگلادیش کے خلاف پہلے ہی اوور میں وکٹ لے کر بڑا سنگ میل عبور کر لیا، ایک روزہ میچوں میں اس وکٹ کے ساتھ ان کے حاصل کردہ وکٹوں کی تعداد سو ہو گئی۔

    کولکتہ کے ایڈن گارڈن اسٹیڈیم میں پاکستان کے خلاف بنگلادیش کی پہلی وکٹ صفر پر گری، تنزید حسن تمیم بغیر کوئی رن بنائے شاہین آفریدی کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔ شاہین نے دوسرے اوور میں‌ نجم الحسن کو بھی 2 رنز پر آؤٹ کیا اور یوں ان کی وکٹوں کی تعداد 101 ہو گئی ہے۔

    اس سنگ میل کے ساتھ شاہین شاہ آفریدی نے ایک اور اعزاز بھی اپنے نام کر لیا ہے، وہ تیز ترین 100 وکٹیں حاصل کرنے والے پہلے بولر بھی بن گئے ہیں۔

    شاہین آفریدی نے 51 ون ڈے میچز میں وکٹوں کی سنچری مکمل کی، مچل اسٹارک نے یہ سنگ میل 52 میچز میں حاصل کیا، شین بونڈ اور مستفیض الرحمان نے وکٹوں کی سنچری 54 میچوں میں مکمل کی، جب کہ بریٹ لی یہ سنگ میل 55 میچوں میں حاصل کر چکے ہیں۔

  • ویڈیو: ’2016 کے بعد اب آنا ہوا‘ پاک بھارت کرکٹ مقابلوں کی کہانی

    ویڈیو: ’2016 کے بعد اب آنا ہوا‘ پاک بھارت کرکٹ مقابلوں کی کہانی

    آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کا سب سے بڑا مقابلہ کل ہوگا جس کا انتظار پاکستان بھارت سمیت دنیا بھر کے کرکٹ شائقین کو ہے۔

    اسی موقع پر احمدآباد میں آر جے پراوین نے دونوں ممالک کے میچز کو انتہائی خوبصورتی سے شاعری ’’اس بات کو ایک زمانہ ہوا کیوں کہ  2016 کے بعد اب آنا ہوا‘‘ کی شکل میں پاکستانی کھلاڑیوں کے سامنے پیش کیا۔

     ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کپتان بابر اعظم، شاہین آفریدی، محمد نواز، حارث رؤف، حسن علی اور افتخار احمد نے آر جے پراوین کی شاعری کو سراہتے ہوئے پرانی یادوں کو تازہ کیا۔

     احمدآباد میں بھارتی آر جے پراوین نے پاک بھارت مقابلوں کو انتہائی خوبصورتی سے لفظوں میں بیان کیا ہے، جسے انہوں نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں بابر اعظم، شاہین آفریدی، محمد نواز ، حارث رؤف، حسن علی اور افتخار احمد کے سامنے پیش کیا۔

    شاعری سننے کے بعد بابر اعظم نے کہا کہ ہر ملک میں کھیلا ہوں، صرف بھارت ہی رہ گیا تھا، اب یہاں آیا ہوں تو اچھی یادیں لے کر جاؤں گا، شاہین شاہ نے کہا کہ آپ نے اس شاعری میں پوری حقیقت بتادی۔

    https://www.youtube.com/watch?v=FjD0JKQPN7g

    واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کےد رمیان میچ 14 اکتوبر کو بھارتی شہر احمد آباد میں کھیلا جائے گا۔

  • ورلڈ کپ کا ہر میچ اہم، کسی خاص میچ پر فوکس نہیں، شاہین آفریدی

    ورلڈ کپ کا ہر میچ اہم، کسی خاص میچ پر فوکس نہیں، شاہین آفریدی

    قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کا کہنا ہے کہ ورلڈکپ کے ہر میچ میں ٹیم کو بھرپور کارکردگی دکھانا ہوگی، ہمارا فوکس کسی ایک خاص میچ پر نہیں ہوگا۔

    اطلاعات کے مطابق شاہین شاہ آفریدی کا کہنا ہے کہ ورلڈکپ کے ہر میچ میں ٹیم کو بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا، کیونکہ پاکستان کے لئے ہر میچ میں انتہائی اہم ہے۔

    دوسری جانب لنکا پریمیئر لیگ میں کولمبو اسٹرائیکرز کی نمائندگی کرنے والے قومی فاسٹ بولر نسیم شاہ کندھے کی تکلیف میں مبتلا ہوگئے ہیں۔

