Tag: شاہین آفریدی

  • ویڈیو: اسٹارک کی ’ان سوئنگ گیند‘ نے آفریدی کی یاد تازہ کردی

    ویڈیو: اسٹارک کی ’ان سوئنگ گیند‘ نے آفریدی کی یاد تازہ کردی

    آسٹریلیا نے انگلینڈ کو پہلے ون ڈے میچ میں باآسانی 6 وکٹوں سے شکست دے کر تین میچز کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کرلی۔

    انگلش ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کینگروز کو جیت کے لیے 288 رنز کا ہدف دیا مطلوبہ ہدف کینگروز نے باآسانی 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

    مچل اسٹارک نے دس اوورز میں 45 رنز دے کر ایک وکٹ حاصل کی، ڈیوڈ ملان کو شاندار 134 رنز کی اننگز کھیلنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

    ڈیوڈ وارنر نے 86 جبکہ اسٹیو اسمتھ نے 80 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی، ٹریسو ہیڈ نے بھی 69 رنز کی اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کی فتح میں حصہ ڈالا۔

    آسٹریلوی فاسٹ بولر مچل اسٹارک نے جیسن رائے کو ان سوئنگ گیند پر بولڈ کیا جس نے شاہین شاہین آفریدی کے بولڈ کی یاد تازہ کردی ہے۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مچل اسٹارک نے جیسن روئے کو بالکل اسی انداز میں پویلین کی راہ دکھائی جیسے ٹی 20 ورلڈ کپ کے فائنل میں شاہین آفریدی نے پہلے ہی اوور میں ہیلز کی وکٹیں اڑائی تھیں۔

  • میتھیو ہیڈن شاہین آفریدی کو کس نام سے پُکارتے ہیں؟

    میتھیو ہیڈن شاہین آفریدی کو کس نام سے پُکارتے ہیں؟

    برسبین: آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے قومی ٹیم کے مینٹور میتھیو ہیڈن نے شاہین شاہ آفریدی کو ایک نام دے دیا ہے۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے ٹوئٹر پر شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گابا میں نیٹ پریکٹس سیشن کے دوران قومی اسکواڈ کے ہمراہ میتھیو ہیڈن بھی موجود ہیں۔

    ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ میتھیو ہیڈن نے بتایا کہ اگلا سیشن فاسٹ بولر کا ہوگا، جہاں ٹیم کے بولرز شاہین شاہ، وسیم جونیئر، حارث رؤف، نسیم شاہ اور دھانی پریکٹس کرتے نظر آ رہے ہیں۔

    پریکٹس سیشن کے دوران قومی ٹیم کے مینٹور نے گفتگو کرنے کے لیے شاہین شاہ کو پکارا، میتھیو ہیڈن نے فاسٹ بولر سے پوچھا کہ میں آپ کو کس نام سے بلاتا ہوںِ جس پر شاہین شاہ نے کہا کہ ’پریمیئم‘ کے نام سے۔

    میتھیو ہیڈن نے کہا کہ شاہین شاہ بہترین بولر ہے، اس لیے میں نے انہیں پریمیئم کا نام دیا ہے، شان ٹیٹ کے ساتھ مل کر شاہین بہترین کام کر رہے ہیں۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ قومی ٹیم کے مینٹور نے اسکواڈ کے دیگر کھلاڑیوں کے ساتھ گفتگو بھی کی۔

  • شاہین آفریدی نے راشد خان سے کیا کہا؟ ویڈیو وائرل

    شاہین آفریدی نے راشد خان سے کیا کہا؟ ویڈیو وائرل

    پاکستانی فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی اور افغان ٹیم کے سابق کپتان اور اسٹار کھلاڑی راشد خان ارمان کی ایک دل چسپ ویڈیو وائرل ہو گئی ہے۔

    ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان آج وارم اپ میچ ہو رہا ہے، پاکستان نے افغانستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

    افغانستان نے پہلے کھیلتے ہوئے بیس اوورز میں 6 وکٹوں پر 154 رنز بنا لیے ہیں۔ اس دوران ایک ویڈیو سامنے آئی ہے، جو آئی سی سی کے آفیشل پیج پر شیئر ہوئی ہے، جس میں پویلین میں بیٹھے پاکستان کھلاڑی شاہین شاہ آفریدی اور افغان کھلاڑی راشد خان کوئی بات کر رہے ہیں۔

    شاہین شاہ آفریدی نے آتے ہی دھوم مچا دی، وکٹیں لینے کی ویڈیوز

    ویڈیو کے مطابق شاہین آفریدی نے حریف ٹیم کے کھلاڑی کو متوجہ کر کے کچھ کہا اور پھر گراؤنڈ کی طرف اشارہ کیا، شاہین نے راشد کا بازو بھی دو مرتبہ اپنی طرف کھینچا، لیکن یہ معلوم نہیں ہو سکا ہے کہ شاہین راشد سے کیا کہہ رے تھے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by ICC (@icc)

    شاہین نے کیا کہا؟ یہ تو معلوم نہ ہو سکا ہے تاہم انسٹاگرام پر ویڈیو شیئر ہوتے ہی صارفین نے دل چسپ تبصرے ضرور کیے۔

    ایک صارف نے لکھا ’شاہین کہہ رہے ہیں کہ آجاؤ میدان میں میری گیند پر چھکا مار کر دکھاؤ۔‘ ایک اور صارف نے لکھا ’دنیا کا بہترین پیسر اور اسپنر ایک ساتھ۔۔‘

    ایک اور صارف نے لکھا ’اچھا ہوا میں ایشیا کپ میں نہیں تھا ورنہ میری پیٹھ پر بھی کرسیاں توڑتے۔‘‘ ایک اور صارف نے لکھا ’شاہین کہہ رہے ہیں کہ باؤنڈری بڑی ہے بھائی۔‘

  • انجرڈ شاہین کی جم میں ایکسرسائز کرنے کی ویڈیو وائرل

    انجرڈ شاہین کی جم میں ایکسرسائز کرنے کی ویڈیو وائرل

    قومی ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی انجری کا شکار ہوکر ایشیا کپ سے باہر ہوگئے لیکن ان کے حوصلے بلند ہیں اور انہوں نے جم میں ایکسرسائز بھی کی جس کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر انجری کے باعث ایشیا کپ سے باہر ہونے والے ساتھی فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کی جم میں ایکسر سائز کرنے کی ویڈیو شیئر کر دی۔

    قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی انجری کے باعث ٹورنامنٹ سے باہر ہیں جبکہ گزشتہ روز نوجوان فاسٹ بولر محمد وسیم جونیئر کو بھی کمر درد کی شکایت ہوئی تھی۔

    حارث رؤف کی شیئر کی گئی ویڈیو میں شاہین شاہ آفریدی کو ٹانگ پر نی بریس باندھے جم میں ایکسر سائز کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

    ویڈیو کے ساتھ حارث رؤف نے ایک کیپشن بھی درج کیا جس میں لکھا کہ شاہین شاہ آفریدی فیلڈ میں آپ کی کمی کو محسوس کریں گے ہماری دعا ہے آپ تکلیف دہ انجری سے جلد صحتیاب ہو جائیں۔

    فاسٹ بولر نے مزید لکھا کہ آپ کے خطرناک اسپیل اور ایکشن دیکھنے کے لیے مزید انتظار نہیں کر سکتے۔

    واضح رہے کہ ایشیا کپ کا آغاز کل سے ہوگا جہاں سری لنکا اور افغانستان کی ٹیمیں پہلے میچ میں مدمقابل آئیں گی۔