    انجری کے سبب نسیم شاہ گال ٹائٹنز کے خلاف کھیلے جانے والے اہم میچ میں حصہ نہیں لیں گے، نسیم شاہ کی جگہ شرف الاسلام کو اسکواڈ کا حصہ بنا لیا گیا۔

    واضح رہے کہ نسیم شاہ نے لیگ کے سات میچز میں دس وکٹیں حاصل کی ہیں۔ فاسٹ بولر کو پہلے میچ میں بولنگ کے دوران کندھے میں درد کی شکایت ہوئی تھی۔

    خیال رہے کہ نسیم شاہ ایشیا کپ اور افغانستان کیخلاف سیریز کیلئے اعلان کردہ پاکستانی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔

  • قومی ٹیم کے اہم فاسٹ بولر سری لنکا کیخلاف ٹیسٹ سیریز سے باہر؟

    قومی ٹیم کے اہم فاسٹ بولر سری لنکا کیخلاف ٹیسٹ سیریز سے باہر؟

    قومی ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے باہر ہوگئے ہیں۔

    پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دو ٹیسٹ میچز کی سیریز آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن کا حصہ ہے، ٹیسٹ سیریز جولائی میں کھیلی جائے گی جس کے شیڈول کا اعلان سری لنکا کرکٹ جلد کرے گی۔

    تاہم شاہین آفریدی ورلڈ کپ کے پیش نظر ٹیسٹ ٹیم سے وقفہ لیں گے۔

    واضح رہے کہ شاہین آفریدی نے 25 ٹیسٹ میچوں میں 99 وکٹیں حاصل کررکھی ہیں وہ گزشتہ برس دورہ سری لنکا کے دوران فیلڈنگ کرتے ہوئے زخمی ہوگئے تھے۔

    فاسٹ بولر شاہین آفریدی نے گزشتہ برس جولائی میں سری لنکا کے خلاف اپنا آخری ٹیسٹ میچ کھیلا تھا۔

    انجری سے صحت یاب ہو نے کے بعد فاسٹ بولر کی وائٹ بال کرکٹ میں ضرور واپسی ہوئی، البتہ انہوں نے ہوم گراونڈ پر انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیست سیریز میں حصہ نہیں لیا تھا۔

    واضح رہے کہ شاہین شاہ آفریدی ان دنوں انگلینڈ میں ٹی ٹوئنٹی لیگ ٹی20 بلاسٹ میں ناٹنگھم شائر کی نمائندگی کر رہے ہیں جس میں ناصرف ان کی شاندار بولنگ کے چرچے ہوئے بلکہ شائقین ان کی بیٹنگ سے بھی کافی محظوظ ہوئے۔

  • ویڈیو: مکی آرتھر کی اسلام آباد میں کھلاڑیوں سے ملاقات

    ویڈیو: مکی آرتھر کی اسلام آباد میں کھلاڑیوں سے ملاقات

    پاکستان ٹیم کے کنسلٹنٹ ڈائریکٹر مکی آرتھر تین روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے ہیں جہاں انہوں نے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں سے ملاقات کی ہے۔

    پی سی بی کے جانب سے ٹوئٹر پر ویڈیو شیئر کی گئی ہے، جس میں پاکستان ٹیم کے کنسلٹنٹ ڈائریکٹر مکی آرتھر کو کھلاڑیوں سے ملاقات کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

    ویڈیو میں کھلاڑیوں سے گفتگو اور ملاقات کے دروان سابق ہیڈ کوچ کو خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے ملاقات میں اسٹار بلے باز بابر اعظم، آل راؤنڈر عماد وسیم، اور فاسٹ بولر شاہین آفریدی شامل تھے۔

    مکی آرتھر  نے  نوجوان بیٹر صائم ایوب سے بھی ملاقات کی اور ان کے ہٹنگ پاور کو سراہا۔

    54 سالہ مکی آرتھر اس سے قبل 2016 سے 2019 تک پاکستانی ٹیم کے ہیڈ کوچ رہ چکے ہیں، توقع ہے کہ وہ 20 اپریل تک اسکواڈ کے ساتھ رہیں گے، جس کے بعد وہ انگلینڈ واپس چلے جائیں گے۔

  • آئی سی سی ون ڈے رینکنگ، بابر کی پہلی پوزیشن برقرار

    آئی سی سی ون ڈے رینکنگ، بابر کی پہلی پوزیشن برقرار

    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ون ڈے بیٹرز کی نئی رینکنگ جاری کر دی، جس میں پاکستان کے بابر اعظم کی پہلی پوزیشن برقرار ہے۔