    قومی ٹیم اپنا پہلا میچ اتوار 28 اگست کو روایتی حریف بھارت کے خلاف کھیلے گی۔

  • شین واٹس کے ٹاپ فائیو ٹی 20 کھلاڑیوں میں دو پاکستانی شامل

    شین واٹس کے ٹاپ فائیو ٹی 20 کھلاڑیوں میں دو پاکستانی شامل

    سابق آسٹریلوی آل راؤنڈر شین واٹسن نے ٹاپ فائیو ورلڈ ٹی 20 کھلاڑیوں میں دو پاکستانی کھلاڑیوں کو شامل کرلیا۔

    سابق آل راؤنڈر شین واٹس نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ریویو کی حالیہ قسط میں میزبان کی جانب سے ورلڈ الیون منتخب کرنے کا ٹاسک دینے پر پانچ کھلاریوں کے نام بتائیں جسے وہ پہلے منتخب کریں گے۔

    شین واٹسن نے کہا کہ میں پہلے بابر اعظم کو منتخب کروں گا کیونکہ وہ دنیا کے نمبر ون بیٹر ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ بابر اعظم کوئی خطرہ مول نہیں لینا چاہتے اور وہ دنیا کے بہترین بولرز کے خلاف تیزی سے رنز اسکور کرتے ہیں۔

    شین نے کہا کہ بابر اعظم آسٹریلیا میں ٹی 20 ورلڈ کپ میں بھی اچھی کارکردگی دکھانے جارہے ہیں کیونکہ ان کی تکنیک آسٹریلوی وکٹوں کے حوالے سے شاندار ہے۔

    سابق آل راؤنڈر نے بولنگ میں شاہین شاہ آفریدی کو منتخب کیا اور ٹی 20 ورلڈ کپ میں ان کی کارکردگی کا حوالہ دیتے ہوئے شروع کے اوورز میں وکٹ لینے کی تعریف کی۔

    شین نے دیگر کھلاڑیوں میں بابر کے ساتھ انگلیںڈ کے جوز بٹلر کو منتخب کیا جبکہ ہم وطن ڈیوڈ وارنر اور بھارت کے سوریا کمار یادو کو ٹاپ فائیو کھلاڑیوں میں شامل کیا۔

  • آئی سی سی ٹی 20 رینکنگ: بابر اعظم سرفہرست، شاہین آفریدی ٹاپ 10 میں

    آئی سی سی ٹی 20 رینکنگ: بابر اعظم سرفہرست، شاہین آفریدی ٹاپ 10 میں

    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی 20 کی نئی رینکنگ جاری کردی، بلے بازوں میں پاکستانی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی پہلی پوزیشن برقرار ہے جبکہ پاکستانی فاسٹ باؤلر شاہین آفریدی بھی ٹاپ 10 میں آگئے۔

    تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی 20 کی نئی رینکنگ جاری کردی، پاکستانی فاسٹ باؤلر شاہین آفریدی 4 درجہ بہتری کے بعد ٹاپ 10 میں آگئے۔

    شاہین آفریدی کی رینکنگ آسٹریلیا کے خلاف ٹی 20 میں 2 وکٹیں لینے پر بہتر ہوئی۔

    بلے بازوں میں پاکستانی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی پہلی پوزیشن برقرار ہے، محمد رضوان ایک درجہ تنزلی کے بعد تیسرے نمبر پر چلے گئے۔

    پاکستانی ٹیم کے کپتان بابر اعظم ایک اور اعزاز اپنے نام کرچکے ہیں، وہ 2 مرتبہ پلیئر آف دی منتھ کا ایوارڈ جیتنے والے پہلے کھلاڑی بن چکے ہیں۔

    بابر اعظم نے آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ اور ون ڈے میں عمدہ کارکردگی دکھائی، انہوں نے سیریز میں مجموعی طور پر 561 رنز اسکور کیے۔

    ٹی 20 بولرز رینکنگ میں جنوبی افریقہ کے تبریز شمسی پہلے نمبر پر موجود ہیں۔

  • آئی سی سی نے شاہین آفریدی کو اہم اعزاز دے دیا

    آئی سی سی نے شاہین آفریدی کو اہم اعزاز دے دیا

    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کو اہم اعزاز سے نواز دیا۔

    تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کو ٹی 20 ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف میچ میں شاندار کارکردگی کا صلہ مل گیا۔

    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے شاہین شاہ آفریدی کی ویڈیو شیئر کی جس میں ان کی گیند پر بھارتی اوپنرز روہت شرما، کے ایل راہول اور ویرات کوہلی کو آؤٹ ہوتے دکھایا گیا ہے۔

    آئی سی سی نے شاہین آفریدی کو شاندار بولنگ پر ’پلے آف دی ٹورنامنٹ‘ کے اعزاز سے نوازا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by ICC (@icc)

    واضح رہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ کے اہم میچ میں روایتی حریف بھارت کے خلاف شاہین شاہ آفریدی نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے تین وکٹیں حاصل کی تھیں۔

    فاسٹ بولر کو شاندار کارکردگی پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا تھا، ٹی 20 ورلڈ کپ کے پہلے میچ پاکستان نے بھارت کو 10 وکٹوں سے عبرتناک شکست دی تھی۔

    اس سے قبل آئی سی سی نے شاہین شاہ آفریدی کی ویڈیو کو فروخت کے لیے این ایف ٹی پر بھی پیش کیا تھا۔

  • شاہین آفریدی کی ویڈیو پر آئی سی سی کا اہم کا فیصلہ

    شاہین آفریدی کی ویڈیو پر آئی سی سی کا اہم کا فیصلہ

    دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے شاہین شاہ آفریدی کی روہت شرما کو آؤٹ کرنے کی ویڈیو پر اہم فیصلہ کرلیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق آئی سی سی بھی شاہین شاہ آفریدی کی جانب سے کی گئی ان سوئنگ گیند پر روہت شرما کو آؤٹ کرنے کا فین ہوگیا۔

    آئی سی سی نے شاہین آفریدی کی گیند پر روہت شرما کو آؤٹ کرنے کی ویڈیو کو ’این ایف ٹی‘ پر بیچنے کا فیصلہ کرلیا۔

    آئی سی سی ویڈیو کو ڈیجیٹل آرٹ کی صورت میں فروخت کرے گی، ویڈیو کو خریدنے والا خوش نصیب خصوصی باکس میں وی آئی پی سیٹ پر بیٹھ کر ٹی 20 ورلڈ کپ کا فائنل دیکھے گا۔

    ویڈیو کو خریدنے والا شخص اپنے پسندیدہ کرکٹرز سے ملاقات بھی کرے گا۔

    واضح رہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ کے پہلے میچ پاکستان نے بھارت کو 10 وکٹوں سے عبرتناک شکست دی تھی۔

    میچ کے ہیرو شاہین شاہ آفریدی تھے، فاسٹ بولر نے روہت شرما، لوکیش راہول اور بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کو پویلین کی راہ دکھائی تھی۔

    یاد رہے کہ بھارت ٹی 20 ورلڈ کپ سے باہر ہوچکا ہے جبکہ قومی ٹیم 11 نومبر کو آسٹریلیا کے ساتھ سیمی فائنل میں ٹکرائے گی۔

  • شاہین آفریدی نے ریکارڈز پر نظریں جما لیں

    شاہین آفریدی نے ریکارڈز پر نظریں جما لیں

    راولپنڈی: پاکستان کے نوجوان فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے ریکارڈ توڑنے پر نظریں جمالیں، ان کا کہنا ہے کہ اپنے ریکارڈ توڑنے کی کوشش کرتا ہوں۔