    آئی سی سی رینکنگ میں جنوبی افریقا کے رسی وین ڈر ڈوسن دوسرے اور پاکستان کے امام الحق ایک درجہ ترقی کے بعد تیسرے نمبر پر آگئے۔

    بیٹرز رینکنگ میں جنوبی افریقا کےکوئنٹن ڈی کوک چوتھےنمبر پر موجود ہیں، اس رینکنگ میں بھارت کے ویرات کوہلی 8ویں، کپتان روہت شرما 9 ویں،کین ولیمسن 10 ویں اورفخر زمان 11  ویں نمبر پر آگئے ہیں۔

    دوسری جانب بولرز کی ٹیسٹ رینکنگ میں بھارت کے روی چندرن ایشون پہلے اور انگلینڈ کے جیمز اینڈرسن دوسرے نمبر پر موجود ہیں جب کہ  پاکستان کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی اس رینکنگ میں پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔

  • شاہین آفریدی کے بارے میں شعیب اختر کے بیان پر اظہر علی کا ردِعمل

    شاہین آفریدی کے بارے میں شعیب اختر کے بیان پر اظہر علی کا ردِعمل

    قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعب اختر کی جانب سے شاہین پر ٹی 20 ورلڈکپ انجری کے باعث اسپیل ادھورا چھوڑنے پر سابق کپتان اظہر علی کا ردعمل سامنے آیا ہے۔

    اے آر وائی کے شو میں ٹیسٹ اور ون ڈے کے سابق کپتان اظہر علی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’ ایسی بات تو شعیب اختر ہی کرسکتے ہیں، ٹی ٹوئنٹی میں اتنا ٹائم نہیں ہوتا کہ پہلے انجیکشن لگوائے پھر بولنگ کرائے‘۔

    میں شاہین آفریدی کی جگہ ہوتا تو۔۔۔۔۔۔شعیب اختر نے کیا کہا؟

    انہوں نے کہا کہ شاہین آفریدی اس شدید درد میں کس طرح کی بولنگ کراتے، یہ ممکن ہی نہیں تھا۔

    اس کے علاوہ شعیب اختر کے بابر اعظم کے حوالے سے ایک اور بیان پر اظہر علی نے کہا کہ مجھے سمجھ نہیں آتی اس طرح کی باتوں کی، بابر اعظم سے بڑا  کوئی برینڈ نہیں، وہ ہمارا سب سے بڑا برینڈ ہے۔

    شعیب اختر کی بابر اعظم پر تنقید

    اظہر علی نے کہا کہ یقین کریں وہ پاکستان کرکٹ کے سب سے بڑے برینڈ ہے، پاکستان نے ایک بہت بڑا برینڈ پروڈیوس کیا ہے، بابر اعظم اس وقت اتنے بڑے برینڈ بن چکے ہیں کہ کوئی بھی انہیں اتنا پے نہیں کر پائے گا۔

    واضح رہے کہ شعیب اختر نے مقامی ٹی وی چینل کو دیئے گئے انٹرویو میں کہا تھا کہ ٹی20 ورلڈکپ میں شاہین آفریدی کو انجری کے باوجود انگلینڈ کے خلاف اپنا اسپیل مکمل کرنا چاہیے تھا۔

    انہوں نے کہا تھا کہ یہ موقع مجھے ملتا تو میں پاکستان کیلئے اپنی جان قربان کردیتا، گھٹنا ٹوٹ بھی جاتا تو اسپیل ادھورا نہ چھوڑتا کیونکہ یہ لمحہ دوبارہ نہ آتا، گھٹنا جُڑ سکتا تھا۔

    اس کے علاوہ قومی کپتان بابر اعظم کی کمیونیکیشن اسکلز پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا تھا اور کہا تھا کہ کرکٹ کھیلنا ایک کام ہے اور میڈیا کو سنبھالنا دوسرا کام۔

    ان کا کہنا تھا کہ میں کھلے عام کہنا چاہتا ہوں کہ بابر اعظم کو پاکستان کا سب سے بڑا برینڈ ہونا چاہیے تھا لیکن وہ اس لیے بڑا برانڈ نہیں بن سکے کیونکہ وہ بول نہیں سکتے۔ یہی وجہ ہے کہ مختلف برانڈز کے اشتہارات کے لیے موجودہ دور کے کرکٹرز پر سابق کرکٹرز کو ترجیح دی جاتی ہے۔