    بنگلادیش کے خلاف راولپنڈی ٹیسٹ کے پہلے روز کھیل کے اختتام پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ ہر میچ میں میرے کوشش ہوتی ہے بہتر سے بہتر پرفارم کروں، میری کوشش ہوتی ہے میں اپنے پرانے ریکارڈکو توڑوں۔

    یہ بھی پڑھیں: بنگلا دیش پہلی اننگز میں 233 رنز پر ڈھیر

    انہوں نے کہا کہ ٹیم کیلئے 4آؤٹ کیے ٹیم کےلیے ایک بھی آؤٹ ہو تو اچھا ہے، راولپنڈی کی وکٹ فاسٹ بولرز کےلیے بہترین ہے ہم کوشش کریں گے ٹیسٹ سیریز جیتیں ہماری ٹیم اچھی ہے۔

    شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ ہمارے کھیل میں وقت کے ساتھ بہتری آرہی ہے، محمد عباس میری اور نسیم کی بہت رہنمائی کرتے ہیں میں کوشش کرتا ہوں کہ اپنے ریکارڈز توڑوں۔

    واضح رہے کہ راولپنڈی ٹیسٹ میں پاکستان کی عمدہ بولنگ کی بدولت بنگلادیش کی پوری ٹیم پہلی اننگز میں 233 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔

    پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے ایک بار پھر شاندار بولنگ کرتے ہوئے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، محمد عباس اور حارث سہیل نے 2،2 اور نسیم شاہ نے ایک وکٹ حاصل کی۔

  • شاہین آفریدی ڈینگی مچھر کا شکار، پری سیزن کیمپ سے باہر، فخر زمان زخمی

    شاہین آفریدی ڈینگی مچھر کا شکار، پری سیزن کیمپ سے باہر، فخر زمان زخمی

    لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے دو کھلاڑی اسپتال پہنچ گئے ہیں، فاسٹ بالر شاہین آفریدی ڈینگی مچھر کا شکار ہو کر پری سیزن کیمپ سے باہر ہو گئے۔

    تفصیلات کے مطابق کرکٹر شاہین شاہ آفریدی پری سیزن کیمپ سے باہر ہو گئے ہیں، انھیں ڈینگی بخار لا حق ہو گیا ہے، وہ گزشتہ روز سے مقامی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

    اطلاعات کے مطابق فاسٹ بالر شاہین آفرید کا علاج جاری ہے، مکمل صحت یابی کے بعد کیمپ میں دوبارہ شمولیت کر سکیں گے۔

    ادھر اوپنر بلے باز فخر زمان گھٹنے کی انجری کا شکار ہو گئے ہیں، وہ پریکٹس کے دوران گھٹنے کی انجری کا شکار ہوئے، اطلاعات کے مطابق وہ تا حال نیٹ پریکٹس کا آغاز نہیں کر سکے ہیں۔

    مزید تفصیل پڑھیں:  قومی کرکٹ ٹیم کا پری سیزن کیمپ شروع

    انجری کے بعد گزشتہ روز فخر زمان کے دائیں گھٹنے کا ایم آر آئی اسکین کیا گیا، ایم آر آئی رپورٹ پی سی بی میڈیکل ایڈوائزری پینل کو موصول ہو چکی ہے، اب پینل کی سفارشات پر فخر زمان کی کیمپ میں شرکت کا فیصلہ ہوگا۔

    واضح رہے کہ قومی کرکٹرز کے پری سیزن کیمپ کا آغاز دو روز قبل قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہو چکا ہے، جس میں کھلاڑیوں کی بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ میں مہارت بہتر بنانے کے لیے مشقیں جاری ہیں۔

    مصباح الحق کی نگرانی میں ٹریننگ کے لیے پری سیزن کیمپ میں 20 کرکٹرز کو طلب کیا گیا، سابق کپتان خاص طور پر بیٹنگ تکنیک میں بہتری اور مستقل مزاجی سے کارکردگی دکھانے کے نسخے بتائیں گے۔